Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

today syed arif hussin shah news



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


حضرت علامہ مولانا محمد یعقوب عطاری نے کہا کہ مغفرت و شفاعت کی رات شب برأت امت مسلمہ کے لیے اللہ کریم کی جانب سے بہت بڑاتحفہ ہے،خدا جانے یہ کسے خبر آنے والے دنوں میں زندگی اور موت بارے لکھ دیا جائے، شب برأت مسلمانوں کے لیے شب تجدید عہد کی رات ہے، شب برأت جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے۔ بلا شبہ اس مقدس رات میں تمام انسانوں کے نامہء اعمال تبدیل ہوتے ہیں،ہمیں اس رات کی قدر کرنی چاہیے شب برات ہمیں تزکیہ نفس اور باطل قوتوں سے اظہار نفرت کا موقع فراہم کرتی ہے۔حضرت علامہ مولانا محمد یعقوب عطاری نے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال شفیع دا بھٹہ میں شب برات کی محفل سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ رہنما پاکستان سنی تحریک ملک عامر اقبال قادری 
،سٹی صدر محمد شہزاد قادری،محمد احلاق قادری  نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے گناہوں کو بخشوانے کا سامان پیدا کریں تاکہ سرور کائنات کو منہ دکھانے کے قابل ہوجائیں،باطل قوتوں کی مخالفت کے لئے زہد و تقویٰ اور اعلیٰ اخلاقی اوصاف کا ہوناشرط اول ہے، جس طرح پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم، اہل بیت،اور صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس بابرکت رات اور شعبان المعظم کے صدقے اقوام عالم،عالم اسلام اور پاکستان کو محفوظ فرمائے،معاشی بدحالی،تنگ دستی سے محفوظ فرمائے،آمین




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


گورنر اسٹیٹ بینک نے ایس بی پی بی ایس سی سیالکوٹ آفس کی نئی عمارت  کا افتتاح کر دیا

بینک دولت پاکستان کے گورنر جناب جمیل احمد نے آج سیالکوٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کی نئی عمارت  کا افتتاح کیا۔ اس نئی عمارت کے افتتاح سے بی ایس سی  علاقے کے اسٹیک ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی اُن ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی جن کا تعلق بینکاری اور بینکاری سے متعلق ٹیکنالوجی کی خدمات سے ہے۔ 

گورنر  نے زور دیا کہ  ایس بی پی  بی ایس سی کا بنیادی مقصد اپنے اسٹیک ہولڈرز کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد  کی تکمیل کے لیے ایس بی پی  بی ایس سی خود کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر ایس بی پی-بی ایس سی کی بھرپور توجہ ملک میں ڈجیٹل بینکاری کے لیے اس کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اور اس سلسلے میں ادارہ اپنے آپریشنز کو خودکار بنانے کے لیے کوشاں رہا ہے جن میں فاریکس کیسز کی ریگولیٹری منظوری کے لیے خودکار سسٹم، مختلف اکاؤنٹس اور اپروول سسٹمز کو مرکزی بنانا (centralization)، بینکنگ ہالز میں ای-کیو ایم ایس اور ڈجیٹل اسکرین کی تنصیب اور سی سی ٹی وی کوریج شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسٹیٹ بینک حکومت، بینکوں، کاروباری اداروں، اور عوام کو بلا تعطل اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔ گورنر نے پاکستان کی کاروباری برادری کو سہولت دینے کے اسٹیٹ بینک کے عزم کو بھی دہرایا اور مرکزی بینک کی طرف سے دی گئی مختلف اسکیموں کا حوالہ دیا۔ 

ایس بی پی بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خان نے اپنے خطاب میں  ایک خاص مقصد کے تحت  بی ایس سی آفس سیالکوٹ کی  نئی عمارت کو تعمیر کرنے  کے اقدام کی تفصیلات اور  شہر اور علاقے کے حوالے سے اس کی افادیت پرروشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ آفس ، علاقے کے کاروباری اداروں اور بینکوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ایس ایم ایز، کاروباری خواتین ، کاشت کاروں اور کم آمدنی والے افراد کی مالی خدمات تک رسائی بڑھائی جائے۔

تقریب میں سیالکوٹ ایوانِ تجارت و صنعت کے نمائندوں، کنٹونمنٹ بورڈ اور بینکوں کے علاقائی سربراہان نے بھی شرکت کی۔ ایس بی پی بی ایس سی کا نیا سیالکوٹ آفس پاکستان کے عوام کو مؤثر اور جدید بینکاری خدمات فراہم کرنے کے اسٹیٹ بینک کے عزم کا عکاس ہے۔

اس موقع پر گورنر نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری   کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کے کاروبار کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


محکمہ واپڈا گیپکو کینٹ ڈویژن میں بقاعدہ میٹر ریڈروں کی کمی کی وجہ سے چوکیداروں نے میٹر چیک کرنے شروع کر دیے ان پڑھ چوکیداروں کی وجہ سے شدید مہنگائی میں پسی عوام کو لاکھوں کے ٹیکے  واپڈا صارفین سراپا احتجاج 

صارفین کا کہنا ہے فوری طور پر بقاعدہ پڑھے لکھے میٹر ریڈر تعینات کیے جائیں دفتروں میں بیٹھے میٹر ریڈروں سے میٹرریڈروں کا کام کروایا جائے اور چوکیداروں سے صارفین کی جان بخشی کروائی جائے ہر مہینے نا تجربہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو اضافی یونٹ ڈال دیے جاتے ہیں اور کئی گھروں میں زیرو یونٹ کے بل آرہے ہیں صارفین نے چیئرمین واپڈا چیف ایگزیکٹو گیپکو چیئرمین بی او ڈی گیپکو اس مسئلے پر فوری توجہ دیتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت سے کوٹلی لوہاراں کھروٹہ سیداں پڑوپی آرائیاں اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار منی پٹرول پمپ والوں نے مہنگائی میں پسی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا فی لٹر پٹرول زائد پیسوں اور کم پیمانہ کے ساتھ بغیر کسی خوف و خطر دھڑلے سے سیل جاری مین روڈوں کے اوپر لگے منی پٹرول پمپ کیا سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کو نظر نہیں آتے محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کسی بڑے حادثہ کے انتظار میں معززین علاقہ نے وزیراعلی پنجاب ڈائیرکٹر محکمہ سول ڈیفنس کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 



رنگپورہ چوک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں بینک سے 6لاکھ پچاس ہزار نکلوانے والے حیدر نامی شہری سے 2 ڈاکوؤں نے مجموعی طورپر7لاکھ روپے لوٹ لئے اس دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا حیدر نامی شہری مقامی بینک سے6لاکھ پچاس ہزار روپے نکلوا کر جب عثمان تکہ شاپ رنگپورہ چوک میں پہنچا تو ہونڈا 125پر سوار 2کس مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر سرعام دن کی روشنی میں گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے لوٹ کر فرار ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا. چند سو گز پر واقع متعلقہ تھانہ رنگپورہ کو وقوعہ کی اطلاع ملی تو پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال پہنچایا جبکہ نامعلوم  ڈاکوؤں کے غضب کا نشانہ بننے والے کارسوار حیدر سے ابتدائی بیان لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا. حیدر نامی شہری کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسکی باقاعدہ ریکی کی جس کا اسے 

معلوم نہ تھا اچانک عثمان تکہ شاپ کے سامنے انہوں نے آتشیں اسلحہ دکھا کر مجھے روکا اور لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اس دوران سڑک کے اطراف ٹریفک جاری رہی.

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.