Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے دس کروڑ مالیت کا اسٹاک برآمد کر لیا چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے

 

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ اگوکی پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث خطرناک خلیل عرف خیلو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ارکان کو گرفتار کر لیا، 23 لاکھ  روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ 11 موٹر سائیکلیں، نقدی، قیمتی موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اگوکی جہانزیب احمد خان  نے  ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی خطرناک خلیل عرف خیلو گینگ کے سرغنہ سمیت چاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے
دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 11 عدد موٹر سائیکلیں ، نقدی 4 لاکھ 25 ہزار روپے، 10 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 2 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے دس کروڑ مالیت کا اسٹاک برآمد کر لیا
چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے
سیالکوٹ چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر کاروائیاں کرتے ہوئے دس کروڑ مالیت کے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کرکے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دس کروڑ روپے کے محصولات کی چوری پکڑلی
چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ تلف کرتے وقت کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ثاقب احمد کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ، ان لینڈ ریونیو محمد فاروق انور ، ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد اسمٰعیل دانش ، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو غفران سید ، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد مہتاب اور انکے ہمراہ سینئر آیڈیٹر عدنان واہلہ بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے دس کروڑ سگریٹس کا اسٹاک برآمد کیے گئے۔ غیر قانونی سگریٹ مہم کے تحت چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کی ٹیم کی جانب سے سیالکوٹ میں مختلف گداموں پر چھاپے مار کر دس کروڑ مالیت کے سگرٹوں کا اسٹاک برامد کر لیا جو  غیرقانونی اور جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس تھے جنکو ضبط کر کے چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان پیڈ سگرٹوں کو تلف کیا جا رہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد کا کہنا تھا کہ سگریٹ مافیا کا گھیرا مزید تنگ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور جلد ہی مزید بڑی کاروائی کا عندیہ دے دیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

کراس سنگل وکٹ اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ طائف سعودی عرب میں کرکٹ کا میلہ سج گیا
رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری بیورو چیف خبرداشت الریاض 
 پی این پی ""PNP"" کی کوششوں سے سیالکوٹ کے بعد سعودی عرب میں بھی کرکٹ کے فروغ اور  اپنی۔مقبولیت اور شہرت کا لوہا منوا لیا
 یہ کرکٹ ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر طائف میں عید کے روز کھیلا گیاسعودی عرب کے شہروں ریاض طائف مکہ۔مکرمہ اور جدہ کی کرکٹ کی 32 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا سعودی عرب کے شہر طائف میں کرکٹ کے فروغ کی طرف ""PNP"" کی پوری صحافتی ٹیم مبارکباد کی۔مستحق ہے
 احسان کالیا اور ان کے پارٹنر یاسر پٹھان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2023 کا ""چیمپئین کا اعزاز"" بھی حاصل کر لیا 
 سعودی عرب میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لئے اسپورٹس ایڈیٹر ""PNP"" حاجی محمد ناصر قادری کی خدمات پر انہیں  خراج تحسین پیش کیا گیا  پی این پی ""pNp"" کی ساری صحافتی ٹیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گئی، اور آئیندہ بھی سعودی عرب کے دیگر شہروں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد  کرے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام سے انجمن مغلاں کے وفد نے ملاقات کی اور ان سے سیاسی و عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا، مرکزی صدر شہباز مغل کے ہمراہ یو سی صدر راحیل مغل اور محمد بوٹا مغل نے ملاقات کے دوران دونوں راہنماوں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام کا کہنا تھا کہ ہمیں مل جل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے، شہباز مغل نے کہا اس مہنگائی کے دور میں این جی او ادارے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں جو عوامی مسائل میں حکومت پاکستان کے دست بازو بنے ہوٸے ہیں

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرکے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرکے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا اور ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا بعد ازاں ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے اہلکاروں نے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس کے خلاف پولیس کاروائی جاری ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 کینٹ ایریا میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفائی نے روڈز اور گلیوں میں بھرپور صفائی کرکے گندگی اور کچرا اٹھا لیا، سماجی کارکن محمد عمیر نعیم کے مطابق مختلف علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں کچرا اور کوڑا پڑا تھا اور عملہ صفائی نے گندگی اور کوڑے کو اٹھا کر قبضہ میں لیا، گھنٹہ گھر چوک، کنٹونمنٹ بورڈ روڈ، عزیز شہید روڈ، بریگیڈیئر کالونی، قائداعظم روڈ، عسکری کالونی اور لاری اڈا روڈ کو پانی سے دھویا گیا اور صفائی کی گئی، شہریوں محمد مدثر تنویر، طارق رشید، عبدالرحمن، شفیق راشد اور محمود خالد نے صفائی کی طرف بھرپور توجہ دینے کا مطالبہ کیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ کے تمام ندی نالوں کی صفائی کے باوجود زیادہ نقصان پہنچانے والا نالہ ایک دیکھ بھال نہ ہونے سے مسائل کی وجہ بن گیا اور عوام سرکاری افسران بالا کی توجہ کے منتظر رہے، عملہ نے نالہ ایک کی صفائی کی طرف دھیان دیا لیکن گندگی اور کچرے کی انتہا رہی جس کی وجہ سے گاؤں ڈھلم بلگن کے قریب نہر اپر چناب کے نیچے سے گزرنے والی سیفن کی ہے جو کچرے سے بھری ہوئی ہے، اس کچرے کی وجہ سے سیفن میں سیلابی پانی کے گزرنے کیلئے ایک فٹ بھی گنجائش نہیں رہی، سماجی کارکن محمد نصیر حمید کے مطابق برساتی نالوں کی طرف انتظامیہ نے دھیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کی صفائی کی گئی، سیلابی پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے نالہ ایک کا بندھ جگہ جگہ سے ٹوٹ گیا اور کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل سیلابی پانی کی نظر ہوئی جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے سیفن کی بروقت صفائی کی درخواست کی تاکہ سیلابی ریلے سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 بزنس مین و برأمدی تاجر ارشد لطیف بٹ نے نجی ادارے بیسٹ نیشین ویلفیٸر آرگنائزیشن کے تعاون سے سیالکوٹ میں أٸی ٹی سٹی بنانے اور اس کیلئے اپنی فیکٹری میں جگہ فراہم کرنے کااعلان کیا، انہوں نے ادارہ چیئرمین میاں الفت رسول جوئیہ کی قیادت میں ملنےوالے وفد سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کروائی، وفد میں سید عامر ہاشمی، مرزا أصف بیگ اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر محمد یونس اورعصمت اللہ وریاہ  بھی موجود تھے، میاں الفت رسول نے تفصیلی بریفنگ دی، ارشد لطیف بٹ اور میاں الفت رسول جوئیہ نے اصولی طور پر اتفاق کیا کہ سیالکوٹ میں بیسٹ نیشن آئی ٹی سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، وفد کے ارکان نے بعد میں ہالز کا جاٸزہ بھی لیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈسکہ سیوریج کا نظام صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا جس سے روڈز، گلیوں اور محلوں میں گندہ پانی گٹروں و نالیوں سے باہر نکل کر کھڑا ہونے سے شہری مشکلات میں رہے، سماجی کارکن محمد تنویر واحد کے مطابق سرکاری عملہ صفائی نے کوڑا کرکٹ اور کچرا نہ اٹھایا جس سے سیوریج بند رہا، مین بازار، لاری اڈا روڈ و رہائشی و تجارتی علاقوں میں گلیوں میں نالیوں اور نالوں سے گندگی صاف کی گئی، شہریوں محمد ندیم جاوید، بشیر تنویر، عبدالرشید احمد اور جاوید نواز نے ڈسکہ میں سیوریج نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 شہر اقبال کی خوبصورتی میں زبردست اضافہ کیلئے انتظامیہ نے وال آف سیالکوٹ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کے نام سے منسوب کر دیا، ڈی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے وال آف سیالکوٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوج کے شہداء نے ایٹمی ملک کا نام ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا ہے اور قوم نے شہداء پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ حاجی پورہ پولیس گھر میں چوری کا مال برآمد کرنے میں ناکام ہوگئی، حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر صحافی وقاص انصاری کے گھر سے نامعلوم ملزمان تالہ توڑ کر قیمتی اشیاء ڈی ایس ایل آر کیمرہ، اینڈرائڈ ایل ای ڈی بتیس انچ، دو تولے طلائی زیورات، ایک لیپ ٹاپ، ایک سیمسنگ اے 32 فون، نقدی اور قیمتی دستاویزات لے گئے، پولیس نے مال مسروقہ جلد مل جانے کی یقین دہانی کروائی لیکن تاحال برامدگی نہ ہوسکی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 گوجرانوالہ ڈسکہ روڈ پر تیزرفتار بسم اللہ سی این جی بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق بس ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو بس ٹکرائی جس سے گلوٹیہ خرد کا 22 سالہ عدنان شدید زخمی ہونے کے باعث موقعہ پر ہی دم توڑ گیا جس کی نعش ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دی اور دوسرے زخمی کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری رہا، پولیس مصروف کاروائی رہی



















Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.