سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہارا مشرقی مغربی مراکیوال سدے چک اور گرد و نوا ح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں کیمیکلز والے ملاوٹی دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ سرعام جاری۔ شہری منہ مانگے پیسے دے کر دودھ کی بچائے موت خریدنے پر مجبور۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ۔
رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں گلی محلے اور بازاروں میں دودھ فروشوں کی دوکانوں میں دودھ اور دہی کے نام پر شہریوں کی رگوں میں زہر اتارنے کا خطرناک کاروبار سر عام جاری ہے۔ شہری سینیتھک ملک, فارملین، یوریا، سوڈیم کلورائیڈ، نمک. پانی اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ والا کھلا دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ اس خطرناک کاروبار کو روکنے میں بری ناکام ہو چکا ۔ اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے اگے پنجاب فوڈ سیفٹی کی ٹیمیں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عوام کی نظروں سے اوجھل ہو کر ٹینکرز کے ذریعے گوالے مختلف دوکانوں پر کیمیکلز ملا دودھ اعلیٰ الصبح سپلائی کرتے ہیں۔ دودھ فروش دوکاندار گوالوں سے کیمیکلز ملا دودھ سستے داموں خرید کر 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہری منہ مانگے پیسے دے کر موت خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سول سوسائٹی کے حلقوں کے مطابق کیمیکلز اور گندے پانی کی آمیزش والا ملاوٹی دودھ کے سپلائرز اور دوکاندار ملاوٹ شدہ دودھ کو سرعام فروخت کررہے ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کے افسران بالا کا کوئی خوف و خطرہ نہیں ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف, نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور, ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایم این اے ارمغان سبحانی اور سابق ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرناہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نااہل اور فرائض میں غفلت برتنے پر ذمہ دار فوڈاٹھارٹی کے اہلکاروں اور دودھ کی آڑ میں موت بانٹنے والے مافیا، دودھ فروشوں اور گوالوں کے اس مکروہ دھندے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
انسپکٹر ملک ندیم منور سی او انٹی کرپشن منڈی بہاولدین کے بڑے بھائی ملک فہیم منور گذشتہ روز رضائے الہٰی سے وفات پاگیے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں دفنا دیاگیا نماز جنازہ کینٹ قبرستان میں ادا کی گئی جبکہ نماز جنازہ منشااللہ بٹ سابق ایم پی اے۔ ملک پپ خالد جرنیل۔ چوہدری طاہر ہندلی سابق صدر بار چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ۔ خواجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ۔ ملک امجد مونگڑایڈووکیٹ۔ چئیرمین پریس کلب کوٹلی لوہاراں چوہدری رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ سابق سیکرٹری بار منیب وڑائچ۔ مجسم زرخیر ایڈووکیٹ سید عارف حسین شاہ کامران سلہری۔ جاوید ہیپی بٹ۔ خالد جرنیل۔ فرخ حفیظ بٹ۔ انجم نقوی۔ حافظ مبین۔
ندیم غوری۔ افتخار کھٹانہ۔ عامر بٹ۔ یاسر۔ ڈی ایس پی رانا نواز۔ ڈی ایس پی طاہر گوندل۔ انسپکٹر عبدالرزاق نیازی۔ ایس ایچ او اویس بسرا۔ ایس ایچ او کینٹ الطاف اسحاق۔ ظہیر سٹینو سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔