Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

تھانہ اُگوکی کے علاقہ بسنت پور میں دو افراد قتل ایک شدید زخمی


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


تھانہ اُگوکی کے علاقہ بسنت پور میں دو افراد قتل ایک شدید زخمی 


ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ کوٹ چودہ کے رہائشی قیصر عرف بھنڈی گروپ کے 7/8 افراد نے سابقہ رنجش کی بناء پر ملحقہ گاؤں بسنت پور کے رہائشی عمران عرف مانی گروپ کے ڈیرہ پر فائرنگ  کرکے عمران عرف مانی کے چچا 55 سالہ الیاس اور ان کے ملازم 35 سالہ ذیشان کو قتل کر دیا ہے جبکہ  22 سالہ راہگیر احمد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے.  ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں.
واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او اگوکی، ایس ایچ مراد پور اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. 
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے دہرے قتل کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں. 
اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر ناکہ بندی و چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے.
انشاءاللہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے واقع میں ملوث  ملزمان کو گرفتار کر کے متاثرہ فریق کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی.


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، گورنمنٹ سردا ر بیگم ٹیچنگ ہسپتال، کمشنر روڈ پر قائم نجی ہسپتالوں کے آگے قائم پارکنگ اسٹینڈز میں ٹھیکیداروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ آئے روز لڑائی جھگڑوں اور توں تکرار پر باخبر ہونے کے باوجود بے بس نظر آتی ہے۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے ہسپتالوں میں موجود اور ہسپتالوں کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈز کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


سیالکوٹ میں سرکاری قیمتوں کی اطلاع دینے کی ذمہ داری مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ ہوتی ہے لیکن سیالکوٹ کی مارکیٹ کمیٹی میں عرصہ دراز سے تعینات افسران اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کی بجائے مبینہ ٹھیکیداروں کے ذریعے تقسیم کرتے ہیں اور تقسیم کا عملہ انتہائی غیر ذمہ داری کا شکار ہے۔ سرکاری قیمتوں والی پرائس لسٹ صبح بروقت ملنے کی بجائے 10بجے سے دوپہر 2بجے تک دوکانداروں کو ملتی ہے جب وہ ساری دوکانداری تقریباََ ختم کر چکے ہوتے ہیں

سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ

 ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوینٹی  کانفرنس کے اعلان کے خلاف سیالکوٹ کی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔کچہری چوک تا ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ تک منعقدہ ریلی کے شرکاء نے ہندوستان  کے اعلامیہ کے خلاف پلے کارڈز، بینرز اور کشمیری پرچم اٹھارکھے تھے۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ "پاکستانی عوام بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوینٹی کانفرنس  کے اعلامیہ کویکسر مسترد کرتی ہے۔ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ 'متنازعہ' علاقہ  ہے اور  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ ہندوستان علاقے کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ 'متنازع' حیثیت کی مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے اور اسے عالمی برادری اور مہذب دنیا کسی بھی حالت میں قبول نہیں کرنا چاہئے ۔جی 20 کے اراکین قانون اور انصاف کے تقاضوں سے پوری طرح واقف ہیں اور متنازعہ علاقہ میں کانفرنس میں ان کی شرکت کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کی حمایت سمجھی جائے گی۔ ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، ڈی سی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک اللہ داد، کوآرڈینیٹر این جی سوز اشفاق نذر گھمن، ایم او فنانس رانا ثقلین، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن عطاء الہی، عمران لسانی ایڈووکیٹ، ظفر بٹ اور ملک اللہ یار بھی موجود تھے


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.