Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

No title

 



سیالکوٹ بیورو چیف سید عارف حسین شاہ 


کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے سیالکوٹ کا دورہ کیا، انہوں نے ڈی سی کمپلکس میں ضلع سیالکوٹ اور ناروال کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، پسرور میں کیڈٹ کا لج کا دورہ اور سیالکوٹ کینٹ میں نجی کالج کے کانووکیشن میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر سید انصر رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل میگا پراجیکٹس سیالکوٹ پسرور روڈ، سمبڑیال تا وزیر آباد روڈ، ائیر پورٹ روڈ، سیالکوٹ کینٹ تا جیسر گریژن روڈ، ناروال شکر گڑھ روڈ پر کام جاری ہے، ان پراجیکٹس پر اربوں روپے اخراجات کا تخمینہ ہے جبکہ ناروال رنگ روڈ کا منصوبہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم کے نئے اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر چیکنگ یقینی بنائی جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات کے افسران خدمات کا معیار بہتر بنانے کیلئے کام کریں، پیسپ کے زیر اہتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دی جائے۔کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کو کیڈٹ کالج پسرور آمد پر نوجوان کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ کمشنر نے کیڈٹ کالج کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور کالج کا معیار بہتر بنانے، تدریسی سرگرمیوں کا معیار بلند کرنے، سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبران کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر گوجرانولہ نے کیڈٹ کالج پسرور کی بلڈنگ کی توڑ پھوڑ ، فرنیچر کی خراب صورتحال پر گہری تشویش  اور برہمی کا اظہار کیا اور فوری اصلاح و احوال کے احکامات کئے اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود کو ہدایت کی کہ وہ روانہ کی بنیاد پر کیڈٹ کالج کا دورہ کریں اور ہدایات پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 روز بعد دو بارہ دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ  فرائض میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے زمہ داران کا احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پسرور کو مثالی درسگاہ بنانے کیلئے  ایڈمنسٹریشن اور فیکلٹی کو اپنی زمہ داریاں پوری زمہ داری سے انجام دینی ہونگی۔ قبل ازیں کمشنر گوجرانوالہ  نے سیالکوٹ کینٹ میں نجی گرلز کالج کے سالانہ کانووکیشن میں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان، ڈی پی آئی کالجز پروفیسر سید انصر رضا نے طالبات کو اسناد دیں اور گرایجوایشن مکمل کرنے پر سٹوڈنٹس، انکے والدین، اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ تعلیم مکمل کرنے والی طالبات عملی زندگی کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں، وہ اعلی مقاصد کو اپنے پیش نظر رکھیں اور زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھتی جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے بلاتفریق نوجوانوں کو اپنا شاہین قرار دیا تھا، آپ اپنے لئے نصب العین کا تعین کریں اور ملک و ملت کی خدمت کریں۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.