Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ مراد پور پولیس نے چوروں کے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر ساٸیکلیں، نقدی، موباٸل فونز اور ناجاٸز اسلحہ برآمد کرلیا


سید عارف حسین شاہ

تھانہ مراد پور پولیس نے چوروں کے گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر ساٸیکلیں، نقدی، موباٸل فونز اور ناجاٸز اسلحہ برآمد کرلیا،

 ایس ایچ او عبدالرزاق کے مطابق پانچ ملزمان کو پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کیا اور ملزمان سے چوری شدہ آٹھ موٹر ساٸیکلیں، لاکھوں روپے کی نقدی، موباٸل فونز اور ناجاٸز اسلحہ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا، گرفتار ملزمان کا علاقہ مجسٹریٹ سے پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا،

 


سید عارف حسین شاہ

 ایف آٸی اے عملہ نے کاروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا،

 ملزم سعد میر کو چھاپہ مار کارروائی میں پرانی حویلی سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور چھاپے کے دوران ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق لیجرز، رجسٹرڈ اور رسیدیں برآمد کی گٸیں، ایف آٸی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔



سید عارف حسین شاہ

 تھانہ موترہ کے علاقہ سیوکے میں بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،

 بھٹہ مالک کا اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کو تشدد کرکے شدید مضروب کردیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری گرفتاری کیلٸے ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق وقوعہ کی بابت مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔



سید عارف حسین شاہ

 تھانہ سبزہیر کے علاقہ میں دو ڈاکوٶں نے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی،

 گاوُں بکھوبھٹی کا چچا اور اس کا بھتیجا اپنے عزیز کو ایک لاکھ روپے دینے جارہے تھے کہ گاٶں کھوکھرچھبہ کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر روک کر ایک لاکھ کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سبزپیر پولیس نے ایف آئی آردرج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا۔





سید عارف حسین شاہ

ڈسکہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دوکمسن بچے جاں بحق اور ماں باپ ایک بچے سمیت شدید زخمی ہوگٸے اور مکان تباہ ہوگیا

، واقعہ کی وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا اور سامان کی تباہی آٸی، دو کم سن بچوں کی نعشیں پولیس نے قبضہ میں لے لیں جنہیں ورثاء کے حوالے کردیا، شدید زخمی ماں باپ اور بیٹے کو علاج معالجہ کیلٸے ہسپتال داخل کروادیا گیا، ڈاکٹروں نے علاج معالجہ کے دوران ادویات دیں.



سید عارف حسین شاہ

بھوپال والا روڈ پر 65 سالہ خاتون ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگٸی

،65 سالہ ثریا بی بی اپنی بیٹی کو عید دینے کیلٸے گاٶں چک کھینا جا رہی تھی کہ بھوپال والا روڈ کراس کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے آ کر وفات پا گئی اور ڈراٸیور موقعہ سے فرار ہوگیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گٸ، پولیس مصروف کاروائی رہی۔





سید عارف حسین شاہ

 شہر اقبال کے علاقوں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ

، فتح گڑھ، گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال روڈ، پکا گڑھا، ماڈل ٹاٶن، نیکاپورہ، کشمیری محلہ اور شہاب پورہ میں صفاٸی نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں میں مٹی اور گندگی کی وجہ سے یہ بند ہوگٸے اور گلیوں، محلوں اور روڈز پر گندہ پانی اور کچرا عوام کیلٸے مصیبت بن گیا، سماجی کارکن عادل علی کے مطابق عملہ صفاٸی کے غاٸب رہنے سے کچرا اور کوڑا کرکٹ باہر پڑا رہا جس کی بدبو سے شہری پریشان رہے، نیا میانہ پورہ، مین بازار، امام صاحب، نیکاپورہ، فتح گڑھ چوک، حاجی پورہ، عالم چوک اور چوک علامہ اقبال میں عملہ صفاٸی نے گلیوں اور محلوں میں بھرپور صفاٸی کرکے کچرا اور کوڑا قبضہ میں لیا، شہریوں محمد عبدالقیوم، ظفر اللہ، امجد وقار، نصیر ناصر اور زبیر علی کے مطابق انتظامی افسران کی نگرانی میں عملہ نے بھرپور صفاٸی کی۔




سید عارف حسین شاہ

ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکوٶں نے دو بھاٸیوں کو لوٹ لیا،

 پڑوپی آرائیاں کے احسان خاں اپنے بھائی محمد رمضان خاں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر صبح ساڑھے پانچ کے قریب سبز منڈی کی جانب نکلے اور پڑوپی آرائیاں چوک میں دو ڈاکوٶں نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی 69 ہزار اور پچاس ہزار روپے کے دو موبائل فونز اور ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، احسان علی خاں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لے کر مرکزی ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمارا مال مسروقہ ہمارے حوالے کیا جاۓ۔



سید عارف حسین شاہ

 ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ بڑتھ میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے والے عملہ نے ایک ہی خاندان کے مردوں اور خواتین سمیت سب پر جھوٹے مقدمہ درج کروادیا اور پولیس نے انکوائری پر مرد سمیت خواتین گرفتار کرلٸے

، سول کورٹ میں کیس جاری ہونے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کروانے کی دلیل یہ ثابت کرتی ہے کہ پولیس قبضہ مافیا کی سہولتکاری میں ملوث ہے اور لاکھوں کی دیہاڑی کے چکروں میں رمضان المبارک جیسے المقدس ماہ میں بھی جرم ہوگیا، ایف آئی آرز کے مطابق مرد خواتین نے ناجائز قبضہ مافیا پر ڈنڈوں اور بیلچوں سے حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ڈی ایس پی نے دھمکیوں کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے انکوائری پر گرفتار کر لیا۔




سید عارف حسین شاہ

 عزیز شہید روڈ کینٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال پبلک سکول میں گوجرانوالہ بورڈ کے پیپرز میں سپریٹنڈنٹ اور عملے کی ملی بھگت سے نقل کی ایف آئی آر ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے درج کرلی،

 امتحان میں موباٸل فون کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے امتحان کا اچانک معاٸنہ کیا تو جاری امتحان عرفان یوسف بھٹی نے موباٸل پر طالب علم طالب کیلٸے کال کرتے پکڑا، پولیس نے اسسٹنٹ کنٹرولر شان علی قمر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔



سید عارف حسین شاہ

 ڈسکہ روڈ پر ٹیوٹا شو روم سے باب  سیالکوٹ تک آئل ٹینکر سے آئل لیک ہونے سے چھ موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے،

 سماجی کارکن محمد بشیر کے مطابق آٸل ٹینکر کے ڈراٸیور کی غفلت کی وجہ سے چھ موٹر ساٸیکل سوار بے قابو ہوکر گرنے والے آٸل کی وجہ سے شدید زخمی ہوگٸے اور آٸل ٹینکر کا ڈراٸیور موقعہ سے فرار ہوگیا، زخمی ہونے والے موٹر ساٸیکل سواروں کو طبی امداد دیتے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کرتے ادویات دیں، شہریوں محمد طاہر احمد، محسن علی، شفیق الرحمن، نسیم یاسین اور شمیم علی نے آٸل ٹینکر سے آٸل کرنے کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.