Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلائی جائے کھروٹہ سیداں اور گردو نواح کے مکینوں نے ڈی سی سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سے مطالبہ

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پیشہ ور بھکاریوں سے نجات دلائی جائے کھروٹہ سیداں اور گردو نواح کے مکینوں نے ڈی سی سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ ڈی ایس پی صدر سرکل ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں سے مطالبہ

بازاروں اور گلی محلوں میں پیشہ ور بکاری عورتیں بچے اور مردوں سے شہری نکو نک 

پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد نے کھروٹہ سیداں کا رخ کر لیا ہے جو نہ صرف خریدار مردو خواتین کو تنگ کرتے ہیں بلکہ دوکانداروں کو بھی بے جا تنگ کرتے ہیں گلی محلوں میں جا کر گھریلو خواتین کو بھی شدید پریشان کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان بھکاریوں کی وجہ سے علاقے بھر میں دن بدن چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان کے خلاف فوری طور گدھا گاری ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ بڑتھ میں منشیات فروشوں سے مقابلہ میں ایک منشیات فروش شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے گرفتاری کیلٸے چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے پولیس پر فاٸرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فاٸرنگ کی اور ایک منشیات فروش قمر عرف قمرو شدید زخمی ہوگیا اور دوسرے منشیات فروش موقعہ سے فرار ہوگٸے، شدید زخمی منشیات فروش قمر عرف قمرو کو علاج معالجہ کیلٸے ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق فرار منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کیلٸے پولیس چھاپے جاری رہے اور شدید زخمی منشیات فروش قمر عرف قمرو سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن, اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 4 دکاندار کو گرفتار کرلیا اور اچانک چھاپے مار کر  مختلف ہوٹلز مالکان کو احترام رمضان آرڈیننس کے اوقات کار کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا جو موقع پر وصول کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان مقررہ اوقات کار سے قبل اپنا کاروبار بند رکھیں۔





سیالکوٹ(بیورورپورٹ)


 نجی یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 23 مارچ اور خواتین (قوم کی شان خواتین) کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرمین بورڈآف گورنرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، ایگزیٹو ڈائریکٹر محمد ریحان یونس، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن، رجسٹرار محمد یعقوب، ڈین انٹر فیکلٹی ڈاکٹر اسلم ڈار، ڈئینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، مہمانان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیپلیکس/سمائل آغین فاؤنڈیشن مسرت مصباح، کمشنر، ایف بی آر فرزانہ گوہر، صدر ویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان اور معروف کاروباری خواتین شخصیات نے شرکت کی، سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور سیمینار میں پینل ڈسکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مہمانان خصوصی نے کامیابی کی راہ میں آنے والی مشکلات پر قابو پانے کیلٸے ثابت قدمی اور عزم پر زور دیتے ہوئے اپنی کامیابی کے سفر کو حاضرین کے ساتھ شئیر کیا، مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں عورتوں کے حقوق کےپس منظر کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے، معاشرتی اور سیاسی سطح پر عورتوں کے حقوق کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں جس طرح عورتیں ہر میدان میں کامیابی حاصل کر کے اپنا نام بنا رہی ہیں اگر عورتوں کی مزید حمایت کی جائے تو عورتیں مزید کامیابیاں حاصل کرسکتی ہیں، پینل ڈسکیشن کے بعد سوالات و جوابات  کے سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، آنے والی مہمانان خصوصی اور حاضرین کی جانب سے ایسے سیمینار کے انعقاد پر نجی یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا، مسرت مصباح و دیگرز مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا.





سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی مہم پلانٹ فار پاکستان کے تحت ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں درخت لگانے کیلٸے شجر کاری مہم شروع کر دی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مقصود ربانی بٹ، انسپکٹرز ماحولیات شاہد علی اور احمد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاثانی برکس کمپنی کے بھٹے پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مقصود ربانی بٹ نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کے ہر بھٹہ مالک کو 50پودے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، موسم بہار کے آغاز پر آج پورے پنجاب میں پلانٹ فار پاکستان کی پہلی بارسب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ سرسبز پنجاب کا خواب پورا ہو سکے یہ درخت آنے والے دنوں میں سموگ، فضائی آلودگی، پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں سیلاب کے خطرات کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ ورلڈ فاریسٹ ڈے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور آئندہ نسلوں کو صاف ستھری فضا دینے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شجرکاری مہم کے دوران صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ ان لگائے گئے درختوں کو بچانا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے، انہوں نے بھٹوں پر شجر کاری سے آلودگی کمی ہوگی اور ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔


سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


نیا میانہ پورہ، روڑس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گٹروں، نالیوں میں عملہ صفاٸی نے بھرپور صفاٸی کرکے کچرا اور کوڑا کرکٹ قبضہ میں لے لیا، انچارج داود مسیح کے مطابق اعلی صبح سحری سے عملہ صفاٸی نے بھرپور صفاٸی میں حصہ لیا اور گٹروں، نالوں اور گلیوں محلوں اور روڈز کی صفاٸی کی، میانہ پورہ، مبارک پورہ، فتح گڑھ، پکا گڑھا، شہاب پورہ، دارہ آراٸیاں، محمد پورہ، امام صاحب، کشمیری محلہ اور دیگر علاقوں میں عملہ صفاٸی نے گٹروں، نالیوں اور گلیوں و روڈز کی بھرپور صفاٸی کی۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ) 


شہر اقبال میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور نے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چار دکانداروں کو گرفتار کرلیا اور اچانک چھاپے مار کر  مختلف ہوٹلز مالکان کو احترام رمضان آرڈیننس کے اوقات کار کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا جو موقع پر وصول کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹ مالکان مقررہ اوقات کار سے قبل اپنا کاروبار بند رکھیں۔




سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 تھانہ نیکاپورہ پولیس نے کانسٹیبل سمیت دیگر ملازمین نے بال کٹاٸی کی دوکان میں ساٹھ ہزار روپے لوٹ لٸے جس کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا، ایس ایچ او مبین چیمہ کے مطابق  محمد وارث کے بیٹے محمد احسان کی ایمن آباد روڈ پر بال کٹاٸی کی دوکان پر تھانہ نیکاپورہ کے کانسٹیبل عثمان اور ساتھی اہلکاروں نے جاکر اس سے ساٹھ ہزار روپے زبردستی دھمکیاں دے کر لوٹ لٸے اور اسے دھمکیاں دیں، تھانہ نیکاپورہ پولیس نے اپنے ہی تھانہ کے کانسٹیبل عثمان سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق واقعہ کی انکواٸری جاری ہے اور قصور واروں سے کوٸی رعایت نہیں ہوگی، تھانہ نیکاپورہ کے پولیس اہلکار عثمان نے ساتھی کے ہمراہ احسان سے رقم چھینی تھی اور عثمان نے احسان کی اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر بلیک میل کیا  اور پولیس اہلکار کے ساتھ مل کر اسے ڈراتے دھمکاتے رہے، پولیس اہلکار کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج ہوا اور مقدمہ کے بعد پولیس اہلکار فرار ہو گیا اور اب پولیس اہلکاروں نے ضمانت کرا رکھی ہے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ستھرا پنجاب مہم“ کو تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا، وزیر بلدیات

دیہات میں ہر ہفتے نالیوں کی صفائی یقینی بنانے اور عملہ صفائی بڑھانے کی ہدایت

فلیگ شپ پراجیکٹ میں منتخب نمائندوں کی شمولیت بھی ضروری ہے، ذیشان رفیق

لاہور: 13 مارچ

وزیر بلدیات و شہری ترقی پنجاب ذیشان رفیق نے دیہات میں ہر ہفتے نالیوں کی صفائی یقینی بنانے اور عملہ صفائی کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ستھرا پنجاب مہم“ کو عوام کی مدد سے ایک تحریک میں تبدیل کرنا ہوگا۔ دیہات میں صفائی کا موثر ماڈل تیار کیا جا رہا ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ”ستھرا پنجاب مہم“ میں پیشرفت اور مانیٹرنگ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں صفائی کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضروری مشینری کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب بھر کی بڑی میونسپل کارپوریشنز کے چیف آفیسرز بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوئے۔ اس موقع پر ”ستھرا پنجاب مہم“ کے تحت دیہات پر خصوصی فوکس سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ یونین کونسلوں میں دیہات کی تعداد کی بجائے آبادی کے تناسب سے افرادی قوت فراہم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ”ستھرا پنجاب مہم“ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ اس میں ہر علاقے کے منتخب نمائندوں کی شمولیت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی نمائندگی کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ صفائی کے اقدامات کو دیرپا بنایا جا سکے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نوجوان نسل میں آگاہی بڑھانے کے لئے ہر ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں صفائی پر خصوصی لیکچر کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کرنے سے زیادہ اسے برقرار رکھنا مشکل چیلنج ہے۔ عوام کی بھرپور شمولیت سے ہی صفائی کا میکانزم موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو دیانتداری اور محنت سے آگے بڑھائیں گے۔ دیہات اور شہروں میں گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ ”ستھرا پنجاب“ انقلابی پروگرام ہے۔ اہداف کے حصول کے لئے میونسپل سٹاف دن رات کام کرے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی سطح پر ”ستھرا پنجاب مہم“ کی مانیٹرنگ یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوڑا جمع کرنے سے زیادہ اسے ٹھکانے لگانے کا کام زیادہ توجہ طلب ہے۔ اس پہلو کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


وزیر بلدیات کی 200 منتخب دیہات میں میونسپل خدمات کا کام تیز کرنے کی ہدایت
دیہی میونسپل خدمات کی فراہمی 2048 تک آبادی کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے پلان کی گئی
ٹھیکے بذریعہ ’ای ٹینڈرنگ‘ جاری کئے جائیں، ذیشان رفیق کا پی آر ایم ایس سی کے دورے میں خطاب

لاہور؛ 22 مارچ

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ورلڈ بنک کے تعاون سے سولہ تحصیلوں کے 200 منتخب دیہات میں میونسپل خدمات فراہم کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں معیاری سہولیات سے وہاں معیار زندگی بہتر ہوگا۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی (پی آر ایم ایس سی) کے دورے کے موقع پر انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ دیہی میونسپل خدمات کی فراہمی 2048 تک متوقع آبادی کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے پلان کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 200 دیہات میں صاف پانی، سینی ٹیشن سمیت دیگر ماڈل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر پی آر ایم ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسداللہ نے صوبائی وزیر کو کمپنی کے امور اور مستقبل کی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے بذریعہ ’ای ٹینڈرنگ‘ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ای ٹینڈرنگ‘ کے ذریعے جہاں ایک طرف منصوبوں میں شفافیت آئے گی وہاں سٹیک اونرز کو بھی سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی پروگرام کے تحت ٹیوب ویلوں اور دیگر مشینری کی سولرائزیشن بھی کی جائے گی۔ اس عمل سے بجلی کے استعمال اور یوٹیلٹی بلوں میں کمی آئے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت سینی ٹیشن کا پانی ٹریٹ کر کے فصلوں کو لگایا جائے گا۔ اسی طرح مقامی کوڑا کرکٹ کی پہلی تفریق ہوگی پھر اسے سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے پی آر ایم ایس سی کو تحصیل سطح پر کوڑے کی تفریق کے پوائنٹ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے یہ ہدایت بھی کی کہ سالڈویسٹ کی فی کس شرح کے تعین کے لئے متعلقہ دیہات میں سروے کرایا جائے۔ انہوں نے پروگرام کی خوبیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے درخواست کرونگا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی/ممبر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی محمد منشاء اللہ بٹ نے آج شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی 30 روزہ مہم ستھرا پنجاب کے سلسلہ میں سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز رندھاوا نے سیالکوٹ سٹی کی صفائی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ علی الصبح ایس ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی کا آپریشن شروع کر دیتی ہے مین سڑکوں، پلوں اور چوکوں کو واشنگ بھی کہ جاری ہے جبکہ کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس سے مقررہ اوقات میں لفٹنگ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے جبکہ رمضان کے لئے مساجد کے باہر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔



سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)


یوم پاکستان کی پروقار تقریب ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرچم کشائی کی، سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان، چاچا کرکٹ عبدالجلیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ ممتاز سماجی شخصیت مرزا عبدالشکور نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جس کا وجود اسلام کے نام پر ہوا،پاکستان کا تصور سیالکوٹ کے عظیم سپوت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے پیش کیا جبکہ قیام پاکستان کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںمسلمانان ہند نے بھرپور جدوجہد کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج پاکستان دنیا بھر میں ہماری شناخت ہے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔







سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے شہاب الدین پارک میں پودے لگا کر حکومت پنجاب کی "درخت لگائیں،پاکستان کے لئے"  کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی ای او سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، چودھری سیف اللہ، شیخ ناصر، شہزاد کویتی، سپرنٹینڈنٹ پی ایچ اے باؤ شوکت، سپروائزر نوید اقبال اور کوآرڈینیٹر پی پی 47 محسن عباس بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ درخت لگانا ہم سب کا دینی، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور موسمی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے جس قدر ممکن ہو درخت لگانے ہونگے اور جو درخت اور پودے لگائے جارہے ہیں ان کی نگہداشت بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ذمہ داری سنبھالتے ہی  اپنی ترجیحات میں شجر کاری اور میونسپل سروسز کے معیار کے بہترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہے اور انسانی زندگی پر اس کے گہرے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسلام میں درخت لگانا کو صدقہ جاریہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں شجر کاری بہترین کار خیر ہے۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ پارک اور گرین بیلٹس میں لگائے جانے والے پودوں کو سیراب اور حفاظت کرنے کیلئے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے انجام دیں۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 325 دیہات میں صفائی ستھرائی  کا کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 14 سو ٹرالیاں ڈمپنگ پوائنٹس پر سے کچرا لفٹ کرلیا گیا پے جبکہ ضلع کونسل کی 8 اربن یونین کونسلز میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور فعال کرلیا گیا ہے اور تجاوزات  کے خاتمہ کیلئے بھر پور مہم جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کونسل سیالکوٹ میں صفائی ستھرائی کی مہم کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ سی او ضلع کونسل نے بتایا کہ اگوکی روڈ وزیر آباد روڈ سے عارضی اور مستقل تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا کہ ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد ذوالقرنین ضلع کونسل سیالکوٹ کے زیر اہتمام شجر کاری، صفائی، تجاوزات کے خاتمہ، واٹر فلٹریشن ، وال چاکنگ  کے خاتمہ اور واٹر چینلز کی ڈی سلٹنگ سمیت ضلع کونسل کے دیگر امور کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں اور اس ضمن میں ڈیلی پراگرس رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ضلع کونسل سیالکوٹ  پر عزم ہے۔



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.