Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

سئینر صحافی ممبر پریس کلب رجسٹرڈ طارق محمود مغل اور افضل مغل کے والد لالہ یونس مغل قضائے الہی سے وفات پاگے انکی نماز جنازہ علامہ حافظ ابرار نے پڑھائی

 

سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ تھانہ ہیڈ مرالہ  ایس ایچ او کاشف بٹ کی دوران ناکہ بندی کامیاب کاروائی ۔ 36 بوتل ولایتی شراب پکڑ کر مزمان ندیم سلہری ولد محمد سرور  راجپوت ساکن محلہ معراج پورہ سمڑیال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج  کر دیا اہل علاقہ کا ایس ایچ او کو خراج تحسین ۔ایک کار سوزوکی نمبری ایل ای بی 40 78 کو چیکنگ کےلئے روکا دوران تلاشی ایس ایچ او کاشف بٹ نے ہمراہ امجد اے ایس ائی اور ملازمین نے  دوران تلاشی ندیم سلہری سے 36 بوتل شراب پکڑ کر پابندسلاسل کردیا۔ اسی دوران ایک اور ملزم محسن مسیح نامی سے بھی 10 لیٹر دیسی شراب پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او کی اس کارکردگی کو علاقہ کی عوام نے سراھا




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 

سئینر صحافی ممبر پریس کلب رجسٹرڈ طارق محمود مغل اور افضل مغل کے والد لالہ یونس مغل قضائے الہی سے وفات پاگے انکی نماز جنازہ علامہ حافظ ابرار نے پڑھائی۔  انکو نماز جنازہ کے بعد عبداللہ شاہ قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ نمازجنازہ میں ملک محمداقبال۔ رزاق بھٹی۔ سرفراز شمسی۔ رفیق سڈل۔ چوہدری ظہیراحمد. محمد اشرف شاہ۔ احسن اقبال۔ گلزاراحمدصدیقی۔ شیخ لقمان۔ کاشف وڑائچ۔ رضوان طاہرایڈووکیٹ۔ صغیر سب انسپکٹر۔ چوہدری فاروق گجر۔ باو شمیم بونس۔ محمد احمد سلہری۔ کامران سلہری۔ غلام عباس طور۔ ڈاکٹر عبدالمنان شیخ۔ چوہدری الطاف۔ ڈاکٹرزاہدعلی۔ ایوب سڈل۔ ندیم شاہ(کرکٹر)۔ نعمان بھٹی۔ شفیق بھٹی۔ چوہسری شبیر۔  مہر شیرازی۔ اشفاق بونس و دیگر نے شرکت کی.


سیالکوٹ:(بیورو رپورٹ) 


 چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا  نے کہا ہے کہ مدینہ ٹرسٹ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے ایک جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت دیہات کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں اور پولیس سٹیشن سمیت پبلک مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر اپنا قومی او ملی فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔  انہوں نے  ان خیالات کااظہار 

 پولیس تھانہ  ہیڈ مرالہ میں مدینہ ٹرسٹ کے زیرانتظام مدینہ ٹرسٹ فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے منظور احمد مرزا کے صاحب زادے احسان مرزا کی مدد سے ڈھلے والی میں پہلا فلٹریشن پلانٹ لگایا جو کامیابی سے چل رہا ہے اب  ایس ایچ اومرا لہ  کاشف علی بٹ کی درخواست پر پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ میں پلانٹ کا افتتاح کر کے انہیں دلی خوشی ہو رہی ہے۔ ایس ایچ اومرا لہ  کاشف علی بٹ نے مدینہ ٹرسٹ کے چیئرمین  انجینئر محمد یونس مرزا، ٹرسٹی عبدالشکور مرزا،  چودھری محمد نواز کا فلٹریشن پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا۔ صدرگرینڈ اوورسیز کلب یو کے نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھر پور مالی اور اخلاقی معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، عبدالشکور مرزا، ملک راشد پرویز اعوان، زاہد شریف،عمران چودھری اور صوفی محمد یونس چودھری  بھی موجود تھے,



سیالکوٹ(بیورورپورٹ)


 یاراں نال بہاراں کے حوالے سےکرسچن رائزنگ اسٹار ایسٹر فٹبال نمائشی میچ کریسنٹ گراونڈ کینٹ سیالکوٹ میں کھیلا گیا جس میں رکن صوباٸی اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر، ممبران صوباٸی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام، کنٹونمنٹ بورڈ ممبر ڈاکٹر شاہد پرویز و دیگر خواتین،نوجوان، بچوں نے شرکت کی، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے گٸے.



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


ضلعی انتظامیہ کی ملزمانہ خاموشی کے باعث

سیالکوٹ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں گردونواح غیر قانونی منی پٹرول پمپوں میں دن بہ دن اضافہ سول ڈیفنس کے افیسر جس علاقے میں کاروائی کرنے جاتے ہیں تو اپنے من پسند لوگوں کو پہلے فون کر کے بتاتے ہیں کہ ہم ا رہے ہیں اج کچھ ٹائم اپنا منی پمپ بند رکھنا 

 گلی محلوں میں بھی منی پٹرول پمپوں کے ذریعے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پکڑ رہا ہے 

 اس گھنونے دھندے میں انسانی جانیں خطرے میں سول ڈیفنس مال بٹورنے میں مبتلا عوام سپرد خدا سول ڈیفنس کی ملی بھگت سے کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں منی پٹرول پمپ کے نام پر آگ کی بھٹیاں قائم کی گئی ہیں اس غیر قانونی دھندہ میں سول ڈیفنس کے بڑے بڑے مبینہ طور پر آفسران ملوث پائے جا رہے ہیں سول ڈیفنس کے عملہ کی ملی بھگت سے

 کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں میں منی پٹرول پمپس کے سہولت کاروں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے بےشمار مقامات پر منی پٹرول پمپس نسب کروا دیے گئے ہیں کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں بلانوالہ ہیڈ مرالہ اور گردونواح میں ایک مرتبہ پھر منی پٹرول پمپوں کی منڈی میں تبدیل ہو گیا ہے اور غیر قانونی طور پر غیر معیاری ملاوٹ شدہ کم پیمانہ کیساتھ پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کبھی بھی کسی بھی وقت بہت بڑا سانحہ ہونےکا شدید خطرہ ہے 

 منی پٹرول پمپ بنانے والوں پر حکومت کو سحت سے سخت پابندی عائد کرنی چاہیے مگر سول ڈیفنس کے کچھ اہلکاروں نے اپنے سربراہ ضلعی حکومت کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے منی پٹرول کے مالکان اور سہولت کاروں کو سول ڈیفنس کے کچھ اہلکار مبینہ طور پر آپنے زور پر یہ غیر قانونی دھندہ کروا رہے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سیالکوت شہر اور گردونواح میں عروج پا گیا ہے اس لیے منی پٹرول پمپوں کا دھندہ عروج پکڑتا جا رہا ہے اعلی حکام فل فورا نوٹس لے کر کاروائی کریں تاکہ سادہ لو شہریوں کو لٹنے سے بچایا جا سکے۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے عید الفطر کے موقع پر بہترین ٹریفک پلان جاری کیا جس کی وجہ سے چاند رات اور عید کے تینوں دن ٹریفک کی کوئی پرابلم نہ ہوئ۔ ٹریفک پولیس نے تفریحی مقامات ہیڈ مرالہ اور گیرژن پارک پر مناسب ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی کا بندوبست کیا ہوا تھا اور عید الفطر سے قبل لوگوں کی رہنمائی کےلیے ٹریفک پلان بھی جاری کیا تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کی کوئی ٹریفک پرابلم پیش نہ آئ۔ ٹریفک پولیس کے جوان شہر اور تحصیلوں  کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی،صدر اور ہیڈ کوارٹر سیالکوٹ جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک رواں دواں رہی جس پر سیالکوٹ کے شہریوں نے ٹریفک پولیس کے جوانوں اور ڈی ایس پیز ٹریفک  کو اچھی پلاننگ پر سراہا اور خصوصی طور پر ڈی پی او سیالکوٹ کو عید الفطر پر سیکورٹی اور ٹریفک کےبہترین انتطامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


خونی کھیل ون ویلنگ کے خلاف  تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن 10 منچلے گرفتار موٹر سائیکلیں  بند ، مقدمات درج.

 تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے سڑکوں پر اودھم مچاتے ہوئے ون ویلنگ ، ریسنگ جیسے خطرناک کرتب دکھا کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے نوجوانوں  کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے10 افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ موت کا کھیل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں سیالکوٹ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے تاہم والدین کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس جان لیوا کھیل سے باز رکھیں۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ تنظیم الا اخوان ضلع سیالکوٹ کا ماھانہ ذکر قلبی اجتماع دارالعرفان ڈسکہ مرکز میں منعقد ھوا جس میں سالکین نے بھرپور شرکت کی شیخ سلسلہ سربراہ تنظیم الا اخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے سالکین سے ویڈیو لنک خطاب کیا ۔ نۓ آنے والے ساتھیوں کو طریقہ ذکر اور تربیتی خطاب ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، اور ضلعی جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے کیا ۔بعد ازاں ضلعی ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل صدر عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ اور ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت حافظ محمد بلال نے کی، میٹنگ میں ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر محمد ندیم ملک۔سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سیالکوٹ عبیداللہ اعوان،سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل سمبڑیال محمد ذوالفقار سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل پسرور حکیم اختر، سیکرٹری نشرواشاعت تحصیل ڈسکہ وقاص ریاض نے خصوصی شرکت کی۔ 

آخر میں ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی اور سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.