Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اڈہ پسروریاں مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال بھی موجود تھے،

 


سیالکوٹ بیورو چیف سید عرف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے رات گئے اچانک علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز

 میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔ وزیر

 اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دستیاب ادویات ،

 طبی آلات بارے بھی آگاہی حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ شہریوں کو ہیلتھ کیئر کی

 بہترین سہولیات کی فراہمی پر حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور ڈاکٹروں ، طبی عملہ کو

 ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی فعال انداز میں ادا کریں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ضلع بھر میں عاشورہ محرم الحرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان

 نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ ، ضلعی پولیس، ریسکیو

 1122، سول ڈیفنس سمیت تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران و ملازمین کی خدمات کو زبردست

 سراہا ہے اور بھرپور تعاون پر ضلعی امن کمیٹی ، تحصیل امن کمیٹیوں ، منتظمین مجالس ،علما کرام اور

 شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ عاشورہ محرم الحرام کے

 دوران ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر 1210 مجالس عزا اور جلوس برآمد ہوئے ان میں سے 66

 مجالس اور 40 جلوس سکیورٹی کے لحاظ سے اے کیٹگری میں شامل تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود

 اعوان روز عاشور خود فیلڈ میں موجود رہے، امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، مستری عبداللہ سے برآمد ہونے

 والے جلوسوں کے لیے انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، اسی طرح ڈی پی او حسن اقبال ، اسسٹنٹ

 کمشنرز ، ایس ڈی پی اوز ، انچارج ریسکیو 1122اور انکی ٹیم بھی الرٹ رہی جبکہ سول ڈیفنس ، میونسپل

 کارپوریشن ، ایس ڈبلیو ایم سی ، میونسپل کمیٹیوں ، گیپکو ، سوئی گیس ، پی ٹی سی ایل کی ٹیموں نے

 بھرپور معاونت فراہم کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عاشورہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی ضلعی امن

 کمیٹی ، علما کرام ، منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا تھا اور ضلع میں امن و

 امان ، اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا تھا جس پر من و عن عملدرآمد

 کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے امید ظاہر کی کہ شہر

 اقبال مستقبل میں بھی امن و امان کا مرکز رہے گا۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف  حسین شاہ 


ملک بھر کی طرح کھروٹہ سیداں میں بھی یوم عاشوراء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا شبیہ

 ذوالجناح علم اور تعزیہ کا جلوس امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہوا جلوس میں عزاداروں نے امام حسین

 علیہ السلام اور کربلا میں شہید ہونے والوں کی یاد میں سینہ کوبی زنجیرزنی مرثیہ خوانی کی گئی عقیدت

 مندوں کی جانب سے جگہ جگہ دودھ اور شربتی شبیلیں اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا ریسکیو 1122

 سیالکوٹ اور دی ہیلپر ویلفیئر نے مل کر میڈیکل کیمپ لگایا جس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ولید ناصر اور

 دیگر ان نے اپنے فرائض سر انجام دیے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سابق کونسلر لائسنس

 ہولڈر سید ریاض حسین شاہ(مرحوم)سید کاظم رضا رضوی کے گھر پہنچ کر شام غریباں پڑھنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا


ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں خرم شہزاد کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اڈہ پسروریاں مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا

 جائزہ لیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال بھی موجود تھے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے

 سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کربلا کی شہادتوں سے دین اسلام

 زندہ ہوچکا ہے اور پاکستان بھر میں سیکورٹی انتظامات سخت ترین ہیں، انہوں نے ماتم کیلئے آئی خواتین

 و مردوں سے ملاقاتیں کیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گزار

 اور اس کے حضور سربسجود ہیں جس کے بے پایاں فضل و کرم سے محرم الحرام کے تمام جلوس اور

 مجالس کا پرامن طریقے سے انعقاد ممکن ہوا، انہوں نے کہا کہ ہم امن کمیٹی، علماء اکرام، میڈیا اور

 سیالکوٹ کے شہریوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سیکیورٹی کے معاملات میں ہم سے تعاون کیا،

 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا ہر جوان ہمارا ہیرو ہ ہے جنہوں نے

 گرمی، تیز بارش اور حبس جیسے شدید موسم میں ہر قسم کے خطرات کا جرات مندی سے سامنا کیا اور

 شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے سیالکوٹ پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں رہے گی





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین کا


سیالکوٹ: ریسکیو1122نے ضلع بھر میں نکالے جانے والے اہم اور بڑے جلوسوں میں میڈیکل کوریج مہیا کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال 


سیالکوٹ: ریسکیو1122 نے یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے دوران زنجیر زنی کرنے والے 508عذاداروں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ15کو ہسپتال منتقل کیا


میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق سیکٹری/ ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرر

 ضوان نصیرکی خصوصی ہدایت پر یکم محرم سے دس محرم تک ریسکیو1122نے ضلع بھر کی چاروں

 تحصیلوں میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کوریج مہیا کی، خصوصا  دس محرم یوم

 عاشورہ(شہادت امام حسین) کے دن 13اہم جلوس اور امام بارگاہوں میں ریسکیو رزوریسکیو محافظین نے

 ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر قیادت ڈیوٹی

 سر انجام دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گجرانوالہ نے مختلف امام بارگاہوں و جلوس پر بنائی گئی میڈیکل

 پوسٹوں  اور ٹیموں کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ یوم عاشورہ پر ریسکیو1122نے اپنے تمام وسائل کو

 ہائی الرٹ رکھا، 16ایمبولینسز،4فائر ویکلز، ریسکیو وہیکل اور موٹرسائیکل ایمبولینسز، 140ریسکیورز

 کے علاوہ80ریسکیو محافظین بشمول16خواتین ریسکیو محافظین نے  ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل

 جنجوعہ کی قیادت میں ڈیوٹی سر انجام دی۔ ریسکیو1122نے ضلع بھر میں نکالے گئے جلوسوں میں

 زنجیر زنی کرنے والے  992عذاداروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 12کو ابتدائی طبی امداد

 کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیورز اور ریسکیو محافظین پر مشتمل  میڈیکل موبائل ٹیموں کے ہمراہ امام

 بارگاہ اڈہ پسروریاں، مستری عبداللہ، کینٹ، شاہ سیداں، رتیا سیداں، کوٹلی سید میر، مظفرپور، کوٹلی سید

 میر، رتیاں سیداں، کھروٹہ سیداں کی اہم بارگاہوں میں ایمبولینسز کے ساتھ میڈیکل کوریج مہیا کی۔ ریسکیو

 سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل اسٹیشن انچارج ضیاء المصطفی نے سیالکوٹ میں ڈیوٹی سر انجام دی علاوہ

 ازیں تحصیل سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کے مرکزی جلوسوں میں تحصیل انچارج محمد احسان،  حسنین

 سبحانی اورمحمد اصغر کی سربراہی میں ریسکیورز و محافظین نے میڈیکل کوریج مہیا کی۔  تحصیل

 سیالکوٹ کا بڑا جلوس چوک شہیداں میں جمع ہو تا ہے جہاں عزادار زنجیر زنی اور ماتم کرتے ہیں، کسی

 بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ریسکیو نے چوک شہیداں

 میں ابتدائی طبی امداد پوسٹ قائم کی جس میں 16خواتین رضاکاروں نے  ڈیوٹی سر انجام دی۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


پاکستان پوسٹ افس نے بھی یکم اگست سے نرخوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا


بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام تک 38 روپے سے 60,

 100 گرام تک 50 سے 75 روپے، 250 گرام تک 75 سے 120 روپے، 500 گرام تک 100 روپے سے

 150 روپے ـ
 ایک کلو 200 سے 300 روپے، دو کلو گرام تک250 سے بڑھا کر 380 روپے کر دیئے گئے، رجسثرڈ

 اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے ہونگے۔


پارسل ایک کلو بغیر رحسثریشن 100 سے بڑھا کر 150, 3 کلو 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام 250

 سے 380 روپے، 10 کلو 375 سے 570 روپے ـ 


جبکہ 15 کلو گرام 500 سے 750 روپے، 20 کلو 625 سے 940 روپے، 25 کلو 750 سے 1130 روپے،

 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر1320 روپے کردیے گئے۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ کینٹ کی علامہ اقبال سکول والی روڈ  پر واقعہ یہ درخت روڈ پر کسی بڑے حادثے کا باعث بن

 جائے گا، سماجی کارکن محمد یاسر وقار کے مطابق روڈ کے ساتھ درخت سرکاری ملازمین نے لگایا لیکن

 دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے درخت روڈ کی طرف چلا گیا اور یہ ٹریفک حادثہ کی وجہ بن جائے گا،

 درخت کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں کسی بھی وقت گر سکتا ہے جس سے بجلی، ٹیلی فون اور کیبل کی

 تاریں بھی ٹوٹ جائیں گی،نجی سیالینز ویلفیئر آرگنائزیشن سیالکوٹ کے آفیسر مرزا غالب کے مطابق

 درخت کی بری حالت کو فوری ٹھیک نہ کرنے سے بڑا المناک حادثہ ہوگا اس لئے بروقت کاروائی کرکے

 عوام الناس کو کسی بڑے حادثے سے بچایا جائے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ غلام عباس ، حاجی غلام علی بھٹو، مہر عبدالوہاب ، مہر امانت علی ،

 میاں غلام شبیر جاوید نے کہا ہے کہ اسلامی سال کے پہلے ماہ محرم الحرام میں نواسہ رسول ﷺ حضرت

 امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے 72جانثاروں کے ساتھ دین اسلام کو بچانے کے لیے میدان کربلا

 میں قربانی دی ۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی سربلندی اور اپنے نانا کے دین کو

 بچانے کے لیے جام شہادت نوش کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت جامع مسجد حنفیہ کوٹلی

 سید امیر الرحمت ویلفیئر سوساءٹی پاکستان سنی تحریک کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم

 الحرام1445ہجری کے موقع پر سبیل حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 اس موقع پر علامہ محمد حسین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا میدان حق اور سچ کی فتح کا

 باعث بنا اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے معصوم جانثاروں کی شہادت ہوئی اور ظلم

 و انتہا کے پہاڑ توڑے گئے ۔ اہلبیت کا گھرانہ عظیم اور جنت کا حق دار ہے ۔ حضرت امام حسین رضی اللہ

 تعالیٰ عنہ اور امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنت میں نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے

 عوام الناس کو ٹھنڈے مشروبات پلائے اور واقعہ کربلا پر عظیم اور مفصل گفتگو کی ۔ انتظامیہ کی جانب

 سے آئندہ سال بھی سبیل لگانے کا عزم کیا گیا ۔










Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.