Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ رنگ پورہ پولیس نے موری گیٹ میں گھر میں چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں سےپانچ کلو گرام سے منشیات و ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ایس ایچ او قیصر بشیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے

 


 تھانہ رنگ پورہ پولیس نے موری گیٹ میں گھر میں چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں سےپانچ کلو گرام سے منشیات و ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ایس ایچ او قیصر بشیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے 


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ رنگ پورہ پولیس نے موری گیٹ میں گھر میں چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں سےپانچ کلو گرام سے منشیات و ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ایس ایچ او قیصر بشیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپے مار کر معظم خان سے دو کلو چار سو گرام چرس اور منشیات فروش مقیت خان سے دو کلو ڈیڑھ گرام چرس، آدھا کلو سے زائد چھ سو گرام ہیروئن، ناجائز پستول و گولیاں برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے علاقہ مجسٹریٹ جمشید نواب کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات ہوئے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری رہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی، جاری کردہ بیان کے مطابق آج سیالکوٹ، لاہور،گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور دوسرے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، سیالکوٹ میں بارش سے شہری علاقوں نیا میانہ پورہ، شہاب پورہ روڈ، روڑس روڈ، پکاگڑھا، سبلائم چوک، ڈیفنس روڈ، مظفرپور، کینٹ اور دوسرے علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا رہا اور گٹروں و نالیوں کھڑا بارش کا پانی شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث رہا، انتظامیہ نے کھڑے بارش کے پانی کا نکاس نہیں کیا، اگوکی ماڈل ٹاون، سمبڑیال اور دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور آسمان پر بادل چھائے رہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ ڈار برادران کی کینٹ وی آئی پی گارمنٹس فیکٹری پر پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مزدوروں کو باہر نکال دیا گیا فیکٹری کو سیل کرنے کیلئے تیاریاں مکمل







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ٹریفک ڈرائیونگ لائسنس و دیگر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چوک علامہ اقبال میں سیالکوٹ ٹریفک پولیس کے کیمپ میں شہریوں کا رش رہا، ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ قاسم علی نے کیمپ میں آئے شہریوں سے ملاقات کرکے ان سے ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سہولیات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس و دیگر خدمات سے شہریوں کو فائدہ ہوتا ہے، چوک علامہ اقبال میں کیمپ کے دوران لائسنس و دیگر ٹریفک معاملات حل کئے جارہے ہیں، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو 24/7 خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مزید افراد جاں بحق ہوگئے اور مجموعی ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی، گاؤں بُھلر روھی والا میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد محمود انصاری اور شبیر جاں بحق ہوئے، عینی شاہد محمد ناصر علی کے مطابق دونوں کھیتوں میں دھان کی پنیری لاب لینے گٸے تھے اور دونوں محنت کش آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جو شام کو واپس نہ آٸے تو ان کی تلاش کی گئی تو ان کی نعشیں کھیت میں پڑی تھیں، تحصیل پسرور میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی اور ان کے گھروں میں سوگ رہا اور ہر آنکھ اشکبار تھی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 شہر اقبال کے ماڈل ٹاؤن میں 24 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی، محمود کے بیٹے 24 سالہ علی نے نامعلوم وجہ سے رات کو کمرے میں سونے سے قبل نامعلوم زہریلی گولیاں کھائیں جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کی واقعہ کی تحقیقات جاری رہیں

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ کے گاؤں ملکے کلاں میں ریسکیورز کی بروقت کاروائی سے شارٹ سرکٹ کے باعث بے ہوش ہونےوالی زخمی خاتون کی زندگی بچ گئی، سبلائم چوک کے قریب گاؤں ملکے کلاں میں 30 سالہ سدرہ بی بی فریج آن کرنے لگی تو لائٹ آنے کے باعث شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئی اور بے ہوش ہوگئی اور ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر خاتون کو آکسیجن کی سپلائی اور ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں و نرسوں نے طبی امداد دی جس سے شدید زخمی سے خاتون کی زندگی بچ گئی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے شہری سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں اور قربانی کی جانوروں کی آلائشوں اور فضلہ جات کو بیگز میں ڈال کر ایس ڈبلیو ایم سی  کے عملہ کے سپرد کری سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اس سلسلہ میں اسپیشل پک اپ پوائنٹس  اور ٹرانسفر اسٹیشن قائم کئے ہیں۔ عید الاضحی پر ایس ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 24گھنٹے فعال رہے گی۔ یہ بات انہوں نے آج سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فلیٹ کے شہر میں مارچ پاس کے بعد چوک علامہ اقبال میں شہریوں میں بیگز تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی کاشف نواز رندھاوا ، سینئر آپریشن مینیجر مجاہد رسول، آپریشن مینجر آغا داؤد اور اسسٹنٹ مینجر فہد جاوید کے علاؤہ ایریا اور زونل مینیجر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139

پر کال کریں ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔












Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.