Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی عام واقعہ نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو آگ لگانے کی سازش ہے،امت مسلمہ کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ روایتی بیان بازیوں سے ایک قدم آگے بڑھیں



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سرکاری ملازمین دوران ڈیوٹی بدتمیزی والے واقعات اور غیرقانونی کاروائیوں کے خلاف ضلع بھر کے

 سرکاری دفاتر میں ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرے کردئیے، آل پاکستان کلرکس

 ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر سید آصف علی کی قیادت میں سرکاری دفاتر کے ملازمین نے کام چھوڑ

 ہڑتال کی، ملازمین نے دفاتر میں احتجاجی مظاہرے کرکے نعرے بازی کی اور سرکاری ملازمین کے ساتھ

 بدتمیزی اور ناجائز کاروائیوں کی مذمت کی، احتجاج کرنے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین

 نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں سرکاری ملازمین کو ناجائز تنگ کیا جارہا ہے اور ان سے غیر

 قانونی کام کروانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، مقررین نے سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کی مذمت کی




 



سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی عام واقعہ نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو آگ لگانے کی سازش ہے،امت مسلمہ

 کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ روایتی بیان بازیوں سے ایک قدم آگے بڑھیں ان خیالات کا اظہار 


میاں شھزاد انور چیئرمین پنجاب امن کونسل برائے بین المذاہب  ڈسٹرکٹ سیالکوٹ


 صدر انجمن آرائیاں یونٹ مراد پور تحصیل سیالکوٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا


حکمران آگے بڑھیں گے تو امت مسلمہ کا ہر فر د اپنی نبی اور اپنے قرآن کی ناموس کی خاطر جان قربان

 کر نے کو تیار ہے،پاکستان کیا اسلام کی تاریخ میں کبھی کسی آسمانی کتاب کی تو ہین کی کوئی جسارت

 نہیں کی گئی لیکن ہر چند ما ہ و سال بعد ناموس قرآن و ناموس رسالت ﷺ پر حملہ کیا جا تا ہے اور مسلم

 حکمران روایتی بیان بازی کر کے معاملہ سے جان چھڑا لیتے ہیں،حالیہ سویڈن کے واقعہ کو مثال بناتے

 ہوئے اس معاملہ کو نہ صرف OICاوراقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس معاملہ پر بھر پور آوز بلند کر نے

 کیساتھ ساتھ عملی اقدامات کئے جائیں مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں

 ہونے دیں گے پاکستان اقلیت کو مکمل آزادی اور تحفط دینے میں دن رات کوشاں ہے افواج پاکستان ملکی

 سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 69 ہزار 344 کیوسک ریکارڈ کی گئی اور پانی کی مقدار میں
 اضافہ ہوتا رہا، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج ایک لاکھ 53 ہزار 94 کیوسک رہا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود
 اعوان نے ہیڈمرالہ کے مقام کے جائزہ کے بعد عملہ کو مکمل ذمہ داری ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کرنے کی ہدایات
 دیں، انہوں نے دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں و نہروں کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہوگئی

 اور 22 مقامات پر ریلیف کیمپ تیار کردئیے گئے، دریاؤں کے ساتھ ریسکیو کیمپس لگا دیئے گئے اور

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے چپراڑ اقع سید پور سمیت

 مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جائزہ لیا، انہوں نے دریائے چناب کے معائنہ کے دوران دریا سے پانی کی

 مقدار بارے تفصیلات حاصل کرنے کے دوران کہا کہ دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں منظور توی اور

 جموں توی کے پانی کی نگرانی جاری ہے اور صورتحال بہتر ہی رہے گی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


قرآن کریم کی بیخرمتی کسی صورت برداشت نہیں، سویڈش حکومت باشندے کیخلاف سخت ایکشن

 کرے.پروفیسر زوالفقار زکریا


قرآن مجید فرقان حمید الہامی کتب کی آخری الہامی کتاب اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ

 علیہ والہ و سلم پر نازل ہوئی جو اپنے سے قبل الہامی کتب اور 124ہزار انبیاء اکرام پر گواہ ہے. سبھی

 انبیاء اکرام سمیت دیگر تنیوں الہامی کتب کا تذکرہ قرآن مجید فرقان حمید میں موجود ہے. ان باتوں کااظہار

 معروف ایجوکیٹر و پرنسپل دی نالج ان پبلک سکول اگوکی ماڈل ٹاؤن پروفیسر زوالفقار زکریا کھانڈ نے

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر نوفل زکریا کھانڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ

 بدبخت و بدتہذیب سویڈش باشندے کی جانب سے مسلمانوں کی مقدس الہامی کتاب قرآن مجید کی بے

 خرمتی پر شدید زہنی اذیت میں مبتلا ہے اور ہم سویڈن کی حکومت سمیت دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

 واقع کے زمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچا کر توہین کی سخت سزا دی جائے تا کہ مستقبل میں کوئی بھی

 شخص ایسی حرکت نہ کرسکے.





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سرکاری ملازمین و کلرک ایسوسی ایشن کیجانب سے سرکاری دفاتر کی تالہ بندی،مطالبات کی منظوری تک

 ہڑتال، لاہور دھرنے میں جذوی شمولیت. 


تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی غرض سے لاہور میں جاری دھرنے میں شرکت کیلئے ڈپٹی کمشنر

 سیالکوٹ کے احاطہ میں واقع ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ، رجسٹریشن برانچیز اربن روورل سمیت

 اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ آفس کے دروازے مقفل اور شہری اپنے کاموں کیلئے رل گئے اس موقع پر کچھ

 شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈی. سی آفس سیالکوٹ کینٹین میں بیٹھے کچھ ایجنٹس و کلیریکل سٹاف من مانے

 روپے لیکر دفاتری امور نبھا رہے ہیں ان میں مختلف بند سرکاری دفاتر کا عملہ بھی کینٹین میں دیکھا گیا

 جبکہ اس ضمن میں دوران ہڑتال سرکاری ملازمین میڈیا کو کوئی بھی بیان دینے سے احتراز کرتے رہے

 ان کا کہنا تھا کہ یہ انکا زاتی فعل ہے کہ وہ دھرنے میں جانے کی بجائے عوام الناس کے روزمرہ امور کی

 انجام دہی یہاں کینٹین ہال و ملحقہ کمرہ میں کر رہے ہیں.


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


لاری اڈہ سمیت اگوکی جی. ٹی.روڈ نول سٹاپ و کوٹلی بھٹہ کی مخدوش حالت کے باعث حادثات معمول بن گئے.


مون سون بارشوں سے قبل بھی سیالکوٹ کی مصروف ترین سڑکوں چرچ روڈ، لاری اڈہ، جموں روڈ سمیت

 اگوکی جی. ٹی.روڈ نول سٹاپ و کوٹلی بھٹہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی حالیہ بارشوں کے بعد ان کی مخدوش

 حالت کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں اور اکثر دفتری و کاروباری اوقات میں ٹریفک کی

 روانی جہاں شدید متاثر ہورہی ہے وہیں ان سڑکوں پر گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا، شکار اور گزرنا سخت محال

 ہے مگر انتظامیہ کی اس جانب توجہ نہیں جس کی وجہ سے روز بروز سڑکوں پر 1 سے 2 فٹ تک کھڈے

 بن چکے ہیں جہاں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ڈرائیورَ کو اچانک کھڈے میں گاڑی

 گرنے کیوجہ سے زہنی کوفت کیساتھ مالی نقصانات اٹھانا پڑ رے ہیں. سیالکوٹ کے شہریوں سمیت بیرون

 شہر سے ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ آنیوالے شہریوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ مخدوش حالت

 والی ان سڑکوں کو فوری ایکشن لیتے انکو مرمت کرایا جائے تا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بن سکے.




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف مینجمنٹ اسلام آباد سے37th  میڈ-کیریئر مینجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹورمیں

 شامل گریڈ اٹھارہ کے آفسران نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ

 چیمبر و معروف صنعت کار جناب عبدالغفور ملک نے  وفد میں شامل سول آفسران کی چیمبر آمد پر ان کا

 پرتپاک استقبال کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ صدر سیالکوٹ چیمبرنے معزز مہمانوں کی خدمت میں خطبہ

 استقبالیہ پیش کرتے ہوئے انہیں سیالکوٹ کے پلیٹ فارم سے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے

 قائم کردہ منصوبہ جات اور سیالکوٹ میں تیار ہونے والی بین الاقوامی معیار کی حامل برآمدی مصنوعات

 اور ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کھپت اور سیالکوٹ کے برآمدی کلچرکے بارے میں آفسران کو تفصیل

 سے آگاہ کیا۔ صدر چیمبر کے خطاب کے بعد سیالکوٹ چیمبر کی تیار کردہ ڈاکومنٹری فلم بھی پیش کی گئی۔

 سول آفسران نے سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی میں سیالکوٹ چیمبر اور بزنس کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے

 ہوئے انہیں پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کےلئے رول ماڈل قرار دیا۔  اجلاس میں صدر چیمبر کے

 علاوہ سینئر نائب صدر جناب وہب جہانگیر، نائب صدر جناب عامر مجید شیخ ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور

 چیمبر ممبران نے بھی شرکت کی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ کے علاقہ ڈینگہ پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ مقابلہ کے بعد دو ڈاکو گرفتار 


ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم رات گئے گوندل روڈ سید پور روڈ ہیڈ مرالہ روڈ اور دیگر علاقوں میں

 وارداتیں کرتے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کا ناک میں دم کیا ہوا تھا ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ

 نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا 


تفصیلات کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت سیالکوٹ کی پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

 کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں انسپیکٹر خرم شہزاد نے 

 ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پیسوں وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو مقابلہ کے بعد

 گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ملزمان کے قبضہ سے لوگوں

 سے چھینے ہوئے موبائل اور دیگر سامان برامد 


گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو سراہا اور شاباش دی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 سیالکوٹ ڈیفینس روڈ پر نادرا آفس مین برانچ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ساڑھے تین بجے کی

 دوسری شفٹ میں نئے کارڈز ہونے کے باوجود عملہ نے ٹوکن جاری نہ کیا، سماجی کارکن محمد فراز احمد

 کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر میں عملہ نے جان بوجھ کر شہریوں کو ٹوکن

 نہ دئیے جس کا نادرا حکام نوٹس لے کر ذمہ دار عملہ کے خلاف کاروائی کرے،بیس کاونٹر لگنے کے

 باوجود صرف چار ملازمین ہی کام کرتے رہے جس کی وجہ سے عوام کا بیشمار رش شدید مشکلات کا

 شکار رہا، شہریوں محمد مدثر عمران، بشیر تنویر، عامر نواز، حمید اللہ، محمد اکبر نوید اور صادق احمد

 نے اعلی نادرا حکام سے ساڑھے تین بجے کے بعد شناختی کارڈ درخواستیں جمع نہ کرنے والوں کے

 خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا









Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.