Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیالکوٹ مصباح رشید نے کہا ہے کہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال پنجاب کے "صحت سفر پروگرام" کے تحت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے تمام اداروں میں مقیم بچوں، بزرگوں اور خواتین کے باڈی ماس انڈیکس،بون منرل ڈینسٹی ,ویٹ،ہائٹ، شوگر اور یورک ایسڈ سمیت دیگر ٹیسٹ کرکے نیوٹریشن پروفائلنگ کا عمل مکمل کر لیا ہے












سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیالکوٹ مصباح رشید نے کہا ہے کہ سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال پنجاب کے

 "صحت سفر پروگرام" کے تحت  سوشل ویلفیئر  ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے تمام  اداروں میں مقیم بچوں،

 بزرگوں اور خواتین کے باڈی ماس انڈیکس،بون منرل ڈینسٹی ,ویٹ،ہائٹ، شوگر اور یورک ایسڈ سمیت

 دیگر ٹیسٹ کرکے  نیوٹریشن پروفائلنگ کا عمل مکمل کر لیا ہےاس ایکٹیویٹی کا مقصد محکمہ سوشل

 ویلفئیر کے زیر انتظام اداروں میں مقیم رہائشیوں کے لیے بہتر ڈائٹ پلان مرتب کرنا اور صحت کی بہترین

 سہولیات کی فراہمی ہے۔ میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم  نےاداروں میں مقیم افراد کی صحت کا معائنہ کیا اور

 انہیں مفت مشاورت فراہم کی گئی۔


سخت گرمی کے موسم میں پانی اور ضروری وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے ںھی آگاہی دی 

 گئی اور حفظان صحت، بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور روک تھام کے حوالے سے آگاہ گیا۔ ڈپٹی

 ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر  مصباح رشیدنے کہاکہ اچھی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال ہی

 بہترین صحت کا ضامن ہے۔ یہ آگاہی کیمپس اداروں میں مقیم رہائشیوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔مزید

 کہاں کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن محکمہ سوشل ویلفئیر  کے اداروں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں

 بھرپور مدد فراہم کرے گی۔








سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تنظیمات اہلسنت کے وفد نے  منیجر اوقاف سرکل سیالکوٹ افتخار احمد سے محرم الحرام میں امن و امان اور

 دربارسید امام علی الحق شہید ؒ کے سالانہ عرس کے حوالہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت

 اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ قاری خضر حیات رضوی،پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد زوہیب

 قادری،سٹی راہنما پاکستان سنی تحریک شیخ عرفان قادری،ضلعی صدر جماعت اہلسنت حافظ شیخ

 شیراز،ماجدرضا قادری،اے این آئی ادارہ صراطِ مستقیم کے ضلعی صدر محمد شعیب ڈار، علامہ ریاض

 صدیقی،علامہ پروفیسر نصیر قادری،عباس بٹ،بلال جٹ،انجمن طلبہ اسلام ودیگررہنما شامل تھے۔ منیجر اوقاف

 سرکل سیالکوٹ افتخار نے تنظیمات اہلسنت کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ

 حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی قیادت میں امن و امان کے قیام میں مل کر اپنا کردارادا کریں

 گے۔ سیالکوٹ ہمارا شہر ہے اور امن و امان کے مفادات بھی ہمارے مشترکہ ہیں اور قانون کی بالادستی ہر

 صورت قائم کی جائے گی۔ تنظیمات اہلسنت اور علمائے اہلسنت کے کردار اور تعاون سے ہمیشہ ہم کامیاب

 ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ قاری خضر حیات رضوی،پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر

 محمد زوہیب قادری،سٹی راہنما پاکستان سنی تحریک شیخ عرفان قادری،ضلعی صدر جماعت اہلسنت حافظ

 شیخ شیراز و دیگر نے منیجر اوقاف سرکل سیالکوٹ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رتنظیمات

 اہلسنت عوام کی بہترین ترجمانی کر رہی ہیں اور ہم امن و امان اور سالانہ عرس سید امام علی الحق شہیدؒ

 کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گے۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 آل ملازمین اتحاد سیالکوٹ کے عہدیداران جن میں سید آصف علی شاہ صدر آیپکا سیالکوٹ ،میاں امجد علی

 صدر پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ، شمس دین قادری صدر آیپکفا سیالکوٹ, یوسف سہوترا ،محمود ایاز،

 لیاقت علی گجر، عمران قیصر، بشارت علی، ملک خرم اعوان اور دیگر نے حاجی ارشاد چوہدری مرکزی

 صدر آیپکا آل ملازمین اتحاد کی ہدایت پر  آج مورخہ 19 جولائی بروز بدھ کو حکومت پنجاب کی طرف سے

 تنخواہوں اور پنشن کا نوٹیفکیشن وفاقی طرز پر نہ کرنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سیالکوٹ کے

 سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پنجاب کی طرف سے ملازمین کش جاری کردہ نوٹیفکیشن کو نزر

 آتش کیا مظاہرین نے نوٹیفکیشن نہ منظور کے نعرے بھی لگائے. اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جب تک

 نوٹیفکیشن وفاق کی طرز پر اور لیو انکیشمنٹ اور LPR کا ترمیمی نوٹیفکیشن منسوخ نہیں ہو جاتا

 روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رہے گا





سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کا رات گئے پسرور کے موضع کالیوالی کا دورہ، نالہ ڈیک میں

 سیلابی پانی سے روڈ پر پڑنے والے شگاف کا جائزہ لیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو

 اور ریلیف کے کام کا جائزہ لیا اور بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود

 اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج کو ہدایت کی وہ نالہ ڈیک سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے

 تحصیل پسرور کے مواضعات چہور، سہیوال اور کلاسوالہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کو پوری طرح فعال

 رکھیں اور ایس او پیز کے مطابق تمام   متعلقہ محکموں کی افسران اور ملازمین  کی ریلیف کیمپس میں

 حاضری کو یقینی بنائیں اور نالہ ڈیک میں پانی کے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور تمام حفاظتی انتظامات

 پیشگی مکمل کئے جائیں اور نالہ ڈیک کے بندھنوں اور پشتوں کی نگرانی کی جائے


ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کیمپس میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں ہدایات جاری کیں۔ یاد

 رہے گذشتہ روز جموں توی میں 18ہزار 467کیوسک جبکہ نالہ ڈیک میں 31ہزار556کیوسک کا پانی کا

 ریلہ گذارا جس کی وجہ سے جموں توی اور نالہ ڈیک میں ہائی لیول فلڈ رہا۔ تاہم آج نالہ ڈیک اور جموں

 توی سمیت ضلع سیالکوٹ میں تمام ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 سیالکوٹ ائیرپورٹ سے چھ مہینوں میں سات ہزار چار سو ترانوے نوجوانوں نے پاکستان چھوڑا، رواں

 مہینے میں سیالکوٹ سے اب تک 287 نوجوان اپنے اچھے مستقبل کیلئے بیرون ملک روانہ ہوئے،

 سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نوجوان 25 سال سے کم عمر کے تھے

 جبکہ زیادہ تر نوجوان گلف مملک دبئی، سعودیہ، بحرین، قطر اور مسقط کی طرف گئے جبکہ 37 فیصد

 انگلینڈ، رومانیہ اور یورپ ممالک میں گئے ہیں، سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اب تک سیالکوٹ کے

 تقریبا 8 ہزار پاسپورٹ پر پاسے روانگی کی مہریں لگ چکی ہی

سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدائیت پر محمد راشد ملک ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سیالکوٹ کی اپنی ٹیم

 کے ہمراہ رشوت خور عناصر کے خلاف بڑی کارروائی


محمد حمزہ کی درخواست پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اسکیم PGSHF سیالکوٹ کو مدعی سے مختلف اوقات

 میں2کروڑ 70 لاکھ روپے رشوت لینے پر بعد از انکوائری مقدمہ نمبر 11/2023 درج رجسٹر کرنے پر

 گرفتار کیا گیا ہے


 محمد ادریس ملزم 19 گریڈ کا آفیسر ہے


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر  عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ فی کس آمدن اور شرح خواندگی کے اعتبار

 سے ملک کا صف اول کا شہر ہے، ملکی برآمدات میں سیالکوٹ کا شیئر 10فیصد سے زائد ہے، سیالکوٹ

 کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو بگ سٹی کا درجہ حاصل ہے، نجی سیکٹر میں ائیر

 پورٹ اور ڈرائی پورٹ رکھنے والے یہ شہر دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان، آلات جراحی اور چمڑے کی

 مصنوعات بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جبکہ حکیم الامت کے شہر میں پبلک سیکٹر میڈیکل کالج اور

 خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جبکہ 400ایکڑ پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ

 ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی تعمیر جاری ہے جس پر 17ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے

 نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر نگرانی 37 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران

 کے وفد ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حالیہ مردم شماری

 کے نتائج کے مطابق سیالکوٹ کی آبادی 45لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، معاشی، اقتصادی اور تجارتی

 سرگرمیوں کے فروغ اور میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع سیالکوٹ کاماسٹر پلان تیار کیا جارہا

 ہے جس کی منظوری کے بعد ضلع کونسل کی حدود میں مجوزہ علاقوں میں کمرشل اور انڈسٹریل

 منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ 4 سو ایکڑ پر ٹینری زون تکمیل کے آخری مراحل

 میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے بعد ضلعی سیالکوٹ کی تمام ٹینریوں کو زون میں منتقل

 کردیا جائیگا،اسی سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے ڈسکہ میں 100ایکڑ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے جبکہ

 سیالکوٹ کے روڈ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے کئی ایک منصوبوں پر کام جاری ہے، حکومت پنجاب

 اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے ضلع سیالکوٹ میں 14ارب روپے کی لاگت سے سیور لائن

 ڈالنے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر، واٹر سپلائی کے نظام کی آپ گریڈیشن، سالڈ ویسٹ کمپنی کو

 مشینری کی فراہمی، پارکس کی آپ گریڈیشن،اربن موبلٹی پلان کے تحت فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی

 تعمیر سمیت لینڈ فل سائٹس کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کو 2024 تک مکمل کیا جانا ہے

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر  عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ فی کس آمدن اور شرح خواندگی کے اعتبار

 سے ملک کا صف اول کا شہر ہے، ملکی برآمدات میں سیالکوٹ کا شیئر 10فیصد سے زائد ہے، سیالکوٹ

 کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو بگ سٹی کا درجہ حاصل ہے، نجی سیکٹر میں ائیر

 پورٹ اور ڈرائی پورٹ رکھنے والے یہ شہر دنیا بھر میں کھیلوں کے سامان، آلات جراحی اور چمڑے کی

 مصنوعات بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جبکہ حکیم الامت کے شہر میں پبلک سیکٹر میڈیکل کالج اور

 خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جبکہ 400ایکڑ پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ

 ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی تعمیر جاری ہے جس پر 17ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں، یہ بات انہوں نے

 نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے زیر نگرانی 37 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران

 کے وفد ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حالیہ مردم شماری

 کے نتائج کے مطابق سیالکوٹ کی آبادی 45لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، معاشی، اقتصادی اور تجارتی

 سرگرمیوں کے فروغ اور میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع سیالکوٹ کاماسٹر پلان تیار کیا جارہا

 ہے جس کی منظوری کے بعد ضلع کونسل کی حدود میں مجوزہ علاقوں میں کمرشل اور انڈسٹریل

 منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ 4 سو ایکڑ پر ٹینری زون تکمیل کے آخری مراحل

 میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے بعد ضلعی سیالکوٹ کی تمام ٹینریوں کو زون میں منتقل

 کردیا جائیگا،اسی سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے ڈسکہ میں 100ایکڑ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے جبکہ

 سیالکوٹ کے روڈ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے کئی ایک منصوبوں پر کام جاری ہے، حکومت پنجاب

 اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے ضلع سیالکوٹ میں 14ارب روپے کی لاگت سے سیور لائن

 ڈالنے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر، واٹر سپلائی کے نظام کی آپ گریڈیشن، سالڈ ویسٹ کمپنی کو

 مشینری کی فراہمی، پارکس کی آپ گریڈیشن،اربن موبلٹی پلان کے تحت فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی

 تعمیر سمیت لینڈ فل سائٹس کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کو 2024 تک مکمل کیا جانا ہے







سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کا جموں توی ، مناور توی اور دریائے چناب کے ملحقہ علاقہ

 چپڑاڑ ، سیدپور اور بجوات کے مختلف دیہات کا ہنگامی دورہ ، جموں توی میں سیلابی ریلہ سے پیدا ہونے

 والی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا اور دریاکے حفاظتی بندھوں اور پشتوں کا معائنہ کیا اور فلڈ

 ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے تمام محکمے کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ، فلڈ

 فائٹنگ پلان کے تحت ضلع میں قائم کئے گئے 22 فلڈ ریلیف کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی

 ہدایت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرورنے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بارشوں کی وجہ

 سے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ جموں توی میں انڈیا کی جانب سے چھوڑے جانے

 والی پانی کی وجہ سے جموں توی کے ملحقہ دیہات کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے اورمرالہ کے مقام ہر

 دریائے چناب میںنچلےدرجے کا سیلاب ہے۔ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر علاقہ بجوات ، چپڑاڑ اور سید پور

 کے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے دیہات کے مکینوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ سیلاب کی صورتحال کی

 مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ر متعلقہ ادارے ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے

 نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرپسرور نالہ ڈیک میں سیلاب

 صورتحال کی نگرانی کیلئے چہور میں موجود ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے

 تین فلیڈ ریلیف کیمپ جن میں چہور،سیہووال،کلاسوالہ قائم کردئیے گے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے

 تمام متعلقہ اداروں کو نالہ ڈیک کی تازہ ترین صورت حال کی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات بھی جاری

 کردئیے گے ہیں اس وقت مقامی و ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے جبکہ محکمہ ایرگیشن کو بھی بندھوں کو

 مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سیالکوٹ کے بالائی علاقوں میں بارشوں

 کے نئے سپل کا آغاز ہوچکا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فلڈ وارننگ بھی جاری

 کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہری علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنانے کیلئے

 میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور ریسکیو 1122 کے پاس دستیاب تمام مشینری پوری طرح فعال

 ہے۔

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہاکہ وہ ممکنہ بریچنگ پوائنٹس کا خود معائنہکررہے ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کر لیا۔ انجینئر نوید اقبال


ماہ محرم میں ہونے والی اہم مجالس، امام بارگاہ و جلوسوں میں ریسکیو 1122میڈیکل کوریج فراہم کرے گا۔ انجینئر نوید اقبال


میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان

 ترتیب دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122نے محرم الحرام

 کے ماہ میں ہونے والی مجالس و جلوس کی کوریج کے لیے ایمرجنسی کوریج پلان کو حتمی شکل دے دی

 ہے جس کے مطابق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اہم امام بارگاہوں و مجالس اور نکالے جانے والے

 جلوسوں میں ریسکیو ایمرجنسی کوریج مہیا کرے گا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی

 کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔  اس سلسلے میں میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی تیار کر دیں ہیں جو جلوسوں

 کو میڈیکل کوریض مہیا کریں گئیں۔  ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں ریسکیو رضاکاروں کو

 بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے

 کے لیے ریسکیورز ہائی الرٹ ہیں۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید حسین شاہ 


سیالکوٹ:یکم محرم الحرام یوم شہادت خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق عقیدت احترام سے منائیں گے۔حکومت

 سے مطالبہ ہے یوم شہادت عمر فاروق سرکاری سطح ہر منایا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی

 تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہر رضا قادری نے سمبڑیال میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں مذہبی منافرت و فرقہ ورایت پھیلانے والے عناصر

 کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ان مقدس

 ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سیدنا فاروق اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے

 لیے پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام شہر شہر قرآن خوانی و محافل منعقد ہونگی۔گوجرانوالہ منڈیالہ

 وڑائچ میں آج شام عظمت فاروق اعظم کانفرنس ہو گی۔جسمیں علماء کرام حضرت عمر فاروق کی سیرت پر

 روشنی ڈالیں گے۔پروگرام میں کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ عظام اور عوام الناس نے شرکت کی۔اور

 پیر سید سجاد حسین شاہ بخاری نے میزبانی و صدارت فرمائی اس موقع پر پاکستان سنی تحریک سیالکوٹ

 کے ضلعی صدر حافظ غلام مرتضٰی،تحصیل صدر محمد خالد قادری،محمد بلال ناصر،قاری سرفراز کیلانی،

 سٹی صدرسیالکوٹ محمد زوہیب قادری،پیر غلام بشیر نقشبندی،مفتی خالد محمود کیلانی ودیگر نے خطاب کیا۔

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


محلہ مغربی نزد دربارستار شاہ ولی کے قریب سے گزرنے والا گندا نالہ مون سون بارشوں کے شروع

 ہونے کے باوجود تاحال صفائی نہ ہونے کے وجہ سے بڑھی ہوئی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے جنگل کا

 منظر پیش کرنے لگا ۔
اہل محلہ برسات کے موسم میں سانپ وغیرہ کے ڈر سے خوف زدہ ، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے معائنہ

 اورفوری صفائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محلہ مغربی نزد دربارستار شاہ ولی کے قریب سے گزرنے

 والا گندا نالہ مون سون بارشوں کے شروع ہونے کے باوجود تاحال صفائی نہ ہونے کے وجہ سے بڑھی

 ہوئی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں ان جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پانی کی

 روانی متاثر ہوتی ہے وہاں کئی مقامات پر پلاسٹک شاپر ،پلاسٹک بوتلوں اوردیگر اشیاء کی وجہ سے پانی

 کی روانی متاثر ہوجاتی ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان سڑک کی دوسری طرف گلہ گڈ ویز بیکری

 محلہ رسول پورہ کا ہوتا ہے جہاں برساتی پانی کے بروقت اخراج نہ ہونے کی وجہ سے محلہ رسول پورہ

 ڈوب جاتا ہے،گلیوں کے ساتھ ساتھ گند ا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے جس سے ناصرف

 ذہنی اذیت ہوتی ہے بلکہ لوگوں کے گھروں کا بہت سا سامان خراب ہوجاتا ہے اورنظام زندگی بری طرح

 مفلوج ہوکر رہ جاتا ہے۔اس کے بعد محلہ کمہاراں، محلہ معراج پورہ اورگلہ مسجد کمہاراں میں پانی کھڑا

 ہونے سے بھی لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر

 سمبڑیال فوری طور پرسرکاری ریکارڈ کے مطابق نالہ کی پیمائش کو چیک کرتے ہوئے نالہ گلہ گڈ ویز

 بیکری محلہ رسول پورہ سے لے کر ٹوٹل پیٹرول پمپ کے ساتھ ساتھ ریلوے لائن تک اور ریلوے لائن سے

 محلہ کمہاراں اور محلہ معراج پورہ سمیت ڈسپوزل محلہ مغربی تک معائنہ کریں تاکہ ایک تو نالہ کی

 پیمائش کو جانچ سکیں اوردوسرا آنے والے دنوں میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال

 کو سمجھ سکیںاورپلی ریلوے لائن وڈا باغ تا ڈسپوزل محلہ مغربی نالہ کی صفائی کو فوری یقینی بنائیں تاکہ

 مون سون بارشوں سے گلی محلو ںمیں کھڑے ہونے والے برساتی پانی سے لوگوں کا کم سے کم نقصان

 ہوسکے اورپانی کی روانی بھی متاثر نہ ہوسکے۔یا د رہے کہ سمبڑیال شہر کے بہت بڑے حصے کا گندا

 پانی اسی نالہ سے گزرتا ہے۔




سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ سید اسد رضا کاظمی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی

 سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ سمیت تمام مکاتب

 فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ

 عشرہ محرم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ضلعی امن کور کمیٹی کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں

 ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اے ڈی سی جنرل نے کہا کہ علماء کرام معاشرے

 میں قیام امن کے فروغ  کیلئے صبر ، برداشت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں

 اور امن کے سفاک دشمن پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی شر پسند کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا موقع

 نہ مل سکے۔ اجلاس سے  مولانا ایوب خان، ظفر عباس، مفتی کفایت اللہ شاکر، ایوب اوپل، عارف نقوی اور

 نجم الحسن گیلانی نے اظہار خیال کیا اور محرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ، پیر غلام حسین سلطانی، پیر ظہور واصف اور اشفاق نذر نے بھی

 شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئ.




Post a Comment

1 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
Anonymous said…
Good work