Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ: ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


حالیہ سیلابی ریلے میں نالہ ڈیک آنیوالی 8کلوگرام وزنی زندہ اینٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا دی گئی. سول

 ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ خالد محمود اعوان.


حالیہ سیلاب کے دوران نالہ ڈیک میں بھارتی سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ کر آنیوالی انتہائی مہلک

 8کلوگرام وزنی زندہ اینٹی ٹینک مائن (بارودی سرنگ) ناکارہ بنا دی گئی. ان باتوں کااظہار ڈسٹرکٹ آفیسر

 سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد محمود اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ نالہ ڈیک

 کے مضافاتی گائوں سے ایک کسان نے اینٹی مائن کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر فوری ایکشن کرتے

 ہوئے عملہ بم ڈسپوزل سیالکوٹ نے موقع پر پہنچ کر 8کلوگرام زندہ اینٹی مائن کو ناکارہ بنا کر قبضہ میں

 لے لیا. انہوں نے کہا کہ یہ بارودی سرنگ بھارتی ساختہ ہے اور انتہائی مہلک ہے جس کے پھٹنے سے

 زبردست جانی نقصان ہوسکتا تھا. الحمدللہ بروقت اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس

 سیالکوٹ کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا.




 سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


عشرہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری


سیالکوٹ: ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس نے محرم الحرام میں جلوس و مجالس کی

 سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ ضلع بھر میں کل 1258مجالس منعقد ہوں گی جبکہ 334

 جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ امام بارگاہ اور دیگر جگہوں کی سیکیورٹی کیلئے 2400 سے زائد پولیس افسران

 و ملازمان تعینات کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس،محافظ اسکواڈ، PC ریزورز،ٹریفک

 پولیس،پولیس قومی رضاکاران بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔ شیڈول میں شامل تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں

 کیلئے پولیس اہلکاران کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ کیٹگری۔A کے مرکزی امام بارگاہوں اور جلوسوں

 پر سپیشل پولیس کے علاوہ ضلع پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ مجالس و جلوس میں زیادہ رش

 والی جگہوں پر فزیکل چیکنگ کے علاوہ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ تمام

 جگہوں پر میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال ضروری قرار دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو

 بروئے کار لاتے ہوئے پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام

 دے گی۔ پوائنٹ ڈیوٹی پر اہلکاران کو مامور کرنے کے علاوہ تمام علاقوں کو مزید حصوں میں تقسیم

 کرکے نگرانی کیلئے گزیٹڈپولیس افسران کو مامور کیا جارہا ہے۔ پروگرام کے دوران تھانے کی

 گاڑیاں،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ پولیس فورس گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔ ٹریفک پولیس اور

 پٹرولنگ پولیس بھی ضلع پولیس کی معاونت اور روڈ کلیئرنس کیلئے ہمہ وقت موجود رہے گی۔ پولیس

 لائنز سیالکوٹ میں ریزو فورس ترتیب دی گئی ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری

 طور پرپہنچے گی۔ جلوسوں کے دوران ملحقہ راستوں کو سیل کردیا جائیگا جبکہ جلوس کے فرنٹ اور

 عقب میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں ہونے والے جلوس

 و مجالس کے پروگرامز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور پولیس ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام ایس

 ڈی پی او اپنے سرکل میں وزٹ کریں گے اور ڈیوٹی چیک کریں گے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ

 محرم الحرام کے دوران وہ ذاتی طور پر تمام علاقوں میں نکالے والے جلوس اور منعقد کی جانے والی

 مجالس کی سیکیورٹی چیک کریں گے۔ ضلع میں اوور آل صورت حال کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی

 صورت حال میں فوری ایکشن لینے کیلئے ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو

 چوبیس گھنٹے کام کرے گا تمام اہم جلوس ومجالس کی نگرانی بذریعہ کیمرہ جات کنٹرول روم سے کی

 جائے گی۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ



 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد

 ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کاشف نواز رندھاوا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر ،

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی ریاض، سب ڈویژنل آفیسرز بلڈنگ، ایری گیشن، پبلک ہیلتھ

 انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ہائی وے ڈویژن سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت

 کی۔ اجلاس میں ضلعی سیالکوٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ سالانہ ترقیاتی منصوبے کے تحت

 مجوزہ منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے

 معیار کے مطابق  مقررہ ٹائم لائن کے اندر منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے

 مقامی حکام اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام ان منصوبوں سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکے۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 انکم ٹیکس آفیسر و صدر ایف آر اے یونین ایف بی آر چوہدری آصف حسین سعودی عرب میں حج مبارک

 کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پاکستان پہنچ گئے اور سیالکوٹ ائیر پورٹ

 پر سیکرٹری انفارمیشن فاروق احمد نیازی، عدیل احمد، محمد سانول چوہان اور دیگر نے سیالکوٹ

 انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پھولوں کے ہارپہنا کر پرتپاک استقبال کیا اور مبارک باد دی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم نے جوڈیشل کمپلیکس پسرور کا دورہ کرکے انتظامات کا

 جائزہ لیا اور انصاف کے حصول کیلئے آنے والے سائلین سے تبادلہ خیال بھی کیا، اسسٹنٹ کمشنر پسرور،

 صدر پسرور بار عرفان سلامت باجوہ، سیکرٹری پسرور بار فہیم اختر گورائیہ، امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ و

 دیگر وکلاء بھی ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم نے کہا کہ انصاف کی فراہمی

 کیلئے کردار ادا کیا جارہا ہے

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


  نہر اپر چناب میں کمبھرانوالہ کے مقام پر چند روز قبل ڈوبنے والے دونوں کزن کی نعشیں مل گئیں،

 18سالہ فہد کی نعش کو ہیڈ بمبانوالہ کے مقام سے جبکہ 15سالہ راحت کی نعش لڑھکی پل کے پاس سے

 نکال کر ریسکیورز نے لواحقین کے سپرد کردیں، دونوں کا تعلق دبئی چوک گوہد پور سے تھا اور نہانے

 کی غرض سے نہر پر آئے اور ڈوب گئے جہاں نہاتے وہ پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو سرچ آپریشن

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں جاری تھا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب رہا جس

 پر عملہ، محمکہ ایری گیشن اور ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہا، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی

 کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ بائیس ہزار چالیس کیوسک اور

 اخراج ایک لاکھ دو ہزار بیالیس کیوسک ریکارڈ ہوا، دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریاؤں

 دریائے جموں توی 16 ہزار ایک سو چالیس کیوسک اور دریائے مناور توی میں چھ ہزار دو سو بتیس

 کیوسک پانی کی آمد رہی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ایری گیشن اور ریسکیو1122 کو ہاٸی الرٹ کردیا

 گیا، دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک کی مانیٹرنگ بھی جاری رہی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 آئی جی پنجاب و پی ایس پی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی

 خواتین و مرد ڈی ایس پیز تبدل کردئیے ہیں، خاتون ڈی ایس پی مغل پورہ لاہور نبیلہ بشیر کو ڈی ایس پی

 ٹریننگ اینڈ ٹریفک پنجاب تعینات کردیا اور ڈی ایس پی سمبڑیال رضاکار حسین شاہ کو ڈی ایس پی صدر

 نارووال اور ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب فتح احمد کو ڈی ایس پی سمبڑیال تبدیل کردیا، گوجرانوالہ،

 گجرات، نارووال، حافظ آباد و لاہور اور دوسرے اضلاع کے ڈی ایس پیز تبدیل ہوئے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ بڈیانہ کے  گاؤں جودھالہ میں بھائی نے اپنے ہی بھائی کو زمین کے تنازعہ پر تشدد کرکے ہلاک

 کردیا، پانچ بچوں کے باپ مشتاق گجر کو زمین کے تنازعہ پر بھائی امجد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے

 وہ ہلاک ہوا اور ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال

 بھجوادی، پولیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ سمبڑیال پولیس نے ماسٹر سعید بمب اور گینگ کے خلاف امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج

 کرکے دو ملزم گرفتار کرلئے اور سرغنہ ماسٹر سعید بمب کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے، سمبڑیال

 میں نجی کالج کے آصف وڑائچ نے کالج کے لین دین کی تمام ذمہ داری ماسٹر سعید کو سونپ رکھی تھی

 اور کالج کی تمام آمدن حبیب بینک اور عسکری بینک کے جوائنٹ اکاؤنٹس میں جمع ہوتی تھی لیکن ماسٹر

 سعید کالج کی آمدن کو بینک میں جمع کروانے کے بجائے خوربرد کرتا رہا اور جب آصف وڑائچ نے ان

 سے رقم خوربرد ہونے کے متعلق پوچھا تو ماسٹر سعید کے تیور بدلنا شروع ہو گئے، ماسٹر سعید کی رقم

 خربرد پر تھانہ سمبڑیال میں امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے چھاپہ مار کر تیمور

 ولد ماسٹر سعید، سمیع اللہ ولد امجد پرویز مغل کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جںبکہ گینگ کا

 سرغنہ ماسٹر سعید بمب کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں

 کے سلسلہ میں 22, 25, 31, جولائی کو M.E.S, بڑتھ، ڈالووالی، گل بہار، صدر بازار، غازی پور،

 کمانوالہ، کندن پور، کلاک ٹاور، گیریژن، ریلوےروڈ، پیرس روڈ، محمد پورہ، برینڈ ویلیج، فیڈرز صبح

 ساڑھے 8 بجے سے لے کر سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ  تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 جماعت اسلامی سیالکوٹ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 16جولائی بروز اتوار صبح 10 بجے سے 1

 بجے تک آئیڈیل سکول سسٹم روڑس روڈ نیا میانہ پورہ غربی میں ایک فری میڈیکل کیمپ ہوگا جس میں 

 مریضوں کا معائنہ بغیر مشورہ فیس اور ادویات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی،الخدمت فاؤنڈیشن زون پی

 پی 38 سیالکوٹ کوآرڈینیٹر محمد ارشد انصاری کےمطابق کیمپ کا افتتاح الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ

 کے صدرخواجہ مسعود اختر کریں گے، کیمپ میں شہر کے نامور ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ موجو ہوں گے،

 سرجن ڈاکٹر طاہر بٹ ماہر امراض بچگان، ڈاکٹر ودود احسن ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر خالد منہاس شوگر

 سپیشلسٹ، ڈاکٹر اربابہ حنان گائناکالوجسٹ ڈاکٹر اسبا انور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد احمد میڈیکل

 سپیشلسٹ ڈاکٹر مریم اعجاز ملک آئی سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر تحریم انور، ای این ٹی سپیشلسٹ

 ڈاکٹر یسین مریضوں کا معائنہ کریں گے جب کی لیبارٹری کی سہولت کے ساتھ فری ہیپاٹائٹس ٹیسٹ شوگر

 اور دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیالکوٹ مصباح رشید نے کہا ہے کہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال پنجاب کے

 صحت سفر پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے تمام  اداروں میں مقیم بچوں، بزرگوں

 اور خواتین کے باڈی ماس انڈیکس،بون منرل ڈینسٹی ,ویٹ،ہائٹ، شوگر اور یورک ایسڈ سمیت دیگر ٹیسٹ

 کرکے نیوٹریشن پروفائلنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے،اس ایکٹیویٹی کا مقصد محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر

 انتظام اداروں میں مقیم رہائشیوں کیلئے بہتر ڈائٹ پلان مرتب کرنا اور صحت کی بہترین سہولیات کی

 فراہمی ہے، میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم  نےاداروں میں مقیم افراد کی صحت کا معائنہ کیا اور انہیں مفت

 مشاورت فراہم کی گئی، سخت گرمی کے موسم میں پانی اور ضروری وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے

 حوالے سے بھی آگاہی دی گئی اور حفظان صحت، بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور روک تھام کے حوالے

 سے آگاہ گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر مصباح رشید نے کہاکہ اچھی اور غذائیت سے بھرپور خوراک

 کا استعمال ہی بہترین صحت کا ضامن ہے، یہ آگاہی کیمپس اداروں میں مقیم رہائشیوں کیلئے بہت مفید ثابت

 ہوں گے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن محکمہ سوشل ویلفئیر  کے اداروں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی

 میں بھرپور مدد فراہم کرے گی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

 سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے قریب دریائے توی اور ڈیک کے مقام پر سیلاب کے خطرہ پیش نذر اقدامات

 جاری رہے، سیالکوٹ میں سیدپور سیکٹر سے چیکنگ کے دوران ریسکیورز نے چھ سالہ لیزا فاطمہ

 لیاقت، سات سالہ ثمین لیاقت، پانچ سالہ ریحان مشتاق، سات سالہ زینب مشتاق، سالہ ارشد مشتاق، بارہ

 سالہ دتہ مشتاق، 30 سالہ الیاس عبدالغنی، نو سالہ افضل لیاقت، حافظ آباد کا 45 سالہ مقصود صادق،

 چالیس سالہ رفیق سردار، 30 سالہ طلعت سردار، 25 سالہ شفیق سکندر سمیت مسلمان شہریوں کے دریا و

 نالہ میں پانی کی آمد بڑھ جانے کی وجہ سے دریا اور نہروں میں داخل پر پابندی لگائی رکھی
















Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.