Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں سالکوٹ میں توہین رسالت ،توہین قرآن مجید اور توہین مذہب کے دل خراش دو واقع رونماء ہوچکے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

علامہ سید جواد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔

 تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں سالکوٹ میں توہین رسالت ،توہین قرآن مجید اور توہین مذہب کے دل خراش دو واقع رونماء ہوچکے جس پر فوری طور پر قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے فل فور قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور واقعات کی دو ایف ائی ار درج ہو گئی جس پر آج تک کوئی عملی کاروائی نہیں ہوئی اج تک کوئی ملزم گرفتار ہوا گرفتار تو دور کی بات اس معاملے پر رتی بھر کوشش بھی نہیں کی گئی  بڑے بڑے دعوہے کرنے والے ڈی ایس پی صدر صابر حسین چٹھہ ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں شعیب ارشد اپنی اپنی زمعہ داری سے سبکدوش نظر آتے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھوں پر ہاتھ رکھے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا

ڈر اس بات کا ہے کہ اب فصل بار آور ہوتی جارہی ہے۔ یہ نہ ہو کہ قوم کے فرزندوں کے سر تن سے جدا ہوتے رہے سہاگنیں بیوہ، بچے یتیم ،عمر رسیدہ والدین کے کڑیل جوان بیٹے کھوتے رہے جو والدین کی عمر بھر کی پونجی ہیں جن کے مقابلہ میں زر و جواہر اور نقدی کوئی مطلب نہیں رکھتی

میں یہ دعوہ سے کہتا ہوں جب تک دنیا میں ایک بھی غیرت مند صاحب ایمان شحض موجودرہے گا۔ ممتاز حسین قادری شہید ،عامر چیمہ شہید ،غازی علم دین شہید جیسے غیرت مند انسان پیدا ہوتے رہیں گئے اگر قانون نے اپنی ذمعہ داری ادا نہیں کرے گا۔تو مسلمان حرمت مقدسات اسلامیہ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے اور گستاخ کی جان لینے میں کسی قسم کی کبھی بھی دریغ نہیں 

کریں گئے۔

ہم ڈی سی سیالکوٹ ڈی پی او سیالکوٹ آر پی آو گجرانوالہ وزیر اعلی صاحبہ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اعلی سطح پر اس کی تحقیقات کروائیں اور ہمارے اس مطالبہ کا فل فور نوٹس لیں  یہ نہ ہو کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے اور فرد واحد بھی اپنا قانون خود بنا لیں بروقت عمل سے  لوگوں کا اعتماد اپنے اداروں پر برقرار رہے۔ اور شرپسند افراد کو شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑے گا۔


 

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

مشتعل ہجوم نے اپنی ہی عدالت لگالی پولیس تماشادیکھتی رہی۔ہتھکڑی لگی زخمی ملزم کو پولیس سے چھین کرمخالفین نے تشدد کانشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں جھگڑے میں ملوث ملزم اور مضروب شخص پر علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے احاطہ میں مخالفین نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ملزم مضروب کو میڈیکل لیگل کیلئے ہسپتال لیکرآئی مخالف نے پکڑ لیادرجنوں افراد شہری پراینٹوں پتھروں سے تشدد کرتے رہے نیم بیہوشی کی حالت میں سرپر مارتے رہے پولیس اور ہسپتال عملہ تماشادیکھتارہامتاثرہ شخص پر سبزپیر کے علاقے میں ایک شخص کو گولی مارنیکاالزام تھاتشدد کی ویڈیو منظرعام پرآگئی پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے اس شہر نے جتنی  عزت بخشی ہے میری نسلیں بھی اس کا احسان نہیں دے سکتیں، عمر کے جس حصے میں ہوں مجھے اس کا بھی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کے سات منصوبے اس شہر کے لئے بہت ضروری ہیں تمام سرکاری دفاتر شہر سے باہر منتقل ہونے چاہییں،  جنرل بس سٹینڈ کو بھی شہر سے باہر منتقل ہونا چاہییے، اس سلسلے میں میری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات ہے، میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کرو ں گا کہ ان منصوبوں کو پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات سیالکوٹ کینٹ کی ایک نجی مارکی میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ و افطار ڈنر کے بعد شہریوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ دور اقتدار نے تکمیل کے مراحل مکمل کر لئے تو میری اس شہر کے لئے خدمات کے چالیس سال مکمل ہو جائیں گے جس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر کے جس حصے میں ہوں مجھے اس کا بھی ادراک ہے، سات منصوبے اس شہر کے لئے بہت ضروری ہیں، جیل، عدالت اور سرکاری دفاتر  کا 53 ایکڑ اراضی پر  مشتمل پارک تعمیر ہونا چاہئے اور   سمبڑیال، پسرور اور سیالکوٹ کو لنک کرنے کے لئے رنگ روڈ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہر سیالکوٹ کے اندر ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھی کوشاں ہوں جبکہ ایمن آباد روڈ کو لاہور موٹر وے کے ساتھ لنک کرنے جا رہے ہیں جس سے سیالکوٹ کا مشرقی حصہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 77 ارب روپے کے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو بہت ریلیف ملے گا اور عام عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سب کچھ اپنے شہر کے لوگوں کی خدمت کے لیے کر رہا ہوں اور اس لیے بھی کر رہا ہوں کہ ان لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی ہے، میں اپنے شہر کے لوگوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا  ۔ رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، رکن قومی اسمبلی علی زاہد حامد، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی، وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ، ڈاکٹر نیلسن عظیم ، ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری طارق سبحانی، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، چوہدری نوید اشرف، رانا عبدالستار، رانا عارف ہرناہ ،رانا لیاقت ، شجاعت علی پاشا، ڈپٹی ڈاءریکٹر کالجز ڈاکٹر شہزاد منور، پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال خواتین کالج پرنسپل  زیبا ظہور، وی سی گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیدہ زریں فاطمہ رضوی، ڈاکٹر اسلم ڈار، سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کے قائد ریاض الدین شیخ اور صدر و نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، چیءرمین ایءرپورٹ خواجہ مسعود اختر، ایءر سیال کے ایڈمنسٹریٹر احسن امین،  اور عوام کی کثیر تعداد نے اس اجتماع و دعوت افطار میں شرکت کی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 شہر اقبال میں انتظامیہ پتنگ بازی کا خونی کھیل روکنے میں ناکام ہوگٸی اور قاتل ڈور نے ایک اور لختہ جگر زخمی کر دیا، بچہ عزیر طارق خواجہ صفدر روڈ پر جارہا تھا کہ قاتل ڈور کا شکار ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دیتے ہوٸے گردن اور چہرے کی آنکھ کی مرہم پٹی کی، انتظامیہ کی جانب سے واقع چھپانے کی کوشش کی گٸی اور حاجی پورہ پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی پیسے لے کر ختم کر دی گئی، دو روز قبل تھانہ حاجی پورہ میں بھی نوجوان ڈور پھرنے سے معمولی زخمی ہوا تھا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق پتنگ بازوں، پتنگ و ڈور فروشوں کے خلاف پولیس کارواٸی جاری ہے اور مقدمات درج کٸے جارہے ہیں




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

شہر اقبال کے علاقوں مبارک پورہ، میانہ پورہ، فتح گڑھ، شہاب پورہ، مظفرپور، پکا گڑھا، چوک علامہ اقبال، امام صاحب، نیکاپورہ، رنگ پورہ سمیت شہری علاقوں میں گٹروں، نالوں اور گلیوں میں صفاٸی کے دوران کچرا اور گندگی عملہ نے اٹھا کر قبضہ میں لے لی، سپرواٸزر داٶد مسیح نے علاقوں کی صفاٸی کا جاٸزہ لے کر صفاٸی میں حصہ لیا، ماڈل ٹاٶن، کچہری روڈ، محمد پورہ اور ریلوے روڈ سمیت علاقوں میں بھرپور صفاٸی کے دوران نالیوں، گٹروں اور روڈز و گلیوں میں صفاٸی کی گٸی۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

سیالکوٹ پولیس کا خونی کھیل  پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

پتنگ بازوں و پتنگ فروشوں کے خلاف 681 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان ملزمان کے قبضہ سے 29967۔عدد پتنگیں اور عددکیمیکل ڈوریں برآمد کر کے 630 ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے گیا ہے

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی او صاحبان کو پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانے کیلیے  خصوصی احکامات جاری کیے ہیں

شہری علاقوں میں  پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے

شہریوں کی آگاہی کیلیے مساجد اور بازاروں میں اعلانات کے ساتھ کیبل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے

قاتل ڈور کے پھرنے سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں کارروائی کامقصدقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے

سیالکوٹ پولیس خونی کھیل پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے تاہم اس سلسلہ میں شہریوں کا تعاون بہتر ہمارے لیے اہم ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

کنگرہ روڈ پر سبز پیر سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگٸے، ابتدائی اطلاع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پر  سوار 16سالہ علی شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور چار افراد دو بھائی سات سالہ ذولقرنین اور پانچ سالہ فخر عظیم، 22سالہ صفیر اور 23سالہ کبیر شدید زخمی ہوٸے جنہیں ریسکیو 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج معالجہ کیا، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور تفتیش جاری ہے۔




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.