Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ میں کمپلینٹ سیل قائم، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل زبدا مبشر نے کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سیالکوٹ نوید انجم نے بتایا

 




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیالکوٹ میں کمپلینٹ سیل قائم، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل زبدا مبشر نے کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سیالکوٹ  نوید انجم نے بتایا کہ اکاونٹس آفس سیالکوٹ کے متعلق سائلین کی شکایات  کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا جبکہ سائلین کے مسائل  کے حل کیلئے  روزانہ کی بنیاد پر صبح گیارہ بجے سے دوپہر3بجے تک کھلی کچہری کے انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ وہ سائلین با امر مجبوری اکاؤنٹس آفس آنے سے قاصر ہیں وہ واٹس ایپ میسج سروس  0254264 0313
پر اکاونٹس  آفس کے عملہ اور دیگر سروسز کے متعلق اپنی شکایات اور تحفظات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 سیالکوٹ قلعہ پر پارک اور روڈ کو شہداء پولیس کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں آج ایک سادہ اور پروقارتقریب سبزہ زار سیالکوٹ قلعہ پارک میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان اور ڈی پی او سید ذیشان رضا نے شہدائے  پولیس کے ورثاء سے شہداء پارک اور روڈ کا افتتاح کروایا۔ اس موقع پر پولیس کے شہیدوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں ضلعی افسران، پولیس کے افسران اور شہداء پولیس کے ورثاء نے شرکت کی۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.