.jpeg)
سیالکوٹ بیورو چیف سید حسین شاہ
سیالکوٹ:یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق عقیدت احترام سے منائیں گے۔حکومت
سے مطالبہ ہے یوم شہادت عمر فاروق سرکاری سطح ہر منایا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی
تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہر رضا قادری نے سمبڑیال میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں مذہبی منافرت و فرقہ ورایت پھیلانے والے عناصر
کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ان مقدس
ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سیدنا فاروق اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے
لیے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہر شہر قرآن خوانی و محافل منعقد ہونگی۔گوجرانوالہ منڈیالہ
وڑائچ میں آج شام عظمت فاروق اعظم کانفرنس ہو گی۔جسمیں علماء کرام حضرت عمر فاروق کی سیرت پر
روشنی ڈالیں گے۔پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام اور عوام الناس نے شرکت کی۔اور
پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری نے میزبانی و صدارت فرمائی اس موقع پر پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ
کے ضلعی صدر حافظ غلام مرتضٰی،تحصیل صدر محمد خالد قادری،محمد بلال ناصر،قاری سرفراز کیلانی،
سٹی صدرسیالکوٹ محمد زوہیب قادری،پیر غلام بشیر نقشبندی،مفتی خالد محمود کیلانی ودیگر نے خطاب کیا۔
سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
محلہ مغربی نزد دربارستار شاہ ولی کے قریب سے گزرنے والا گندا نالہ مون سون بارشوں کے شروع
ہونے کے باوجود تاحال صفائی نہ ہونے کے وجہ سے بڑھی ہوئی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے جنگل کا
منظر پیش کرنے لگا ۔
اہل محلہ برسات کے موسم میں سانپ وغیرہ کے ڈر سے خوف زدہ ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے معائنہ
اورفوری صفائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محلہ مغربی نزد دربارستار شاہ ولی کے قریب سے گزرنے
والا گندا نالہ مون سون بارشوں کے شروع ہونے کے باوجود تاحال صفائی نہ ہونے کے وجہ سے بڑھی
ہوئی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں ان جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پانی کی
روانی متاثر ہوتی ہے وہاں کئی مقامات پر پلاسٹک شاپر ،پلاسٹک بوتلوں اوردیگر اشیاء کی وجہ سے پانی
کی روانی متاثر ہوجاتی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان سڑک کی دوسری طرف گلہ گڈ ویز بیکری
محلہ رسول پورہ کا ہوتا ہے جہاں برساتی پانی کے بروقت اخراج نہ ہونے کی وجہ سے محلہ رسول پورہ
ڈوب جاتا ہے،گلیوں کے ساتھ ساتھ گند ا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے ناصرف
ذہنی اذیت ہوتی ہے بلکہ لوگوں کے گھروں کا بہت سا سامان خراب ہوجاتا ہے اورنظام زندگی بری طرح
مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے۔اس کے بعد محلہ کمہاراں، محلہ معراج پورہ اورگلہ مسجد کمہاراں میں پانی کھڑا
ہونے سے بھی لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر
سمبڑیال فوری طور پرسرکاری ریکارڈ کے مطابق نالہ کی پیمائش کو چیک کرتے ہوئے نالہ گلہ گڈ ویز
بیکری محلہ رسول پورہ سے لے کر ٹوٹل پیٹرول پمپ کے ساتھ ساتھ ریلوے لائن تک اور ریلوے لائن سے
محلہ کمہاراں اور محلہ معراج پورہ سمیت ڈسپوزل محلہ مغربی تک معائنہ کریں تاکہ ایک تو نالہ کی
پیمائش کو جانچ سکیں اوردوسرا آنے والے دنوں میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال
کو سمجھ سکیںاورپلی ریلوے لائن وڈا باغ تا ڈسپوزل محلہ مغربی نالہ کی صفائی کو فوری یقینی بنائیں تاکہ
مون سون بارشوں سے گلی محلو ںمیں کھڑے ہونے والے برساتی پانی سے لوگوں کا کم سے کم نقصان
ہوسکے اورپانی کی روانی بھی متاثر نہ ہوسکے۔یا د رہے کہ سمبڑیال شہر کے بہت بڑے حصے کا گندا
پانی اسی نالہ سے گزرتا ہے۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی
سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ سمیت تمام مکاتب
فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ
عشرہ محرم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ضلعی امن کور کمیٹی کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں
ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ علماء کرام معاشرے
میں قیام امن کے فروغ کیلئے صبر ، برداشت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں
اور امن کے سفاک دشمن پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی شر پسند کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا موقع
نہ مل سکے۔ اجلاس سے مولانا ایوب خان، ظفر عباس، مفتی کفایت اللہ شاکر، ایوب اوپل، عارف نقوی اور
نجم الحسن گیلانی نے اظہار خیال کیا اور محرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ، پیر غلام حسین سلطانی، پیر ظہور واصف اور اشفاق نذر نے بھی
شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئ.