Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا ، ممکنہ سیلاب کی صورت میں محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور بریچنگ سیکشن کا معائنہ کیا

 



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 

حکومت پاکستان کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے 
ملک بھر کی طرح سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف کھروٹہ سیداں جامعہ مسجد مین بازار نماز جمعہ کے بعد شہریوں کا بھرپوراحتجاج شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی محبت و عقیدت مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان مال اولاد قربان ہے ۔ ایک بدبخت نے سویڈن میں قرآن کو جلانے اور بےحرمتی کی جسارت کی ہے جس کی وجہ سے دو ارب مسلمانوں کے دل چھلنی اور شدید غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


حکومت پاکستان کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے پیغام یونین محکمہ وابڈا سرکل سیالکوٹ کے عہدے داروں اور ورک کروں نےسویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی گستاخی پر جمعہ کے فورا بعد شدید احتجاج  کیا گیا مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا مسلم امہ ہرگز قرآن مقدس کی بیحرمتی برداشت نہیں کرے گی عظمت رسول اور عظمت قرآن کیلئے اگر ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنا پڑیں تو ہم گریز نہیں کریں گے ہم اپنے بچے جان و مال سب کچھ قربان کر سکتے ہیں مگر بے حرمتی ہمیں منظور نہیں حکومت کو چاہیے ایسے ملکوں سے اپنے تعلقات منقطع کرے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام سیالکوٹ کے مرکزی چوک علامہ اقبال میں سویڈن میں قرآن کریم کی

 بے حرمتی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں معروف عالم دین و خطیب مرکزی جامع

 مسجد ڈونگاہ باغ پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین خورشید الاہزری،سابق وزیر مذہبی امور حکومت آزاد

 جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ قاری حضر حیات

 رضوی،سٹی صدرذوہیب احمد قادری، پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس، بزرگ عالم دین علامہ قاری

 یعقوب نقشبندی، جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ، ضلعی صدر

 جماعت اہلسنت حافظ شیراز شیخ، ماجد رضا قادری، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان سیالکوٹ

 قاری شاکر محمود قادری،حافظ غلام محی الدین صابری جیلانی،محمد رضوان قادری، شیخ عرفان

 قادری، چودھری بلال جٹ، شیخ شمس قادری، محمد سلیم قادری،مفتی اقبال چشتی اور دیگر مقررین

 نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات

 مجروح ہوئے ہیں اور سویڈن کی اس غنڈہ گردی اور انتہا پسندی پر حکومتی سطح پر آواز بلند کی

 جائے۔احتجاجی مظاہرے سے پاکستان سنی تحریک، جمعیت علماء پاکستان، جماعت اہلسنت، انجمن

 طلباء اسلام و دیگر تنظیموں کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے سویڈن کی تمام تر

 مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور گستاخی کرنے والے بدبخت ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل جامع مسجد ڈونگاہ باغ کے ننھے حفاظ کرام نے قرآن کریم فرقان حمید

 تھام کر احتجاج میں شرکت کی اور قرآن کریم و فرقان حمید کو دل و جان سے لگا کر اغیار کو پیغام

 دیا کہ قرآن کریم کی عزت و تکریم کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہے اوراس میں قیامت تک نہ تبدیلی ہو

 سکتی ہے اور نہ ہی کوئی اس کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ قرآن کریم کروڑوں مسلمانوں کے

 دلوں میں ہے اور یہ افضل ترین اور حق سچ پر مبنی عظیم الہامی کتاب ہے۔احتجاج میں شریک

 مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سویڈن مخالف زبردست

 نعرے بازی بھی کی۔










سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا ، ممکنہ سیلاب کی صورت میں محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے حفاظتی
 انتظامات کا جائزہ لیا اور بریچنگ سیکشن کا معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد
 اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ ہیڈورکس سے 11 لاکھ
 کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش موجود ہے، ہیڈ میں 86 فیصد پانی دریائے چناب، 9 فیصد جموں توی جبکہ 5 فیصد مناور توی
 سے شامل ہوتا ہے ، ہیڈ مرالہ پر سیالکوٹ کے علاقوں کو پانی سے بچانے کے لیے حفاظتی بند کو محکمہ آبپاشی کے ماہرین نے
 معائنہ کر کے محفوظ قرار دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایئر پورٹ کو سیلاب سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے تین کلو
 میٹر حفاظتی بند کا منصوبہ بنایا ہے تین ارب روپے لاگت کے اس منصوبے پر ابتدائی کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود
 اعوان نے بتایا کہ پانچ لاکھ کیوسک پانی کی آمد کی صورت میں پاک فوج کو کال کی جاتی ہے ، ساڑھے سات لاکھ کیوسک پانی کی
 صورت میں اعلی سطحی کمیٹی کا بریچنگ کے لیے اجلاس بلایا جا سکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ پانی کی آمد و
 اخراج پر کڑی نظر رکھی جائے تمام ڈیپارٹمنٹ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے لئے تیار رہیں۔






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان ، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے 
دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری 
ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مزہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کاروائی عمل 
میں لائی جائے گی، شہری محتاط رہ کر سوشل میڈیا کا استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوار کلب میں محرم 
الحرام کے دوران مجالس عزا کے لائسنس ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنوینئر ضلعی امن کمیٹی حافظ 
اصغر چیمہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران فرائض 
کی ادائیگی کے لیے صفائی ، سکیورٹی ، ایمرجنسی سروسز سے وابستہ تمام ادارے الرٹ ہیں خصوصاً سوشل میڈیا کی بھی 
مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منتظمین کسی بھی مسئلہ کی صورت میں بلا جھجک انکے دفتر یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 
مجالس عزا کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی سکینگ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، مجالس اور 
جلوسوں میں داخلے کے لئے سنگل انٹری پوائنٹ ہوگا، مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی 
مانیٹرنگ ہوگی اور رضا کاروں کی مدد سے ہر شخص کی تلاشی کے بعد مجلس اور جلوس میں داخلہ ہو سکے گا۔ ڈپٹی 
کمشنر عدنان محمود اعوان نے لائسنس ہولڈرز سے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کیا 
جائے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ مجالس عزا اور جلوسوں کو سکیورٹی کے لحاظ سے تین کیٹگریز میں تقسیم 
کیا گیا ہے ، تمام مجالس اور جلوسوں کو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں 
سےدو سو میٹر تک پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، منتظمین ایسے علما و ذاکرین کو دعوت نہ دیں جنکے ضلع میں داخلہ پر 
پابندی یا زبان بندی کی گئی ہو، لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ 
مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی کلیرنس یقینی بنائی جائے گی ، روٹ پر آنیوالے گھروں اور دکانوں کے مالکان سے سرٹیفکیٹ 
لیا جائے گا کہ وہ اس دن کسی اجنبی کو اپنے ہاں آنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ شہری سوشل 
میڈیا کے استعمال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے میں احتیاط کا دامن نہ چھوڑا جائے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو تاہم منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کو قانون کے مطابق نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز کو ہائ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انجینئر نوید اقبال 
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق حالیہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور فلڈ الرٹ  کے پیش نظر ریسکیو 1122 ہائ الرٹ ہے۔ اس سلسلسے میں تمام سیکٹرز جن میں چپراڑ، ہیڈمرالہ، سیدپور بجوات، تحصیل سمبڑیال میں شہبازپور پل ورر رندھیر باگھڑیاں، تحصیل پسرور میں نالہ ڈیک سمیت تمام سیکٹرز میں سیلابی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے والے آلات و کشتیاں بھیج دیں گئیں ہیں۔ ریسکیو ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں جن میں سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہو گا۔ 
ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو مختلف ریسکیو ریلیف کیمپس کا دورہ کروایا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افیسزر و آفیشلز الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوڈ ریڈ لگایا جائے گا تا کہ لوگوں کو بروقت ریسکیو کر کے ریلیف کیمپس تک پہنچایا جائے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہیں تا کہ کسی بھی ایسی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو کا کام شروع کیا جا سکے۔ شہری آبادی والے علاقہ میں بھی ریسکیو ٹیمیں بارشوں کے دوران لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔




سیالکوٹ کامران سلہری کی رپورٹ کے مطابق 


سعودی عرب مکہ مکرمہ پاکستان سے حج ادا کرنے گئے حجاج کرام کا مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا

 غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کسوا کعبہ کا دورہ


سعودی عرب مکہ مکرمہ میں حج ادا کرنے کے بعد حاجی افتخار احمد آف ڈالووالی کی زیر قیادت

 پاکستان سے آۓ حجاج کرام کے وفد نے کسوا کعبہ فیکٹری جہاں پر خانہ کعبہ کا غلاف تیار کیا جاتا

 ہے کا دورہ کیا جس پر کسوا کعبہ فیکٹری کے انچارج شیخ احمد نے حجاج کرام کے وفد کا استقبال

 کیا اور وفد کو کسوا کعبہ فیکٹری کا دورہ کروایا اور خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری کے مراحل کے

 بارے میں بتایا بعد ازاں شیخ احمد انچارج کسوا کعبہ فیکٹری نے پاکستان سے آئے حجاج کرام کے

 وفد جس کی صدارت حاجی افتخار احمد آف ڈالووالی کر رہے تھے ان کو قرآن پاک کے تحائف پیش

 کیے اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا





سیالکوٹ بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان ، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس


مجالس عزا کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کی سکینگ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی


 مجالس اور جلوسوں میں داخلے کے لئے سنگل انٹری پوائنٹ ہوگا، مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی


 محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کے

 لیے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مزہبی منافرت

 پھیلانے والوں کے خلاف بلا تفریق قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری محتاط رہ کر

 سوشل میڈیا کا استعمال کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوار کلب میں محرم الحرام کے دوران مجالس

 عزا کے لائسنس ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنوینئر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر

 چیمہ نے بھی اظہار خیال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران

 فرائض کی ادائیگی کے لیے صفائی ، سکیورٹی ، ایمرجنسی سروسز سے وابستہ تمام ادارے الرٹ ہیں

 خصوصاً سوشل میڈیا کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منتظمین کسی بھی مسئلہ کی

 صورت میں بلا جھجک انکے دفتر یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 


 ہیں

 وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ ہوگی اور رضا کاروں کی مدد سے ہر شخص کی تلاشی کے بعد

 مجلس اور جلوس میں داخلہ ہو سکے گا



سیالکوٹ سے فیضان مغل کی رپورٹ کے مطابق 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا ، ممکنہ سیلاب کی صورت میں محکمہ

 آبپاشی اور دیگر محکموں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور بریچنگ سیکشن کا معائنہ کیا ، ڈپٹی

 کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ ہیڈورکس سے 11 لاکھ کیوسک

 پانی کے اخراج کی گنجائش موجود ہے، ہیڈ میں 86 فیصد پانی دریائے چناب، 9 فیصد جموں توی

 جبکہ 5 فیصد مناور توی سے شامل ہوتا ہے ، ہیڈ مرالہ پر سیالکوٹ کے علاقوں کو پانی سے

 بچانے کے لیے حفاظتی بند کو محکمہ آبپاشی کے ماہرین نے معائنہ کر کے محفوظ قرار دیا ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایئر پورٹ کو سیلاب سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے تین کلو میٹر

 حفاظتی بند کا منصوبہ بنایا ہے تین ارب روپے لاگت کے اس منصوبے پر ابتدائی کام جاری ہے۔ ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ پانچ لاکھ کیوسک پانی کی آمد کی صورت میں پاک فوج کو

 کال کی جاتی ہے ، ساڑھے سات لاکھ کیوسک پانی کی صورت میں اعلی سطحی کمیٹی کا بریچنگ کے

 لیے اجلاس بلایا جا سکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ پانی کی آمد و اخراج پر

 کڑی نظر رکھی جائے تمام ڈیپارٹمنٹ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے لئے تیار رہیں۔


youtube video




 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.