Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

قدیمی قصبہ کوٹلی لوہاراں مشرقی اور مغربی بنیادی سہولتوں سے محروم رہاشی نقل مکانی کرنے پر مجبور

سید عارف حسین شاہ

قدیمی قصبہ کوٹلی لوہاراں مشرقی اور مغربی بنیادی سہولتوں سے محروم رہاشی نقل مکانی کرنے پر مجبور 

 کروڑوں روپے سے بننے والا کوٹلی لوہاراں تا کھروٹہ سیداں مین روڈ ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ کی عدم توجہ کی وجہ سے گندے پانی کی نظر گندا پانی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے جس سے خطرناک جراثیم لوگوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں 

 سڑک پر گندا پانی مستقل طور پر کھڑا ہے جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے راہگیر نکو نک ہو گئے پیدل تو پیدل گاڑیوں پر بیٹھ کر گزرنا بھی انتہائی دشوار مستقل گندا پانی کھڑا رہنے سے علاقہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے  جوان بچے بوڑھے سب کے سب متاثر نکاسی اب کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کا عملہ اور بڑے بڑے سیاسی ناموں والے لیڈر منظر سے غائب کوئی پرسان حال نہیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب میں شائید یہ قدیمی قصبے نہیں اتے شہریوں کا ڈی سی سیالکوٹ سے معصومانہ سوال؟

 



سید عارف حسین شاہ

 ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ چودھری شکیل احمد نے بیت المال حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری /ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، وائس چیئرمین ملک احسن اور ممبران بیت المال کمیٹی بھی موجود تھے۔




سید عارف حسین شاہ

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جاری جماعت نہم کے مرکز کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے نظم وضبط کا جائزہ لیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ گرلز  ہائیر سیکنڈری سکول دھاروال سیالکوٹ کے جلسہ تقسیم انعامات میں بھی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن ہولڈرز طالبات سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ اعلی اور معیاری تعلیم کے بغیر عملی زندگی میں کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم انٹرنیٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے اپنے علم و ہنر میں مہارت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ کی مرضی ہے وہی سبجیکٹ رکھیں تاہم اس مضمون میں پوری طرح مہارت حاصل کریں۔  انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی قدر کریں اور پابندی وقت کو اپنا شعار بنائیں۔




سید عارف حسین شاہ

ہزاروں کی آبادی والے اگوکی ماڈل ٹاٶن میں سوساٸٹی کی طرف سے صفاٸی نہ ہونے کی وجہ سے روڈز ٹوٹ پھوٹ گٸے اور گندگی و کچرا نہ اٹھاٸے جانے سے مکین پریشان ہوگٸےَ، اگوکی ماڈل ٹاون کے چوک اور دولچی کے روڈ، ریلوے روڈ سمیت علاقوں کی روڈز تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گٸیں اور کچرے و ٹوٹی روڈز کی وجہ سے مکین خواتین و مرد شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا، مکینوں محمد فہد علی، صابر فہد، حمید اللہ، حسن علی اور اختر رشید کے مطابق ماڈل ٹاٶن سوساٸٹی نے شکایات کے باوجود ٹوٹی روڈز اور صفاٸی کی طرف توجہ نہ دی، اگوکی تھانہ روڈ، مین بازار روڈز کے ٹوٹ جانے سے شہریوں کو تکلیف رہی، مکینوں زبیر یاسر، قادر جاوید، محمد رشید علی اور منور حامد نے اگوکی ماڈل ٹاون کی ٹوٹی روڈز دوبارہ تمیر کرنے اور صفاٸی کا نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔





سید عارف حسین شاہ

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان نے ہمیشہ امن کیلٸے جدوجہد کی ہے اور پاکستان آرمی نے بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، سیالکوٹ میں شہریوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں ناقص فیصلوں سے مساٸل پیدا ہوٸے تھے لیکن وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقی و خوشحالی کیلٸے بھرپور جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ہر دور میں پاکستان اور قوم کی عزت و وقار کیلٸے محنت کی ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پاکستان قاٸداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947ء معاشی نظام کی بہتری کیلٸے جدوجہد شروع کی گٸی لیکن سازشیں کرنے والوں نے مشکلات پیدا کیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قوم نے ہمیشہ محنت کی ہے اور کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مساٸل کٸے جارہے ہیں۔




سید عارف حسین شاہ

سمبڑیال کینال کے قریب ملکھانوالہ پل سے ریسکیو عملہ نے 24 سالہ شہری کی نعش قبضہ میں لے کر ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس کے حوالے کردی جسے ورثاء کے حوالے کردیا گیا، پولیس کے مطابق گاٶں راٸے پور کے 24 سالہ شعیب کی گمشدگی کی اطلاع ورثاء نے ماڈل تھانہ سمبڑیال میں کروائی تھی اور ریسکیو عملہ نے نعش نہر سے نکالی جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر اس کے ورثاء کے حوالے کیا، پولیس کے مطابق لواحقین نے نعش کی شناخت کی جو ان کے سپر کردی گٸی، 24 سالہ شعیب کی نماز جنازہ کی ورثاء تیاریوں میں مصروف رہے۔



سید عارف حسین شاہ

 ڈی پی او حسن اقبال نے ایف آٸی آر کا گرفتار ملزم چھوڑ دینے والے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر شہباز ڈھلوں کو معطل کرکے لاٸن حاضر کردیا اور تھانہ کوتوالی نے معطل ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او انسپکٹر شہباز ڈھلوں نے ایف آٸی آر کا نامزد ملزم چھوڑ دیا  جس کے جرم میں ڈی پی او سیالکوٹ نے ایس ایچ او کوتوالی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنےکا حکم جاری کر دیا، فرار معطل ایس ایچ او کی گرفتاری کیلٸے پولیس کے چھاپے جاری رہے۔




سید عارف حسین شاہ

 گوجرانوالہ کے جنرل پوسٹ آفس میں یونان کیلٸے جمع کرواٸے گٸے پارسل سے سیالکوٹ جی پی او ہیڈ کوآرٹر سے عملہ نے ایک کلو گرام سے زاٸد آٸس برآمد کرلی، قلعہ دیدار سنگھ کے ملزم گلشن شانی نے جنرل پوسٹ أفس گوجرانوالہ میں یونان کیلٸے پارسل جمع کروایا جس میں سے سیالکوٹ جنرل پوسٹ أفس میں اے این ایف عملہ نے ایک کلو گرام سے زاٸد آٸس برأمد اور اس پارسل میں کپڑے و سامان بھی تھا، اے این ایف عملہ نے کارواٸی کرکے برآمد شدہ آٸس قبضہ میں لی اور پارسل گوجرانوالہ  میں جمع کروانے والے ملزم گلشن شانی کی گرفتاری کیلٸے چھاپے جاری رکھے، اے این ایف کے مطابق جلد مقدمہ درج کرکے کارواٸی ہوگی۔





سید عارف حسین شاہ

 تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی لاکھوں روپے کی واردات میں ملوث گھر کی بہو کی گرفتاری کیلٸے چھاپے مارنے شروع کردٸیے، ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ کے مطابق گوندل گاؤں میں ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس کر لی گٸی اور بہو نے خود ہی واردات کی اور ڈکیتی کی 15  پر کال کر دی، پولیس کی تفتیش میں خاتون نے سب بتا دیا، پولیس کو دوران تفتیش خاتون نے بتایا کہ اس  نے دس تولے زیوارات، تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چوری کرکے گھر والوں کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے گھر لوٹ لیا، ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو گھر کی بہو ہی ڈاکو نکلی، پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری۔




سید عارف حسین شاہ

 گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں 24 مارچ کو دو پارٹیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں شدید زخمی جاں بحق ہوگیا، گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں 24 مارچ کی رات تین بجے تھانہ سبز پیر سے میڈیکل کیلٸے آنے والی دو پارٹیوں میں ہونے والے جھگڑے  میں زخمی عابد جاں بحق ہو گیا جس کی ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور متعلقہ تھانہ سبز پیر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر افضال حسین کو معطل کر دیا گیا، پولیس آفیسر غلام عباس کے مطابق وقوعہ کی بابت مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ کسی کو ضلع کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



سید عارف حسین شاہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کرپشن و فراٸض میں غفلت کرنے والی محکمہ تعلیم کی ڈی ای او ویمن سیالکوٹ نوشین زہرہ کی نوکری ختم کرکے اس کے خلاف محکمانہ کارواٸی کے احکامات جاری کردٸیے، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی صوباٸی سیکرٹری ایجوکیشن لاہور کو بھجواٸی گٸی رپورٹ میں گجرات میں تعیناتی کے دوران ڈی ای او ویمن سیالکوٹ نوشین زہرہ کی کرپشن کی رپورٹ کردی اور اسے سیالکوٹ میں فراٸض کی اداٸیگی سے روک دیا اور اپنی رپورٹ میں اسے کرپٹ قرار دیدیا۔






سید عارف حسین شاہ

 ڈسکہ کے گاٶں گھوٸینکی کے کوٹلی بھاگو میں بریگیڈیٸر سہیل یوسف کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ چونڈہ گراونڈ سیالکوٹ کینٹ میں بھی ادا کی گٸی، قبرستان میں پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران نے شرکت کی، نمازجنازہ میں فوج کے اعلی افسران سمیت شہر بھر کی سیاسی مذہبی اور عسکری کی اعلی قیادت نے شرکت کی، مرحوم نے تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔





سید عارف حسین شاہ

 سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ناٸب صدر محمد سرفراز بٹ کی ہمشیرہ رضاٸے الہی سے انتقال کر گٸی جسے جنازہ گاہ شاہ مونگاں والی میں نماز جنازہ کے بعد سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریاض الدین شیخ اور بزنس مینوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوٸے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔





سید عارف حسین شاہ

 رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑاٸچ نے ماہ رمضان مقدس اور اللہ پاک مہمان مہینہ ہے، رمضان میں مخلوق خدا کے حقوق پرادا کرنے بارے خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ رمضان کے مہینے میں صاحب حیثیت شخصیات کو خدمت خلق عمل پیرا ہو کر مستحق اور سفید پوش لوگوں کی خود سے امداد اور ان کی ضروریات زندگی آسانیاں پیدا کریں تاکہ اللہ اور نبی کریم آپ سے راضی ہو جاٸیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سحری و افطاری کی دعاٸیہ تقریب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق سب فراٸض، اعمال پر اہمیت کا  عمل ہے اور ماہ رمضان میں ہمارے اوپر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پسے ہوئے طبقات کے حقوق پر خصوصی توجہ دیں یہ عمل تمام عبادات سے بڑا عمل ہے بعد ازاں ملک کی ترقی اور خوشحالی، رمضان کے فیوض و برکات سمیٹنے کیلٸے قاری محمد  عبدالللہ نے خصوصی دعا کی۔



سید عارف حسین شاہ

 اگوکی ریلوے اسٹیشن کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گیارہ سالوں سے کوٸی مسافر ٹرین یہاں نہ رکنے سے سیالکوٹ شہر اور وزیرآباد جانے والے ہزاروں شہری پراٸیویٹ گاڑیوں، بسوں، ویگنوں اور کاروں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگۓ، سماجی کارکن ملک اظہر ڈوگر کے مطابق صرف ایک ٹرین پانی سے دھونے کیلٸے سیالکوٹ سے وزیرآباد جاتی اور واپس آتی ہے لیکن ٹرین اگوکی ریلوے اسٹیشن پر نہیں رکتی، اگوکی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے اسٹیشن ماسٹر کےدفتر سمیت تمام دفاتر تالے لگاکر بند کٸے گٸے اور مسافروں کو کوٸی سہولت نہیں ہے اور ریلوے اسٹیشن کی صفاٸی نہ ہونے سے کوڑا کرکٹ پڑا رہتا ہے، شہریوں محمد ناصر، شفیق احمد اور رشید انور نے اگوکی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے نہ رکنے کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی دور کرنے کا مطالبہ کیا۔



سید عارف حسین شاہ

 ناٸب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر مجید شیخ نے خیبر پختونخواہ میں پانچ چینی شہریوں اور ایک پانی شہری پر گھناونہ دہشت گردی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوٸے دہشت گردوں کی عبرت ناک سزا کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ و ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوٸے کہا کہ مایوسی کی اس گھڑی میں سیالکوٹ کی تاجر برادری چینی قوم اور مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، ناٸب صدر عامر مجید شیخ نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ میں پانچ چینی شہریوں اور ایک پاکستانی ڈراٸیور کو ہلاک کیا گیا اور اس واقعہ کی وجہ سے چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو خراب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شہریوں کے عدم تحفظ کی بڑے پیمانے پر دہشت گردوں نے سازش کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کی روک تھام کیلٸے موثر اقدامات کرے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلواٸے۔



سید عارف حسین شاہ

 تھانہ قلعہ کالروالہ کی حدود بھروکی کے قریب ڈکیتی کی واردات دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوٶں کی فاٸرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا اور پولیس نے دو ڈاکو گرفتار کرلٸے، عینی شاہدین کے مطابق واردات کے دوران ڈاکوٶں نے اسلحہ کی نوک پر گاٶں بھروکی کے قریب شہری نواز سے نقدی چھین لی اور اسی دوران ڈاکوٶں نے فاٸرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوٸے، شدید زخمی شہری کو علاج معالجہ کیلٸے ہسپتال داخل کروایا گیا جسے ڈاکٹروں نے طبی امداد دی، پولیس نے فوری کارواٸی کرکے چھاپے مار کر دو ملزمان گرفتار کرلٸے اور ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور سخت قانونی کارواٸی ہوگی.



سید عارف حسین شاہ

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایسٹر کے موقع پر چرچ ہائے کا وزٹ کرکے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور ملازمان کو سیکیورٹی ڈیوٹی کر حوالے سے بریف کیا، انہوں نے عبادت کیلٸے مسیحوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور انہیں مبارکباد دی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ تحفظ کیلٸے پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے.




سید عارف حسین شاہ

 نجی یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیٸرمین بورڈ آف گورنرز فیصل منظور اور شرکاء کے تحت صوبہ پنجاب اور پاکستان ٹیکنیکل انڈسٹری کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ڈیفنس راٸیہ گالف کنٹری کلب لاہور میں تقریب ہوٸی جس میں نجی یونیورسٹی گوجرانوالہ کے صدر محمد ریحان یونس، ڈاکٹر شاہد منیر، اویس رٶف، واٸس چیٸرپرسن امریکہ حنا صادق، میاں عمران مسعود، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان، سر ڈاکٹر میاں عدنان نور، پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ رضوی و دیگر نے شرکت کی، تقریب میں مقررین نے ریجن میں ہاٸیر ایجوکیشن اور ریسرچ کے حوالے سے خطاب کیا اور شرکاء کو اہم معلومات سے آگاہ کیا، مقررین نے تعلیمی اداروں اور سینٹروں میں فروغ تعلیم بارے گفتگو کی۔




سید عارف حسین شاہ

بااثر اور سیاسی اثرورسوخ کے حامل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے ملازمین سرکاری رہائشوں پر مفت میں مزے لوٹنے لگے، خواجہ صفدر میڈیکل کالج کےہاسٹلز میں بغیر اجازت بغیر رینٹ کٹوتی متعدد ملازمین ہاسٹلز میں رہنے لگیں، زرائع کے مطابق بااثر ملازمین نے نرسنگ کالج فیمیل سیکشن میں رہائش کے لیے کمرے رکھے ہوئے ہے، جہاں وہ رات بھر رہتے ہیں جبکہ یاد رہیں کہ کچھ ہی دن قبل نرسنگ کالج کی طالبات کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو جواد کھٹانہ نامی سپریڈنٹ کے خلاف درخواست بھی دی تھی جس میں طالبات نے الزام عائد کیا تھا کہ جواد کھٹانہ سے طالبات کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، دوسری جانب سے میڈیکل کالج میں بھی متعدد بااثر ملازمین نے ڈیرے جما رکھے ہییں جہاں کئی ملازمین نے تو اپنی فیمیلز تک کو شفٹ کرلیا ہوا ہے جس کہ باعث سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، دوسری طرف حقداران کی حق تلفی ہو رہی ہے، حکومت پنجاب کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن کو کرپٹ اور بااثر ملازمین نے روند ڈالا ہے جبکہ شہری حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت وزیر اعلی پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے افسران کی لاپرواہی و غیر ذمہ داری اور بااثر ملازمین کے خلاف سخت قانونی اور فوجداری کارروائی کی اپیل کی ہے۔



سید عارف حسین شاہ

 صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد شفیق انجم پر محکمہ خوراک پنجاب کے سپرواٸزر حامد چیمہ کے گھناونے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوٸے شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے تاجر برادری کے نماٸندہ پر تشدد کی بزدلانہ کارواٸی کو عوام اور بزنس کمیونٹی میں عدم تحفظ اور معاشرے کے عدم استحکام پر گہری تشویش کا کردار ادا کیا، صدر سیالکوٹ چیمبر نے سرکاری اداروں میں شفافیت اور دیانت داری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت پنجاب سے اس معاملہ کا نوٹس لے کر کارواٸی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس ایف آٸی آر پر محکمہ خوراک پنجاب کے سپرواٸزر حامد چیمہ نے گھناونا واقعہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت کی بجاٸے دہشت گردی کی گٸی ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری ہی زندگی بہتر زندگی ہے.




سید عارف حسین شاہ

پسرور روڈ پر تعمیراتی کام میں تاخیر کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا، بڈیانہ سمیت مختلف مقامات پر تعمیراتی عملہ کی نااہلی کی وجہ سے تعمیراتی روڈ مکمل نہ ہوسکا ہے، سماجی کارکن محمد عدیل عامر کے مطابق روڈ کی تعمیر کیلٸے اس کی کھداٸی کی گٸی تھی لیکن تعمیراتی کام مسلسل تاخیر کا شکار رہا اور عوام کی شکایات کے باوجود تعمیراتی کام کی طرف محکمہ و تعمیراتی عملہ نے توجہ نہ دی، سیالکوٹ پسرور روڈ کی دوبارہ تعمیر کا کام سات ماہ قبل شروع کیا گیا تھا لیکن اسے مکمل نہ کیا جاسکا اور تعمیراتی روڈ پر ٹریفک جام رہتی ہے، سماجی کارکنوں وحید باجوہ، کاشف مدثر، چوہدری صابر عمران اور قاسم یاسین کے مطابق اہم ترین روڈ سے گزرنے والی خواتین و مردوں اور دوسروں کی گاڑیاں بلاک ہو جاتی ہیں اور بسیں و ویگنوں کے سوار تکلیف میں رہتے ہیں اس لٸے زیر تعمیر روڈ ایمانداری سے مکمل کی جاٸے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد محسن کے مطابق جلد زیر تعمیر پسرور روڈ مکمل کرلیا جاٸے گی اور تعمیراتی کام کی مکمل نگرانی جاری ہے۔




سید عارف حسین شاہ

 سماجی کارکن شبیر مغل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ہمیشہ مثالی جدوجہد کی ہے، گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول شہاب پورہ میں پرنسپل خلیل احمد کی صدارت میں طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے سماجی کارکن شبیر مغل نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات نے ہمیشہ زیور تعلیم کیلٸے جدوجہد کی، مقررین نے کہا کہ تعلیم و تربیت کے دوران طلبہ و طالبات نے محنت کی اور نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، طالب علم محمد انور اور طالب علموں نے انعامات اور تعریف کرنے پر اساتذہ اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.