Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

today catting news paper








سیالکوٹ تحصیل رپورٹر سید فراز علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق 
شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کے عزم کیساتھ تزئین و آرائش کے بعد عبدالحکیم لیڈیز پارک کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان مہمان خصوصی تھے، پی ایچ او ر میونسپل کارپوریشن کے افسران نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے شہر اقبال کے علاقہ عالم چوک میں واقع عبدالحکیم لیڈیز  پارک میں خوبصورت پودے اورگھاس لگائی گئی ہے، پارک میں بچوں کے لئے جھولے، سیر کے لئے آنیوالوں کے بیٹھنے کے لئے خوبصورت بنچز بھی لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے شہر اقبال میں چار پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا تھا، گلشن اقبال پارک منصوبے پر بھی کام حتمی مراحل میں ہے اسی طرح دیگر دو پارکوں کی تزئین وآرائش پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

full video        








 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.