Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

today Sialkot news

 




سیالکوٹ بیورو رپورٹ سٹ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک راشد پرویز اعوان  کہا ہے کہ میاں نوا ز شریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ اور ترقی سے بھر پور ہونے والا ہے،جھوٹ اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے-عمران خان نے سیاست کے نام پر نفرت میں اضافہ کیاجبکہ میاں نوازشریف نے اپنے تمام ادوار میں ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی میں اہم کرداراداکیا۔ملک کوبحران سے بھی وہی نکال سکتے ہیں۔  ملک راشد پرویز  اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاگوجرانوالہ میں ورکرزکنونشن تاریخی ہوااورثابت ہوگیا کہ آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اورلیڈرمیاں نوازشریف ہیں۔ مختلف اضلاع میں ہونے والے کنونشن سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں جب عام انتخابات ہوں گے تومسلم لیگ ن بھرپورمقابلہ کرے گی۔عمران خان ٹولہ جمہوریت اورقانون کی نفی کررہاہے عام انتخابات میں عمران نہیں ہوں گے بلکہ وہ مچھ جیل میں ہوں گے۔ جھوٹ اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے-عمران خان نے سیاست کے نام پر نفرت میں اضافہ کیا اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہر بات جھوٹ ہو تاہے وہ صرف نئی نسل کو تباہ کرنے آ یا ریاست مدینہ کے دعویدارنے پونے چارسال میں جھوٹ الزام تراشی اورآئی ایم ایف کے 
ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے معیشت کابیڑہ غرق کردیااورآج ہم پرمہنگائی کاالزام عائدکیاجاتاہے۔








سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 نیشنل پریس کلب ہیڈمرالہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین چوہدری ندیم طاہر گجر منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔ تمام ساتھیوں نے مل جل کر چلنے کا ازم کیا اور پریس کلب کو متحرک کرنے اور منظم رکھنے پر زور دیا۔ اجلاس میں چوہدری ندیم طاہر گجر، ملک محمد عارف اعوان، عمران علی چغتہ، چوہدری شمس گجر، ملک عماد اعوان، سید علی اکبر شاہ، شیخ محمد شہباز، چوہدری افتخار احمد، وسیم چشتی، چوہدری طارق گجر اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ تمام ساتھیوں نے ازم کیا کہ مسائل کو اجاگر کیا جائے حق اور سچ کا ساتھ دیا جائے گا۔ اجلاس میں چوہدری ندیم طاہر گجر، سید علی اکبر شاہ، ملک محمد عارف، عمران علی چغتہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر رہنے کی ضرورت ہے اجلاس کے اختتام پر چیئرمین چوہدری ندیم طاہر گجر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
۔

.....................................................................................................................................................................

                                           سیالکوٹ بیورو رپورٹ

 

  معروف ایجوکیٹر ارشد بٹ جناح فٹ بال کلب کے نوجوانوں میں ٹریک سوٹس تقسیم کرتے ہوئے. ارشد بٹ کا کہنا ہے کہ سپورٹس سٹی سیالکوٹ کے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی کو بڑھاوا دینے اور ٹیلنٹ ہنٹنگ کے لئے میری کوشش ہے کہ ہر نوجوانوں کی سپورٹس کے حوالے سے ہر ممکن مدد کی جائے اس کے لئے بیڈمنٹن، جوڈوکراٹے، والی بال سمیت عالمی کھیل کرکٹ اور فٹ بال پلئیرز کیلئے اپنے احباب کے ہمراہ ہر ممکن کوشش کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں.

 

.....................................................................................................................................

                 HAZRAT LALL SHABAZ QALANDAR KE HISTORY


سیا لکوٹ بیورو رپورٹ


  ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کا آڈٹ ٹیم کے ہمراہ ریسکیو سیالکوٹ کا دورہ۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ  سید کمال عابد کا ریسکیو سیالکوٹ کا گزشتہ چھ ماہ کا پرفارمنس آڈٹ  
ریسکیو کی بہترین کارکردگی کے لیے تشخیص کا عمل لازمی ہے اور یہی ریسکیو کی کامیاب سروس کی ضامن ہے۔ ان باتوں کا خیال ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیالکوٹ میں ریسکیو پرفارمنس آڈٹ کے دوران کیا۔ 
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ  کے مطابق ڈی جی/ سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ستارہ امتیازڈاکٹر رضوان  نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے آڈٹ ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ سینٹرل ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ریسکیو سیالکوٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا  جائزہ لینا تھا۔ آڈٹ ٹیم  جولائی 2022 سے دسمبر 2022  تک کا ریسکیو سیالکوٹ کا پرفارمنس آڈٹ کیا۔ ریسکیو وہیکلز کے سامان کی ورکنگ اور تعداد کو چیک کیا گیا اس کے علاوہ اسٹور کی ڈیٹا انٹریز، اکاونٹ آفس اور ٹیکنیکل آفس کے ریکارڈ، کنٹرول روم کے ایمرجنسی ریکارڈ، فلڈ  فائٹنگ کے آلات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے کنٹرول کی کالز بھی سنیں، فیول لاگ بک اور رجسٹر کا بخوبی جائزہ لیا اور دستخط بھی کیے۔ اس موقع پر ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے پریڈ کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی کارکردگی کو سراہا اور ضروری ہدایات بھی دیں اور کہا کہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اپنی تیاری کو مکمل رکھیں تا کہ ہم بہتر طور پر عوام الناس کو سہولیات مہیا کر سکیں۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


انتہائی افسوس ناک واقعہ 
   سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں مسلم بازار میں انتہائی افسوس ناک واقعہ
 رسم حناء پر دولہے کے دوستوں کی فائرنگ
شادی میں مہمان 4 بچوں کی ماں رخسانہ بی بی گولی لگنے سے جانحبق ہوگئی ،
 شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا
مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں دولہا سمیت اس کے 10  دوستوں پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس کی ابتدائی تفتیش اور FIR کے مطابق لیبر کالونی کا رہائشی نعیم اپنی بیوی رخسانہ بی بی اوربچوں کے ہمراہ اپنے کزن شفیق کے بیٹے حماد کی شادی میں مسلم بازار گلی آجڑیاں والی میں  رسم حناء میں شریک تھا
کہ دولہا کے دوستوں نے شادی کی خوشی میں جدید آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی 
مقتولہ کے خاوند کا کہنا ہے کہ میں سٹیج کے قریب موجود تھا  
دولہا کے دوستوں حمزہ ، بلال اور بالا وغیرہ پانچ نامزد اور پانچ نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے شناخت کر سکتے ہیں نے 2  بجے رات اسٹیج پر کھڑے ہو کر دولہا حماد کے ایماء پر فائرنگ شروع کر دی جو چھت سے میری بیوی رسم حناء کی تقریب دیکھ رہی تھی گولی اس کو چہرے پر لگی اور سر سے آر پار ہوگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی ، 
اس اندوناک واقعہ کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے  ،
بتایا گیا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی اس کے خاوند نعیم کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس کے ہومی سائیڈ سب انسپکٹر عرفان اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ،
ہومی سائیڈ انچارج تفتیشی آفیسر عرفان اشرف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دوں گا 

..................................................................................................................................

                          TODAY CATTING NEWS PAPER




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ میں منعقد ہوئی وی. ایگزیبٹ نمائش ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ پلیٹ فارم پر. اس دوران افتتاحی تقریب میں مدعو کیاگیا نیشنل بزنس کمیونٹی رہنما ریاض الدین شیخ کو جنہوں نے ملک بھر سے نمائش میں لگے ویمن انٹرپینیورز کے اسٹالز پر جا کے دیکھیں انکی مصنوعات اور سراہا انکے جذبے و حوصلے کو.
اس دوران صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ عبدالغفور ملک و ایگزیکٹو ممبران اور پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مریم نعمان اینڈ ایسوسی ایٹس انکے ہمراہ تھے پہلی وی ایگزیبٹ 2023 کینٹ سیالکوٹ میں انعقاد کیلئے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ڈاکٹر مریم نعمان کے ہمراہ ویمن چیمبر آف کامرس عہدیداران نے رات دن. انتھک محنت کی نتیجتاً فیصل آباد، کراچی، پشاور، گوجرانوالہ ، ملتان ،لاھور،کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرپینیورز نے اپنی مصنوعات کے اسٹالز لگانے. ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ سے ویمن چیمبر آف کامرس کی ممبران و نیو انٹرپینیورز نے بھی ہینڈ میڈ گارمنٹس، پینٹنگز، دستکاری، ککنگ، فاسٹ فوڈ، سویٹس کنفیکشنری و بیکنگ آئیٹمز نہ صرف ڈسپلے کیلئے سٹالز بک کئے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں نمائش میں آئے شہریوں کیلئے سٹنگ ارینجمنٹس کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور بیوریجز رکھے جن سے شرکاء نمائش خصوصاً بچے بڑے سبھی لطف اندوز ہوتے رہے.
۔ڈپٹی لیڈر اتحاد فائونڈرز گروپ ڈاکٹر محمد اسلم ڈار نے ویمن انٹرپینیور کو بہترین انتظامات کیساتھ کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی. وی. ایگزیبٹ 2023 کامیابی کی جھنڈے گاڑتی رات 11بجے اختتام پزیر ہوگئی اس یقین کیساتھ کے ہر سال وی. ایگزیبٹ کاانعقاد پہلے سے بڑھ کر جوش جنون و ولولے کیساتھ کیا جائے گا.

.......................................................................................................................................

                         TODAY SYED ARIF HUSSIN SHAH NEWS





 




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.