Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ سول لائنز کے علاقہ بوہڑ چوک میں دکاندار کےقتل کا معاملہ

 


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

تھانہ سول لائنز کے علاقہ بوہڑ چوک میں دکاندار کےقتل کا معاملہ


ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ سول لائنز کے علاقہ بوہڑ والا چوک میں نامعلوم شحص نے چوک میں واقع الیکٹرک سٹور میں داخل ہوکر دستی پسٹل سے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان مالک فیصل ظفر اور دکان پر خریداری کیلیے آیا 14 سالہ بچہ زخمی ہوگئے جو کہ فیصل ظفر ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ زخمی بچے کاعلاج معالجہ جاری ہے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں. فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرادی گئی. 
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کر لاتے ہوئے واقع میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے  ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں 
انشاءاللہ جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور متاثرہ فیملیز کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.