Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ میں اتوارکے روز مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوانوں نے ضلع بھر میں چرچ ہائے کے باہر ڈیوٹی سرانجام دی،

 


سیالکوٹ (بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں اتوارکے روز مسیحی عبادت گاہوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوانوں نے ضلع بھر میں چرچ ہائے کے باہر ڈیوٹی سرانجام دی، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہر اقبال کے علاقوں پکا گڑھا، ماڈل ٹاؤن، میانہ پورہ، شہاب پورہ اور مختلف علاقوں میں چرچ ہائے کے دورے کرکے ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور انہیں حفاظتی انتظامات بارے ہدایات جاری کیں، سیالکوٹ کینٹ کے علاقوں میں چرچ ہائے کے باہر پولیس سیکورٹی کو چیک کیا، اگوکی، ہیڈمرالہ، پھوکلیان، کوٹلی لوہاراں، گوہدپور، ائیرپورٹ، سمبڑیال، بیگووالہ، بمبانوالہ، ڈسکہ، موترہ، ستراہ، قلعہ قالروالہ، پسرور اور بڈیانہ ودیگر علاقوں میں چرچ ہائے کے باہر ڈی ایس پیز اور پولیس نے چرچ ہائے کی سیکورٹی جاری رہی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو دی گئی علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ، سرجن ڈاکٹروں اور نرسوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں مختلف ہدایات جاری کیں، انہوں نے وارڈز میں جاکر صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت کی نگرانی جاری رہے گی


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے تجارت کے فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، اجلاس میں بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے ذمہ داروں سے بزنس و برآمدی ماحول کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا




سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ حاجی پورہ کی گشت پارٹی نے روڑس روڈ پر نیا میانہ پورہ کے علاقہ سے تین خطرناک ملزمان گرفتار کرلئے اور خاتون ملزمہ موقعہ سے فرار ہوگئی، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان خطرناک ہیں اور فرار خاتون کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے، عینی شاہد محمد عادل کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان نے خاتون سے مل کر وارداتیں کی ہیں جنہیں سخت سزا ملنی چاہیے، پولیس کے فرار خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری رہے


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 پنجاب پولیس نے شفاقت علی گورائیہ کو انچارج سی آئی اے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ تعینات کردیا جنہوں نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت کی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش سے تقریبا اڑھائی کلو گرام چرس برآمد کرلی، پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزم عدنان سے 2 کلو 435 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری رکھی، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے منشیات فروش کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا

سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا ہے کہ پسرور کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے سابق کونسلر ملک احمد علی، سابق کونسلر میاں توقیر، ساجد علی اور چوہدری اسد نواز خان اور وفد سے بات چیت کے دوران کہا کہ پسرور کے عوام کو مسلم لیگ کو ووٹ ڈالنے کی سزا کے طور پر چار سالوں تک پسرور میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا لیکن اب ایک دفعہ پھر پچھلے کچھ ماہ سے پسرور میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا کہ کمشنر گجرانوالہ سے خصوصی طور پر پسرور سٹی میں سترہ چوک موڑ سے لے کر نارووال بائی پاس تک سڑک کی تعمیر کی درخواست کی ہے کیونکہ اسی راستے کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول  اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات، ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور آنے والے مریض اور پسرور کچہری آنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں، سابق کونسلر ملک احمد علی، میاں توقیر ظفر، ملک ساجد  علی اور چوہدری اسد نواز خان نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان کا عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا

سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ پٹرولنگ پولیس سے دوطرفہ فائرنگ میں لاہور کا ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا اور ایک ڈاکو فرار ہوگیا، ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اڈہ موترہ کے قریب موٹرسائیکل سوار فیملی کے ساتھ واردات کی اور فرار ہو گئے اور پٹرولنگ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران امام بخاری یونیورسٹی کے قریب جامکے چیمہ روڈ پر ڈاکوؤں نے پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کردی اور پٹرولنگ پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے کھیتوں میں چھپ کرے پولیس پر فائرنگ کی جس میں پٹرولنگ پولیس نے فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد لاہور کا ایک ڈاکو عمرسفیان زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہدرہ لاہور کا رہائشی ہے جس کے قبضہ سے فیملی سے چھینی گئی 12 ہزار نقدی اور لیڈیز بیگ برآمد ہوا ہے اور ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی اور زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ موترہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اپنے ساتھی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے پسرور میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح کردیا، پسرور نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح کرنے پر امیدوار حلقہ پی پی 41 رانا محمد فیاض بھی موجود تھے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا تحصیل پسرور خالد بٹ نے کہا کہ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے پسرور میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح کردیا، پسرور نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح کرنے پر امیدوار حلقہ پی پی 41 رانا محمد فیاض بھی موجود تھے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا تحصیل پسرور خالد بٹ نے کہا کہ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ


 نجی سیالکوٹ سویٹس اینڈ بیکرز پر شہری کو ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود عملہ نے فوت شدہ مکھی والی مٹھائی دیدی جسے لینے سے اس نے انکار کردیا، کشمیر روڈ پر نجی سیالکوٹ سویٹ برانچ میں مٹھائی لینے کیلئے شہری شہباز نے جاکر مٹھائی کیلئے ہزاروں روپے ادا کئے اور انہیں جو مٹھائی دی گئی اس میں فوت شدہ مکھی نکل آئی جسے دیکھ کر شہباز نے مٹھائی مکھی کی وجہ سے لینے سے انکار کردی، گاہک شہباز کے مطابق تھانہ مراد پور اور انتظامیہ مکھیوں والی مٹھائی عوام کو فروخت کرتے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کرتا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کے مطابق کوئی درخواست پولیس کے پاس نہیں آئی اور یہ جرم ہے


سیالکوٹ بیوروچیف سید عارف حسین شاہ 


آسمان پر گہرے بادلوں میں بارش سے سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ کے شہری و دیہی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش سے معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے، گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال روڈ، لاری اڈا، رنگ پورہ، ماڈل ٹاؤن، نیا میانہ پورہ، ریلوے روڈ، کچہری روڈ، کینٹ کے علاقوں میں آسمان پر گہرے بادلوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور بارش ہوئی، بارش سے شہاب پورہ روڈ، عزیز شہید روڈ اور دوسری روڈز و علاقوں کی سڑکیں، گلیاں اور علاقے پانی سے بھیگ گئے، شہریوں محمد توقیر ضیاء، طاہر صدیق، قادر علی اور عصمت سمیع کے مطابق گرمی میں بارش ہوجانا بہتر ہے اور بارش کے دوران انتظامیہ نے شہریوں کی طرف توجہ نہ دی ہے جس پر شہریوں کی انتظامیہ خدمت کرے



 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.