Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

لگتا ہے اس دیس میں عدالت نہیں ہوتی جس دیس میں انسان کی حفاظت نہیں ہوتی کفن باندھ کر نکلو سر پر حق کے لیے لڑنا کوئی بغاوت نہیں ہوتی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ: ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عا بد کی زیر نگرانی ضلع سیالکوٹ اور  نارووال کے آفیسر ز کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا  انعقاد کیا گیا
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ضلع سیالکوٹ اور نارووال کے آفیسرز کی فیزیکل فٹنس ٹیسٹ کا جائزہ لینے کے لیے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد خیابان اقبال پارک کینٹ میں کیا۔ ٹیسٹ میں  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر سیالوکت اور نارووال کے علاوہ تمام تحصیلوں کے انچارجز اور اسٹیشن انچارجز نے حصہ لیا۔ آفیسر کے جسمانی وزن اور BMIکا معائنہ کیا گیا۔ بعدازاں ایک میل دوڑ بھی لگوائی گئی اور ایکسرسائز بھی کی گئی۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام آفیسرز کی فٹنس کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں، روزمرہ کی بنیا د پر ایکسرسائز کو اپنا معمول بنائیں۔ بانی ڈائریکٹر جنرل۔ سیکٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات کے مطابق ایک صحت مند  ریسکیور ہی سعی معنوں میں عوام الناس کی خدمت کر سکے گا، نہ صرف اپنی فٹنس کا خیال رکھیں بلکہ سٹاف کو بھی تندرست و توانا رکھنے کے لیے ہر شفت میں ایکسرسائز لازمی کروائیں۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف  حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی میں زخمیوں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر عبدالستاراور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا الیاس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام میڈیکل وارڈز میں ائیر کنڈیشنز چالو حالت میں رکھیں اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے علاؤہ ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کو قوانین کے مطابق تلف کیا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں سمیت نجی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز سے نکلنے والے میڈیکل ویسٹ کی قانون کے مطابق ویسٹ کی تقسیم کاری، ائیر کنڈیشنڈ اسٹوریج اور اس کے بعد اس کو تلف کرنے کیلئے پلانٹ انسیریٹر کے استعمال تک میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے مویشی منڈی برائے عید قربان اکبر آباد چوک سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملہ کی حاضری چیک کی۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


گزشتہ روز سیالکوٹ میں عالمی انسداد منشیات دن کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افسروں نے شرکت کی اور اس دن کی خصوصیت سے اپنی کوششوں اور خدمات کو عوام کے سامنے پیش کیا اس موقع پر پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو بھی پیش کیا گیا لیکن ایک بات کو پوشیدہ رکھا گیا کے سیالکوٹ میں ایک ایسا تھانہ بھی موجود ہے جس میں ناجائز فروشی غنڈہ گردی ڈکیتی وراہ زنی ناجائز قبضہ مافیا جیسی وارداتوں کے لیے عوام کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور یہ کہ کوٹلی لوہاراں کا ایس ایچ او اور اس کے کار خاص اتنے طاقتور ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں کوٹلی لوہاراں تھانہ کے مختلف علاقہ جات میں منشیات ناجائز فروشی راہزنی ڈکیتی جیسی وارداتوں کی بہتات تو موجود ہے لیکن اس کے سدباب کے لیےکوئی طریقہ موجود نہ ہے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں اور اس کے کار خاصوں نے منتھلیاں وصول کرکے ان ناجائز  فروشوں قبضہ مافیا اور غنڈوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اہل علاقہ کا ڈی پی او سیالکوٹ اور وزیر اعلی پنجاب سے عوام کی درستگی کا مطالبہ





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈاکٹر عبدالستار کو خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا ڈاین مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالستار کا تعلق پسرور کے نواحی گاؤں کلیوالی سے ہے۔ ڈاکٹر عبدالستار کو خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا ڈین مقرر ہونے پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر ،انکا کہنا تھا کہ امید ہے ڈاکٹر صاحب اسی طرح محنت لگن سے کام کرتے ہوئے مزید اپنے علاقہ کا نام روشن کریں گے اور ہمارا سر فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر عبدالستار نے پسرور میں ایک ہسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں مستحق مریضوں کو خصوصی ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالستار ہر دل عزیز شخصیت ابرار احمد کے بڑے بھائی ہیں۔ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو مزید عزتوں سے نوازے اور ہمارے شہر کا نام روشن کرتے رہیں


 

یلغار نیوز الرٹ 

احتجاج احتجاج احتجاج

لگتا ہے اس دیس میں عدالت نہیں ہوتی جس دیس میں انسان کی حفاظت نہیں ہوتی کفن باندھ کر نکلو سر پر حق کے لیے لڑنا کوئی بغاوت نہیں ہوتی
بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہتی ہے کنزیومر نے ہمیشہ محکمہ واپڈا کے ساتھ تعاون کیا مگر یہ جو رات (1)بجے سے رات(2)بجے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اس کے لیے لوگ سراپا احتجاج ہیں کھروٹہ سیداں اور گردونواح کے رہائشیوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹائم تبدیل کیا جائے اگر اس پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم پرامن احتجاج کرتے ہوئے پلی توپ خانہ چوک اس وقت تک بند کر دیں گے جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا
رپورٹ سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

ترجمان محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بڑی عید کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، اس کے علاوہ 25 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث 25 سے 30 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، 25 جون سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے، شدید بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق 25 سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گلگت بلتستان، چترال، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیض آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرتیزموسلا دھاربارش ہوسکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیرآباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، ملتان، لیہ،ل کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ نشیبی مقامات پرتیزموسلادھاربارش کی توقع ہے
سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور28 جون کو آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلا دھار بارش کے باعث 26 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے
موسلادھار بارش سے 27 جون کوڈی جی خان اورشمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے، اس دوران مسافروں اورسیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، آندھی اورشدید بارشوں کے باعث کمزورانفراسٹکچرکو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس دوران عوام کو محفوظ مقامات پررہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس الرٹ کے دوران ضروری احتیاطی تدابیراختیارکرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پاکستان سنی تحریک جھلکی شریف کے زیر اہتمام معروف روحانی شخصیت پیر سید شہباز حسین شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب آج مؤرخہ 24جون بروز ہفتہ موضع جھلکی شریف میں ہو گی جس میں ملک کے نامور علمائے دین خصوصی شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کی تقریب میں علامہ مولانا عبد الرشید اویسی، پیر مفتی تنویر احمد نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے صدر پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ محمد خالد قادری خصوصی شرکت کریں گے۔سٹی صدر پاکستان سنی تحریک محمد ذوہیب قادری، تحصیل رہنما چودھری قمر ہنجراء، ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس،ممبر پی پی 35رابطہ کمیٹی حافظ نوید حسین قادری، چودھری بلال چیمہ،صفدر بٹ و دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی عرس کی تقریبات میں مہمان ہوں گے جبکہ علامہ مولانا خلیل احمد شریسی،معروف نعت خواں حماد جمیل، نقابت محمد اسد علی عطاری، پیر سید محمد شاہ، محمد شعیب ڈار، علامہ محمد ریاض سیالوی، ملک اسلم قادری، قاری نصیر احمد چشتی، حافظ عدنان اکبر، ملک عمر علی قادری بھی شریک ہوں گے جبکہ مہمان خصوصی حاجی رزاق بھی عرس مبارک کی تقریب میں موضع جھلکی شریف میں شرکت کریں گے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.