تھانہ قلعہ کالروالا کانسٹیبل شمشیر اور ظفر کانسٹیبل جو اپنے رہائشی تھا نہ میں عرصہ دراز سے تعینات ہیں انہیں لگا کر افسران بھول گئے ملازمین کے تبادلے تو ہوتے ہیں
Sachi Khabary newsMarch 15, 2023
0
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیالکوٹ بیورو رپورٹ تھانہ قلعہ کالروالا کانسٹیبل شمشیر اور ظفر کانسٹیبل جو اپنے رہائشی تھا نہ میں عرصہ دراز سے تعینات ہیں انہیں لگا کر افسران بھول گئے ملازمین کے تبادلے تو ہوتے ہیں مگر ان کے نہی اہل علاقہ نکو نک ان رشوت خورکو جو محکمہ کا نام بد نام کر رہیے ہیں انہیں فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ انکوائری کی جائے عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا تھانہ قلعہ کالر والا پولیس کا عورت پر تشدد بیٹی کے علاج کے لئے رکھے 18لاکھ 13000 ہزار روپے بھی لے اڑے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ زبردستی گھر میں گھس آئے گھر کی مالکن کو وجہ معلوم نہ ہو سکی گھر میں گھسنے کی وجہ پوچھنے پر عورت کو تھپڑ رسید ایس ایچ او کے کار خاص شمشیر اور ظفر کانسٹیبل کچھ عرصہ پہلے بھی اسی گھر میں عورتوں کی مجلس کے دوران بدتمیزی کی تھی تو گھر والوں نے ان کے خلاف درخواست دی تھی اسی کا بدلہ لینے کے لیے آج یہ واقعہ ہوا سائلہ شمائلہ بی بی نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور میری بیٹی کے علاج کے لیے رکھے ہوئے پیسے 18 لاکھ 13000 ہزار جو پولیس ملازمین گھر سے نکال کر لے گئے ہیں واپس دلائے جائیں
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما امیدوار چیئرمین یوسی کوٹلی لوھاراں چوہدری جمیل نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے کسی بھی پالیسی پر کان نہیں دھر رہی ہے کیونکہ اس کا کوئی پتہ نہیں کب یوٹرن لے لے عمران خان قوم کو سرپرائز نہیں بلکہ دل شکستہ ہوکر اسمبلیاں توڑنے آیا تھا لانگ مارچ میں عوام کی عدم شرکت عمران خان کی پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کو بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں وفاقی حکومت کی کامیابیوں کا واضح ثبوت ملکی ترقی ہے ملکی حالات روز بروز بہتر ہو رہے ہیں عوام کا معیار زندگی بلند اور درپیش مسائل میں مسلسل کمی آرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کوٹلی لوھاراں رجسٹرڈ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی امیدوار چیئرمین یوسی کوٹلی لوھاراں چوہدری جمیل نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور موجودہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے درپیش مسائل پر قابو پانا ہے جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس پر عملدر آمد کے ثمرات عام آدمی کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں وفاقی حکومت کی انتھک کوششوں سے انشاء اللہ پاکستان کا شمار جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے نام پر ملکی امن داؤ پر لگانے والوں کے منفی عزائم سے قوم پوری طرح آگاہ ہے اور انکے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بدترین حالات کے باوجود معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی خاطر جو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر نواز لیگ کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے جب بھی اقتدار (ن) لیگ کی قیادت کو ملا پاکستان نے ترقی کی اور بیرونی دنیا میں وطن عزیز کا وقار بلند ہوا موجودہ اتحادی حکومت بھی اسی اعلیٰ روایت کوآگے بڑھا رہی ہے۔