سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کمیٹیوں کو بحال کردیا گیا۔ سکول
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔رجسٹریشن کمیٹی کا چیئرمین تمام
اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ہونگے ۔ ممبران میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، پرائیویٹ سکول کا نمائندہ اور
ایک پیرینٹس کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ڈی سی کیجانب سے نامزد کمیٹی سکول وزٹ کرکے ادارے کو این
او سی جاری کرے گی۔پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سکولوں
کو رجسٹریشن جاری کرے گی
پسرور. پسرور کے قصبہ کلاسوالہ میں کمرے میں سوئے ہوئے دو نوجوانوں کو سانپ نے ڈس لیا
پسرور. 16 سالہ عمر اور 18 سالہ اسد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ نوجوان بستر
پر سوئے ہوئے تھے سانپ بستر پر چڑھ گیا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور میں سانپ ڈسے کی ویکسین
نہ ہونے پر متاثرہ نوجوانوں کونارووال ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پرانکی حالت تشویشناک بتائی
جارہی ہے. اہل دیہہ نے سانپ کو اپنی مدد آپ کےتحت مار دیا
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کی ڈیپارٹمینٹل کمیٹی برائے سپورٹس انڈسٹری کا اجلاس چیئرمین کمیٹی
جناب عدنان یوسف صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیالکوٹ کی سپورٹس انڈسٹری کو
درپیش چیلنجز اور چیمبر ممبران کو سپورٹس انڈسٹری سے متعلقہ درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے سپورٹس انڈسٹری کی بہتری کے حوالہ سے اپنی تجاویز و آراء پیش کرتے
ہوئے، چیمبر ممبران کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلا س
میں چیئرمین کمیٹی سمیت ممبران کی ایک قابل زکر تعداد نے شرکت کی