Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

 

سید عارف حسین شاہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

 یکم سے پندرہ رمضان المبارک تک 659گرانفروشوں پر22لاکھ95ہزار روپے جرمانہ عائد، 20مقدمات درج، 26 کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کے دورہ کے موقع پر پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد عبداللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 40پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رمضان المبارک کے پندرہ ایام میں کل 27726 انسپکشنز کیں اس دوران 659دکاندار گرانفروشی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف تھانوں میں گرانفروشوں کے خلاف 20 مقدمات درج کرائے جبکہ دوران چیکنگ 95ناجائز منافع خوروں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کرائی اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن "ستھرا پنجاب" کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔




سید عارف حسین شاہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمدذوالقرنین نے کہا ہے کہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں


، معیاری تعلیم و تحقیق کے بغیر یہ درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے تمام اسٹوڈننس پر لازم ہے کہ بغیر وقت ضائع کئے جس بھی مضمون میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ  اس میں کمانڈ حاصل کریں اور اپنا اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں،یہ بات انہوں نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، پرنسپل محمد نواز، پروفیسر نصیر غازی، پروفیسر مہر الیاس، پروفیسر ندیم اسلام،پروفیسر شمس وزیر اور ڈی ڈی کالجز کے علاوہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی سیمینار میں شریک تھے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت اندرونی اور بیرونی کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ایک ملک میں جنگلات کی مخدوش صورتحال بھی ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے اپنے حصہ کا ایک درخت ضرور اگائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی شجر کاری مہم پاکستان کیلئے درخت لگائیں کو کامیاب بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول عطیہ ہیں اور ان کو لگانا صدقہ جاریہ ہے، یوم پاکستان کی مناسبت سے کالج کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز پیش کئے اور اردو اور انگلش میں قرار داد پاکستان پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مرے کالج کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام  کیلئے خصوصی دعا کی گئی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ مرے کالج اقبال گیلری اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔



سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اور ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کے علاؤہ مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علی کرم اللہ وجہہ اور ایسٹر کے تہوار پر سیکیورٹی کے حسب سابق انتظامات کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے سفاک دشمن ملک میں بھائی چارے اور رواداری کی  خوشگوار فضا کو مکدر کرنے کے درپے ہیں اس سلسلہ میں ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا ادارک کرتے ہوئے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔




سید عارف حسین شاہ

سیالکوٹ پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت 8 ارکان کو گرفتار کر لیا،  لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمدکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ  نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چوری اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے سرغنہ سمیت8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 10 مویشی 5 موٹر سائیکل اور 75 ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی اور تمام برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو 2 گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔






سید عارف حسین شاہ

روزہ نظم و نسق صبر وتحمل سکھاتا ہے. ملک شہباز احمد...... 

ملکی ترقی کیلئے وکلاءکا تعمیری کردار اہم ہے. سنئیر وکیل رہنما.

مبارک ماہ صیام کی فیوض و برکات جاری ہیں روزہ گناہوں و برائیوں کیخلاف ایک ڈھال ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں پر فرض کر کے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بیشمار ثواب کمانے کیلئے موقع دیتا ہے کہ خشوع حضوع کیساتھ بارگاہ خداوندی میں سرنگو ہو کر انسان اپنی اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے رحمت مغفرت مانگے. بلاشبہ ہمارے پیارے نبی اکرم صلعم کو نبی رحمت بنا کر بھیجنا بھی اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان عظیم ہے. ان باتوں کا اظہار میڈیا ٹاک کے دوران ایس. اینڈ اے ایسوسی ایٹس کی روح رواں معروف سنئیر لاء آفیسر ملک شہباز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹس نے کیا. ایک سوال کے جواب میں معروف وکیل رہنما ملک شہباز احمد ایڈووکیٹ ہائی نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ہیں، معیاری تعلیم و تحقیق کے بغیر یہ درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لئے قانون کے طلباء و دیگر سبجیکٹس کے اسٹوڈننس پر لازم ہے کہ بغیر وقت ضائع کئے جس بھی مضمون میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ  اس میں کمانڈ حاصل کریں اور اپنا اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں.




سید عارف حسین شاہ

گوہد پور کے گورنمنٹ سکول میں تھانہ مراد پور پولیس نے مختلف علاقوں سے قبضہ میں لی گٸیں سینکڑوں پتنگوں اور ڈوروں کو نذر آتش کردیا،

 ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ اور ایس ایچ او عبدالرزاق و پولیس اہلکار، طالب علموں اور اساتذہ موجود تھے، گوہدپور، ملکے کلاں سمیت مختلف علاقوں سے قبضہ میں لی گٸیں چار سو سے زاٸد پتنگوں اور ڈوروں کو طالب علموں اور اساتذہ کی موجودگی میں پولیس نے نذر آتش کیا، طالب علم رضوان علی کے مطابق پتنگ بازی و ڈوریں غیر قانونی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارواٸی کی جاٸے، پنجاب حکومت اور پولیس کے احکامات کے باوجود سبلاٸم چوک، مراد پور اور دوسرے علاقوں میں پتنگ بازی و ڈور فروشی جاری رہی، ایس ایچ او عبدالرزاق کے مطابق پتنگ فروشی اور ڈور فروشی کے خلاف پولیس کارواٸی جاری ہے اس لٸے عوام پتنگ بازی بند کرے۔





سید عارف حسین شاہ

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں جناب فیصل منظور (چئیرمین بورڈ آف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) اور محترمہ علینہ ندیم (بانی ایڈوفی پاکستان) کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستحطی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر  جناب خلیق الرحمن (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، جناب محمد یعقوب (رجسٹرار، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) اور جناب  شہزاد ( ڈائریکٹر فنانس، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری (ایم او یو) پاکستان میں ہائیر تعلیم کے حصول کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگئی۔ اس شراکت داری کا مقصد "مطالعہ پہلے، ادائیگی بعد میں" ہے۔ جس کے تحت بنا کسی فیس کی ادائیگی کے بغیر ایڈوفی پاکستان طالب علم کی فیس کی ادائیگی یونیورسٹی آف سیالکوٹ کو ادا کرے گا اور فیس کی ادائیگی طالب علم قسطوں میں ایڈوفی پاکستان کو کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کوئی بھی طالب علم فیس کی ادائیگی کی پریشانی سے تعلیم کو خیرباد نہ کہے کیونکہ تعلیم حاصل کرنا ہر طاب علم کا بنیادی حق ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے طلبا و طالبات کی تعلیم حاصل کرنے کی راہ میں مشکلات کو ختم کرنا اپنا فرض سمجھا ہے۔ جناب فیصل منظور (چئیرمین  بورڈ آف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے کبھی بھی فیس کی عدم ادائیگی کو طلبا و طالبات کے لئے تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیا۔





سید عارف حسین شاہ

ماڈل تھانہ کینٹ کے دو ملازمین پولیس نے شہری سے واردات کردی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے دونوں ملازمین گرفتار کرلٸے


ماڈل تھانہ کینٹ کے دو ملازمین پولیس نے شہری سے واردات کردی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے دونوں ملازمین

 گرفتار کرلٸے، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ماڈل تھانہ کینٹ کے دو اہلکاروں وسیم اور عمر نے شہری سے واردات کی جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں وسیم اور عمر سے پولیس نے بھرپور تفتیش کی، ایس ایچ او ماڈل تھانہ کینٹ کے مطابق گرفتار دونوں پولیس ملازمین کے علاقہ مجسٹریٹ نے تفتیش کیلٸے جسمانی ریمانڈ دیدٸے ہیں۔







سید عارف حسین شاہ

شہر اقبال کے علاقوں پکا گڑھا، نیا میانہ پورہ، روڑس روڈ، بجلی محلہ، شہاب پورہ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ، حاجی پورہ اور عالم چوک و شہری علاقوں میں عملہ صفاٸی نے گلیوں، محلوں اور روڈز کی صفاٸی کردی، شاہد وقار کے مطابق صفاٸی کے دوران عملہ نے بھرپور صفاٸی کی، چوک علامہ اقبال، کشمیری محلہ، امام صاحب روڈ، کچہری روڈ اور مین بازار و دیگر علاقوں میں عملہ صفاٸی نے گھر گھر اور دفاتر جاکر کچرا و کوڑا اٹھا کر قبضہ میں لیا، انچارج صفاٸی شہزاد خان، داود مسیح اور دیگر کے مطابق گٹروں، نالوں اور علاقوں میں عملہ نے بھرپور صفاٸی کی۔




سید عارف حسین شاہ

تھانہ حاجی پورہ پولیس نے تیرہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے باٸیس سالہ ملزم علی کا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے تفتیش کیلٸے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، ایس ایچ او عادل مصطفی کے مطابق سفاک ملزم علی نے نیا میانہ پورہ کے علاقہ میں غریب گھرانے کی تیرہ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی جسے ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دی اور پولیس نے چھاپے مار کر ملزم علی کو گرفتار کرکے تفتیش کی، زیادتی کا شکار تیرہ سالہ بچی کے والد نے عدالت میں ملزم علی کے خلاف درخواست دیدی۔




سید عارف حسین شاہ

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور عوامی مساٸل تیزی سے حل ہورہے ہیں، کینٹ میں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت جاری ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ عوامی مساٸل کے حل کیلٸے حکومتی اقدامات کے مثبت نتاٸج آٸے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قوم کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گندگی کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے انتخابات میں ووٹ نہ دے کر مسترد کردیا ہے۔





سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے علی الصبح سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کیا اور ایریا سپروائزر، سینٹری ورکرز سمیت دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اور ان زونز میں روڈز اور اسٹریٹس کی سویپنگ اور کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس سے لفٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایس ڈبلیو ایم سی کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کا آپریشن علی الصبح ہی مکمل کرلیا کریں اور روڈز پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر صبح ساڑھے پانج بجے سبزی منڈی ایمن آباد روڈ پہنچیں اور آلو، پیاز اور ٹماٹر کے اسٹاک اور نیلامی کے عمل جائزہ لیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے جماعت نہم کیلئے قائم گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔




سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا علی الصبح  سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف زونز کا اچانک دورہ، ایریا سپروائزر، سینٹری ورکرز سمیت دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اور ان زونز میں روڈز اور اسٹریٹس کی سویپنگ اور کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس سے لفٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایس ڈبلیو ایم سی کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کا آپریشن علی الصبح ہی مکمل کرلیا کریں اور روڈز پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر صبح ساڑھے پانج بجے سبزی منڈی ایمن آباد روڈ پہنچیں اور آلو، پیاز اور ٹماٹر کے اسٹاک اور نیلامی کے عمل جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے جماعت نہم کیلئے قائم گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔




سید عارف حسین شاہ

یوم علی پرٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس اکٹھی ڈیوٹی پرفارم کرینگے. ڈاکٹر شفقت رسول.....

تنظیم شہری دفاع و سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے ڈیوٹی روسٹر شئیرکیا. انچارج ٹریفک ایجوکیشن....

چیف وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ طاہر مجید کپور کی ھدایات پر ڈویزن وارڈن 1 سول ڈیفنس سیالکوٹ محمد اسلام میرفوکل پرسن کی قیادت میں پبلک ریلیشن آفیسر حدید احمد بٹ ، ڈپٹی گروپ وارڈن ڈی خواجہ عامر جاوید ، ڈاکٹر احتشام یوسف دستہ انچارج اور لئیق احمد پر مشتمل وفد نے ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ انچارج ڈاکٹر شفقت رسول کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس خدمت مرکز میں اہم میٹنگ کی. میٹنگ کے دوران ڈیوٹی روسٹرز پر تبادلہ خیال ہوا. انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول کو فوکل پرسن سوک ڈیفنس سیالکوٹ کمانڈر محمد اسلام میر نے بریفنگ دی جس کا انہوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی اور رمضان المبارک کے مواقع پر آخری 5 روز پیک آورز کے دوران اہم چوکوں اور وسطی سڑکوں پر ٹریفک کے شدید بہائو کیوجہ سے ٹریفک ریگولیشن مسائل کے موثر خاتمہ کیلئے سیالکوٹ ٹریفک پولیس اور تنظیم شہری دفاع والنٹیرز کے ڈیوٹی روسٹرز یکجاں کرتے ہوئے انشاءاللہ ٹریفک ریگولیٹ کی جائے گی. شہادت امام علی علیہ السلام (یوم علی) 21 رمضان کے موقع پر بھی اس سال تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ اور سیالکوٹ ٹریفک پولیس اکٹھے ڈیوٹی پرفارم کرینگے. پبلک ریلیشنز آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ حدید احمد بٹ نے ڈاکٹر شفقت رسول کے ہمراہ ڈیوٹی روسٹر شئیرنگ کی. اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول نے میٹنگ کیلئے شہر سے باہر موجودگی کی وجہ سے گئے ڈی. ایس. پی ٹریفک صدر سرکل رانا بابر شعیب کی اعزازی شیلڈ وصول کرتے ہوئے ڈی. ایس. پی ٹریفک صدر سرکل سیالکوٹ رانا بابر شعیب کیجانب سے چیف وارڈن سول ڈیفنس سیالکوٹ طاہر مجید کپور سے اظہار تشکر کیا.




سید عارف حسین شاہ

حافظ صفرالنورذیقدی بن شبیر حجمی نے تنطیم المدارس امتحان پاس کرلیا....

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سول سوئم میں 420نمبر لئے....

ہونہار طالبعلم حافظ صفرالنورذیقدی بن شبیر حجمی نے تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے شعبہ امتحانات منعقدہ سول سوئم میں 420نمبر لے کر اپنے ہم عصر طلباء میں نمایاں پوزیشن حاصل کی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ صفر النور نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ میری اس کامیابی میں میرے اساتذہ اکرام کے بعد میرے والدین کی خصوصی محنت و دعائیں شامل حال رہی ہیں. اس کے علاوہ میرے بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری عدم موجودگی کے دوران فیملی کو لیکر میری کمی پوری کرنے میں عملی کردار ادا کیا. قابل طالبعلم کے والد شبیر بن حجمی نے اس موقع پر کہا کہ مجھے اور فیملی کو اہنے ہونہار فرزند پر فخر ہے کہ انشاءاللہ مسقبل میں وہ نبی کریم آخرالزمان صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کی کرم نوازیوں سے ملک و قوم کی خدمت کرے گا جو ہماری فیملی کیلئے ایک اعزاز ہے.



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.