Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں زیر تربیت 33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کی ڈی سی کمپلکس سیالکوٹ آکر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان اور دوسرے افسران سے ملاقات کی،

 



سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں زیر تربیت 33 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کی

 ڈی سی کمپلکس سیالکوٹ آکر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان اور دوسرے افسران سے ملاقات

 کی، آنے والے سینئر افسران کو ضلع سیالکوٹ کی تاریخ، صنعتی زرعی، دفاعی اہمیت بارے آگاہ اور

 یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا کہ اعلی افسران نے ہمیشہ

 معاشرے کی بہتری کیلئے جدوجہد کی



سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


 مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب

 سے سیالکوٹ پہنچ گئے، سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ اور راہنماؤں نے حج کی

 ادائیگی کرنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی،

 انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و انبیاء کرام نے دین اسلام کی

 سربلندی کیلئے بھرپور جدوجہد کی، رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ پاکستانی قوم

 نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے بھرپور محنت کی ہے




سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


 سیالکوٹ شہر کی یونین کونسل شہاب پورہ کی وارڈ نمبر تین میں روڈز اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 رہنے کی وجہ سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا رہا، سماجی کارکن محمد عمران لطیف کے مطابق کئی

 سالوں سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی عدم توجہی کی وجہ سے روڈز و گلیوں کی تعمیر نہ ہوئی

 جس کی وجہ سے روڈز اور گلیوں میں گڑھے پڑ گئے جس سے پانی کا نکاس نہ ہوسکا، شہاب پورہ کے

 علاقہ میں ترقیاتی کام نہ ہوئے جس سے مسائل پیدا ہوئے اور منتخب عوامی نمائندوں نے عوامی مسائل

 کی طرف توجہ نہیں دی، شہریوں محمد مدثر جاوید، ارسلان ناصر، خالد حسین، ریاض خاور اور پرویز

 وقار نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے عوامی مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 قرآن مجید کے جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کی کچہریوں میں

 وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، ضلع کچہری میں حسن

 سرفراز بھلی ایڈووکیٹ اور وکلاء نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے سفاک ملزمان کو عبرت ناک

 سزا دینے کیلئے مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کی کچہریوں میں وکلاء نے

 عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس سے مقدمات و درخواست ضمانتوں کو آئندہ پیشیوں تک ملتوی کردیا گیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ حاجی پورہ پولیس نے عالم چوک سے پانچ سو تیرہ پتنگیں لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی

 ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی کے مطابق دین پورہ کا شفیق میر ہزاروں روپے کی پانچ سو

 تیرہ پتنگیں لے کر عالم چوک پہنچا جہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم سندھا اور پولیس نے کاروائی کرکے

 اسے گرفتار کرکے پانچ سو تیرہ پتنگیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر

 پولیس نے گرفتار ملزم شفیق میر کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا، ایس ایچ او حاجی

 پورہ اویس بسرا نے بتایا کہ پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کاروائی جاری رہے گی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


  علاقہ بھڑتھ سے جہاں حرمت قرآن ریلی زیر قیادت جماعت اسلامی بھڑتھ سرکل کے نکالی گئی جس

 میں  علماء اکرام اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ 


النور سائنس اکیڈمی۔بریلیئنٹ کامرس اکیڈمی،دی علی اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی 


 ریلی کی قیادت  مولانا سجاد سلہری قائم مقام امیر جماعت اسلامی پی پی 36،خالد شفیق ڈپٹی جنرل

 سیکرٹری جماعت اسلامی،ضلع سیالکوٹ شاھدغزالی صدر جماعت اسلامی بھڑتھ سرکل،چودھری عتیق

 چوھان جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بھڑتھ سرکل،  مولانا عمران مدنی،  مولانا شاھد فضل اور مولانا

 قاری خلیل نے کی 


 مقررین نے حکومت پاکستان سے مشترکہ مطالبہ کیا کہ سویڈن سفارت کار کو ملک بدر کیا جائے اور

 پاکستانی سفارتی عملہ وآپس بلایا جائے


ریلی کے شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی. عظمت قرآن پر جان بھی قربان یے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ لاری اڈا کے قریب دو ملزمان کی پولیس اہلکار پر فائرنگ میں کانسٹیبل زخمی

 ہوگیا، یو سی اسکواڈ  تھانہ کینٹ نے لاری اڈہ کے قریب ناکہ بندی پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار دو

 مشکوک افراد کو چیک کرنے کیلئے روکا تو انہوں نے پولیس ٹیم پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس

 کی زد میں آکر کانسٹیبل صادق علی زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان

 موقعہ سے فرار ہوگئے، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی اور پولیس کی بھاری نفری موقع

 پر پہنچ گئی، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش و

 گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ہسپتال جاکر

 زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہاکہ بزدلانہ فعل کے مرتکب ملزمان قانون

 کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاۓ چناب میں سیالکوٹ کے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی

 کی سطح میں اضافہ ہوجانے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے

 درجے کا سیلاب رہا اور پانی کی آمد ایک لاکھ بائیس ہزار ایک سو چوراسی کیوسک رہی، دریائے چناب

 میں پانی کا اخراج ایک لاکھ ایک ہزار ایک سو چوراسی کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ایری گیشن ذرائع کے

 مطابق پانی میں اضافے کے امکانات ہیں دریائے چناب اور اس سے نکلنے والی دو نہروں اپرچناب اور

 مرالہ راوی لنک کے پانی کی عملہ نے مانیٹرنگ جاری رکھی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عمران قریشی نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ ہیڈ مرالہ

 کا دورہ کیا ، سیالکوٹ سٹی سے گذرنے والے برساتی نالوں کا معائنہ کیا اور ریسکیو اینڈ ریلیف

 سرگرمیوں کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال و

 دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے

 چاروں تحصیلوں میں 22ریلیف کیمپوں کے قیام ، ان میں محکمہ صحت ، لائیو سٹاک کے کاؤنٹرز ،

 ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ 24

 گھنٹے میں دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ سے سوا دو لاکھ کیوسک تک رہنے کا امکان ہے جو کہ

 درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا تاہم ہیڈ مرالہ سے 11 لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش ہے۔ انہوں

 نے بتایا کہ،ل دریائے جموں توی میں 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا آنے کی اطلاعات ہیں، صورت حال کی

 مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ہنگامی حالات میں جموں توی کے کنارے

 آباد دیہات سے انخلا کے لیے جامع منصوبہ بندی اور ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ

 دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش کے امکانات کم ہوئے ہیں تاہم حکومت پنجاب ہر طرح کے

 حالات میں اپنی زمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ

 مقامی سطح پر بارشوں سے سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن نے

 اپنے تمام وسائل کو آپریشنل کر دیا ہے ، ایم سی کے پاس موجود 60 ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل ہیں، 9

 ڈسپوزل اسٹیشنوں پر جنریٹرز بھی فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم

 کئے گئے ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہیں

 اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 صدر ویمن بزنس ایسوسی ایشن ڈاکٹر مریم نعمان  اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس

 اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک کے درمیان ملاقات میں بزنس کی ترقی و خوشحالی

 کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا، ملاقات کے دوران بزنس کے فروغ

 کیلئے جاری اقدامات کے بارے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور

 ملک نے کہا کہ خواتین نے صنعت، سپورٹس و دیگر مصنوعات کی برآمدات میں

 اہم کردار ادا کیا ہے اور خواتین و مردوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد

 جاری ہے









سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 تھانہ صدر کے گاؤں لنگڑیال کے مقام پر 14 سالہ نامعلوم بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،

 سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا اور نعش تھانہ صدر پولیس نے قبضہ میں لے کر

 کاروائی جاری رکھی، ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ اکرم شہباز گجر کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے کے

 واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں






سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


شھر سیالکوٹ کی جانی مانی شخصیت مبشر بٹ ضلعی صدر بٹ برادری فاؤنڈیشن پاکستان و

 انٹرنیشنل(رجسٹرڈ)، صدر انجمن تاجران حاجی پورہ حلقہ نمبر 1(رجسٹرڈ)،سینیئر نائب صدر مرکزی انجمن

 تاجران سیالکوٹ(رجسٹرڈ) نے شدید الفاظ میں مذمت کی 


 سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق مبشر بٹ کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی

 سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے یہ قابل مذمت اور غیرانسانی فعل ہے۔ بحیثیت مسلمان اور ہم

 مذہبی و انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں لیکن پیغمبرﷺ اور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی کسی بھی

 صورت بے حرمتی اور تقدس پر آنچ قابل برداشت نہیں۔ سویڈن حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ اس قبیح

 جرم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے

 سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔


اس قبیح فعل سے قرآن پاک کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آئیگی کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے


"اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ(9)" 
ترجمہ: بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔




ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی گزشتہ روز پولیس مقابلہ میں زخمی

 ہونیوالے پولیس جوان کی عیادت علاج معالجہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا 

 محمد صادق نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر جوان مردی سےجرائم پیشہ

 عناصر کا مقابلہ کیا محکمہ کے اس بہادر بیٹے کے علاج معالجہ اور ویلفئیر میں

 کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال سیالکوٹ

 رپورٹ فیزان مغل کرائم رپورٹر











سیالکوٹ سید عارف حسین شاہ


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ مون سون میں ڈینگی کی افزائش روکنے

 کیلئے ان ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس کا نظام موثر بنایا جائے، محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیمیں میونسپل

 کارپوریشن اور ایس ڈبلیو ایم سی کو ایسی جگہوں کو بلا تاخیر اطلاع دیں جہاں پانی کھڑا ہو اور ڈینگی کی

 افزائش کا باعث بن سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

 کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان، ڈی ڈی ایچ او سیالکوٹ ڈاکٹر شیراز نے بریفنگ دی،

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہا ن بھی موجود

 تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں رواں سال ابتک ڈینگی کے 9پازیٹو

 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ابتک 100ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی ہو چکی ہے صورتحال اس امر کی

 متقاضی ہے کہ محکمہ صحت سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داری انجام دیں، خصوصا بارش

 کے ایام میں ہاوس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، سرکاری ہسپتال باقاعدگی سے مشتبہ مریضوں کا

 ڈیٹا اپ لوڈ کریں جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ پر تعینات محکمہ جات باقاعدگی سے محکمہ صحت کی کارکردگی

 چیک کرکے اپنی رپورٹ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں کی طرف سے ڈینگی پورٹل پر ٹارگٹ کے

 مطابق ایکٹویٹز اپ لوڈ نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور انکے سربراہان سے وضاحت طلب کر لی۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کا باعث بننے والے افراد یا کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری کئے

 جائیں اور اپنی ذمہ داری ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈائریکٹر جنرل PDMA عمران قریشی کا سیالکوٹ کا دورہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے

 تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 


ڈی جی PDMA عمران قریشی کا سیالکوٹ کا دورہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا

 جائزہ لیا۔ اس حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے ڈی

 جی PDMA کو ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کے متعلق بریف کیا۔ میٹنگ میں  ایڈیشنل ڈپٹی

 کمشنر ریونیو محمد اقبال، ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سروس، اسسٹنٹ کمشنر پسرور ، ڈسٹرکٹ

 ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر نوید اقبال، DDMAکوآرڈینیٹر کوان کے علاوہ مختلف مہکموں کے

 سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ 


 ڈپٹی کمشنر نے  سیالکوٹ سے گزرنےوالے دریاوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ 

 دریائے چناب کے علاوہ  دو  دریا در یائے مناور اور توی بھی گزرتے ہیں، اس کے علاوہ سیالکوٹ آبادی

 کے علاقہ سے نالہ ایک، پلکھو اور بھیڑ گزرتا ہے، مزید براں ڈیک بھی تحصیل پسرور کے علاقہ سے گزرتی ہے۔


 ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمبردآزما ہونے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں

 اور اس مناسبت سے ضلعی فلڈ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے

 لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے۔ نالوں کی ڈی سلٹنگ کے علاوہ سکر مشینیں بھی تیاری

 حالت میں ہیں تا کہ بارش کے باعث کھڑے پانی کو جلد از جلد ختم کر کے عوامالناس کو ریلیف مہیا کیا جا

 سکے۔  اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ڈی جی کو ریسکیو کی تیاریوں کے

 حوالے سے بریف کیا کہ ریسکیو نے تمام سیکٹرز کو ایکٹو کر دیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال

 سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 


ڈی جی PDMA نے بعدازاں اندرون شہر عربن فلڈنگ کی تیاریوں،   ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کے اخراج 

 اور سید پور کے مقام پر بن کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی جی نے  ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے کی

 جانے والی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ ادارے اپنی ذمہ

 داریاں احسن طریقہ سے سر  انجام دیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی سرگرمیوں کا

 آغاز کیا جا سکے۔







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.