پنجاب پولیس کا ستایا ہوا شہری اپنا گردہ بھیجنے پر مجبور ہوگا
آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے لیے سوالیہ نشان
محنت کش شکیل مسیح جو کہ ہڈیارہ کا رہائشی ہے ہڈیارہ تھانہ کا تھانےدار اے ایس آئی یاسین کا ستایا ہوا اپنا گردہ فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا یاسین اے ایس آئی جو کہ شکیل مسیح کو بار بار تنگ کرتا ہے شکیل مسیح کا کہنا ہے میں ایک دفعہ 20 ہزار ایک دفعہ 25 ہزار روپے اے ایس آئی یاسین کو دے چکا ہوں اس دفعہ اس نے ڈیمانڈ بڑی کر دی اور اے ایس آئی یاسین نے کہا ہے کہ اگر تم نے مجھے ایک لاکھ روپیہ نہ دیا تو تم پر ایک کلو ہیروئن یا پھر ایک کلو چرس کا پرچہ دے دوں گا میں ایک غریب آدمی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں میں ایک لاکھ روپیہ کہاں سے لے کر آؤں اس کی ڈیمانڈ پوری کرنے اور اپنی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ فروخت کر کے اس کو پیسے دے دوں گا