سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ کینٹ کے تمام ہوٹل شوارمیےوالے پیزے والے سب کے کچنوں میں گندگی کے ڈھیر جرمانے اور وارننگ جاری
کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سیالکوٹ مشتاق احمد چاچڑ کے حکم پر کینٹ بورڈ کی فوڈ انسپکشن ٹیم نے کینٹ کی حدود میں تمام فوڈ ریسٹورنٹس، سٹالز کی فوڈ چیکنگ کی اور اس سلسلہ میں جرمانے عائد اور وارننگ جاری کیں اور ریسٹورنٹ مالکان کو ہدایات کی جاری کیں کہ اپنے فوڈ ہینڈلرز کے عملے کا میڈیکل ٹیسٹ کرواۂیں اور ویکسین لگواٸیں، فوڈ مہم کے دوسرے مرحلے میں ایس او پیز کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایسے ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جائے گا، کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سیالکوٹ مشتاق احمد چاچڑ نے کہا کہ فراٸض میں غفلت نہ برتی جاٸے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارواٸی ہوگی۔
سید عارف حسین شاہ
سید رضوان ہاشمی صدر پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کی سابق وزیرِاعظم پاکستان و مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس چوہدری سالک حسین سے اُن کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات۔
ملاقات میں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور اس کے حل پر تفصیلاً گفتگو
سید عارف حسین شاہ
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی کے پرنسپل منور حسین گوراٸیہ کی ریٹائرمنٹ پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا،
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 36 سالہ عظیم الشان اور مثالی خدمات کے اعزاز میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گھوئنیکی سیالکوٹ منور حسین گورائیہ کو سیمینار میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور تقریب میں مذہبی، سیاسی، سماجی وکلاء اور ضلع سیالکوٹ کے مایہ ناز ٹیچرز اور ریٹائرڈ پرنسپلز نے بھرپور شرکت کی اور تحائف بھی پیش کٸے، مقررین نے کہا کہ سر منور حسین گورائیہ کئی سالوں سے المدرستہ المدینہ تعلیم القرآن جامعہ قادریہ رضویہ منڈیکے گورائیہ ڈسکہ کے بطور ناظم بھی فرائص سر انجام دے رہے ہیں اور ان کی بہت زیادہ اہمیت کی خدمات ہیں.
سید عارف حسین شاہ
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کرکے دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا،
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم جدوجہد کی اور اس کے مثبت نتاٸج نکلے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ برطانیہ کا ساتھ دیا اور کاروباری سرگرمیوں میں برطانیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک کی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد جاری ہے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھرپور جدوجہد کی، انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو سراہا۔
سید عارف حسین شاہ
سیالکوٹ چھاٶنی کی وارڈ نمبر چار صدر بازار میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ کی صفاٸی نہ ہونے کی وجہ سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے عوام کو پریشان کردیا،
سماجی کارکن محمد شاہد کے مطابق سیاسی شخصیت کے ڈیرے کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لمحہ فکریہ ہیں لیکن کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ خاموش و ناکام ہے، مکینوں نے انتظامات کے باوجود ناقص صفاٸی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا، شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی ناقص صفاٸی کا حکومت سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارواٸی کرنے اور صفاٸی کے انتظامات ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔
سید عارف حسین شاہ
کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی سیالکوٹ کینٹ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم
فلٹر پلانٹوں کی ٹینکی سے بدبو دار پانی موت بانٹنے لگا گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس و متعدد موزی کی وبا پھیلنے لگی ،ہیپاٹائٹس کی وجہ سے 2 خواتین سمت تین افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔،سی او کنٹونمنٹ بورڈ مشتاق احمد اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصر ، تاہم صحافی کی نشاندھی پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سیخ پا ہو کر نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سارا ملبہ دکانداروں پر ڈال کر دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنا شروع کر دیے، کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اس رویے پر دکاندار سراپہ احتجاج اور مطالبہ کیا کہ حکومت ایکشن اے کر ذمہ داران تعین کر کے سزا دی جائے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سید عارف حسین شاہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ستھرا پنجاب مہم کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے
اس مہم میں شہری علاقوں کے علاؤہ دیہات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی بنیاد پر صوبہ کے تمام اضلاع کی درجہ بندی کی جارہی ہے، انہوں نے ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ضلع کونسل کے 124 یونین کونسل میں صفائی مہم کو تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائڈ بیس ایکٹیویٹی رپورٹ بھجوائی جائے۔ انہوں نے سی اوز ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/کمیٹی کو تاکید کی کہ وہ اپنی حدود سے ہر قسم کی واک چاکنگ اور بینرز کو فوری ہٹائیں اور تجاوزات کے خلاف کے خلاف مہم میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مین ہول کور اور ٹوٹے ہوئے بیڈ کو بھی مرمت و تعمیر کو یقینی بنائیں اور اسٹریٹس لائٹس کو روشن رکھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب و پنجاب حکومت کے دیگر انیشیٹیو کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو آپ ڈیٹ کرنے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں شریک اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کی صفائی، سینی ٹیشن، اسٹریٹس لائٹس اور دیگر میونسپل سروسز کی بابت شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر ازالہ یقینی بنائیں۔
سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ،
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے تحت جاری جماعت نہم کے لئے جانے والے پرچے کیلئے امتحانی مراکز میں کئے گئے انتظامات و دیگر امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونیورسٹی/بورڈ ایکٹ کے مطابق پُرسکون اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا سپرینٹنڈنٹ کی اولین قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر فرمان علی خان نے چارو تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع تمام دیہات کی بذریعہ مساجد اور ڈرم بیٹنگ اعلانات کروائیں کہ اسموگ کے روگ تھام کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو خبردار کریں کہ گندم اور دیگر فصلات کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔کیونکہ فصلوں کی باقیات سے اسموگ بنتا ہے جو کہ قدرتی آفت قرار دیا گیا اور آگ لگانے والے زمینداروں کو محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ مال کے افسران بھاری جرمانے کرے گے۔ لہذا زمیندار بھائیوں سے التماس ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد ناٹ ( توڑی) وغیرہ باقیات کو آگ نہ لگائیں اور اس کھیت میں ہل چلا کر باقیات کو بطور کھاد استعمال کریں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی اور تربیت کے علاؤہ لٹریچر بھی فراہم کریں گے۔
سید عارف حسین شاہ
کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی نااہلی سیالکوٹ کینٹ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم
فلٹر پلانٹوں کی ٹینکی سے بدبو دار پانی موت بانٹنے لگا گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس و متعدد موزی کی وبا پھیلنے لگی ،ہیپاٹائٹس کی وجہ سے 2 خواتین سمت تین افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔،سی او کنٹونمنٹ بورڈ مشتاق احمد اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصر ، تاہم صحافی کی نشاندھی پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سیخ پا ہو کر نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سارا ملبہ دکانداروں پر ڈال کر دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنا شروع کر دیے، کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کے اس رویے پر دکاندار سراپہ احتجاج اور مطالبہ کیا کہ حکومت ایکشن اے کر ذمہ داران تعین کر کے سزا دی جائے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سید عارف حسین شاہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے تفریحی مقام ہیڈ مرالہ کے لیے رینجر فورس کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
اس ٹریفک پلان کا مقصد یہ ہے کہ ہیڈ مرالہ آنے والے لوگوں کے لیے کسی قسم کی ٹریفک پرابلم نہ ہوں ۔ اس مقصد کیے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ ڈھلے والی چوک، توی بند چوک، مرالہ بیراج پر ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ عوام کی سہولیات کے لیے اس دفعہ مرالہ بیراج کے ساتھ چیمہ پارک کے ساتھ وسیع جگہ پارکنگ کے لیے مختص کی گئ ہے ۔ عوام الناس سے یہ گزارش ہے کہ وہ ہیڈ مرالہ آتے ہی اپنی گاڑی کو پارکنگ کی جگہ پر پارک کر کے سیر و تفریح کریں کوئی بھی گاڑی روڈ کے اوپر یا بیراج پر کھڑی نہ کی جاے۔ گاڑی پارک کرنے کی صورت میں گاڑی کو بزریعہ لفٹر اٹھا لیا جاے گا اور 2000 روپیہ جرمانہ ہوگا اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کے بعد گاڑی اصل مالک کے حوالے کی جاۓ گی۔ لہذا اس تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے ہیڈ مرالہ آتےہی سب سے پہلے اپنی گاڑی کو مخصوص پارکنگ کی جگہ پر کھڑی کریں ۔ اور واپسی کے لیے چکرالہ روڈ ڈھلے والی استعمال کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ عوام الناس کو عید کی خوشیوں میں تفریحی مقامات پر ذیادہ سے ذیادہ سہولیات دینے کے لیے تیار ہی عوام الناس سے یہ گزارش کی جاتی ہی کہ وہ ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک پلان پر لازمی عمل کریں۔
سید عارف حسین شاہ
پاکستان تحریک انصاف کے سینئرراہنماءملک نوازسرفرازاعوان آف گلے والی نے پی پی54کے ضمنی الیکشن میں روپوچک خاندان کے چشم وچراغ چوہدری اویس قاسم خان کوپی ٹی آئی کی طرف سے امیدوارنامزدکرنے کے فیصلہ
کاخیرمقدم کرتے ہوئےانکی بھرپورحمایت کااعلان کیاہےانہوں نےاس امیدکااظہارکیاکہ چوہدری اویس قاسم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرعلاقہ کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔گزشتہ روزسعودی عرب سے سابق ایم ایل اے چوہدری محمدصدیق بھٹلی سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں جھولوپھیراگیابدترین دھاندلی کرتے ہوئے نتائج تبدیل کئے گئے جعلی اوربوگس حکومت کوکسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ن لیگ کےحوایوں کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے اوراس کرپٹ نظام کے خلاف آوازاٹھاتے رہیں گے۔ملک نوازسرفرازاعوان نےمزیدکہاکہ روپوچک خاندان کی سیاسی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں جن کوکسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا اب پی ٹی آئی کاوزن بھی اویس قاسم کے پلڑے میں ہے انشاءاللہ اس حلقہ میں کامیابی انکے قدم چومے گی اوریہ سیٹ جیت کر عمران خان کوگفٹ کریں گے۔
سید عارف حسین شاہ
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جاپان کے پاکستان میں سفیر ایس ای واڈا میتسویرو سے ملاقات کرکے ان سے جاپان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تجارتی تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا،
انہوں نے باہمی طور پر دونوں ممالک کے مضبوط تجارتی و دوستانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ جاپان کی مثالی خدمات کی تعریف کی اور پاکستانیوں کی جاپان میں ترقی و خوشحالی کیلٸے جدوجہد جاری ہے، جاپان کے سفیر ایس ای واڈا میتسویرو نے دونوں ممالک کی خدمات کو اہم قرار دیا۔
سید عارف حسین شاہ
پاکستان تحریک انصاف کی سابق امیدوار این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے بے تحاشہ اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں
اور پی ٹی آئی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کی مضبوط آواز بنے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پورہ ہیراں میں مہر خرم، مہر تحسین ورکرز کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 47 مہر محمد کاشف، عثمان ڈار، میاں اعجاز جاوید، میاں شان علی قمر اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پنجاب میں رمضان پیکیج کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا، عوام کو تین سو یونٹ مفت بجلی دینے کے وعدے کئے تھے، اب وہ ہر مہینے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں، بجلی اور گیس کے بڑھتے ٹیرف نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی، سوئی گیس اور اب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے مزید سختیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
سید عارف حسین شاہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چونڈہ سے سبزپیر موڑ روڈ پر پھلورہ روڈ کی تعمیر کا حکم دے دیا
، اس روڈ کی لمبائی 17 کلومیٹر ہے اور ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ لاگت آئے گی، رکن صوباٸی اسمبلی خرم خان ورک کے مطابق یہ PP-48 کی سب سے اہم سڑک ہے اور اس کی تعمیر بہت بڑا کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ روڈ گزشتہ پندرہ سے بیس سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں تھا، رکن صوباٸی اسمبلی خرم خان ورک نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ جاری رہے گا۔
سید عارف حسین شاہ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ کرسچیئن ہائی سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا
اور ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جاری امتحان کے شفاف انعقاد کیلٸے انتظامات، امیدواروں کیلٸے سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے امتحان دینے والے طالب علموں سے تبادلہ خیال کیا جنہوں نے امتحانی نظام کو اہم قرار دیا، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، پسرور، ڈسکہ اور سمبڑیال کے شہری و دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں امتحانات جاری ہیں۔
سید عارف حسین شاہ
گاٶں بھڑتھ میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے بجلی کی مین لاٸن ٹوٹنے سے سارا بازار اندھیرے میں ڈوب گیا اور شہری و دوکاندار پریشان ہوگٸے،
سماجی کارکن محمد ابراہیم کے مطابق تیز رفتار ڈمپر گاڑی کے ڈراٸیور کی غفلت کی وجہ سے بجلی کی مین لاٸن ٹوٹ گٸی تھی جس کی وجہ سے بجلی کی سپلاٸی معطل ہوگٸی اور ڈراٸیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، اندھیرے میں ڈوب جانے والے علاقہ میں شہریوں اور دوکانداروں کو تکلیف رہی، اندھیرے میں ڈوبے بازار میں صورتحال کو تاجروں اور شہریوں نے کوشش کرکے بہتر کیا۔
سید عارف حسین شاہ
حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان ریلیف پیکج نگہبان کے تحت ضلع سیالکوٹ میں مجموعی طور پر تراسی ہزار دو سو پچھتر گھرانوں کو راش فراہم کیا گیا
، وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت اس پیکج سے تین لاکھ 89 ہزار سے زائد مستحق شہری مستفید ہوئے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت چاروں تحصیلوں میں مستحق افراد کو راشن فراہم کیا گیا، ہر راشن پیک میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ، دو کلو گرام گھی،دو کلو گرام چاول، دو کلو گرام چینی اور بیسن شامل تھا، انہوں نے رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم کیلٸے بھرپور محنت سے کام کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ٹیموں، مستحقین کی تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ارکان کی خدمات کو زبردست سراہا ہے، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے گورنمنٹ کرسچیئن ہائی سکول کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانی مرکز میں انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد، امیدواروں کو سہولیات کیلٸے حکومت پنجاب اور ایجوکیشن بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
سید عارف حسین شاہ
ضلع سیالکوٹ بھر کے علاقوں شہر اقبال، پسرور، ڈسکہ اور سمبڑیال کے شہری و دیہی علاقوں میں امتحانی مراکز کی بھرپور مانیٹرنگ جاری ہے،
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے مختلف امتحانی سینٹروں کے اچانک دورے کرکے امتحانات کا جاٸزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سنٹرز میں امتحان کے شفاف انعقاد اور امیدواران کیلٸے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلٸے اقدامات کٸے گئے ہیں۔
سید عارف حسین شاہ
کینٹ کے علاقوں گھنٹہ گھر چوک، مین بازار، لاری اڈا، کنٹونمنٹ بورڈ روڈ، شہر اقبال روڈ اور دوسرے علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ صفاٸی نے گلیوں، محلوں اور روڈز کی بھرپور صفاٸی کی اور کچرا و کوڑا کرکٹ قبضہ میں لیا لیکن خواجہ صفدر روڈ، ڈالووالی روڈ، سیالکوٹ چیمبر روڈ سمیت دیگر مقامات پر عملہ صفاٸی بھرپور صفاٸی کے دوران نہ کچرا و کوڑا اٹھا سکا اور نہ گٹروں و نالیوں کی صفاٸی کی جاسکی، سماجی کارکن محمد اکبر علی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ افسران نے صفاٸی جانب توجہ نہیں دی۔