Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا

 






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق ماجرا کلاں کا رہائشی عبدالرحمن عرصہ قریب 13 سال قبل بذریعہ ڈونکی یونان گیا تھا جہاں پر اس نے
 برازیلین نیشنل خاتون SUELY BARGAS DO NASCIMENTO سے تعلقات استوار کیے جن سے میگن برگس پیدا ہوئی
عرصہ 5 سال  قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد مقامی قوانین کے تحت بچی  ہفتہ میں 5
 دن ماں کے پاس رہتی اور 2 دن والد کے پاس رہتی تھی. 
20 اگست 2023 کو عبدالرحمن بچی کو والدہ سے مستقل چھیننے کیلے میگن برگس کو لیکر پاکستان آگیا جو اس نے بچی کو
 اپنے والدین کے پاس ماجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال چھوڑا اور مورخہ 27.08.23 کو جر من واپس چلا گیا۔ مورخہ 25.08.23
 کو مسمی عبد الرحمن نے بچی کی والدہ کو بذریعہ فون بتلایا کہ کسی نے بچی کو پارک سے اغواء کر لیا ہے. 
کہانی کو حقیقت کا رنگ دینے کیلیے عبد الرحمن نے تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ میں مورخہ 26.08.23 کو مقدمہ
 4297/23 بجرم 363 ت پ درج کروایا کہ اسکی بیٹی MEGANBARGHS بعمر 6 سال غائب ہو گئی ہے جس کو نامعلوم
 ملزمان نے اغواء کر لیا ہے
بچی کی والدہ نے برازیل ایمبیسی واقع میونخ جرمنی میں کونسلیٹ جنرل کو بچی کے اغواء کے بارے میں بتایا جس پر انہوں
 نے پاکستان میں برازیل ایمبیسی واقع اسلام آباد کو بذریعہ ای میل درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ جس پر ڈپٹی
 ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی Mr. Fabiom Chaves نے بچی کی برآمدگی کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو حط لکھا
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سر کل سمبڑیال اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی یقینی
 بنانے کے احکامات جاری کئے  جنہوں نے عمر فاروق ولد نصر اللہ ( کو نسلر آفیسر برازیل ایمبیسی اسلام آباد) کے ہمراہ بچی 
کو مورخہ 03.09.23 کو مسمی عبد الرحمن کے والد کے گھر سے بازیاب کر کے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ایکسپرٹ پراپرٹی دوبئی کے آنر نوجوان بزنس مین چوہدری نصیر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

 شادی کی ایک ہفتہ سے زائد رہنے والی تقریبات گزشتہ روز ٹیولب مارکی مظفرآباد میں ولیمہ کی شاندار

 دعوت کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں اور دعوت ولیمہ آل پارٹیز کانفرنس میں تبدیل ہو گئی جسمیں سابق وفاقی

 پارلیمانی سیکرٹری و مشیر وزیراعظم پاکستان سردار شاہجہان یوسف،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری

 لطیف اکبر، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد، سابق وزیر حکومت چوہدری شہزاد

 محمود ایڈووکیٹ، تحصیل چیئرمین سردار لیاقت کسانہ، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،سابق ایم پی اے

 بالاکوٹ میاں ضیاء الرحمن سجادہ نشین گھنیلا شریف ،کمشنر چوہدری محمد امتیاز ،سابق چیف جسٹس

 چوہدری ابراہیم ضیاء،قائم مقام چیف جسٹس رضا علی خان، عامر محبوب چیف ایڈیٹر روز نامہ جموں و

 کشمیر،سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی،سابق وزیر حکومت مرتضی گیلانی، دربار عالیہ

 ٹھیرہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزاہ محمد سلیم،  سردار مبارک حیدر  ڈسٹرک کونسلر چوہدری آصف

 یعقوب، چوہدری شفقت ایڈووکیٹ،چیف ایڈیٹر خبر نامہ مظفرآباد ظہیر احمد جگوال، مرکزی جنرل

 سیکریٹری ایوان صحافت مظفرآباد بشارت مغل ، پروفیسر سعید احمد شاد ،سابق امیدوار اسمبلی شوکت

 جاوید میر ،سابق مئیر سردار مبارک حیدر ، سابق صدارتی مشیر سر دار تبارک علی ،مئیر مظفرآباد سکندر

 گیلانی،چوہدری محمود عالم ڈبٹی کشمیر ،سابق امیدوار و متحدہ گجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی

 چیئرمین چوہدری محمد نذیر انقلابی ،سابق امیدوار ضلع مظفرآباد سردار مختیار عباسی،چوہدری تنویر

 عالم، حاجی عبد القدیر آف دبئ،چوہدری اکرم کسانہ،اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، سیکرٹریز

 حکومت ، سربراہان محکمہ جات، بیوروکریٹس، وکلاء ،تاجر، علماء اور سول سوسائٹی سمیت ہر شعبہ

 زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی، اتنے بڑے اجتماع میں تشریف لانے والے

 تمام مہمانوں کو اعلیٰ انواع و اقسام کے کھانوں،  مشروبات اور میٹھے سے تواضع کی گئی، اور مہمانوں

 نے (ہیڈماسٹر)عالم دین چوہدری کے بیٹے اور چوہدری ظہیر عالم کے چھوٹے بھائی کو رشتہ ازدواج میں

 منسلک ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع معروف بزنس مین چوہدری ظہیر عالم نے شادی کی جملہ

 تقریبات میں شرکت کرنے پر اہلخانہ کی طرف سے تمام  برادری دوست و احباب اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ تھانہ بیگووالہ پولیس کی اسلحہ ناجائز کے خلاف کامیاب کارروائی  


کے پی کے سے سیالکوٹ ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار بھاری

 مقدار میں اسلحہ برآمد


تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بیگوالہ انسپکٹر ارشاد احمد نے  ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ

 آپریشن کے دوران کے پی کے سے دیگر اضلاع میں اسلحہ ناجائز اسمگل کرنے والے ملزم عمران ولد

 عبدالشکور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز  32 عدد پسٹل 30 بور،

 3عدد پسٹل 9 ایم ایم، 1عدد رائفل 44 بور، 149 میگزین، 4عدد کپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

 ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین


 کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ رینج ڈاکٹر حیدر اشرف نے

 آج عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال ڈسکہ روڈ اور بشیر ہسپتال خادم علی روڈ کا دورہ کیا، کڈنی ٹرانسپلانٹ

 کی ایڈمنسٹریٹو اپروول کیلئے ایس او پیز کے مطابق سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل

 احمد اور پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر حافظ عبدالستار بھی اس موقع پر موجود تھے۔


کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے دونوں ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز، لیبارٹری، آئی سی یوز،

 پوسٹ آپریشن انتہائی نگہداشت وارڈ اور ہاسپٹل ویسٹ کیلئے ییلو ویسٹ روم اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کے

 حوالے سے دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کڈنی کے

 مریضوں کیلئے ڈائیلاسز یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے ڈونر کی ویری فیکیشن کے

 پروسیجر کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر گوجرانولہ نے کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کیلئے ہسپتالوں کی جانب سے

 دی جانے والی درخواستوں کا چیک لسٹ کے مطابق جائزہ لیا گیا ہے اور چیک لسٹ کے مطابق سہولیات

 اور انتظامات پر پورا اترنے والے ہسپتال کو ہی اپروول دی جائے گی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین


ضلع سیالکوٹ یونین کونسل کے سیکٹریوں کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل سائل رل گئے یونین کونسلوں

 کی بندش سے علاقہ مکین شدید پریشان مطالبات پورے نہ کیے جا سکے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال

 جاری رہے گی ال سیکٹری ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور نے چھوٹے

 ملازمین(11)اور(14)سکیل کے  ظالمانہ تبادلے کر ڈالیں اتنی شدید مہنگائی میں پہلے ہی گزارا کرنا

 ناممکن ہے اوپر سے دور دراز تبادلے ال پنجاب سیکٹریز ایسوسییشن سراپا احتجاج تبادلوں کے ارڈر فورا

 واپس لیے جائیں ارڈر واپس نہ ہونے کی صورت میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کی رہائش گاہ پر دھرنا

 دیا جائے گا ال پنجاب سیکرٹری ایسوسییشن ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب

 چھوٹے ملازمین کی مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ظالمانہ تبادلوں کے ارڈر واپس کروائیں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


پسرور کلاسوالہ روڈ تلونڈی عنایت خاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی کلاسوالہ کے

 رہائشی ظہیر احمد ولد محمد یوسف عمر 55 سال کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا اور خود موقع سے فرار

 ہوگئے ریسکیو ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور

 شفٹ کردیا گیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 پاکستان سنی تحریک تحصیل سیالکوٹ کے صدر محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے

 غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔ غریب ، نادار اورسفید پوش طبقہ معصوم بچوں کے ساتھ

 خودکشی کرنے پر آچکے ہیں ۔ بد ترین مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور غریب عوام کا کوئی

 پرسان حال نہیں ہے ۔ بجلی کے بھاری بلوں نے غریب کی زندگی تنگ کر دی ہے ۔ حکمرانوں کو اس پر

 توجہ دینا ہو گی ورنہ ملکی حالات بد ترین صورتحال کی طرف جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

 ہوشربا مہنگائی کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پاکستان

 سنی تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری ،ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس،تحصیل رابط

 کمیٹی ممبران چوہدری قمر ہنجرا، محمد رضوان قادری سٹی، رابط کمیٹی ممبر شیخ محمد عرفان قادری،

 شمس قادری چوہدری بلال چیمہ و دیگر موجود تھے ۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے اس عزم کا

 اعادہ کیا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں کمی نہ کی اور عائد شدہ ٹیکس ختم نہ کئے تو شدید

 احتجاج کیا جائے گا ۔ پاکستان سنی تحریک عوام کی بھرپور ترجمانی کرے گی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 پاکستان سنی تحریک تحصیل سیالکوٹ کے صدر محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے

 غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔ غریب ، نادار اورسفید پوش طبقہ معصوم بچوں کے ساتھ

 خودکشی کرنے پر آچکے ہیں ۔ بد ترین مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے اور غریب عوام کا کوئی

 پرسان حال نہیں ہے ۔ بجلی کے بھاری بلوں نے غریب کی زندگی تنگ کر دی ہے ۔ حکمرانوں کو اس پر

 توجہ دینا ہو گی ورنہ ملکی حالات بد ترین صورتحال کی طرف جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

 ہوشربا مہنگائی کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پاکستان

 سنی تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب قادری ،ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس،تحصیل رابط

 کمیٹی ممبران چوہدری قمر ہنجرا، محمد رضوان قادری سٹی، رابط کمیٹی ممبر شیخ محمد عرفان قادری،

 شمس قادری چوہدری بلال چیمہ و دیگر موجود تھے ۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے اس عزم کا

 اعادہ کیا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں کمی نہ کی اور عائد شدہ ٹیکس ختم نہ کئے تو شدید

 احتجاج کیا جائے گا ۔ پاکستان سنی تحریک عوام کی بھرپور ترجمانی کرے گی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


چہلم امام حسینؑ کے جلوس اور مجالس کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس کی طرف سے چہلم

 حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ چہلم  کے دوران 6 جلوس

 برآمد ہوں گے جن میں سے مرکزی جلوس علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 10 مجالس بھی منعقد ہوں گی.


مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کے 1200 سے زائد پولیس

 افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی

 جائے گی۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور

 جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی

 کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے۔ 


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ شہر

 بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائیگی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر

 بھر میں گشت کریں گے۔ ان ناکہ بندی پوائنٹ کا مقصد شہر کو مکمل طور پر سیکورٹی فراہم کرنا ہے 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے سیکیورٹی پلان بارے پولیس افسران و اہلکاروں کوہدایات جاری

 کرتے ہوئے کہا ہے چہلم کے موقع پر تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی پی اوز /ایس

 ایچ اوز کریں گے۔ جو خود تمام ڈیوٹی کی نگرانی، کمی بیشی، بروقت مقام ڈیوٹی پر نفری بھجوانے،

 ملازمان کو بریف کرنے کے علاوہ قابل اعتراض وال چاکنگ، اسلحہ کی نمائش، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور

 لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کر کے کاروائی عمل

 میں لائی جائے گی۔ تمام افسران و ملازمان غیر جانبداری، انتہائی خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی

 سرانجام دیں۔ مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 


شہری مشکوک افراد اور انکی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس کو

 فوری اطلاع دیں۔















Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.