سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سرکل آفیسراینٹی کرپشن ملک ندیم کی سپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی.
پچاس ہزار روپے رشوت لیتے پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ سوشل ویلفٸیر ملک عدنان گرفتار.
فرض شناس سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ انسپکٹر ملک ندیم منور نے رشوت ستانی شکایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس کے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و سوشل ویلفیئر آفیسر سیالکوٹ ملک عدنان کو سپیشل مجسٹریٹ سیالکوٹ کے ہمراہ دوران کاروائی 50 ہزار روپے رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سیالکوٹ سوشل ویلفیئر ملک عدنان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی صفائیاں دیتے رہے کہ 50 ہزار روپے کی رقم مجھے غریبوں کی امداد کیلئے دی گئی ہے مگر دبنگ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ انسپکٹر ملک ندیم منور نے سپیشل مجسٹریٹ سیالکوٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ انکی جیب سے برآمد کر کے انہیں موقع پر ہتھکڑیاں پہنا کر بطور ایماندار و فرض شناس پولیس آفیسر اہنے فرائض منصبی بدرجہ اتم نبھائے. واضع رہے کہ ملک عدنان کی ریپوٹیشن بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ پہلے بھی انتہائی خراب رہی ہے کیونکہ پہلے بھی رشوت ستانی و اختیارات کے ناجائز استعمال کیوجہ سے انکو متعدد بار سابقہ ڈپٹی کمشنرز سیالکوٹ بعداز انکوائری انکو ہٹاتے رہے ہیں جو میڈیا میں تسلسل سے رپورٹ ہوتا ریا ہے. اس کے علاوہ بے سہارا خواتین کے ادارہ دارالامان کی ایک بڑے عہدے پر فائز شخصیت کے ساتھ ملکر بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ ملک عدنان کے کردار اور کرپشن سے لی گئی کروڑوں روہے کی زاتی گاڑیوں و شاہانہ طرز زندگی بارے سوالات اتھتے رہے ہیں مگر اہم سیٹ پر براجمان اس کرپٹ بااثر سرکاری آفیسر کا کوئی کچھ بگاڑ نہ سکا. وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے سیالکوٹ کی وکلاء، صحافی سول سوسائٹی و عمائدین شہر کی اپیل ہے کہ دارالامان و سوشل ویلفیئر جیسے بے سہارا خواتین کے ادارے میں ایسے بدکردار و کرپشن زدہ کالے بھیڑیے کو ہٹا کر اس پر اینٹی کرپشن کے علاوہ نیب میں بھی کیس کر کے اسکے اثاثہ جات چیک کرائے جائیں تا کہ ایسے کرپٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و سرکاری آفیسر دیگر کرپٹ پریکٹسز میں ملوث افراد کیلئے مثال بنیں.
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)
پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلٸے سیالکوٹ پولیس نے کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے مدد بھی مانگ لی اور پولیس و سول سوسائٹی نے پتنگ بازی کیلٸے واک کا اہتمام کیا، سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو روکنے کیلٸے قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں سے بھی اس قاتل کھیل کو روکنے کیلٸے مدد مانگ لی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدایات پر مراد پور پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی سربراہی میں سول سوسائٹی کے ہمراہ پتنگ بازی کے خلاف واک کا اہتمام کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مراد پور پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف واک کے دوران شہریوں نے پولیس کے اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس پر پھول نچھاور کئے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ملک بھر کی طرح یونین کونسل کھروٹہ سیداں سیالکوٹ شجر کاری مہم کا اغاز کر دیا گیا چیئرمین ولیج کمیٹی جیرام سید عارف حسین شاہ رہنما پاکستان مسلم لیگ نون سید کاظم رضا رضوی سیکرٹری یونین کونسل محمد وسیم عطاری چاند اور محمد صغیر محمد فیضان مغل
ودیگران نے یونین کونسل میں پودا لگا کر شجر قاری مہم کا اغاز کرکے سیکرٹری یونین کونسل کھروٹہ سیداں محمد وسیم عطاری چاند نے تمام اہل اسلام اور ملک کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔