Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ انسداد ڈینگی ڈے پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کی زیر صدارت انسداد ڈینگی واک آگاہی واک ہیلتھ آفس مارکیٹ روڈ ماڈل ٹاؤن سے نکالی گئی

 

سیالکوٹ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرٹ کی پالیسی ہی پاکستان کو عظیم ملک بنائے گی، رواں مالی

 سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طالب علموں کو فراہم کئے جائیں گے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح

 ہے، کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، عوام نے دوبارہ موقع دیا تو ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ

 دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی وجہ سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، پٹرولیم مصنوعات

 کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہوگی تو قرض سے نجات ملے گی۔ اتوار کو

 گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز

 شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہونہار بچیوں سے مل کر خوشی ہوئی ہے، خواجہ آصف

 سے میری رقابت گورنمنٹ کالج کے دور طالب علمی سے ہے


وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالبات کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، یہ کوئی

 احسان نہیں ہے، میرٹ کو آپ کو یہ لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اس میں کوئی علاقہ یا سفارش مدنظر نہیں

 رکھی گئی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم قوم بنایا جائے گا، دنیا نے اسی پالیسی کے

 تحت عروج حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2011 ء میں شروع ہوا اور میرٹ پر

 پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے طالب علموں کو بھی لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب

 دوسرے صوبوں کے لئے بھی سوچا کیونکہ اسی طرح پاکستان ترقی کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک

 لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا منصوبہ 2022-23ء کا ہے، رواں مالی سال ایک لاکھ مزید لیپ ٹاپ دینے کا

 منصوبہ ہے،


ہم نے خوراک، ادویات اور پیٹرولیم کی درآمد کی اجازت دی، یہ ہماری ترجیحات تھیں، اس کے علاوہ اتنے

 چیلنجز تھے کہ انڈسٹری سمیت دیگر ضروری خام مال کی درآمدات میں مشکلات تھیں تاہم یہ علم تھا کہ

 طالب علموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرنی ہیں اس لئے 45 ملین ڈالر مہیا کرکے یہ لیپ ٹاپ درآمد کئے،

 ہم نے اپنے طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو انہیں وظائف سمیت تمام سہولیات فراہم

 کرنی ہوں گی۔ ہم نے پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اس سال

 کے بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں، کوئی قوم خواتین کے بھرپور حصہ کے بغیر ترقی کا سفر

 طے نہیں کرسکتی اس کیلئے خواتین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا ہوگی،


دنیا میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری

 حکومت آئندہ ماہ اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ تعلیم کے راستہ میں کوئی

 رکاوٹ نہ آنے دے اگر نواز شریف کی قیادت میں ہمیں موقع ملا تو قوم سے یہ وعدہ ہے کہ تعلیم کے

 میدان میں 2011ء میں جوانقلاب شروع کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور ہر طالب علم کو لیپ

 ٹاپ دیں گے۔مسلمان معیاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ گئے،

 مسلمان اپنے علم کی بدولت میں ماضی میں دنیا پر حاوی تھے، تعلیم میں ترقی کا راز مضمر ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا اس کے نتیجہ میں روپیہ مستحکم ہوا،


اس وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا، معیشت مضبوط ہوگی تو

 قرضے نہیں لینے پڑیں گے، زراعت ، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت ہر شعبہ میں ترقی کیلئے بنیادی شرط محنت

 ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر ہونہار طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،

 چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد،سینیٹر ساجد میر، محمد منشاء اللہ بٹ، ڈپٹی کمشنر عدنان

 محمود اعوان کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔






۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ انسداد ڈینگی ڈے پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور کی زیر

 صدارت انسداد ڈینگی واک آگاہی  واک  ہیلتھ آفس مارکیٹ روڈ ماڈل ٹاؤن سے نکالی گئی، سی ای او ہیلتھ

 ڈاکٹر ریحان، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیراز مسعود، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر شہزاد

 اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل رانا لطیف، فوکل پرسن ایم ایس ایس علی شیخ، رجسٹرار کنزیومر کورٹ مدثر

 شیخ، انٹونالوجیسٹ سحرش خالد، ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ولید سمیت مختلف محکموں کے مقامی

 حکام اور ملازمین نے شرکت کی۔ شرکاء واک نے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے مختلف دکانوں اور

 شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے۔ قبل ازیں ڈی ایچ ڈی سی میں انسداد ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔




 ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع ڈالی والے میں  کوکا کولا  کی گاڑی کے نیچے آکر  5 سالہ بچی  جان بحق


تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کی حدود ڈالی والا میں مہمان آئی 5 سالہ بچی روڈ کراس کرتے ہوئے  کوکا

 کولا گاڑی کے نیچے آ کر جانبحق ہو گئی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا  تھانہ ستراہ

 پولیس ایس ایچ او طاہر نقاش اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ  کر  ابتدائی تفتیش شروع کر دی۔



  ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار.


ملزم محمد آصف تھانہ صدر پسرور پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 114/22 میں مطلوب تھا جو بیرون

 ملک فرار ہوگیا تھا.


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی حصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر

 نے ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کرواکے بذریعہ انٹرپول ملزم محمد آصف کو بیرون ملک عمان سے ڈی پورٹ

 کرواکے گرفتار کر لیا ہے.
سیالکوٹ پولیس انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں

 کی گرفتاری کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے


 ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ تھانہ ہیڈ مرالہ کے SHOعرفان ڈھلوں کی اپنی ٹیم کے ھمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دبنگ

 کاروائی ۔5رکنی ڈان ڈکیت گینگ گرفتار.ان کے قبضہ سے  723000روپےمالیت کا مال مسروکہ برآمد


ھمارے بیورو چیف محمد شہباز باجوہ کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدائت

 کے مطابق اور سرکل ڈپٹی پولیس آفیسر صابر حسین چٹھہ کی زیرنگرانی SHOتھانہ ہیڈمرالہ عرفان احمد

 ڈھلوں نے اپنی ٹیم کے ھمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کی ھے دوران کاروائی 5رکنی ڈکیت

 گینگ محمد وارث۔محمد عمران ۔کبیرنواز۔نادرعلی اور محمد اویس گرفتارکر لیا۔ان کے قبضہ سے 6موٹر

 سائیکل۔2موٹرسائیکل اور 2لاکھ روپے نقدی برآمد۔پولیس  مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ھے۔





  ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ سبز پیر کے علاقہ 
جوشن جٹاں گاوں بارش کے باعث گھر کے کچن کی چھٹ گر گئ
تفصیلات کے مطابق  بالوں کا کچا چھت تھا جو بارش کی وجہ  سے گر گیا 
چھت گرنے کہ باعث 80سالہ بزرگ حمیدہ بی بی  اور  3سالہ بچی عروج نیچے آگئیں۔ 
 ریسکیو 1122نے بروقت پہنچ کر دونوں باحفاظت نکل لیا۔


 ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 
تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ
گوندل گاوں نزد قبرستان 15فٹ گہرے گڑھے میں موجود پانی میں۔بچہ ڈوب کر جانبحق 
 نئی سوسائٹی مالکان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے 15 فٹ گہرا گڑا کھودا ہوا تھا جس میں ایک 14 سالہ بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے.
علاقائ لوگوں نے ریسکیو سے پہلے اسے نکال لیا، بعدازاں ریسکیورز  نے 14سالہ عدنان کی لاش کو ضروری کاروائ کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا۔



  ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان تعلقات بارے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پچاس سے ساٹھ لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی ، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔


  ۔ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی کلو 150 روپے پر پہنچ گئی، چینی کی قیمت میں مسلسل

 اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی 140 روپے سے 150 روپےفی کلو تک بکنے لگی،

 آٹے کے ساتھ چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140  سے  150

 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی  کا 50 کلو والاتھیلا  6750 روپے کا ہو گیا، تھوک

 میں چینی 135 روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی ہے تو یوٹیلیٹی

 سٹورز پر بھی سستی چینی نایاب ہو کر رہ گئی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ چینی کی قیمت 91 روپے

 کلو مقرر کی گئی ہے لیکن سپلائی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے، شہر بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر

 سستی چینی گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب کہاں جائے؟ اوپن مارکیٹ میں

 چینی مہنگی ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر مل نہیں رہی ، سبسڈی دی ہے تو خدارا چینی اور آٹے کی سپلائی

 بھی کی جائے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چینی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث شہری چینی مافیا کے

 ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔







Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.