Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری

 


سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


 *سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری،

 ایک خاتوں سمیت 4 ملزمان کے قبضہ سے 17 کلو گرام کے قریب چرس، آئس اور ہیروئن اور وٹک رقم

 برآمد کر کے گرفتار کر لیے


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے

 سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے


 اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن  ضیا ءاللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود

 اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر الطاف اسحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ

 آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ نادیہ دختر روح دل خان کو لیڈیز پولیس کی

 مدد سے اور ملزمان 2.گل رفیق ولد اعظم خان 3.واحد ولد گل بہادر 4. رانا ذیشان ولد عبدالستار کو گرفتار

 کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 17 کلو گرام کے قریب منشیات جس میں (چرس 14کلو 550

 گرام، آئس 1170گرام، ہیروئن 1100گرام) اور رقم وٹک 7500 روپے برآمد کرلی ہے


ملزم کے پی کے سے منشیات لاکر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر

 کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے

 کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے

 شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا. 


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد

 انعام کا اعلان کیا ہے



سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ 


 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے چپراڑ ، سید پور سمیت نواحی علاقوں کا دورہ کیا، دریائے چناب،

 دریائے توی میں ممکنہ سیلاب کی صورت میں حفاظتی اقدامات ،ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے انتظامات کا

 جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان نے چپراڑ میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا وہاں لگائے گئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،

 لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے کاونٹرش کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہنگامی حالات میں چپراڑ ریلیف

 کیمپ میں چار موضعات صالح پور، سہل جٹاں، بھتوال، جھومیاں دلالاں اور متعدد ڈیرہ جات سے مکینوں

 کو منتقل کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی

 طرف سے آئندہ دنوں بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کی پیشن گوئی کے مد نظر ضلعی انتظامیہ ، ریسکیو

 اینڈ ریلیف کے تمام ڈیپارٹمنٹ پوری طرح الرٹ ہیں خصوصاً بھارتی زیر قبضہ علاقوں سے پانی چھوڑے

 جانے کی صورت میں ضلع سیالکوٹ کے پاس ایکشن ٹائم بہت کم ہوتا ہے اس صورتحال میں ہر طرح کی

 صورت حال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت تمام محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا

 کہ اس وقت دریائے چناب ، دریائے توی، نالہ ایک، نالہ پلکھو، نالہ بھیڈ معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

 اور کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں۔ قبل ازیں اے سی سیالکوٹ ، ڈی ڈی ایچ او سیالکوٹ ، ریسکیو

 1122 کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی




سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


 سیالکوٹ پولیس نے لاہور کے مسیحی شراب فروش سے ساڑھے چار سو سے زائد شراب کی بوتلیں

 شراب برآمد کرلی، لاہور کا شراب فروش عباس مسیح فروخت کیلئے ساڑھے چار سو شراب کی بوتلیں لے

 کر آیا جسے ایس ایچ او سٹی ڈسکہ عامر علی سندھو اور پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر گوجرانوالہ،

 سیالکوٹ، ڈسکہ اور دوسرے علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے شراب فروش عباس جامس مسیح کو

 شراب سمیت گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا





سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا اور

 اسمبلیاں تحلیل نہیں کی گئیں کیونکہ ایسا کرنے سے  معیشت مزید تباہ ہوجاتی اور ملک 14 ماہ قبل ہی

 ڈیفالٹ ہوجاتا، 14 ماہ کی تگ و دو میں ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور نہایت ہی مشکل حالات

 میں حکومت سنبھالی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کی یونین کونسل نیکاپورہ میں ورکرز

 کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکر کنونشن میں سابق رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ، سابق

 رکن صوبائی اسمبلی محمد اکرام، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری طارق سبحانی، بابر خان، چوہدری

 نواز، فرخ حفیظ بٹ اور اسلام میر بھی موجود تھے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین

 تحریک انصاف عمران خان کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی اور اس شخص نے

 اتنی غلطیاں کیں جس کے ڈپریشن میں اس نے 9 مئی کا پلان بنایا، 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، اس

 نے ریاست کو للکارا، دیکھیں تو سہی اس کے اہداف کیا تھے، اس نے دشمنوں کی طرح کردار ادا کیا، اس

 شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا، اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی تاکہ اگر کسی کی یہ غلط

 فہمی ہے کہ ہمارے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا جا سکتا ہے تو وہ ختم ہو جائے کیونکہ ملکی دفاع

 کے ضامن ادارے کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی آشیر باد کے بغیر 9 مئی

 کا واقعہ ممکن نہیں،وطن اور اس کی مٹی کے ساتھ کمٹمنٹ ہے اسے کسی صورت بھی للکارا نہیں جا

 سکتا، انہوں نے کہا کہ سیاسی غلطیوں کی اس نے قیمت ادا کی اور  پی ٹی آئی کی حکومت چلی گئی، وزیر

 دفاع کا کہنا تھا  کہ پی ڈی ایم کے رہنما گرفتار ہوئے کوئی روپوش نہیں ہوا، سیاسی ورکر مشکل وقت میں

 عزت و وقار کے ساتھ مشکلیں جھیلتے ہیں مگر پی ٹی آئی کے رہنما اس وقت جس طرح مفرور ہیں ایسے

 کوئی فرار نہیں ہوتا،  آج آئی ایم ایف والے بھی سوچتے ہیں کہ جن سے انہوں نے میٹنگ کی ان میں پی

 ٹی آئی کے مفرور اور اشتہاری بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاری کا تقریباً

 آغاز ہو چکا ہے، عوام  اپنے ووٹ کی طاقت سے آنے والے حکمرانوں کو منتخب کریں گے، وفاقی وزیر

 دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جلد شروع ہو جائے گا،

 انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ

 ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور

 ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ چوری ہوتی رہی تو ہمارا ملک معاشی طور پر کبھی مستحکم نہیں ہوسکتا،

 ایسے بھی شہر ہیں جہاں 85فیصد تک بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے

سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ



 ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ضلع سیالکوٹ کی حدود میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو

 پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی طرف سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں

 کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی شق 89 اے کے تحت موٹر سائیکل

 سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے تاہم بڑی تعداد میں موٹر سائیکل سوار اسکی پابندی نہیں کرتے

 ہیلمٹ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے جان لیوا حادثات میں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے

 ہدایت کی کہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ایسے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت نہ

 کیا جائے جو بغیر ہیلمٹ ہوں


سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو خبردار کیا

 ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز

 بارشوں کا امکان ہے لہٰذا وہ چوکس اور تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے جو لوگ متاثر ہو

 سکتے ہیں ان کا تخمینہ 9 لاکھ لگایا گیا ہے، شیری رحمٰن نے خبردار کیا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب

 کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں ہوگی


سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے کہا ہے کہ تحصیل پسرور ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا

 قلعہ رہی ہے اور ائندہ بھی تحصیل پسرور بلکہ ضلع سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی،

 انہوں نے پسرور میں عوامی ڈیرہ پر ساپق چیئرمین یونین کونسل کلاس والا رانا زین العابدین اور ملک

 ساجد علیہ عوام بھی موجود تھے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے مزید کہا کہ

 دیہاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے بجلی اور گیس کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے، انہوں

 نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جہاں پر ترقیاتی کام رکے ہوئے تھے اب دوبارہ وہیں سے ان منصوبوں پر

 تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جلد میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور ملک و

 قوم کہ خدمت کا سفر دن رات جاری رہے گا






سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ


مقبوضہ کشمیر سے آئے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی آمد بڑھ کر ایک لاکھ ستانوے ہزار نو

 سو بائیس کیوسک رہی اور پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ جاری رہا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان

 محمود اعوان اور افسران نے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد کا موقعہ پر جاکر جائزہ

 لیا اور عملہ سے اہم معلومات حاصل کیں، عملہ کے مطابق  دریائے چناب کے پانی سے یوسی سی نہر

 11050 کیوسک اور مرالہ راوی لنک نہر 5000 کیوسک رہی جبکہ مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے

 جموں توی کے پانی کی آمد 10674 کیوسک اور دریائے مناور توی کے پانی کی آمد 4048 کیوسک رہی

 اور دریائے چناب کے پانی کی آمد میں اضافہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ

 دریائے چناب، دوسرے دریاؤں اور دو نہروں کے پانی کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے


















سیالکوٹ بیور چیف سید عارف حسین۔ شاہ

 انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کے دوران بند سیالکوٹ پریس کلب کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے

 ائیر کنڈیشن و دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرنیچر و پریس کلب کا برا حال کردیا، سیالکوٹ پریس

 کلب کے ممبران گروپس کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر وٹو کے حکم پر

 سیالکوٹ پریس کلب انتظامیہ نے سیل کیا لیکن اس دوران نامعلوم چوروں نے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ

 میں بند شدہ سیالکوٹ پریس کلب کے تالے توڑ کر اندر سے ائیر کنڈیشن و دیگر قیمتی سامان چوری کر

 لیا، پریس کلب سے ملحقہ کینٹین کا لاک توڑ کر پریس کلب کے اندر گھسنے والے چوروں نے اندر مقفل

 فولڈنگ گیٹ کو نیچے سے توڑ کر اندر سے قیمتی الیکٹرانکس سامان و دیگر تنصیبات چوری کرلیں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.