Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے نئے ترقی یاب ہونے والے 31 پولیس افسران کو ڈی پی او آفس میں منعقدہ تقریب میں بیجز لگائے، ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسران کو اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دینے اور شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے نئے ترقی یاب ہونے والے 31 پولیس افسران کو ڈی پی او آفس میں منعقدہ تقریب میں بیجز لگائے، ڈی پی او نے ترقی پانے والے افسران کو اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دینے اور شہریوں کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کی




سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے اوپی ڈی کاونٹر پر نو کاونٹرز کے چھ کاونٹرز سیٹیں خالی ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا اور رش کی وجہ سے مریض اور ان کے ورثاء ذلیل و خوار ہوتے رہے، سماجی کارکن محمد ابراہیم علی کے مطابق ضلع کے دب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے پریشانی ہے لیکن اس اہم مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا، او پی ڈی کاؤنٹر پر نو کاؤنٹر ہونے کے باوجود صرف تین ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مریض خوب ذلالت کا سامنا کرتے ہیں اور نہ ہی یہاں بزرگ مریضوں کیلئے علیحدہ کاؤنٹر ہے جو کے قانونی اور اخلاقی طور پر بھی غلط ہے حکام بالا سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیں، شہریوں محمد رستم نوید، زاہد فراز، عتیق الرحمن، یوسف علی، قاسم عابد اور بشیر جاوید نے سرکاری ہسپتال میں چھ سیٹیں خالی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خالی سیٹوں پر افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیا





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ کوتوالی کے علاقہ رامتلائی کریم پورہ میں کپڑے کی مارکیٹ میں کسٹم حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا ضبط برآمد کرلیا، کسٹم حکام کو اطلاع ملی کریم پورہ رامتلائی اور اس کے مضافات میں واقع کپڑے کی دکانوں اور گوداموں میں غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑے کی بہت بڑی کھیپ موجود ہے اس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کسٹم حکام نے مختلف دوکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ  کپڑا ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ذیشان رفیق نے تحصیل ڈسکہ کے بھانوپنڈی جامکے چیمہ میں یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے محمد عمر اور بلال رضا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقعہ پر اپنے دلی دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے یونان کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے محمد عمر اور بلال رضا سمیت تمام کشتی سوار افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی، سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ سانحہ کی وجہ سے معصوم شہری جاں بحق ہوئے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 



کام ایسے کے انسانیت بھی شرما جائے
سیالکوٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال میں فائر لگا مریض اللہ کے سپرد کرتے ہوئے لان میں ہی پناہ دے ڈالی
ڈرپ مریض کے ساتھی کو ہاتھ میں پکڑا کر  لان میں ہی تماشا بنا دیا گیا
پرچی کے چکر میں مریض کی چیخیں نکل گئیں
اسپتال کے عملے کا انسانیت سوز سلوک سمجھ سے بالاتر ہے
سیالکوٹ کی عوام کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

سیالکوٹ بیورو رپورٹ سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ سٹی پسرور پولیس نے مسلم کالونی سے منشیات فروش سے دو کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی، منڈی لوہاراں کے رہائشی بلال عرف شانو کو سٹی پسرور پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر گرفتار منشیات فروش بلال عرف شانو کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ صدر پسرور پولیس کا گزشتہ رات سبل پور میں چھوڑا جانے والا 30 سالہ شخص  رات گئے وہی پر انتقال کرگیا، پسرور پولیس نے کسی کیس میں اس شخص کو گرفتار کیا ہوا تھا اب پولیس ہی وضاحت پیش کرسکتی ہے کہ کیا اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالت غیر ہونے پر سبل پور چائے کی دوکان پر چھوڑ کرچلے گئے، اس شخص کی لاوارث نعش اس وقت سبل پور حبیب چائے والے کی دوکان کے پاس پڑی ہوئی ہے جہاں یہ تھانہ صدر پسرور پولیس اپنی سرکاری گاڑی پر چھوڑ کر آئی تھی، واقعہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، سماجی کارکن محمد بابر اعوان نے واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا




سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ طیاروں کو ’برڈ سٹرائیک‘ سے بچانے کیلئے  ایئرپورٹ کے اندر اور باہر سے سالِڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے ائیر پورٹ انتظامیہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی,ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ بالخصوص عیدقربان پر جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو ائیر پورٹ کی حدود میں ہر گز کھلا نہیں چھوڑا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے چیلیں اور کوؤں سمیت دیگر بڑے پرندے ائیرپورٹ کی فضائی حدود میں داخل ہوکر حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں اس سلسلہ میں آگاہی کی مہم  چلائی جائے اور  ایئرپورٹ کی آس پاس کی آبادی میں بینر لگانے  کے علاوہ سوشل میڈیا اور ٹی وی کیبل پر اشتہارات چلائے جائیں اور لوگوں کو باور کروایا جائے کہ  آلائشیں وغیرہ مقررہ مقامات پر پھینکیں تاکہ متعلقہ ادارے انھیں ٹھکانے لگائیں۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ بررڈہیزڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن چیمہ، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد سمیت متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔ سی او ضلع کونسل الفت شہزاد نے بتایا کہ ائیر پورٹ کی حدود میں پرندوں کو راغب کرنے والی فیڈ بنانے والے کارخانہ کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ان کارخانہ کو شفٹ کروادیا گیا ہے۔



سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے کہا ہے کہ اپنے جان و مال کو خطرے میں ڈال کر  روزگار کیلئے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہوگا، یونان کشتی حادثہ دالخراش ہے جس میں ناصرف قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے اس واقعہ سے عبرت حاصل کرنا ہوگی اور واقعہ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ  نوجوانوں کو کیرئیر کونسلنگ اور لیگل طریقے سے بیرون ملک جانے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں اور بالخصوص این جی اوز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں  ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت/ہیومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک, ڈی ڈی پیسی محمد شفیق، سماجی ورکر مرزا عبدالشکور ، این جی او کوآرڈینیٹر اشفاق نذر، ایس آئی ایف آئی اے آمین جاوید ساہی، لیگل آفیسر عمران کسانہ، انچارچ سیکیورٹی برانچ حافظ سعید، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن عطاء الہی،چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نیرعباس، ڈی ڈی ماحولیات محمد الیاس اور کاشف چڈھر نے شرکت کی۔
اے ڈی سی جنرل نے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کو ہدایت کی کہ وہ مقامی انڈسٹریز میں کام کرنے والے تمام  ورکرز کو رجسٹرڈ کریں اور جو انڈسٹریل یونٹس ورکرز کو پیسی رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے اور اسی طرح ڈی او لیبر کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔ اجلاس کے آخر میں یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


fallow more 
News tags, also known as news categories or news topics, are labels or keywords assigned to news articles to help categorize and organize them based on their content. These tags provide a way for readers or news consumers to quickly identify and filter news articles based on their interests or preferences. 
Common news tags or categories include:
1. Politics: News related to government, political events, elections, and public policy.
2. Business: News about companies, financial markets, economic trends, and entrepreneurship.
3. Technology: News about the latest innovations, gadgets, software, and tech industry developments.
4. Sports: News about various sports, teams, athletes, and sporting events.
5. Entertainment: News about movies, music, celebrities, television shows, and the entertainment industry.
6. Health: News about medical breakthroughs, healthcare policies, diseases, and wellness.
7. Science: News about scientific discoveries, space exploration, research advancements, and natural phenomena.
8. Environment: News about environmental issues, climate change, conservation, and sustainability.
9. World: News about international events, diplomacy, conflicts, and global affairs.
10. Lifestyle: News about fashion, travel, food, relationships, and lifestyle trends.
These are just a few examples, and news organizations may have their own specific tags or categories based on their focus and target audience.


1. Breaking News
2. Politics
3. Business
4. Technology
5. Science
6. Health
7. Sports
8. Entertainment
9. World News
10. National News
11. Local News
12. Finance
13. Economy
14. Education
15. Environment
16. Crime
17. Lifestyle
18. Opinion
19. Travel
20. Weather
21. Culture
22. Arts
23. Fashion
24. Food
25. Automotive








 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.