سید عارف حسین شاہ
صحافت مقدس پیشہ ہے اس سے معاشرے کی ویلفیئر ہونی چاہیے۔ شیخ لقمان۔
تفصیل کے مطابق پریس کلب رجسٹرڈ کوٹلی لوہاراں کی سالانہ افطاری جنت میرج ہال میں ہوئی جس میں صحافتی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سیاسی شخصیت شیخ لقمان نے کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے اسکو معاشرے کی ویلفئیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ جو معاشرے کی خدمت کرتے ہیں وہی اصل میں عوامی نمائندے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر مہمان ذی وقار ایس ایچ او ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے کہا کہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے پولیس ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات کے مطابق جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہے پھر بھی اگر کہیں کوئی کوتاہی ہو تو صحافی اسکی نشاندہی کریں پولیس بھرپور ایکشن لے گی۔ آخر میں رضوان طاہر ایڈووکیٹ چئیرمین پریس کلب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور افطار ڈنر سے انکی تواضع کی۔ افطاری میں کاشف وڑائچ۔ سید عارف حسین شاہ۔ کامران سلہری۔ سر شہزاد طور۔ فیصل طور ایڈووکیٹ۔ حاجی نبیل۔ ملک افضل۔ افتخار کھٹانہ۔ ملک یوسف۔ ملک اعظم۔ رانا محمود۔ ملک مرتضی۔ چوہدری فہیم۔ چوہدری عرفان۔ مہر شیرازی۔ شیخ زبیر۔ بلاول۔ عمران شکیل۔حافظ مجیدنےخصوصی شرکت کی۔
سید عارف حسین شاہ
صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان سمیت،سینئر نائب صدر مسز وقاص اکرم اعوان ،سیدہ شبینہ گیلانی،نادیہ قیصر ، محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ بزنس کے شعبہ میں ترقی وخوشحالی کیلٸے خواتین برآمدکندگان اور بزنس کرنے والوں کی جدوجہد کی وجہ سے خواتین کی اہمیت بڑھ گٸی ہے، بزنس و برآمدات کرنے والی خواتین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں بزنس و برآمدات سے منسلک خواتین کی وجہ سے کاروبار کو فروغ ملا ہے، مریم صدیقہ نے کہا کہ سیالکوٹ میں خواتین کو بہت اہمیت دی گٸ ہے اور اسپورٹس، سرجیکل آلات، لیدر گارمنٹس اور دوسرے شعبوں میں بھرپور ترقی کیلٸے جدوجہد مثالی ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس و برآمدات کے شعبہ جات میں خواتین کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بزنس سے منسلک خواتین کو بھرپور اہمیت دی جاتی رہے گی۔
سید عارف حسین شاہ
گوجرانوالہ ڈویژن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاٶالدین، گجرات میں مہنگے داموں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کاروائیاں جاری رہیں اور گذشتہ ماہ کے دوران ڈویژن کے 207 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے پھلوں‘ سبزیوں اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش من مانے نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کو دو کروڑ بتیس لاکھ اکناوے ہزار سے زائد جرمانہ کیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے 151 ایف آئی آرز درج کرنے کے ساتھ 481 افراد کو موقع پر ہی گرفتار بھی کیا، سیالکوٹ میں انچاس لاکھ دو ہزار جرمامہ کیا گیا جبکہ سیالکوٹ میں 25 ایف آئی آرز اور ایک سو باسٹھ ملزمان گرفتار ہوٸے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ممکنہ اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو مہنگائی سے خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی کیلئے یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔
سید عارف حسین شاہ
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد شفیق انجم پر محکمہ خوراک پنجاب کے سپرواٸزر حامد چیمہ کے گھناونے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوٸے شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے تاجر برادری کے نماٸندہ پر تشدد کی بزدلانہ کارواٸی کو عوام اور بزنس کمیونٹی میں عدم تحفظ اور معاشرے کے عدم استحکام پر گہری تشویش کا کردار ادا کیا، صدر سیالکوٹ چیمبر نے سرکاری اداروں میں شفافیت اور دیانت داری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت پنجاب سے اس معاملہ کا نوٹس لے کر کارواٸی کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس ایف آٸی آر پر محکمہ خوراک پنجاب کے سپرواٸزر حامد چیمہ نے گھناونا واقعہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت کی بجاٸے دہشت گردی کی گٸی ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری ہی زندگی بہتر زندگی ہے۔
سید عارف حسین شاہ
ایس پی انویسٹی گیشن غلام عباس نے کہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات انتہاٸی اہمیت کی حامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سرکل سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران کے ہمراہ حضرت علی کے برآمد ہونے والے جلوس ہائے کے روٹس کا وزٹ اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن و امان کے قیام کو بنانے کیلٸے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے روٹس کے شرکاء سے بھی تبادلہ خیال کیا، انہوں نے پولیس ملازمین کو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم ہستی بارے آگاہ کیا اور سیکورٹی پر سخت توجہ دینے کی ہدایت کی۔
سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذوالقرنین نے نجی سکول علامہ اقبال پبلک سکول عزیز شہید روڈ میں قائم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارواٸی کے احکامات جاری کٸے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایگزمینیشن ہال کے سامنے بلا جواز کھڑے عرفان یوسف بھٹی نامی مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس سے موبائل فون برآمد کرلیا برآمد شدہ موبائل فون کی میموری فون سے گذشتہ پرچہ کی بابت پیغامات بھی تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ /یونیورسٹی ایکٹ کے تحت ایگزمینیشن ہال میں موبائل فون لانے اور پیپر کی فوٹو بنانے کی کسی کو بھی اجازت نہ ہے، ڈپٹی کمشنر نے سوالیہ پرچے پر اسٹوڈنٹس کی جانب سے رول نمبر نہ لکھنے پر سپرینٹنڈنٹ جو سوالیہ پرچے پر رول نمبر درج کروانے کا پابند ہے کو ہدایت کی کہ وہ رول نمبر لکھوائے، ڈپٹی کمشنر نے سپرینٹنڈنٹ مشہود الرحمن اور ریذیڈنٹ انسپکٹر عبدالواسع کو امتحانی مرکز پر ہونے والی بے مشتبہ سرگرمیوں کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کو عرفان یوسف بھٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور امتحانی مرکز پر سپرنٹینڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور دیگر سٹاف کو فوری تبدیل کرکے فرض شناس اور ایماندار عملہ کی تعیناتی کی سفارش کی تاکہ امتحانات کے شفاف اور پر سکون انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مظفر پور ریلوے پھاٹک پر زیر تعمیر ہے فلائی اوور کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، انہوں نے تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے والے افسران سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے روزانہ ہزاروں شہریوں کو فاٸدہ ہوگا اور جام ٹریفک سے نجات مل جاٸے گی، انہوں نے تمعیراتی کام کرنے والے ملازمین سے ملاقاتیں کرکے ان سے تعمیراتی کام بارے اہم تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پختہ پل کی تعمیر کے منصوبہ سے علاقہ کے مکینوں کو بھی فاٸدہ ہوگا۔
سید عارف حسین شاہ
تھانہ پھلورہ کے علاقہ سہنے والی میں جھگڑے میں دو خواتین شدید زخمی ہوگٸیں، گاؤں سہنے والی میں واقع گھر میں پتھر پھینکنے کے الزام میں مخالفین کی جانب سے عورتوں پر ڈنڈوں سے تشدد نتیجہ میں دو خواتین کو ملزمان نے تشدد کرکے زخمی کیا اور زخمی عورتوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چونڈہ منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد دے کر علاج معالجہ کے دوران ادویات دیں، پولیس مصروف کارواٸی رہی۔
سید عارف حسین شاہ
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت معزز ججوں کی جانب سے ایک عدد ریکوزیشن بابت معزز ججوں کی جانب سے لکھے گٸے عدالت سپریم کورٹ میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہراساں کرنے پر غور و غوض کیلٸے وکلاء کا اہم ترین اجلاس صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ کی صدارت کی صدارت میں (آج) 2 اپریل بروز منگل ساڑھے گیارہ بجے دن بار ہال میں ہوگا، سیکرٹری بار چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کٸے جاٸیں گے اور گیارہ بجے سے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت تمام عدالتوں میں احتجاجا پیش نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکے گی۔
سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آٸندہ ماہ 6 مئی سے 18 مئی تک بند رہے گا اور تمام مسافر اپنی اپنی ٹکٹس چیک کر کے اس میں ردوبدل کروا سکتے ہیں، تحصیل سمبڑیال میں سیالکوٹ انٹرنیشنل اٸیر پورٹ کو دس روز کیلٸے بند کیا جاٸے گا تاہم یہ اٸیر پورٹ کی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گا، سابق ناظم و بزنس مین میاں نعیم جاوید کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل اٸیرپورٹ کی تعمیر و مرمت کی جاٸے گی جس سے یہ زیادہ جدید سہولیات سے آراستہ رہے گا اور اندرون و بیرون ممالک أنے جانے والے مسافروں کو فاٸدہ ہوگا۔
سید عارف حسین شاہ
یوم شہادت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے منعقدہ مجالس و جلوس میں ریسکیو 1122 و ریسکیو محافظین نے میڈیکل کوریج فراہم کی، مرکزی جلوس امام بارگاہ بتول زاہرہ اڈہ پسروریاں سے برامد ہوا جو بعدازاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو موبائل ٹیمیں و ایمبولینسسز میڈیکل کوریج مہیا کر رہی ہیں اور چھ موبائل ٹیمیں ریسکیورز و ریسکیو محافظین پر مشتمل ہیں جو جلوس کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے اور موبائل ٹیموں کے علاوہ ایمرجنسی میڈیکل کوریج کیلٸے ایمبولینسز بھی ہمراہ موجود رہیں گئی۔
سید عارف حسین شاہ
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈا پسروریاں سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سحری کے وقت اسی جگہ امام گاہ در بتول اڈا پسروریاں پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور جلوس کے راستے میں دودھ، شربت کی سبیلیں اور لنگر نیاز کا بھی سلسلہ جاری رہی، عینی شاہدین کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیا گیا اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔
سید عارف حسین شاہ
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنی واری ملک ریاض کا نام آتا ہے تو میڈیا کو اپنی پے جاتی ہے، آزادی صحافت نوٹوں کی غلام ہوجاتی ہے، میڈیا سے بات چیت کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جو اشتہار دے اس کا نام متبرک ہوجاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پورا پروگرام ایڈٹ ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں آنے والے ڈیڑھ سالوں میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عظیم ہیں اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کیلٸے دن رات جدوجہد کررہا ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا صرف تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دیتا ہے اور 26 سو ارب کے ٹیکس عدالتوں میں ہیں.
سید عارف حسین شاہ
گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام اور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اساتذہ کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی نے اساتذہ کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے ایک وفد نے اپنے مسائل کے سلسلہ سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر میاں امجد علی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل کے بارے آگاہ کیا جن میں اساتذہ کی سکولوں میں کمی ،سویپرز کی کمی ،سرکاری سطح پر کتب کی عدم فراہمی ،عید پر آفٹر نون سٹاف کی سیلری،اکاونٹ آفس میں در پیش مشکلات ،لیو انکیشمنٹ کی پیمنٹ،پالیسی کے مطابق پرائمری ،ایلیمنٹری ،سیکنڈری ،اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں انچارج کی تعیناتی جیسے مسائل شامل تھے جس پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر میاں امجد علی نے کہا کہ آفٹر نون سٹاف کی سیلری،لیو انکیشمنٹ کی پیمنٹ اور سرکاری کتب کی فراہمی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم جاوید اقبال بابر کی کوششوں سے فائل ورک مکمل ہو چکا ھے اور اسے بہت جلد عملی جامہ پہنا دیا جائے گا دیگر ایشوز پر رواں ہفتہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم سیالکوٹ سے ملاقات کر کے اس کا حل نکالا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ محدود وسائل اور اساتذہ کی کمی کے باوجود گزشتہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ نے جس جذبے ،محنت،لگن اور ایمان داری سے کام کیا یقیناً وہ مبارکباد کے مستحق ہیں میں انہیں پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نئے تعلیمی سال میں اس سے بھی زیادہ محنت کر کے ایک مثال قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں ہمارے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کا بھی اہم کردار ھے اس موقع پر یوسف سہوترا ،محمود ایاز، طاہر محمود ،عارف گل،محمد رزاق،نواز ہنجرا،میاں آصف شفیق ،زاہد نور،ظفر اقبال چیمہ ،میاں یوسف،لیاقت علی گجر،میاں اصغر علی ،محمد افضل،ڈاکٹر رفیق ،محمد ریحان اور دیگر عہدیداروں موجود تھے۔