Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلیے لوئر کلاس کورس کا آغاز کردیا گیا

 

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں گرمی کے ستائے بچے، بچیاں اور ماں باپ ہیڈ مرالہ بیراج پہنچ گئے، دریائے چناب کے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہونے لگے، عید کے پکوان کھانے کے بعد شہری ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب پہنچ گئے، ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے کنارے مشہور پکنک پوائنٹ چیمہ فارم ہاؤس میں بچے اور بڑے کشتی رانی اور جھولوں میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے رہے، شہریوں محمد بختاور نواز، جاوید ہاشمی اور ناصر نوید نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کو کم کرنے کیلئے مرالہ بیراج دریائے چناب سے بہتر عوام کےپاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلیے لوئر کلاس کورس کا آغاز کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولس پنجاب نے محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر غیر معمولی ترقیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے تسلسل کو بر قرار رکھنے اور اہل پولیس افسران کی بروقت محکمانہ ترقیوں کو ممکن بنانے کیلیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسیالکوٹ میں لوئر کلاس کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے
کورس کے پہلے بیج میں 114 کانسٹیبلان بشمول 9 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں  4 ماہ دورانیہ پر محیط  کورس کے شرکاء کو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک مضامین جن میں پولیس پریکٹیکل ورک، پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانون شہادت، کریکٹر بلڈنگ و کیپیسٹی بلڈنگ جیسے اہم مضامین پڑھائے جائیں گے جو کورس میں شامل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور بعد از پرموشن نئی ذمہ داریوں سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوں گے. 
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ٹریننگ سکول انتظامیہ کو زیرِ تربیت افسران کو دورانِ کورس تمام سہولیات بہم پہنچانے اور معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زیر تربیت ملازمین کو پوری دلجمعی اور محنت سے کورس مکمل کرنے کی تلقین کی ہے.


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 رہنما پاکستان مسلم لیگ نون چوہدری محمد جمیل  امیدوار  برائے چیئرمین یو سی کوٹلی لوہاراں نے کہ سويڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنا وطن عزیزپاکستان میں 9مئی کوہونے والی دہشت گردی سے کہیں بہت بڑی دہشت گردی ہے۔جس طرح پاکستانی قوم کو سانحہ 9 مئی برداشت نہیں اس سے کہیں زیادہ پاکستانی قوم کو کسی صورت کتاب اللہ "قرآن کريم"  کی بے حرمتی برداشت نہیں۔اس وقت پاکستانی قوم کا بچہ بچہ شدید غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔لہذا ہم بطورپاکستانی شہری  پی ڈی ایم حکومت اور وزیر اعظم شھبازشریف اوراداروں  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن کے سفیر کو فوری ملک بدرکرکے سویڈن کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کیا جائے۔  قرآنپاککیبےحرمتی_نامنظور

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ملک راشد پرویز اعوان مرکزی ممبر مجلس عاملہ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے قرآن مجید کی بے خرمتی پر اپنے بیان میں  کہا کہ سویڈن میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس سے تمام عالم السلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔نفرت و تعصّب پر مبنی حرکت نے مسلمانوں کو گہری چوٹ پہنچائی، نفرت انگیز حرکت کا مسلمانوں میں غصّہ و اشتعال دلوانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں، حکومت اقوام متحدہ کے ذریعے پروپیگنڈا روکنے کیلئے اقدامات کرے





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ میں گرمی کے ستائے بچے، بچیاں اور ماں باپ ہیڈ مرالہ بیراج پہنچ گئے، دریائے چناب کے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہونے لگے، عید کے پکوان کھانے کے بعد شہری ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب پہنچ گئے، ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے کنارے مشہور پکنک پوائنٹ چیمہ فارم ہاؤس میں بچے اور بڑے کشتی رانی اور جھولوں میں بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے رہے، شہریوں محمد بختاور نواز، جاوید ہاشمی اور ناصر نوید نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کو کم کرنے کیلئے مرالہ بیراج دریائے چناب سے بہتر عوام کےپاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی نے روڈز اور پارکس و دیگر مقامات پر سپیشل صفائی کے دوران مصروف رہا اور کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھا کر قبضہ میں لیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز نے جائزہ لیا اور عملہ صفائی کو مختلف ہدایات دیں، ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے شہر بھر کے پارک کی صفائی کو یقینی بنایا گیا، حاجی پورہ روڈ، ڈیفنس روڈ، شہاب پورہ روڈ، پکاگڑھا روڈ، لاری اڈا روڈ اور دوسرے علاقوں میں سپیشل صفائی کی گئی، شہریوں محمد عادل سہیل، کاشف ضیاء، سہیل تنویر اور رشید اکبر نے صفائی کی جانب توجہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت زندگی کا مشن ہے اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد دن رات جاری رہے گی، سیالکوٹ کے آئی ایف ایم ایس اے میڈیکل کالج لوکل کونسل کی میٹنگ سے خطاب کے دوران رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے مزید کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان اور قوم نے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی منفی سیاست سے پاکستان اور غیور قوم کو نقصان ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں منفی سیاست کی وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) اور  اتحادیوں کی جدوجہد جاری رہے گی،رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے اگلے پروگرام کی تشکیل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ ماڈل کینٹ پولیس نےاحسن اقدام کرتے ہوئے غمزدہ والدین کے چہرے پر خوشیاں بکھیر دیں اور گم ہونے والے پانچ سالہ بچہ اس کے والدین کے حوالے کردیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق فاطمہ جناح  پارک سیالکوٹ میں گم ہونے والے پانچ سالہ آلیان کو ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے جدوجہد کرکے تلاش کے دوران والدین کےحوالے کردیا، والدین نے پولیس اہلکاروں کو دعائیں دیں






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی خصوصی ہدایت پر سیالکوٹ میں عید الاضحی پر قربانیوں کے بعد فضلات و گندگی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایس ڈبلیوایم سی چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز کی نگرانی میں عملہ نے اٹھائی، سماجی کارکن محمد صدیق احمد کے مطابق بکروں اور گائے بھینسوں و مویشیوں کی قربانیوں کے موقعہ پر عملہ صفائی نے محنت سے صفائی کی، شہاب پورہ روڈ، امام صاحب روڈ، حاجی پورہ، ماڈل ٹاؤن، چوک علامہ اقبال، مین بازار اور دوسرے علاقوں میں شہریوں نے مویشیوں کی قربانیاں کیں، شہریوں محمد یاسر عمران، بشیر تنویر، عبدالرشید احمد، عبداللہ حیدر اور اشرف ناصر نے قربانیوں پر بھرپور صفائی کو بہتر قرار دیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


چوک علامہ اقبال میں پولیس موبائل خدمت مرکز وین کے ملازمین شہریوں کی خدمات میں مصروف رہے، ریلوے اسٹیشن کے قریب چوک علامہ اقبال میں موجود پولیس نے شہریوں سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں سہولیات فراہم کیں، پولیس کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے پولیس سروس موجود ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے بڑی کاروائی کرکے شادی کی تقریب پر ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین منچلے گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اورناجائزاسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق  ماڈل تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او الطاف گھمن نے کالر کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھڑکانہ میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر منچلے افراد کی ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ڈیک سپیکر اور غل غپاڑہ پر کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کئے، گرفتار تینوں ملزمان سے ناجائز اسلحہ و ڈیک سپیکر اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کرکے گرفتار ملزمان کےخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا گیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے نالہ پلکھو کے بندھ سے مٹی چوری کرنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل محسن علی ریاض اور انچارج سیکیورٹی حافظ سعید مٹی چوری کی ابتدائی رپورٹ مرتب کریں گے۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال کے ہمراہ نالہ پلکھو سے مٹی چوری کی شکایات کا جائزہ لینے کے دوران جاری کیں۔ سابق ایم پی اے رانا عبد الستار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر، ایس ڈی او ایرگیشن عبدالرحمن، اے ڈی ٹیکنیکل محسن علی ریاض، کنسلٹنٹ نیسپاک( پیسپ پراجیکٹ ) سیف اللہ سمیت متعلقہ حکام کے علاوہ اہل دیہہ بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے نالہ پلکھو کے بندھ کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر اہل دیہہ نے بتایا کہ ایرگیشن حکام کو نالہ پلکھو س بندھ سے مٹی چوری کرنے کی بابت بروقت اطلاع دی لیکن محکمہ نے اس ض…


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی  سنت ابراہیمی  عید الضحی  انتہائی جوش و جذبے اور خوشیوں کے ساتھ منائی گئی جگہ جگہ قربانی کے رسومات ادا ہوئی 
قربانی کے رسومات ادا کرتے ہوئے گیپکیو ایکسین راؤ حبیب اللہ اور راؤ عظمت اللہ کا کہنا تھا کہ عید قرباں عید الضحی کا دن یہ سوچنے کی تحریک دیتا ہے کہ اللہ کی خوشنودی کی خاطر بہت سی خواہشات کی قربانی دینا ہے  قربانی کا مقصد اللہ کی رضا اور تقوی حاصل کرنا ہے  لہذا قربانی سے پہلے ہمیں اپنی نیتوں کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ اپنے جانوروں کا خون بہانے سے پہلے ہم اس مقصد کے پانے والے بن جو اس ذبح عظیم کا مقصد ہے عید الضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم الشان یادگار اور سنت ہے 
جس میں انہوں نے حکم الہی کی تعمیل میں اپنے بڑھاپے کے سہارے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی گردن پر چھڑی چلانے سے بھی دریغ نہیں کیا تھا 
نا ان کے ہاتھ کانپے  نہ ان کے عزم و ارادہ میں کوئی تزلزل ایا
 تھا  قربانی کے موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی 
بڑے اور بچے بزرگ سب اپنی اپنی خوشی کا اظہار کر رہے تھے 
اور گھروں سے طرح طرح کے پکوان کی خوشبوئیں عید کی رونق کو دوبالا کر رہی تھيں






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں سیاسی سماجی شخصیت شمس ڈار

ظلم کرنا گناہ ہے اور ظلم ہوتا دیکھ کر بھاگ جانا اس سے بھی بڑا گناہ ہے اور اس سے بھی بڑا گناہ ہے کہ اپنے مفادات کی خاطر کچلی مار جانا یعنی ظلم کو دیکھ کر منہ پھیر لینا ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت شمس ڈار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا 

انہوں نے کہا

 تمام مسلم ممالک کو سویڈن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور ان کی چیزوں کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے جو ہمیشہ مسلمانوں کے مذہبی تہواروں پر سوچی سمجھی سازشوں کے تحت اس طرح کے ظلم ، گناہ کبیرہ ، بےحرمتیاں کر کے آئے دن مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور اقوام متحدہ پر اس طرح کے دل ہلا دینے والے ظلموں کی روک تھام کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے اور سویڈن کے اس ملعون کو سزائے موت ہونی چاہیے نہیں تو سب اسلامی ملکوں کو مل کر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا چاہیے۔ کیونکہ حاجیوں کو پانی پلانے سے جہاد کرنا اللہ کے نزدیک زیادہ افضل ہے القرآن

اللہ تعالی اسلام کے دشمنوں کو نست و نابود فرمائے اور مسلمانوں کو عیاشیاں چھوڑ کر اپنی راہ میں جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے









Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.