سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
مقبوضہ کشمیر سے آئے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار سات سو اسی
کیوسک رہی اور عملہ دریائے چناب کی مکمل مانیٹرنگ میں مصروف رہا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان
محمود اعوان نے دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں مناور توی اور جموں توی کے پانی کی مانیٹرنگ کی
اور نہروں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک کے پانی کا جائزہ بھی لیا، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر
پانی کا اخراج 43 ہزار 630 کیوسک رہا، نالہ ایک میں پانی کا اخراج دو سو اکیاسی کیوسک اور نالہ ڈیک
میں پانی کا اخراج چار سو چالیس کیوسک رہا
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ 11 ارب کی لاگت سے بنا ئے جانیوالے موٹر وے لنک روڈ پر
*تعمیراتی سر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور سڑک کی تعمیر میں حائل مختلف رکاوٹوں کو خوش اسلوبی
سے حل کر لیا گیا ہے جس کے بعد انشا اللہ90 روز کے اندر گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے
لنک کرنے کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر د یا جائے گا اور 330 فٹ چوڑی، 15.2 کلو میٹر دو رویہ کار
پیٹڈ سڑک ٹریفک کیلے کھول دی جائے گی

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ کے نامزد ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کو الیکشن کمپین کی تیاری کا آغاز
کرنے کیلئے میٹنگ رکھی گئی جس کی صدارت چوہدری محمد سرور اور چوہدری شافع نے کی اور بہترین
اشایہ پیش کیا گیا،سینئرز نے کہا کہ ہمہ وقت اپنی عوام اور ٹکٹ ہولڈر کیلئے میسر ہیں اور ہمیشہ رہیں
گے، اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 41 پسرور ملک جاوید بابر، ملک حامد نواز،
ملک خضر حیات، ملک محمد عبدالحنان، چوہدری طارق کلیئر بھی مسلم لیگ ہاؤس میں موجود تھے
سیالکوٹ بیورو سید عارف حسین شاہ
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ 11 ارب کی لاگت سے بنا ئے جانیوالے موٹر وے لنک روڈ پر
*تعمیراتی سر گرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور سڑک کی تعمیر میں حائل مختلف رکاوٹوں کو خوش اسلوبی
سے حل کر لیا گیا ہے جس کے بعد انشا اللہ90 روز کے اندر گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے
لنک کرنے کا دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کر د یا جائے گا اور 330 فٹ چوڑی، 15.2 کلو میٹر دو رویہ کار
پیٹڈ سڑک ٹریفک کیلے کھول دی جائے گی
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا محمد جاوید قصوری نے ارکان سے استصواب رائے کے بعد شیخ
عتیق الرحمن کو امیر جماعت اسلامی زون پی پی 38 مقرر کیا ہے ۔
14 جولائی کی شام منعقد ہونے والے خصوصی اجتماع ارکان و امیدواران زیرصدارت امیر ضلع سیالکوٹ
میاں محمد آصف اقبال میں وہ اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے ۔
مرزا عثمان غنی نائب امیر ضلع سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت استعمال پر لیکچر دیں گے
جب کی امیر ضلع میاں محمد آصف کلیدی خطاب اور ہدایات دیں گے ۔
ڈاکٹر طاہر بٹ امیدوار صوبائی اسمبلی 38 اور محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ امیدوار قومی اسمبلی 67
خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
سیالکوٹ پیورو چیف سید عارف حسین شاہ
بھارت کو جلد یا بدیر خطہ کشمیر سے دستبردار ہونا پڑے گا ،آزادی کی تحریک کو فوجی تسلط غیر انسانی
سلوک اور آزادی کے پیدائشی حق کو سلب کر کے دبایا نہیں جاسکتا، کشمیر ی قوم ہر مرحلہ پر بھارت
سے اپنی نفرت کا اظہار کر چکی ہے
13 جولائی 1931 کو 22 نوجوانوں نے سری نگر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کر اللہ کی تکبیر بلند کی
اور اذان کو مکمل کیا ان نوجوانوں کو ڈوگرہ سامراج یک بعد دیگرے گولیوں کا نشانہ بناتے رہے ۔شہادت
کے منصب پر فائز ہو کر ان نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے نئی داستان رقم کی ،ہم ان نوجوان
شہداء اور کشمیری قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کے ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کے
ساتھ کھڑے ہیں کہ ملت پاکستان کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی "
ان خیالات کا اظہار 13 جولائی یوم شہداء کشمیر کے موقع پو جماعت اسلامی سیالکوٹ کے رہنماؤں میاں
محمد آصف اقبال، ارشد بگو ایڈووکیٹ، محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر طاہر بٹ، شیخ عتیق الرحمن اور
ملک منیر حسین نے کیا،
موقع کی مناسبت سے شہر بھر میں جماعت اسلامی کی طرف سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
موسم گرما میں بھی گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات بڑھنے لگیں۔وفاقی حکومت کی ہدایت کے
باوجود 3 اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی
متعدد علاقے گیس سے محروم ہیں۔
کھروٹہ سیداں بھگل پڑوپی ارائیاں ڈھپئی کوٹلی لوہاراں مشرقی مغربی مراکیوال سدے چک اور دیگر علاقہ
جات
میں گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ لو پریشر کا سامنا ہے۔ شہری گیس کی بندش کے باعث متبادل ایندھن
ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے دن میں ناشتے، دوپہر کے
کھانے اور رات کے کھانے کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔لیکن ان
احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں گیس نہیں آتی لیکن بلوں میں
کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جو غریب عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف
دینے میں ناکام ہو چکی ہے پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی مہیا کرنا مشکل
ہو گیا ہے اوپر سے گیس کی لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کی وجہ سے ایل پی جی گیس خریدنی پڑتی ہے
حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے شہریوں نے اعلی
حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور لوپریشر کو بڑھایا جائے اور بلوں میں
اضافے کو فوری واپس لیا جائے تا کہ غریب عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہو سکے۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ بھرپور
کردار ادا کیا ہے۔پاکستان سنی تحریک حرمت والے مہینہ کا احترام کرتی ہے اور واقعہ کربلا کے شہیدوں
کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واقعہ کربلا کے شہداء جنت کے عظیم حقدار ہیں اور امت مسلمہ
حضرت امام حسین اور حضرت امام حسنؓ کی اسلام کی سربلندی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار
پاکستان سنی تحریک حلقہ این اے 72کے ذمہ داران ضلعی پریس سیکرٹری حافظ غلام عباس، تحصیل
رہنما چودھری قمر ہنجرا، علماء بورڈ پی پی 35کے رہنماعلامہ شبیر احمد عثمانی، رابطہ کمیٹی ممبر ملک
محمد اسلم قادری، چودھری بلال چیمہ، ملک تنویر احمد بھٹی، حافظ خرم رضا عطاری و دیگر نے ایس ایچ
ا وتھانہ کوٹلی سید امیر نجم فرازاور محرر جاوید کے ہمراہ محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلہ میں
منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر علمائے کرام اور پاکستان سنی تحریک کے
رہنماوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور محرم الحرا م میں امن و امان کے سلسلہ میں
گلبہار، چپراڑ، سدھا، جھلکی، کوٹلی سید امیراور کوبے چک سمیت علاقہ بھر میں اپنا فعال کردار ادا کریں
گے۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی سید امیر انسپکٹر نجم فراز نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے
تعاون سے قیام امن کو یقینی بنائیں گے اور کسی کو بھی شرپسندی اور شرارت کرنے کی اجازت نہیں دیں
گے۔ پولیس حکام کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سات ملزمان نے فائرنگ کرکے دوکاندار کو شدیدزخمی کردیا تھانہ موترہ کے علاقہ بہاری پور کا نوجوان
عمران اپنی دوکان پرموجودتھاکہ اسی دوران ملزمان ذیشان ‘نعمان ‘احسان اللہ ‘اقبال ‘نواز اور دو نامعلوم
دوکان میں گھس آئے اور آتے ہی دوکاندار کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس پر قتل کردینے کی نیت سے
فائرنگ کرناشرو ع کردی جس کے نتیجہ میں دوکاندار گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی
امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
تحصیل ڈسکہ کے قصبہ جامکے چیمہ کے قریب نہر اپر چناب میں نہاتے 14سالہ نوجوان نہاتے ہوئے
ڈوب گیا، انتظامیہ کے مطابق دو بچے نہا رہے تھے کہ 14سالہ طلحہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے
باعث ڈوب گیا اور ریسکیورز عملہ کی نعش کی تلاش کیلئے امدادی کاروائی جاری رہی، دو بچے نہر میں
نہارہے تھے کہ تیز پانی میں چودہ سالہ طلحہ ڈوب گیا جس کی نعش کی تلاش میں ریسکیورز عملہ
مصروف رہا،سماجی کارکن محمد تنویر فراز کے مطابق تیز پانی میں لڑکا ڈوب گیا جس کی نعش نہ مل
سکی، پانی لے کر آنے والے نالہ اپرچناب کے تیز پانی میں نہانے والا بچہ ڈوب گیا
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن ڈاکٹرمحمد انیس نے کہا ہے کہ علامہ اقبال
اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے شروع ہوں گے،
پہلے مرحلے میں میٹرک،میٹرک درس نظامی، میٹرک اوپن کورسز ایف اے،آئی کام، ایف اے درس نظامی،
ایف اے اوپن کورسز، مڈل ٹیک، سرٹیفکیٹ کورسز /ڈپلومہ کے پروگرام شامل ہیں داخلے کی آخری تاریخ
05ستمبر 2023ء ہے جبکہ پی ایچ ڈی پروگرامز /بی ایس پروگرامز (ایف اے،ایف ایس بیسڈ چار سالہ)/ایم
فل /ایم ایس /ایم ایس سی/(آنرز) پروگرامز، ایم بی اے پروگرامز۔پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کے آن لائن
داخلے(مین کیمپس) کی آخری تاریخ 15اگست 2023ء ہے، تمام داخلوں کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15جولائی سے آن لائن دستیاب ہوں گے، میٹرک اور ایف اے،پروگراموں کے
داخلہ فارم اوپراسپیکٹس ریجنل سنٹر اور سیل پوائنٹ سے بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔ یونیورسٹی
داخلہ کی پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے
کیلئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن
دونوں طریقوں سے جمع کئے جا سکیں گے