سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
آج ہزاروں متعکفین مسجدوں میں سنت محمدیہ اعتکاف پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھروں،بیوی بچوں،ماں باپ سے دوری اختیار کرکے مسجدوں کو اپنا مسکن بنائینگے،گورنمنٹ لوڈ شیڈنگ ختم کرے تاکہ متعکفین کو پریشانی نا ہو
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں اور گردونواح میں آج ہزاروں متعکفین سنت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھروں،بیوی بچوں،ماں باپ کو گھروں میں چھوڑ کر مسجدوں کو اپنا مسکن بنا لینگے اور دن رات ذکر الٰہی میں سربسجود ہو جائینگے
تمام مسجدوں کی انتظامیہ نے ان متعکفین کیلئے کھانے پینے کا خاص اہتمام کیا ہے
نیز یکم رمضان سے ہی لوگ اپنی بساط سے بڑھ کر لوگوں کیلئے سحر و افطار کا انتظام کر رہے ہیں دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کرنے والوں نے اس دفعہ تو رمضان شریف لوگوں کے لئے انتہائی مشکل ترین بنا دیا ہے اس دفعہ غریبوں نے رمضان انتہائی مشکل مراحل میں گزارا کیوں کہ پھل فروٹ کو تو غریب ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا