Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سیالکوٹ پولیس کا ایکشن کالج میں طلباء کو حراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار مقدمہ درج

 


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سیالکوٹ پولیس کا ایکشن     کالج میں طلباء کو حراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے معروف سرکاری  کالج کے   شعبہ اردو کے سربراہ  پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف   کالج میں طلبی کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات  شواہد کے ساتھ موصول ہوئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ  محمد حسن اقبال نے  انتہائی حساس اور شرمناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کو   فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری  کئے۔
ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں تھانہ رنگپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او کہنا ہے کہ شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشہ اور    تعلیمی درسگاہوں کا  وقار مجروح کرنے والے ذہنی بیمار  جنسی درندے  کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دوران تفتیش قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور ملز م کو عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین  ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں واقع دکانوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر پرائس بیکنگ کریں۔ تمام کریانہ، پولٹری،بیف، مٹن،سبزیوں ور فروٹس کی دکانوں اور ریڑھیوں پر نمایاں جگہ پر پرائس لسٹ آویزاں ہونی چاہئے جبکہ ناپ تول کے پیمانوں کی بھی چانچ پڑتال کی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد رضا سراءاور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور بھی اجلاس میں موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد رضا سراء نے اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ک کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ میں اب تک 43 اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 8ہزار 723 انسپکشنز کیں اور 335افراد کو ناجائز منافع خوری پر 10لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ کیا،پرائس ایکٹ کے تحت 23مقدمات درج کروائے گے اور 23دکانوں اور گوداموں کو سربمہر کیا جبکہ 47 افراد کو موقع پر گرفتار کیا۔ 

ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اسپیشل پرائس مجسٹریٹس سبزی منڈی میں آکشن کی نگرانی کرینگے اس ضمن میں غفلت اور سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ


سینئر صحافی سیالکوٹ فرقان محمود پر تھانہ مراد پور کے علاقہ میں قاتلانہ حملہ خوش قسمتی سے صحافی محفوظ رہے صحافی پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے صحافی تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کر دیا 
 تفصیلات کے مطابق صحافی فرقان محمود نے ایک مظلوم ماں کا انٹرویو کیا جس کے سگے بیٹے نیاز اور عمران اپنی ہی ماں کو مارتے اور کمرے میں بند کر دیتے انٹرویو سوشل میڈیا پر شایع ہونے کے بعد دونوں اباش بیٹوں نیاز اور عمران نے سیالکوٹ کے بدنام زمانہ قبضہ گروپوں اور غنڈہ عناصر کے ساتھ مل کر صحافی فرقان محمود پر قاتلانہ حملہ کیا مختلف طریقوں سے ہراساں کرنا بھی شروع کر دیا ہے جو انتہائی تشویش ناک عمل ہے شہر سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے صحافی تنظیموں نے فرقان محبوب پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ ڈی پی او سیالکوٹ اور دیگر اعلیٰ افسران سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا




Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.