Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

چناب کمبھرانوالہ کے مقام پہ دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے 15سالہ راحت اور 18سالہ فہد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کہ باعث ڈوب گئے ریسکیورز نے لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

today headmarala news

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق
نہر اپر چناب کمبھرانوالہ کے مقام پہ دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے
15سالہ راحت اور 18سالہ فہد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کہ باعث ڈوب گئے 
ریسکیورز نے لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔




بریکنگ نیوز 


 مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری کی صدارت  میں لاہور میں حکومت کی ہدایت پر

 ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر صاحبہ کی جانب سے مزاکرات اور مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر

 ایپکا دھرنا مؤخر کرنے کے بعد اہم اجلاس میں صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے بتایا کہ حکومت

 نے وعدے کے مطابق پنجاب میں 35% رننگ پر تنخواہ میں اضافہ ،  پنشن میں 17.50% اضافہ اور

 LPR ترامیم کینسل نہیں کیں لہذا کل 18 جولائ پورے پنجاب میں ہر ضلع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

 کیا جاتا ہے ، مرکزی مظاہرہ صبح 11.00 بجے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب فرید کورٹ ہاؤس لاہور تا

 سیکرٹیریٹ چوک ایک ریلی کی صورت میں ہوگا ، ریلی کی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر

 ایپکا پاکستان ، چوہدری اللہ رکھا گجر مرکزی صدر پی ٹی یو پنجاب ، عبدالرؤف پیرزادہ مرکزی صدر پی ٹی

 یو ، ملک لطیف شہزاد مرکزی صدر پی ٹی یو پنجاب ، چوہدری افتخار رسول سلہریا صدرایپکا لاہور ڈویژن

 ، چوہدری ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن ،  شاھد گجر جنرل سیکرٹری پی ٹی یو لاہور و دیگر

 قائدین کریں گے ،اس ریلی میں لاہور کے تمام محکمہ جات کے ملازمین بھرپور شرکت کریں گے 


سید عارف حسین شاہ پریس سیکٹری ایپکا سیالکوٹ



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ڈینگی کے حوالے سے سیالکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گوجرانوالہ ڈویژن عظیم بیگم کی سر بر ا ہی میں

 محکمہ فشریز کی جانب سے  عوام میں ڈینگی کے خلا ف آگاہی مہم واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ڈور ٹو

 ڈور لوگو ں میں پفلٹ تقسیم کئے گئے اور لوگو ں کو ڈینگی وائر س سے بچانے کی اختیا طی تدابیر کے بارے

 میں آ گا ہ کیا گیا ڈینگی کے حوالے سے محکمہ فشریز کی جانب سے آگا ہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ڈپٹی

 ڈائریکٹر فشر یز گوجرانوالہ ڈویژن عظیم بیگم نے بتا یا کے مزید آگا ہی مہم میں جوہڑ و ں تالابو ں کھڑے

 پانی والی جہگو ں اور جہا ں جہا ں لاروا پیدا ہو سکتا ہے کے بارے میں بتا یا گیا ۔عظیم بیگم نے کہا کے

 ڈینگی ایک خطر نا ک وائر س کی روک تھام میں حکومتی پالیسیو ں کو فالو کریں اور اختیا طی تدابیر اختیار

 کریں اور زیاد ہ سے زیاد ہ لوگو ں کو اس خطر نا ک وائر س کے بارے میں آگا ہ کریں اور اس کے لاروے کو

 ختم کرنے کے لئے انفرادی اور اجتماعی اقدا ما ت کریں ۔


سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


تھانہ مراد پور پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی و چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث خطرناک  ڈکیت گینگ کے 2

 ارکان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 55 لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مسروقہ 1 عدد کار آر، 14

 موٹر سائیکلیں، ٹرالی، قیمتی گھڑیاں نقدی4لاکھ 10ہزار روپے، اور اسلحہ ناجائز برآمد۔


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ

 عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر میاں

 عبدالرزاق نے  ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث

 ڈکیت گینگ کے 2 ارکان  سمیت چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے


دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 1عدد کار ویگن آر، 14عدد موٹر سائیکلیں، ٹرالی، قیمتی گھڑیاں، نقدی

 4 لاکھ 51 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 3 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد

 ہوئی ہیں
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی


ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کو 2 ڈکیت گینگز کو

 گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں بزم شعروسخن شعبہ انگریزی کی طرف سے منعقدہوئی. محفل

 مشاعرہ کی نظامت سپوت ظفروال  معروف شاعر عامر یوسف نے کی ۔تمام معزز شعرا نے اپنی اپنی غزلوں

 کے ساتھ اس مشاعرے میں قوس قزح کے تمام رنگ بھر دیے۔ گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج لاھور میں بزم

 شعر و سخن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ منعقد کی گئی جس کی صدارت پر محترم غلام حسین ساجد جلوہ

 افروز ہوئے مہمانانِ خصوصی میں جناب پروفیسر محمد زاہد میاں ڈائریکٹر کالجز اور سردار عمران یوسف

 سنیئر سول جج جو کہ اولڈ فارانیین بھی تھے۔شعر و سخن کے سر پرست اعلی پرنسپل  ڈاکٹر سندھو نے

 مشاعروں کی اہمیت پہ زور دیرے ہوئے بتایا کہ مشاعروں کا تعلق اردو زَبان سے ہے۔ یہ زبان خود قومی

 یگانگت اور ایکتا کی علامت ہے۔ یہ زبان اور اس کی شاعری ہندوستان کی جنگ آزادی کا سب سے بڑا

 اسلحہ اور یہ ہر اول دستے کا سپاہی تھی۔ کروڑوں لوگوں کو نہ سمجھ میں آنے کے باوجود بھی یہ زبان

 اچھی لگتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ انسانی فطرت کے حُسْن سے اس زبان کا ایک جذباتی رشتہ ہے اور

 مشاعرے اس زبان کے گلدستے کی خوشبو ہیں۔ اس خوشبو کو حاصل کرنے کے لئے قوم کی رنگارنگیوں

 کا چہرہ مشاعروں کے ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شاید اسی لئے یہ کہنا قطعی غیرمناسب نہیں ہے کہ مشاعرے قومی یکجہتی کی ضمانت ہیں۔
مہمان شعرا میں پروفیسر مبشر متین پروفیسر ڈاکٹر رحیم احسن پروفیسر رانا شفیق احمد شعیب عدن قسیم

 جعفری رائے عقیل عائشہ اسلم ڈاکٹر سعدیہ بشیر ڈاکٹر کلیم پروفیسر ناصر بشیر اور صدر محفل غلام

 حسین ساجد تھے نوجوان طالب علم شعرا میں ولید ارشد، عثمان ارشد اور خضر حیات شامل تھے۔ پروفیسر

 ناصر بشیر اور صدر محفل نے مشاعرہ کو ایک منفرد اور ہر لحاظ سے کامیاب مشاعرہ قرار دیا۔ بعد میں

 "کیفِ جہد" کے مصنف اکرام خان لون اولڈ فارانیین اور فارانیین ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری

 میجر شاہد اقبال کی والدہ کی رحلت پہ دعائے خیر کی گئی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ پیسپ کے تحت شہر میں سیور اور واٹر

 سپلائی ڈالنے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا پیسپ، نیسپاک اور کنٹریکٹرز کی مشترکہ ذمہ

 داری ہےاس ضمن میں متعلقہ ادارے تعاون کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیزامپروومنٹ

 انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت پیرس روڈ، خواجہ صفدر روڈ اور کمشنر روڈپر سیور لائن اور واٹر سپلائی

 لائینز ڈالنے کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

 کرتے ہوئےکیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال، چیف

 انجینئر پیسپ شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر، اے ڈی ٹیکنیکل محسن علی ریاض، سٹی مینیجر

 پیسپ علی خان، کنسلٹنٹ نیسپاک سیف اللہ، سینیئر آپریشن مینیجر مجاہد رسول، کے علاوہ کنٹریکٹر پیسپ

 پراجیکٹ اور پیسپ کی مقامی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ

 پیسپ پراجیکٹ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا ہوگا اس کے ساتھ کنٹریکشن اور ڈویلپمنٹ سائیٹ

 پر ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے  احتیاطی تدابیر اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام  انتظامات کنٹریکٹر اور

 نیسپاک یقینی بنائے گی اور متبادل ٹریفک مینجمنٹ پلان اور ٹریفک کی روانی کیلئے معلوماتی سائن بورڈ

 اور ڈائی ورژن بھی آویزاں ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیور لائن اور واٹر سپلائی ڈالنے کے بعد روڈ

 اور انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی پیسپ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں

 تاخیر سے شہریوں کو معمولات زندگی شدید متاثر ہوتا ہے اس ضمن میں ہر منصوبے کے آغاز اور تکمیل

 تک شہریوں کو مکمل آگاہ رکھا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں

 کی شیڈز کی تعمیر اور پارک کی آپ گریڈیشن کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


واپڈا سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کی نا اہلی عروج پر ، اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا


لائن مین دیہاڈی لگانے میں مصروف  بجلی خراب ہی رہنے لگی گاؤں مترال کلاں کی عوام بجلی کی خرابی

 سی پریشان  تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے متعلقہ گاؤں مترال کلاں میں گزشتہ تین

 روز سے بجلی خراب  ہو گی ہے کوئی واپڈہ آفسیر بات سننے کو تیار نہیں  بجلی غائب رہتی ہے لیکن کسی

 پر کوئی اثر نہیں بجلی گاؤں مترال کلاں میں نہ ہونے سے عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے بجلی خراب

 رہنے سے بچے بوڑھے بلبلا اٹھے واپڈہ آفسیر کی بےحسی پر عوام کی پریشانی میں دن بدن اضاضہ ہوتا

 شروع ہو گیا پہلے ہی عوام بجلی کے بل ادا کرنے سے پریشان ہے لیکن دوسری ازیت بجلی نہ ہونے سے

 آتی ہے تیسری کوئی آفیسر بات سننے کو تیار نہیں  اہلالیان دیہات وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ

 پنجاب وفاقی وزیر بجلی و پانی سے گزارش کرتے ہیں کہ سب ڈویژن واپڈہ ہیڈ مرالہ کی محکمانہ غیر

 ذمہداری کا فوری نوٹس لیں  تاکہ عوام کو بجلی مہیا کی جا سکے










Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.