سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ مظفر حیات کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن ، ضلع سیالکوٹ کے 7مختلف بس اسٹینڈز پر 500سے زائد گاڑیوں کی انسپکشنز کی اور 54 گاڑیوں کے چالان کئے اور مجموعی طور 1لاکھ32ہزار گاڑیوں کو جرمانے کئے جبکہ مسافروں سے اضافی کرایہ لینے پر موقع پر 10ہزار روپے واپس کروا دیئے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا ہے جبکہ سی اور ڈی کلاس بس و ویگن اسٹینڈز پر جنرل پبلک کی آگاہی کیلئے بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔جبکہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کا عملہ اوور چارجنگ اور اورلوڈنگ کی چیکنگ کیلئے موجود رہے گا۔