Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی ، ہم پرعزم ہیں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب ہو ں گے، وزیردفاع خواجہ محمد آصف :وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

 



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 ‏ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محموداعوان کی خصوصی ہدایت ایس ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر

 شرجیل بشیر کی زیرنگرانی ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے یونین کونسل کشمیر روڈ فلائے اوور

 کے نیچے کھڑے برساتی پانی کو سکھر مشین کی مدد سےکلیئر کروایا گیا، بارش کے بعد پانی کھڑا ہوا تھا

 جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا، ایس ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شرجیل بشیر نے

 صفائی کا مکمل جائزہ لیا اور صفائی کا کام کرنے والے عملہ کو ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ صفائی ہمیشہ

 جاری رہے گی اور پانی کے نکاس کا بندوبست کیا جارہا ہے


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں

 کی پیشگوئی ہے اور 18 جولائی (رات) سے 23 جولائی کے دوران سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی

 بہاؤالدین،  نارووال، گجرات، قصور، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج

 چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال،  میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،

 اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی بارش کا امکان ہے اور 19 جولائی سے 21 جولائی کے دوران ڈی جی خان،

 ملتان، بہاولپور، راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں امکان ہے کہ بارش ہوگی



سیالکوٹ (بیورورپورٹ)


 مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہوگیا اور ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی

 آمد بڑھ کر 95 ہزار چار سو اڑتیس کیوسک ہوگئی، دریائے چناب کے پانی میں اضافہ کے بعد عملہ نے

 نگرانی جاری رکھی، مقبوضہ کشمیر میں سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں اضافہ ہوا ہے



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ‏تھانہ رنگپورہ پولیس نے ملزم انیل ولسن کے قبضہ سے 60 بوتل شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا اور ملزم

 کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ

 بھجوادیا، ایس ایچ او قیصر بشیر کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان جلد عدالت میں سماعت

 کیلئے جمع کروا دیا جائے گا تاکہ سے قید کی سزا ہوسکے اور پولیس کی کاروائی جاری رہے گی




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ  ‏


تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث وارث ڈکیت گینگ کے 5 ارکان کو

 سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ

 نقدی، چھ موٹرسائیکلیں، قیمتی موبائل فونز وغیرہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا، ایس ایچ

 او محمد عرفان کے مطابق ہیڈمرالہ پولیس نے چھاپے مار کر ملزمان گرفتار کئے اور ان سے مسروقہ

 لاکھوں روپے کی نقدی، چھ موٹرسائیکلیں، قیمتی موبائل فونز وغیرہ برآمد کئے، مسروقہ نقدی،

 موٹرسائیکلیں اور قیمتی موبائل فونز لینے کے بعد متاثرین نے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا

 اور ملزمان کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 بارش کا پانی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ آفس کے سامنے پولیس لائن میں کھڑا ہوجانے سے پولیس ویگنیں

 اور بسیں و دفاتر فرائض کی ادائیگیوں میں پولیس ملازمین کو پریشانی رہی، سیالکوٹ میں ہونے والی

 بارش کے دوران پانی پولیس لائن کے اندر جمع ہوگیا اور صفائی کے باوجود پانی کھڑا رہا جس کی وجہ

 سے پولیس لائن کے اندر سرکاری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق محمود ڈھڈی

 کے مطابق صفائی جاری رہی اور پولیس لائن کے اندر سے پانی ختم ہوجائے گا اور آئندہ بھرپور صفائی

 جاری رہے گی



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ کے مختلف ایریاز میں پرائس چیکنگ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر


 ریٹ لسٹ نہ لگانے/ناپ تول میں کمی و اوور چارجنگ پر مندر جہ ذیل جرمانے کیے گئے


1۔ چیز پلس کینٹ پر 1 لا کھ روپے


2۔ آمنہ مارٹ پسرور روڈ پر 50 ہزار روپے


3۔ البقا سٹور پسرور روڈ پر 25000 روپے


4۔ ثقلین فلنگ اسٹیشن پر 50 ہزار روپے


5۔ ولی خاں ڈیفیس روڈ پر 40 ہزار روپے


6۔ حسنات پٹرولیم ڈیفیس روڈ پر 30 ہزار روپے


7۔ پروانہ فلنگ اسٹیشن پر 40 ہزار روپے


8۔ سیٹھ فلنگ اسٹیشن ایمن آباد روڈ پر 50 ہزار روپے


9۔ نسیم پٹرولیم ایمن آباد روڈ پر 20 ہزار روپے


کل 4 لاکھ 5ہزار روپے جر ما نہ عا ئد کیا گیا۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


 وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان نے کہا ہے کہ جب معاشرے میں

 کھیلوں کے میدان اباد ہوتے ہیں تو اس معاشرے کے ہسپتال ویران رہتے ہیں اور کھیل کے میدانوں میں

 نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں ایک صحت مند معاشرے کی نشانی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے

 تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسرور کے وفد سے ملاقات میں کیا، چیئرمین تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن

 غلام عباس بوٹا، وائس چیئرمین لالہ اشتیاق، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم اور نوجوان کرکٹرز بھی موجود

 تھے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان نے کرکٹ ایسوسی ایشن

 تحصیل پسرور کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ میں کہا کہ گراؤنڈ میں ایک پولین بنوا کے دیا جائے گا اور

 حکومتی سطح پر ہر ممکن سہولتیں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانیوں کی طرح مجھے

 بھی کرکٹ سے خصوصی لگاؤ ہے اور تحصیل پسرور کے نوجوان کرکٹروں کیلئے تمام حکومتی کوششیں

 اور وسائل بروہ کار لائے جائیں گے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و رکن قومی اسمبلی علی زاہد

 خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شا ہ 


 گاؤں پکی کوٹلی میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوجانے سے مکین پریشان ہوگئے، سماجی

 کارکن محمد اکبر علی کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج سسٹم کوڑے کرکٹ اور گندگی

 سے بند ہوا اور اسے صاف کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی، گاؤں میں گلیوں اور محلوں میں بند

 سیوریج سسٹم کے بارے حکام کو شکایات کے باوجود انتظامیہ نے حل کیلئے اقدامات نہیں کئے، مکینوں

 محمد وارث محمود، ناصر علی، بابر قیصر، رشید امجد اور حمید اللہ نے حکام سے بند سیوریج کھولنے کا

 مطالبہ کیا



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ چھاونی کے علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفائی کی گھنٹہ گھر چوک اور میں بازار

 سمیت علاقوں میں صفائی جاری رہی اور کچرا و کوڑا کرکٹ اٹھا کر قبضہ میں لیا گیا، سماجی کارکن محمد

 جاوید سرور کے مطابق صفائی کی طرف توجہ دی گئی لیکن لاری اڈا روڈ، عزیز شہید روڈ اور کنٹونمنٹ

 بورڈ روڈ اور کچرا اور کوڑا کرکٹ عوام کیلئے مصیبت بنا رہا جس کی طرف انتظامیہ توجہ دے، کینٹ کے

 علاقوں قائداعظم روڈ، عسکری کالونی اور اس کے علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ عملہ صفائی کی عدم توجہ

 کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی پڑی رہی، شہریوں محمد پرویز تنویر، بشیر علی، رانا احسان اللہ اور صدیق

 صادق نے صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع ڈالی والے میں تیز رفتار کوکا کولا کی گاڑی کے نیچے آکر  پانچ سالہ بچی

 جاں بحق ہوگئی، مہمان آئی پانچ سالہ بچی روڈ کراس کررہی تھی کہ تیزرفتار کوکا کولا گاڑی کے ڈرائیور

 کی غفلت سے اس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،

 جاں بحق بچی کی نعش ستراہ پولیس نے قبضہ میں لے لی جسے ہسپتال عملہ نے ورثاء کے حوالے کردیا،

 پولیس مصروف کاروائی رہی،ایس ایچ او تھانہ ستراہ طاہر نقاش اور پولیس فرار ڈرائیور کی گرفتاری

 کیلئے کاروائی میں مصروف رہی لیکن فرار ڈرائیور گرفتار نہ ہوسکا

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرحیات نے گیارہ منی بسوں سے گیس سلینڈر نکال کر ضبط کر

 لئے اور گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ گیس سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا،

 کاروائی کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چیکنگ کے دوران گیس سلنڈر گیارہ منی بسوں میں

 ڈرائیوروں نے لگوائے تھے جنہیں انہوں نے قبضہ میں لیا اور گیارہ منی بسیں بند کردی گئیں، کاروائی

 کے دوران سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرحیات نے ڈرائیوروں کو گیس سلنڈر لگوانے پر بیس

 ہزار روپے جرمانے کردئیے گئے اور ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی








سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ وویمن یونیورسٹیز کی ہونہار طالبات کو وزیر

 اعظم کے ہاتھوں لیب ٹاپس کی تقسیم کیلئے تقریب کا کامیابی سے انعقاد ضلعی ایڈمنسٹریشن، یونیورسٹی

 انتظامیہ اور دیگر اداروں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس پرہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جی سی وویمن

 یونیورسٹی کی انتظامیہ، ضلعی پولیس، سالڈ ویسٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی کونسل کے

 حکام اور ملازمین شاباش کے مستحق ہیں، یہ بات انہوں نے کنٹرولر امتحانات جی سی وویمن یونیورسٹی

 سیالکوٹ ملک گلشان اسلم کی زیرسربراہی جی سی وویمن یونیورسٹی کے وفد سے اپنے آفس میں ملاقات

 کے دوران کہی۔ رجسٹرار جی سی ڈبلیو یو عطیہ الماس،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ثقفی حیدر،

 ایگزیکٹیو انجینئر ڈاکٹر عثمان سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیو ایم سی عاصم احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی

 کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ وویمن یونیورسٹیز کی تقریب کا سیالکوٹ میں ہونا کسی اعزاز سے

 کم نہیں جس میں لاہور اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کی چار بڑی وویمن یونیورسٹیز کی طالبات میں لیب

 ٹاپس تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ تقریب کا کامیابی سے انعقاد کسی چیلنج

 سے کم نہیں تھا اور تمام محکموں نے زمہ داری کا مظاہرہ کیا اور خوش اسلوبی سے تقریب کا انعقاد

 ممکن ہوسکا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ایس ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی کے

 بہترین انتظامات کئے جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ور ٹریفک مینجمنٹ کا انتظام قابل تعریف تھا۔


کنٹرولز امتحانات ملک گلشان اسلم نے کہا کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی کی جانب سے ڈپٹی

 کمشنر اور انتظامیہ کا شکرگذار ہیں۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ  ہوئی ، ہم  پرعزم ہیں  ملک کو اندھیروں سے نکالنے

 میں کامیاب ہو ں گے، وزیردفاع خواجہ  محمد آصف 


:وزیردفاع خواجہ محمد آصف  نے  کہا ہے کہ کمزور ملکی معیشت کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت

 ہے جس کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی ، ہم  پرعزم ہیں اور بہت جلد ملک کو اندھیروں

 سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے،  وزیراعظم   محمد شہباز شریف نے ملکی  معیشت کو  سہارا 

 دینےکے لیے تمام سیاسی جماعتوں  کو اکھٹا کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات سیالکوٹ کے

 محلہ واٹر ورکس میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  2018 کے

 دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ایسی جماعت  کو ایک منصوبے کے تحت لایا گیا،  2018 کا منصوبہ

 بنانے میں جنہوں نے عمران خان کو سپورٹ کیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی کارکردگی ان کے سامنے

 ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے سازش کے تحت نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا،

 ججوں کو کہا گیا کہ نواز شریف کو نااہل قراردو۔   انہوں نے کہا کہ ملک پہ جو قیامت گزری وہ 9 مئی کا

 واقعہ ہے جس دوران ملکی دفاع کے ضامن اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے گئے، 9 مئی کو

 شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی ، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا  کی

 یادگاروں کی توہین کرنے والوں کو  ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا

 تھا کہ  مہنگائی آج بھی بہت  ہے، معیشت کمزور ہے جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے

 جس کی غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی اور مہنگائی کا طوفان آیا حالانکہ 2018  میں نواز

 شریف کے دور حکومت کے دوران ملکی  معیشت مستحکم ہو رہی تھی  تاہم پھر ایک سازش کے تحت نواز

 شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ   ملکی معیشت کے

 استحکام کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،  ایک طرف مہنگائی کا مسلہ اور

 دوسری طرف 12 جماعتوں کا اتحاد برقرار رکھنابہت مشکل کام ہے جسے ہمارے وزیراعظم محمد شہباز

 شریف بہت بہتر طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، انشاءاللہ بہت جلد ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر

 گامزن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  مخلوط حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی بہت

 اہم کردار ادا کیا ہے اور ایک جزبے کے تحت اتحاد برقرار رکھاجس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے

 مزید کہا کہ ایک ماہ میں انتخابات کا اعلان ہو جائے گا، اسمبلیاں بھی تحلیل ہو جائیں گی۔مسلم لیگ( ن )نے

 اپنی انتخابی مہم کا آغاز  بھی کر دیا ہے، اپنے حکمرانوں کے انتخاب کے لیے  طاقت پاکستان کی عوام کے

 ہاتھوں میں جا رہی ہےاور وہ ووٹ کے استعمال سے اپنے حکمرانوں کو منتخب کریں گے اور ملک آگے

 بڑھے گا۔ خواجہ محمد آصف  نے کہا کہ بھاگنے والے اور ہیں ہم تو نظریاتی لوگ ہیں ،  میاں نواز شریف

 کے ساتھ بتیس، تینتیس سال ہو گئے ہیں اور  آخری سانس تک نواز شریف کے ساتھرہیں گے، ان ساری

 باتوں کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور  وہ قیمت اس طرح ادا کرنی پڑتی ہے  کہ مشکل وقت کو عزت و آبرو

 سے کاٹے نا کہ مشکل وقت آنے پر  بھاگ کر گلگت بلتستان یا کراچی جا کر نا بیٹھ جائے۔انہوں نے کہا کہ

 اس کی  تو بارہ بارہ اکٹھی سماعتیں ہوتی ہیں میری ایک ضمانت میں 4 دفعہ بنچ ٹوٹا تھا، میں کیا پاکستان

 کا شہری نہیں۔انہوں نے کہا کہ  آج بھی ایسے ادارے ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کرگڈٹو سی یو

 کہتےہیں، 2018 کے تجربے نے معیشت اور  روایات کو تباہ کردیا۔ورکرز کنونشن سے سابق ایم پی اے

 منشاء اللہ بٹ ، سابق ایم پی اے چودھری محمد اکرام ،سابق ناظم بابر خان ،تنویر عاشر ،شیراز شمس

 چودھری، شیراز ڈار ، ملک منان، محمد رفیق نے بھی خطاب کیا ۔

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

کھروٹہ سیداں مسجد میراں صاحب میں مسجد کمیٹی کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں کثیر تعداد

 میں نمازیوں نے شرکت کی اجلاس کی صدارت پیر سید عارف بہاولحق شاہ صاحب نے کی تمام نمازیوں کی

 کثرت رائے سے مسجد کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی مسجد کمیٹی میں

کمیٹی کے عہدے دار صدر حافظ مستر ریاض حسین امام مسجد ہذا  نائب صدر سید علی عباس


جنرل سیکرٹری سید تنویر شاہ 


خزانچی سید محمد ارشد


 معاون خزانی سید عظیم شاہ


ممبران کمیٹی 


تنویر حسین شاہ سید سجاد حسین  سید افضال حسین شاہ


سید مختار حسین 


 اجلاس کے آخر میں تمام مسلمانوں اپنے ملک و قوم بالخصوص مسجد کمیٹی کے تمام ممبران کے لیے دعا کی گئی

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اورڈپٹی کمشنر سیالکوٹ  کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

 مظفر حیات کا پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل  پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی تنصیب کے خلاف کریک ڈاؤن

 جاری ہے، ضلع سیالکوٹ کے بس و ویگن اسٹینڈز پر گاڑیوں کی انسپکشنز کے دوران 25منی بسوں سے

 گیس سلینڈر اتارکر ضبط کرلئے جبکہ 5 گاڑیوں کو بند کردیا گیا اور گیس سیلنڈرز کے غیر قانونی استعمال

 پر 60ہزار روپے جرمانہ کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے کہا کہ گیس سلنڈرز کا پبلک ٹرانسپورٹ

 میں۔ استعمال غیر قانونی ہے اس کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ مالکان غیر قانونی سلنڈرز از خود اتار دیں

 بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ضمن میں زیرہ ٹالرننس

 پالیسی اپنائی گئی ہے۔

























Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.