Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقوں ایک ہی رات میں دو چوری کی وارداتیں کھروٹہ سیداں مین روڈ پر






سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ڈی پی او کے حکم پر ضلع بھر میں سیکورٹی کا ہائی الرٹ جاری،قانون شکنیوں کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس افسران کو اہداف دے دئیے گئے، قومی و نجی املاک اور عوامی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اوحسن اقبال  نے ضلع بھر میں  سیکورٹی کا ہائی الرٹ جاری رکھا ہوا ہے جس کے تحت معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والے قانون شکن شرپسندوں کی سرگرمیوں کو قانون کے دائرے میں گراس روٹ لیول تک مانیٹر کیا جارہا ہے،ڈی پی او  24/7اپنا فوکس معاشرتی امن کے قیام و استحکام اورامن وامان کے صورتحال کو کنٹرول کرنے پر رکھے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے ضلع بھر میں نیشنل ہائی وے سمیت تمام ضمنی اور مضافاتی سڑکوں پر ٹریفک ،تجارتی مراکز میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق بلا تعطل جاری ہے،ڈی پی او  نے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو اہداف دے دئیے ہیں جن کی نگرانی سرکلز  کے  ایس ڈی پی اوز کریں گے،ڈی  پی او حسن اقبال  نے ہدائت کی کہ قومی و نجی املاک اور عوامی رش والے مقامات پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے اس قدر فول پروف انتظامات کئے جائیں کہ کسی شرپسند قانون شکن کو قانون شکنی کی ہمت نہ ہو سکے










ریلویز پولیس کی بڑی کاروائی
منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی
ٹرین رحمان بابا کے مسافر کے سامان سے 12 کلو چرس برآمد
ملزم عبدالمجید ٹرین رحمان بابا کی بوگی نمبر 6 میں پشاور سے کراچی سفر کر رہا تھا
ملزم کی رواں ٹرین میں خشحالکوٹ کے قریب ہاشم خان پٹرولنگ انچارج نے تلاشی لی
تلاشی لینے پر ملزم کے سامان کے اندر سے گُڑ کے نیچے چھپاۓ ہوۓ چرس کے 10 پیکٹ برآمد 
 ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا
مزید تفتیش جاری







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقوں ایک ہی رات میں دو چوری کی وارداتیں کھروٹہ سیداں مین روڈ پر

کڈز لرننگ زون سکول میں چوری کی واردات نامعلوم چور سکول کا صفایا کر گئے دوسری واردات چک مڈاہر محمد اشفاق مرحوم کے گھر ہوئی جہاں سے نقدی تقریبا 35 40 ہزار ایک توڑا چاول اور دیگر سامان چوری کر کے چور رفو چکر ہو گئے کھروٹہ سیداں اور گردونواح میں دن بدن چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب سے کھروٹہ سیداں میں کباڑ خانوں کی بھرمار ہوی ہے تب سے چوری کی واردات رکنے کا نام نہیں لے رہی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے اتنے کباڑخانوں کی یہاں کیا ضرورت ہے انہیں یہاں سے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے یہاں سے

 لاتعداد موٹرسائیکلں بھی چوری ہو چکی ہیں جن کا آج تک نہ کوئی پتہ چلا اور نا ہی کوی چور پکڑا گیا اور نا کوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی کئی بار کباڑ خانوں سے چوریوں کا مال برآمد ہوا ہے مگر آج تک کوئی کباڑیا جیل نہیں گیا مک مکا کر کے پھر اسی دندے میں لگے ہوئے ہیں شہریوں کا ذمہ داروں سے اصلاح احوال  کا مطالبہ

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.