Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کر لی : نجی ٹی وی تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف کاروباری شخصیت جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی .




جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کر لی : نجی ٹی وی
تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف کاروباری شخصیت  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی .


نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے سر میں گولی مارکر خود کشی کی ،ذرائع کا کہناہے کہ ان کی گلبر میں کسی جگہ پر رہائش ہے اور وہ شادی شدہ بھی نہیں تھے ۔ جہانگیر ترین کے بھائی کی خودکشی کی استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے ، عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے معاملات کو بھی دیکھتے تھے ۔عالمگیر ترین گلبر گ میں واقع اپنی رہائشگاہ میں ہی موجود تھے، پولیس اطلاع ملنے پر وہاں پہنچی۔
رپورٹ سید عارف حسین شاہ




 

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ



 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں ضلع سیالکوٹ کی آبادی 44 لاکھ نفوس تک پہنچ گئی ہے ، 

آبادی میں اضافہ کا تناسب 2.8 فیصد ہے ۔ ضلع سیالکوٹ کی آبادی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اربن پلاننگ کا عمل 

جاری ہے جس کے ذریعے زرعی، صنعتی اور رہائشی مقاصد کے لیے زمین کی زوننگ کر دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار 

انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں 33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کو بریفنگ کے 

دوران کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ایجوکیشن ، ہیلتھ، زراعت ، ڈویلپمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ 

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ دریائے چناب اور برساتی نالوں کی وجہ سے سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہونے 

کے خدشات ہوتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اینڈ ریلیف کے تمام محکمے الرٹ ہیں اور مختلف علاقوں میں 22 ریلیف 

کیمپوں کے قیام کے پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کا ملکی ایکسپورٹ میں قابل ذکر حصہ ہے 

، انڈسٹری کی ترقی کے لیے سرجیکل سٹی کا قیام، ٹینریز کی مخصوص زون منتقلی اولین ترجیح ہے ، ٹینریز زون میں واٹر ٹریٹمنٹ 

پلانٹ کا کام آخری مراحل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیسپ کے زیر انتظام فراہمی و نکاسی آب ، سڑکوں کی تعمیر ، پارکوں کی 

بحالی ، سمبڑیال میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی ، وزیر آباد روڈ ، پسرور روڈ جیسے اہم منصوبوں پر کام 

جاری ہے ، ہائی پرفارمنس سنٹر کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ، جناح اسٹیڈیم کے لیے حکومت نے رواں مالی سال 800 ملین 

روپے مختص کیے ہیں، تالاب شیخ مولا بخش گراؤنڈ کی اصل حالت میں بحالی، خیابان اقبال پارک کی بحالی کا کام جاری ہے 

،جبکہ سیالکوٹ جمخانہ کی تعمیر مستقبل کی پلاننگ کا حصہ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں مقیم غیر 

ملکیوں کی حفاظت کے لیے حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ تھانہ مراد پور پولیس نےکاروائیوں کرتے ہوے بھاری مقدار میں چرس برامد کر کے ملزم اصغر ولد محمد صدیق کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ مراد پور کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مراد پور پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔
گزشتہ رات دوران گشت و ناکہ بندی ملزم اصغر ولد محمد صدیق سے بھاری مقدار میں چرس(2120)گرام برامد کر کے مقدمہ درج کر دیا


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمے تک سیالکوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ماڈل تھانہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث کبیر عرف کبیرا ڈکیت کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے شہریوں سے دوران واردات لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پچاس ہزار روپے نقد، دو موٹرسائیکلیں، چھ موبائل فونز، دو ناآشنائی پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ پر دونوں ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا











سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاسپورٹ آفس کے ملازمین اور ایجنٹ مافیا کے بڑی کاروائی 

کے دوران سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے پاسپورٹ دفاتر سے بیس ایجنٹوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، یونان کشتی 

حادثے کے بعد ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے نے ریجنل پاسپورٹ آفس کے سکیورٹی سپروائزر شاہد بٹ اور کلرک 

محمد بوٹا کے خلاف رشوت ستانی کے الزام میں مقدمہ کیا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے کار خاص ٹاوٹوں افضل بھٹی، 

عدنان دانی، ایوب، چاند اور حافظ محبوب کو بھی نامزد کیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے مخدوم قیصر بشیر کے مطابق گرفتار 

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور گروہ میں شامل ریجنل پاسپورٹ آفس سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے ملازمین کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا

  



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ میں مون سون کی بارشوں کے دوران ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر کے باہر صفائی نہ ہونے سے صورتحال خراب ہونے سے شہری پریشان رہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس کے باہر برآمدے کی خستہ حال دیکھ کر شکایات لے کر آئے شہریوں کو تکلیف کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد شبیر احمد کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر کے باہر کی صورتحال ٹھیک نہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ہے، چھت خطرناک حالت کی وجہ رہا اور تحفظ پولیس عوام الناس کھڈے لائن رہی، شہریوں محمد تنویر حامد، عادل سہیل، بابر قاسم، محمد نوید حیدر اور وقار طارق نے میں ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس کے باہر خراب صورتحال کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 یونین کونسل ہندل کے دفتر کو ساڑھے دس بجے تک تالے لگے رہے اور عوام ذلیل ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، شہر اقبال سے چھ کلو میٹر دور گاؤں ہندل میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے دفتر ساڑھے دس بجے تک بند رہا اور خواتین و مردوں زلیل و خوار ہوگئے، سماجی کارکن محمد نجیب اللہ کے مطابق سرکاری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان اور عملہ نے توجہ نہیں دی اور یونین کونسل ہندل بند رہی، ہزاروں کی آبادی والے خواتین و مردوں نے یونین کونسل ہندل کو صبح دیر تک بند رکھنے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی ڈسکہ ملک محمد خلیل کے مطابق شہری صلاح الدین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور اندھے قتل کے ملزمان انتظار اور علی حسن کو تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے چھاپے مار کر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری رہی






سیالکوٹ بیورو جیف سید عارف حسین شاہ 


 نگران صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے سیالکوٹ شہر کا دورہ کیا اور گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے بعد نکاسی

 آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈپٹی کمشنر عدنان محمودا

 عوان بھی انکے ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیر نے شہر سے گذرنے والے نالہ بھیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر عدنان

 محمود ا عوان نے انہیں برساتی پانی کی گذر گاہ کے ساتھ شہر کے دیگر علاقوں میں سیوریج لائنو کی ڈی سلٹنگ کے حوالے سے

 آگاہ کیا گیا۔ نگران صوبائی وزیر منصور قادر نے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر

 اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ روز بارش کے باوجود شہر کے کسی علاقہ میں بھی بارش کا پانی موجود ہونے کی شکایات

 سامنے نہیں آئی جو نہایت خوش آئند ہے اور ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کارپوریشن سمیت ریسکیو

 اینڈ ریلیف کے تمام ادارے آئندہ بھی الرٹ رہ کر اسی جذبہ سے کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن

 سیالکوٹ اپنے تمام انسانی و مشینی وسائل کو آپریشنل رکھیں اور ہر طرح کے حالات میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی

 ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار رہیں




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


چودھری فصیح الاسلام گجر (امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 35) اور ان کے ساتھیوں پر سابق نون لیگی ایم پی اے پی پی 35 کی

 ایما پر جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف ڈی پی او سیالکوٹ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی

 قیادت جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ ذوالفقار احمد ذکی ایڈوکیٹ نے کی 


راہنما جماعت اسلامی ملک اسامہ اعجاز نے اپنے خطاب میں پولیس کے اس سیاسی رویے کی بھر پور مذمت کی


اور متنبہ کیا کہ جماعت اسلامی کے لوگ میدان میں ڈٹ جانے والے لوگ ہیں۔


راہنما جماعت اسلامی محمد افضل سلہری ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمہاری یہ جھوٹی ایف آرز کو ہم نہیں مانتے، تمہارے ان


 ہتھکنڈوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارا بھائی چودھری فصیح الاسلام گجر اپنے حلقے سے جیت چکا ہے۔


اب ظلم کا دور نہیں چلنے والا، فصیح الاسلام اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، کھڑا رہے گا۔


امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 38 ڈاکٹر طاہر محمود بٹ نے بھی کارکنان پر جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کی۔


 ضلعی صدر جے آئی یوتھ شیخ علی حبیب ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات کے

 اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ظلم کے تمام ہتھکنڈوں سے نمٹنا جانتی ہے۔ 


پولیس انتظامیہ نے اگر اپنا رویہ نہ بدلا تو ہمارے پاس آئندہ کا لائحہ عمل بھی موجود ہے۔


امیر جماعت اسلامی پی پی 37 ملک منیر حسین نے اپنے خطاب میں بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودھری فصیح الاسلام

 گجر اور ان کے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات کے اندراج کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور پولیس انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ اپنا

 رویہ بدلیں ورنہ ہمارے پاس احتجاج کے تمام آپشنز ہیں۔


امیر جماعت اسلامی پی پی 38 شیخ عتیق الرحمان نے اپنے خطاب میں چودھری فصیح الاسلام گجر اور دیگر کارکنان سے یکجہتی

 کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے سیاسی رویے کی مذمت کی۔


امیدوار قومی اسمبلی این اے 67 محسن اکرام بھٹی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کے کارکنان

 ہیں، پرچے،جیلیں ان کا راستہ نہیں روک سکتے۔میں چودھری فصیح الاسلام گجر کو پی پی 35 میں کام یابی پر مبارکباد پیش کرتا

 ہوں۔انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ آج مظاہرے کے لیے آئے ہیں اگر پولیس نے نون لیگ کی پشت پناہی نہ چھوڑی تو

 آئندہ دھرنا بھی دے سکتے ہیں


جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ ذوالفقار احمد ذکی ایڈوکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 چودھری فصیح الاسلام گجر ایک فرد کا نام نہیں بل کہ ایک تحریک کا نام ہے۔ اس تحریک کا نام جو عام لوگوں پر ہونے والے

 ظلم پر کھڑی ہوتی ہے اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچاتی ہے۔ فصیح الاسلام اور ان کے ساتھیوں پر ہونے والے

 جھوٹے مقدمات پر بھی خاموش نہیں ہیں۔ 


پولیس کسی ایم پی اے، کسی ایم این اے کی بجائے عوام کی فکر کرے تو شیر کی فضا ٹھیک رہتی ہے۔


آج اس احتجاج کے لیے ہم کھڑے ہیں اگر ہمارے ساتھیوں کے ساتھ نا انصافی جاری رہی تو کل دھرنا بھی دے سکتے ہیں

، 
ہمارے پاس آر پی او آفس اور آئی جی آفس کا آپشن بھی موجود ہے۔


ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ڈی ایس پی کو بھی بر طرف کیا جائے جسے نون لیگ کی نوکری عزیز ہے۔


اس دوران میں محسن اکرام بھٹی ایڈوکیٹ، افضل سلہری ایڈوکیٹ، چودھری فصیح الاسلام گجر پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ

 پولیس انتظامیہ کے مذاکرات ہوئے۔ 


انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات پر عملدر آمد کیا جائے گا۔


چودھری فصیح الاسلام گجر نے کہا کہ آج کا یہ پر امن احتجاج ان لوگوں کے لیے جو بے گناہ لوگ جھوٹے مقدمات میں شامل

 کیے گئے، ہم تھانہ کوٹلی سید امیر کے سامنے احتجاج کیا اور س میں بھی ان لوگوں کو شامل کیا گیا جو کچھ عرصہ پہلے نون لیگ

 چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شامل ہوئے جنہوں نے سابق ایم پی اے کو خیر آباد کہا۔ اس مقدمے میں ان لوگوں کو بھی

 شامل کیا گیا جو وہاں موجود بھی نہیں تھے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سارے نام ایم پی اے کے ڈیرے سے دیے گئے۔

 میرے اوپر یہ پہلا پرچہ نہیں ہے، میں دور طالبعلمی سے سیاست کر رہا ہوں اور یہ 29 واں پرچہ ہے، اس لیے یہ پرچے کل بھی

 بھگتے تھے، آج بھی بھگت رہے ہیں لیکن یاد رکھنا ہم بھاگنے والے نہیں ہیں ہم ڈٹ جانے والے لوگ ہیں۔


ہر قسم کے ظلم کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، قبضہ مافیا کو لگام کیسے دینی ہے یہ ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔


جماعت ہمیشہ ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور آج بھی کھڑی ہے۔


آج انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ میرٹ پر انکوائری ہوگی۔


یاد رکھنا اگر کہیں گڑبڑ کی گئی تو ہم دوبارہ یہاں بھی آسکتے ہیں۔ آر پی او آفس بھی دور نہیں ہے۔


ہماری صوبائی قیادت بھی معاملے کو انتہائی گہری نظر دیکھ رہی ہے۔


پولیس انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


 میڈیا سیل جماعت اسلامی پی پی 35, سیالکوٹ









سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 نگران صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں

 ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں، ریلیف پلان کے تحت فلڈ ریلیف کیمپس فوری قائم کر دیے جائیں، محرم

 الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر بھی یکساں توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس

 میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف،

 ڈی پی او حسن اقبال بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے فلڈ ریلیف پلان بارے بریفنگ دی۔ نگران

 صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں حکومت پنجاب

 مکمل طور پر الرٹ ہیاور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن،

 میونسپل کمیٹیوں اور ریسکیو 1122 کے پاس دستیاب تمام مشینری فنکشنل ہونی چاہیے، متعلقہ افسران اس حوالے سے

 سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ہنگامی حالات میں ممکنہ بریچنگ پوائنٹس کا خود معائنہ کریں۔

 نگران صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹ لگے ہیں انکے ساتھ

 جنریٹرز کا بھی انتظام کیا جائے، سیوریج منصوبہ کی کھدائی کے مقام پر شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب

 اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مون کے دوران ہی ماہ محرم الحرام کا آغاز ہو جائے گا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو

 فلڈ ریلیف ایکٹویٹیز کے ساتھ لا اینڈ آرڈر پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہوگی، اس مقصد کے لیے دستیاب افرادی قوت

 کا موثر استعمال ناگزیر ہے، لہذاہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو چھٹیاں نہ دی جائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے

 بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 22 ریلیف کیمپوں کے قیام کے لیے انتظامات کیے جا چکے ہیں، نہروں میں نہانے پر پابندی عائد

 ہے، چھ مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی جا چکی ہیں اور تمام محکموں کی مشترکہ ریلیف مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ میں درخواست دینے کے رنج میں چئیرمین پریس کلب فرقان محمود کے بیٹے پر حملہ کرکے مفیض فرقان زخمی کردیا.

 
سنئیر صحافی و چئیرمین پریس کلب فرقان محمود کا بیٹا اپنے گھر سے پیدل اپنی دوکان پر جا رہا تھا کہ سامنے سے موٹر سائیکل پر سوار

 سبحان ولد  نامعلوم ساکن محلہ دربار شریف مسلع پسٹل 30 بور جس کے دائیں ہاتھ میں شیشے کی بوتل تھی جبکہ احمد ولد جیب

 الرحمن ساکن محلہ دربار شریف جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا آ گے اور سائل کے بیٹے کو اسلحہ کے زور پر روک کر سبحان نے

 پسٹل تان کر مفیض کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کے گلے سے طلائی چین وزنی آدھا توالہ اتار لی جو سائل  کے بیٹے نے

 مزاحمت کی تو مذکور سبحان نے شیشے کی بوتل سائل کے بیٹے کے سر پر مار دی جس سے وہ مغروب ہو گیا ملزمان سے قبل ازیں

 سائل کی درخواست بازی چلتی ہے جسکا ملزمان کو رنج تھا حملہ میں مضروب مفیض کے والد فرقان محمود نے ایس. ایچ. او

 تھانہ مرادپور کو وقوعہ کی درخواست برائے اندراج مقدمہ درج کرا دی.





 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.