Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

| TODAY NEWS IN PAKISTAN URDU|| PAKISTAN NEWS TODAY|BBC URDU| LATEST URDU NEWS| LATEST TODAY NEWS| PAKISTAN NEWS TODAY LATEST| DAILY NEWS|DAILY PAKISTAN URDU| DAILY SACHI KHABARY NEWS|

 



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 وسطی افریقی ملک روانڈا میں تعینات پاکستانی سفیر   نعیم اللہ خان نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور دورہ سیالکوٹ چیمبر کے موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر و معروف صنعتکار  عبدالغفور ملک، سنیئر نائب صدر وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ نے ان کا استقبال کیا، صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے دوران میٹنگ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، صدر چیمبر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم انتہائی کم ہے جس کو دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز مل کر بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ B2Bتعلقات، جائنٹ وینچرز کے امکانات کی تلاش، روانڈا کی مارکیٹ میں سیالکوٹ کی تیار کردہ شہر آفاق مصنوعات کی کھپت، دونوں ممالک کی ٹریڈ باڈیز کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط، سنگل کنٹری تجارتی نمائشوں اور تجارتی وفود کے تبادلہ سمیت دیگرآپشنزپر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے کہا کہ سیالکوٹ کی تیار کردہ مصنوعات بشمول کھیلوں کا لباس، کھیلوں کا سامان، سرجیکل، مینی کیور اور پیڈی کیورانسٹرومنٹس، ہر قسم کی قینچی،چمڑے کے ملبوسات، گلوز، مارشل آرٹس،  سپورٹس شوز، آلات موسیقی، ملبوسات، ٹیکسٹائل گارمنٹس، وغیرہ کوالٹی اور پائیداری کے اعتبار سے کسی بھی غیر ملکی برانڈ کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، اجلاس میں صدر چیمبر کے علاوہ سینئر نائب صدر وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ،میجر (ر) منصور احمد،مدثر سلیم بریار، محسن گل،شبینہ گیلانی، حسن ممتاز شاہ، عارف، لالہ ظفر اقبال، اورممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 نگران وزیر صحت برائے سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں انجیو گرافی مشین ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر دی جائے گی ، ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وارڈز میں ائیر کنڈیشنر فنکشنل رکھیں جائیں اور مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات فراہم کی جائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان ، پرنسپل ڈاکٹر عبدالستار، ایم ایس ڈاکٹر الیاس ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید حماد رضا بخاری بھی موجود تھے۔ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایمرجنسی اور کارڈیالوجی سنٹرز کا تفصیلی دورہ کیا ، زیر علاج مریضوں کا خود بھی معائنہ کیا ، انکے ہسپتال چارٹ چیک کئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و سٹاف سے انکی تشخیص اور علاج بارے دریافت کیا جبکہ مریضوں سے طبی سہولیات بارے استسفار کیا۔ نگران وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی ، ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، آئندہ جب سیالکوٹ آؤں گا تو انجیو گرافی مشین لگ چکی ہوگی۔ انہوں نے کہا وارڈز میں بعض ائیر کنڈیشنر اور مانیٹرز خراب ہونے کا فوری نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ اے سی اور طبی آلات فوری ٹھیک کرانے جائیں، یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو ٹیسٹ کرانے پرائیویٹ لیب نہ جانا پڑے۔ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کے لیے افضل الیکٹرانک کی خدمات کو سراہا۔ نگران وزیر صحت نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامات پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال مینجمنٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات  میں مزاحمت پر ڈاکووُں کی فائرنگ سے تاجر شدید زخمی ہوگیا اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے شہریوں نے کردیا لیکن ایک ڈاکو فرار ہوگیا، گاوُں صابوکے مین روڈپر واقعہ ہارڈوئیر سٹور میں دن دہاڑے دو ڈاکو گھس آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پردکان کے مالک اکبرعلی سے پانچ لاکھ روپے چھین لئے اور اکبرعلی نے دوران ڈکیتی ایک ڈاکو کو پکڑلیا جسے چھڑوانے کی کوشش میں دوسرے ڈاکو نے فائرنگ کرکے چار گولیاں مار کر دکاندار کو شدید زخمی کردیا اور زخمی ہونے کے باوجود اکبرعلی نے ڈاکو پرگرفت مضبوط رکھی اور دوسرے لوگوں کی مدد سے اسے قابو کرلیا اور فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، شہریوں نے ڈاکو کو پولیس کے آنے پراس کے حوالے اور زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں علاج معالجہ جاری رہا، پولیس نے کاروائی کے دوران فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رکھے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


ایوان صنعت و تجارت میں ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے تجارتی میلہ جات، تجارتی وفود کا اجلاس کا انعقاد 
 ایوان صنعت و تجارت میں ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے تجارتی میلہ جات، تجارتی وفود کا اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور ملک، قیصر محمود بیگ چیئرمین  ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے تجارتی میلہ جات، تجارتی وفود،سنیئر نائب صدر وہب جہانگیر، نائب صدر عامر مجید شیخ اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران،لنڈن تجارتی وفد میں شمولیت کرنے والی کمپنیوں کے مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں لنڈن تجارتی وفد کی قرعہ اندازی کو شفاف بنانے کے لئے ان کیم9622رہ قرعہ اندازی کر کے چیمبر آف کامرس کے وقار کو بلند کیا گیا ہے اس قرعہ اندازی میں چھوٹے کاروباری افراد کو بھی شامل کیا گیا۔


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں شدید ترین گرمی میں جہاں بے جان چیزوں کیلئے بھی اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہوگیا اور ایسے میں پسینے سے شرابور ٹریفک وارڈنز عوامی سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے موسم کی شدت سے بے نیاز آگ برساتے سورج اور تپتی سڑک پر ڈیوٹی پر موجود رہے، سماجی کارکن محمد مدثر جاوید کے مطابق ٹریفک پولیس وارڈنز ایمانداری اور دیانت داری سے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہے، چوک علامہ اقبال، لاری اڈا پکاگڑھا روڈ، شہاب پورہ روڈ، ڈیفنس روڈ، امام صاحب روڈ اور دوسری روڈز پر ٹریفک نظام کی نگرانی کرتے رہے






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ بڈیانہ پولیس نے منشیات فروش سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس اور دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیں، ایس ایچ او محمد حبیب کے مطابق پولیس نے کاروائی کرکے منشیات فروش شاہد کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو پانچ سو چالیس گرام چرس برآمد کی اور دو ملزمان راشد اور ناصر کے قبضہ سے دو ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے، علاقہ مجسٹریٹ کے احکامات کے بعد گرفتار منشیات فروش سمیت تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا اور مقدمات کے چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں جمع کروائے جائیں گے تاکہ ملزمان کو قید و جرمانوں کی سزائیں ہوں


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ کے بعد ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال میں پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کردیے گئے جہاں سٹی ٹریفک پولیس کے ماہر اور تجربہ کار انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی شہریوں کو ڈرائیونگ تھیوری اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹریننگ جاری رہی، ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ قاسم علی نے ڈرائیونگ ٹریننگ کا جائزہ لیا اور امیدوار شہریوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں ڈرائیونگ بارے اہم معلومات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس اہم ہے اور میرٹ پر ٹیسٹ لئےجاتے ہیں، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قائم کردہ سینٹرز پر امیدوار شہریوں کا رش رہا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


جہانگیر ٹاؤن ایمن اباد روڈ سیالکوٹ میں گزشتہ 2 یوم سے بجلی بند ھونے کی وجہ سے گھروں میں موجود پانی ختم ھوجانے کی بناء شدید گرمی سے نڈھال معصوم بچوں کی پانی پانی کی صداؤں سے واقعہ کربلا کی یاد تازہ ھوگئی ھے ۔لوگ بجلی پانی کی دو روز سے عدم دستیابی کی وجہ سے عارضی طور اپنے قریبی عزیز واقارب کے گھروں میں منتقل ھورھے ھیں ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے علمبردار و سنئیر قانون دان لالہ مبشربٹ ایڈووکیٹ نے دو روز سے بجلی پانی کی مسلسل بندش سے پیدا ھونے والی سنگین صورتحال پر تبصرہ کرتے ھوۓ کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ کوئی جانی نقصان ھو ۔وزیر اعلی پنجأب ۔کمشنر گوجرانوالہ ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ دو روز سے مسلسل بجلی پانی کی بندش سے پیدا ھونے والی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.