Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کا یونان کشتی حادثہ میں جان بحق ہونے والے کاشف بٹ کے گھر موضع چنڈھر آمد کاشف بٹ کے والدین، بھائیوں اور بچوں سے تعزیت کی اور المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا


ڈویژنل بیوروچیف نگہت رضوی کی رپورٹ کے مطابق 
 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کا  یونان کشتی حادثہ میں جان بحق ہونے والے کاشف بٹ کے گھر موضع چنڈھر آمد  کاشف بٹ کے والدین، بھائیوں اور بچوں سے تعزیت کی اور المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور بھی موجود تھے۔کاشف بٹ کے والد نے ڈی سی کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے یونان جانے کیلئے  ایجنٹ محمداکرم سکنہ کوٹلی نوشہرہ کو بذریعہ ہوائی جہاز بھیجنے کے 23لاکھ روپےدیئے۔ کاشف بٹ کے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں جبکہ سوگواروں میں اس کی بیوی، 2بیٹیاں اور 2بیٹے بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے اللہ پاک  لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثناں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد نے یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے گاؤں مندرانوالہ اور بھانوں پنڈی لواحقین کے گھروں میں جا کر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیا۔


سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق
تھانہ موترہ پولیس نے بااثر مخالفین سے بھاری مک مکا کرکے موضع تلواڑہ تھانہ موترا سیالکوٹ کی رہائشی بیوہ عذرا بی بی کی زمین پر قبضہ کروانے کی کوشش بیوہ  کی فریاد کسی نے نہ سنی بااثر ملزمان صفدر بٹ اس کا بیٹا ارسلان تین نامعلوم ملزمان  آتشی اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی غرض سے میری 25 ایکڑ زمین پر ٹربائن کا نئیا بور کروا دیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تھانہ موترہ کے جوان اپنی نگرانی میں ٹربائن کا بور کروا رہے ہیں جب کے اسی زمین پر عدالت نے سٹے آرڈر دے رکھا ہے بجائے ملزمان کو منع کرنے کے باربار 15 پر کال کر کے بلانے والی بیوہ عذرا بی بی اور اس کے بیٹے کو غلیظ گالیاں دیتے رہے ویڈیو بنانے پر تھانہ موترا پولیس کے جوانوں نے بیٹے ندیم سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی اور موبائل کی سکرین توڑ دی میں نے اپنی زمین پر فصل بھی لگائی ہوئی ہے اس کے باوجود بااثر ملزمان زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں میں نے ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں درخواست دائر کی مگر میری کوئی شنوائی نہ ہو سکی 
بیوہ عذرا بی بی نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ ڈی پی او سیالکوٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور تھانہ موترہ کے ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جاے مجھے انصاف دیا جائے  ملزم بااثر ہیں میرے اور میرے بچوں پر جھوٹے مقدمات بھی درج کروانا چاہتا ہے مجھے میرے بچوں اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے




سیالکوٹ سے کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق 
کوٹلی لوہاراں آل پنجاب فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں علامہ الیون سیالکوٹ نے مرزا الیون پسرور کو 15رنرز سے شکست دے دی۔
 فائنل میچ  کے مہمان خصوصی ملک امجد علی مونگڑ ایڈووکیٹ نے جیتنے والی ٹیم کو دولاکھ انعام دیا جبکہ ذوالفقار بٹ نے رنر اپ کو ایک لاکھ انعام دیا۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلیے تاریخ ساز کراوڈ آیا تھا۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نےکہا کہ اس دور میں گراونڈ کو آبادکرنا اور اتنا بڑا میلہ سجانا سمیل بٹ کا اعزاز اور انکی ٹیم کا کمال ہے اس اچھے کام پر تمام کراوڈ نے تالیاں بجا کر سمیل بٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔مہمانان گرامی میں جلیل عرف چاچا کرکٹ۔ پریس کلب کوٹلی لوہاراں(رجسٹرڈ) کے سرپرست ڈاکٹر طارق ملک۔ چیئرمین چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ کامران سلہری۔ فیصل طور ایڈووکیٹ۔ ملک ارشدبلا۔ ملک عادل ایڈووکیٹ۔ حاجی طارق تھے مہمانوں کی گراونڈ آمد پر حافظ سمیل بٹ و دیگرکمیٹی ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرنعمان بھٹی۔ حافظ ماجد۔ مہر شیرازی۔ راشد محمود۔ ملک محبوب شہزاد۔ عمران غنی۔ چھوٹا منی۔ عادل باوا۔ نبیل بٹ نے بھرپور انتظامات کیے تھے


سیالکوٹ سے بیوروچیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق 
تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث خطرناک کاکا ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا، 25 لاکھ  روپے مالیتی  مال مسروقہ 11 موٹر سائیکلیں، نقدی، قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد
تفصیلات کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر عرفان ڈھلو نے  ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کی30 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی خطرناک کاکا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تینوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 11 عدد موٹر سائیکلیں ، نقدی 2لاکھ روپے، 5 عدد موبائل فونز ، جنریٹر، پانی والی موٹریں، بیٹریاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور 3عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں 
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔




سیالکوٹ سے کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق 
ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن(پاکستان) کے زیر اہتمام چیئر مین ایچ ڈبلیو او شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ کی قیادت میں افواج پاکستان کے حق میں میرا  وطن عظیم ہے ریلی کا مرکزی آفس راجہ روڈ سے آغاز ہو ا جس میں ایچ ڈبلیو او کے کارکنان سینکڑوں موٹر سیائیکلوں،گاڑیوں وغیرہ کے ساتھ شامل ہوئے ریلی میں افواج پاکستان کے حق میں فلگ شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے پرچموں کے ساتھ افواج پاکستان کے حق میں تحریر شدہ کتبہ نما فلکس ہاتھوں میں پکڑے فضا ء میں بلند کیئے ہوئے تھے ریلی کے شرکاء سے چیئرمین ایچ ڈبلیو او شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جا ئے گا 9 مئی کوایک پری پلان سازش کے تحت ملک کی حساس تنصیبات پر حملہ کرکے توڑ پھوٹ کی گئی جناح ہاؤس کو جلایا گیا یاد گار شہداء کو مسمار کرکے بے حرمتی کی انتہاء کی گئی افواج پاکستان اور پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ کے ساتھ نعرے بازی کی گئی عوام اور فوج میں تصادم کروانے کے منصوبہ کو افواج پاکستان نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرکے ناکام بنایا دیا بین الاقوامی سازش کے تحت فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرکے ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے فوج کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کی بقا ء و سلامتی کی ضامن پاک فوج ہے حکومت دشمن کے آلہ کاروں کو نشانہ عبرت بنا دیں تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی دہشت گردی کا مظاہرہ کرنے کی جراّت نہ کرسکے ریلی شہر کے مختلف حصوں سے گزرتی ہوئی مرکزی آفس پر اختتام پذیر ہوئی




سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق 

ڈپٹی کمشنر دنگل چیمپئن شپ 2023ء کا بڑا ٹاکرا عدنان پہلوان ٹائروں والا نے جیت لیا، تالاب شیخ مولا اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈی سی دنگل چیمپئن شپ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، ایم او فنانس رانا ثقلین، ڈی او سپورٹس افتخار گوندل، انٹرنیشنل ریسیلر عثمان پہلوان، بھولا بھالا پہلوان، رزاق پہلوان،شاہد پہلوان سمیت ہزاروں شائقین نے مقابلے  جات دیکھے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور پہلوانوں کو دل کھول کر داد دی۔ اس موقع پر روائتی گھڑ ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ 
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کامیاب دنگل کروانے پر ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، ریسیلر ایسوسی ایشن اوو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مقامی یہ حکام کو مبارکباد دی اور تالاب شیخ مولا کی جلد بحالی،اس میں مستقل اکھاڑا بنانے اور ریسلنگ ایسوسی ایشن کو کمرہ دینے کا اعلان کیا اور پہلوانوں میں مجموعی طور پر 4لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے۔قبل ازیں رستم پاکستان بھولا بھالا پہلوان اورشاہد پہلوان نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال کی دستاربندی کی رسم انجام دی


ڈسکہ سے تحصیل رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق 

راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی دارالعرفان منارہ آمد۔
 حضرت امیر عبدالقدیر اعوان  کو ان کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی  
راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی کی دارالعرفان منارہ آمد۔
 حضرت امیر عبدالقدیر اعوان  کو ان کے بیٹے کی شادی کی مبارک باد دی اور حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور فاتح پڑھی۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ خصوصی نشست میں ملکی موجودہ حالات کی بہتری بارے تفصیلی بات ہوئی 
  راجہ پرویز اشرف صاحب نے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ کی دینی خدمات اور شعبہ تصوف میں بے پناہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سابقہ انٹیرئیر سٹیٹ منسٹر تسنیم احمد قریشی ،راؤ عظیم،راؤ رضوان ڈنڈوت بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ معززین علاقہ کی بھی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

ڈسکہ سے تحصیل رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق

ختم نبوت مشیت الہی نے نبوت کا دروازہ ھمیشہ کے لیئے بند کردیا ھے۔ عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ھے۔

 ذکر قلبی ظلمتوں میں امید سحر بن کر انسانی معاملات کو صراط مستقیم پر گامزن رکھتا ھے۔
 ڈویژنل صدر تنظیم الااخوان گوجرانوالہ عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، 
جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ 
  سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کے عہدے داران  نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان سیالکوٹ سے تعارفی نشست و پر تکلف عشائیہ کا مقامی ھوٹل میں اھتمام کیا۔ جس میں ضلع سیالکوٹ کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈویژنل صدر عبد الحمید چھینہ ایڈووکیٹ، اور جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہا سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ذاکرین وسالکین کی بین الاقوامی جماعت ھے جو اپنے مشائخ وعظائم   حضرت امیر اکرم اعوان رح اور موجودہ شیخ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ عالی کے احکامات کی روشنی میں نہ صرف اللہ اللہ کی دولت ظلمت کے اس دور میں  بانٹ رھی ھے ۔  بلکہ الفلاح فاونڈیشن کی صورت ویلفیئر کا کام بھی کر رھی ھے۔ختم نبوت کے حوالے سے بات کرتے ھوئے انہوں نے کہا  عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ھے۔

سیالکوٹ کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق

ہیڈمرالہ سے انٹرنشنل  ایئرپورٹ کو ملانے والی مصروف ترین روڑ گزشتہ دس سالوں سے خستہ  حالی کا شکار  عرصہ دراز سے اس روڑ کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ڈھلےوالی  رنگ  لالہ والی بنگلہ چوک تک روڑ مکمل طور پر گھڑوں کی شکل اختیار کر چکاہے بارش اورنالیوں  کا پانی ان گھڑوں میں جمع ہونے کے باعث ہیڈمرالہ تا ائیرپورٹ روڈ مانجو داڑو کا مرد پیش کرنے لگا  مسافروں کو گزرنے میں مشکلات اور رہائشیوں کو انتہائی کوفت کا سامنا  ہیڈ مرالہ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ صرف اور صرف 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور سولہ کلومیٹر کا روڑکا یہ حصہ اس قدر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے کہ شہریوں کے لیے نظام زندگی مکمل درہم برہم ہوچکا ہےاگر  کسی مریض کو  میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مریض کا جلد از جلد ہسپتال پہنچنا بھی ناممکن ہوچکاہے شہریوں نے ارباب اختیار سے اس روڑ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے

سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق

 نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت، سرمایہ کاری و توانائی پنجاب  ایس ایم تنویر کا ڈسکہ(راجوکے) سرجیکل سٹی (انڈسٹریل اسٹیٹ) کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے سائیٹ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد نے بتایا کہ سرجیکل سٹی کیلئے 798کینال رقبہ ایکوائر کرلیا گیا ہے جس میں 36کنال10مرلے پر عدالت عالیہ لاہور کی جانب اسٹے آرڈر ہے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے زمین کے مالکان کو معاوضہ ادا کردیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے زمین ایکوائر کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈر 35کروڑ 80لاکھ روپے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہا کہ زمین ایکوائر کرنے کے پراسس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ منصوبہ پر ڈویلپمنٹ ورک کا آغاز کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹی کے قیام سے آلات جراحی کی صنعت کو فروغ ملے گا اور سرجیکل کے آلات کے عالمی معیار کے مطابق ہو تیار ہونگے جس سے ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والے آلات جراحی کی مانگ بڑھے گی جس سے ناصرف مقامی انڈسٹری ترقی کرے گی اور قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔


سیالکوٹ سے بیوروچیف سید شاہ کی رپورٹ کے مطابق 

سیالکوٹ : 25 مئی یوم تکریمِ شہداء  کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے شاندار  تقریب
پولیس لائنز سیالکوٹ میں یاد گار شہداء پر  پھولوں کی چادر چڑھائی گئ شہداء فیملیز کی شرکت ۔ ترجمان پولیس مساجد میں شہداء کی بلندی درجات  اور ملک و قوم کی سلامتی کیلیے دعائیں  قرآن خوانی کی گئی۔ ترجمان پولیس
پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسرا ن کی شہداء  پولیس اور پاک افواج کے گھروں میں آمد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ڈی پی او ، ایس پی ، ڈی ایس پی, ایس ایچ او صاحبان اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی شہداء پولیس اور پاک افواج کی قبروں پر خاضری  ، قبروں پر پھول  برسائے  اور شہداء کی بلندی درجات کیلیے دعائیں کی گئیں۔ ترجمان پولیس
 25 مئی  یوم تکریم شہداء  وطن کی مٹی سے وفا اور جذبہ قربانی کے عزم نو کا دن ہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنادیا جائے گا۔ ڈی پی او حسن اقبال
پوری قوم شہدا اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے   شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈی پی او  حسن اقبال
:امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے اپنے شہداء کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب پولیس کا ہر افسر اور جوان جان تک قربان کرنے کو تیار ہے۔ ڈی پی او  حسن اقبال



سیالکوٹ سے بیوروچیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق

 ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے 1971 میں مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے میجر صابر کمال کے گھر جاکر انکے لواحقین سے ملاقات کی وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کی قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے 1971 کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام علی کے گھر جاکر انکے بیٹے سے ملاقات کی ، شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، قوم کے مستقبل کے لیے قربانی دینے والے شہداء اس قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انتظامیہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شہید میجر صابر کمال اور شہید سپاہی غلام علی کے لواحقین نے یوم تکریم شہداء منانے پر حکومت، پاک فوج کی قیادت کو زبردست سراہا۔



سیالکوٹ سے بیوروچیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق

 ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے 1971 میں مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے میجر صابر کمال کے گھر جاکر انکے لواحقین سے ملاقات کی وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کی قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے 1971 کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام علی کے گھر جاکر انکے بیٹے سے ملاقات کی ، شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، قوم کے مستقبل کے لیے قربانی دینے والے شہداء اس قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انتظامیہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شہید میجر صابر کمال اور شہید سپاہی غلام علی کے لواحقین نے یوم تکریم شہداء منانے پر حکومت، پاک فوج کی قیادت کو زبردست سراہا۔



سیالکوٹ سے اسٹاف رپورٹر فیضان مغل کی رپورٹ کے مطابق 

تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی مظفر پور پھاٹک پر پولیس مقابلہ مقابلے میں   پولیس کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک
 3 کس مسلح ڈاکو رنگپورہ کے علاقہ سے آتشیں اسلحہ کے زور پر شہری علی حسن سے ویگنار کار چھین کر فرار ہو ئے.
واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے 
تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پورہ پھاٹک کے قریب تھانہ اگوکی یو سی اسکواڈ نے چھنی ہوئی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے  اندھا دھند فائرنگ  کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل عامر سہیل  شدید مضروب ہو گیا. 
 پولیس ٹیم  نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے پر چیک کیا تو 2 ڈاکو فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے تھے جبکہ تیسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ہے. 
ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
 زخمی پولیس کانسٹیبل عامر سہیل کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. 
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی.
ڈی پی او نے فرار ہونیوالے ڈاکو کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں.



سیالکوٹ  کامران  سلہری کی رپورٹ کے مطابق

 ایم پی اے حلقہ پی پی35  رانا محمد اقبال ہرناہ مرحوم  اور سابقہ ایم پی اے رانا طارق  ہرناہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دسویں کا ختم اور برسی کا اہتمام کیا گیا ختم میں شرکت کرنے والوں میں 
خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر دفاع، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے ڈسکہ میاں ذیشان رفیق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب )
 ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی 
چوہدری طارق سبحانی سابقہ ایم  پی اے چوہدری نوید اشرف سابقہ ایم پی اے ، چوہدری جمیل اشرف سابقہ ایم پی اے چوہدری ارشد وڑائچ چیرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں چوہدری رضوان طاہر ایڈوکیٹ   فیصل طور ایڈووکیٹ ملک شاہد علی اعوان ملک یوسف کامران سلہری چودھری  فضل محمود چوری عالمگیر اعجاز ہاشمی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی چوہدری جمیل سابقہ ایم پی اے   کی اور سول سوسائٹی کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت ختم شریف کے بعد مرحومین کے لیے لیے دعائے خیر کی گئی



سیالکوٹ سے بیوروچیف سید وہی شاہ کی رپورٹ کے مطابق 

پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی بہترین کاروائیاں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور لوڈر رکشہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیے
ایس ایس پی پٹرولنگ سید توصیف حیدر اور ڈی ایس پی عرفان الحق کی زیرِ نگرانی اسٹنٹ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی گدا گر گروہ کو قابو کر لیا جن کے قبضہ سے دو عدد مویشی جو کہ بلے والی گاؤں سے چوری کیے گئے تھے اور ایک لوڈر رکشہ تیزرفتار جو کہ ایمن آباد سے چوری کیا گیا تھا برآمد کر لیا گیا
یاد رکھیں یہ گروہ مانگنے کے بہانے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے ہیں اور رات کی تاریکی میں لوگوں کا لاکھوں کا مال لے چوری کر کے لے جاتے ہیں اپنے اردگرد ایسے گروہ پر ہر صورت نظر رکھا کریں
اس گروہ کو آئندہ قانونی کاروائی کے لیے تھانہ بمبانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری



سیالکوٹ سے سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق 

 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہےکہ کھیل انسانی صحت اور شخصیت پر گہرے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور مثبت رویوں کی جانب راغب کرتی ہے اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کراٹے کپ 2023ء کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایس او افتخار گوندل، ڈائریکٹر پاکستان مارشل آرٹس یونین میاں شہزاد، آرگنائزر شہزاد احمد اور کوچ محمد یونس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کراٹے کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے 4جونیئر اور 4سینئر میل /فی میل کٹیگری میں اول، دوہم اور سوہم پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔



سیالکوٹ سے بیورو چیف سید  وخید شاہ کی رپورٹ کے مطابق

 ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوینٹی  کانفرنس کے اعلان کے خلاف سیالکوٹ کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کچہری چوک تا ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ تک منعقدہ ریلی کے شرکاء نے ہندوستان  کے اعلامیہ کے خلاف پلے کارڈز، بینرز اور کشمیری پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ "پاکستانی عوام بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوینٹی کانفرنس  کے اعلامیہ کویکسر مسترد کرتی ہے۔ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ 'متنازعہ' علاقہ  ہے اور  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ ہندوستان علاقے کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ 'متنازع' حیثیت کی مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے اور اسے عالمی برادری اور مہذب دنیا کسی بھی حالت میں قبول نہیں کرنا چاہئے ۔جی 20 کے اراکین قانون اور انصاف کے تقاضوں سے پوری طرح واقف ہیں اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں ان کی شرکت کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کی حمایت سمجھی جائے گی۔ ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، ڈی سی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، کوآرڈینیٹر این جی سوز اشفاق نذر گھمن، ایم او فنانس رانا ثقلین، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن عطاء الہی، عمران لسانی ایڈووکیٹ، ظفر بٹ اور ملک اللہ یار بھی موجود تھے



سیالکوٹ سے رو بی طارق کی رپورٹ کے مطابق 

علامہ اقبال ھاسپٹل سیالکوٹ میں نرسوں سمیت تمام چھوٹے عملے نے دور دراز سے آئے مریضوں کو ڈاکٹروں سے ملنے نہیں دیتے مریض خوار ہونے لگے علامہ اقبال ھاسپٹل نرسوں سمیت تمام چھوٹے عملے نے  پرائیویٹ ھاسپٹل مالکان سے ساز باز کر رکھی مریضوں کو اتنا خوار کیا جاتا ہے کہ وہ مجبور ہو کر پرائیویٹ ھاسپٹل کا رخ کر لیتے ہیں بغیر سفارش کسی کا علاج نہیں ہو سکتا کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب وزیر محکمہ صحت سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کر دیا






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.