Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت نااہلی یا غفلت جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے ملازمین مالامال


سیالکوٹ بیورو رپورٹ

ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت نااہلی یا غفلت جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے ملازمین مالامال 
تفصیلات کے مطابق
سیالکوٹ کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں گردونواح غیر قانونی منی پٹرول پمپوں میں دن بہ دن اضافہ سول ڈیفنس کے افیسر جس علاقے میں کاروائی کرنے جاتے ہیں تو اپنے من پسند لوگوں کو پہلے فون کر کے بتاتے ہیں کہ ہم ا رہے ہیں اج کچھ ٹائم اپنا منی پمپ بند رکھنا 
 گلی محلوں میں بھی منی پٹرول پمپوں کے ذریعے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پکڑ رہا ہے 
 اس گھنونے دھندے میں انسانی جانیں خطرے میں سول ڈیفنس مال بٹورنے میں مبتلا عوام سپرد خدا سول ڈیفنس کی ملی بھگت سے کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں منی پٹرول پمپ کے نام پر آگ کی بھٹیاں قائم کی گئی ہیں اس غیر قانونی دھندہ میں سول ڈیفنس کے بڑے بڑے مبینہ طور پر آفسران ملوث پائے جا رہے ہیں سول ڈیفنس کے عملہ کی ملی بھگت سے
 کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں میں منی پٹرول پمپس کے سہولت کاروں سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے بےشمار مقامات پر منی پٹرول پمپس نسب کروا دیے گئے ہیں کھروٹہ سیداں کوٹلی لوہاراں بلانوالہ ہیڈ مرالہ اور گردونواح میں ایک مرتبہ پھر منی پٹرول پمپوں کی منڈی میں تبدیل ہو گیا ہے اور غیر قانونی طور پر غیر معیاری ملاوٹ شدہ کم پیمانہ کیساتھ پٹرول کی فروخت دھڑلے سے جاری کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کبھی بھی کسی بھی وقت بہت بڑا سانحہ ہونےکا شدید خطرہ ہے 
 منی پٹرول پمپ بنانے والوں پر حکومت کو سحت سے سخت پابندی عائد کرنی چاہیے مگر سول ڈیفنس کے کچھ اہلکاروں نے اپنے سربراہ ضلعی حکومت کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے منی پٹرول کے مالکان اور سہولت کاروں کو سول ڈیفنس کے کچھ اہلکار مبینہ طور پر آپنے زور پر یہ غیر قانونی دھندہ کروا رہے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سیالکوت شہر اور گردونواح میں عروج پا گیا ہے اس لیے منی پٹرول پمپوں کا دھندہ عروج پکڑتا جا رہا ہے اعلی حکام فل فورا نوٹس لے کر کاروائی کریں تاکہ سادہ لو شہریوں کو لٹنے سے بچایا جا سکے۔








سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


اللہ تعالیٰ کافضل ہوتا ہے تو عمرہ کا بلاوا آتا ہے.  محمد خالد وسیم..... 

ڈاکٹر منور مرزا کو ادائیگی عمرہ پر مبارکباد. سیاسی سماجی شخصیت..... 
ممتاز سیاسی و سماجی رہنما محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد منور مرزا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نیکیوں کے حصول کے لیے اللہ کے حکموں طاعت بے حد ضروری ہے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے اللہ تعالٰی کی خوشنودی کو پا لیتے ہیں یہ قسمت برات سے مواقع ملتے ہیں کہ اللہ پاک کے گھر میں حاضر ہو کر اس کے حضور اپنی اہ و پکار پیش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد منور مرزا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پراپنی رہائش گاہ آمد پر ویلکم کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حج، روزہ ،نماز، زکوۃ ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کے حکموں کی بجا آوری بھی ہر مسلمان پر فرض ہے ڈاکٹر محمد منور مرزا انتہائی خوش قسمت انسان ہیں جنہوں نے کئی بار عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اللہ تعالی ان کی عبادات اوران کی عمرہ کی سعادت کو قبول و منظور فرمائے اللہ تعالی انہیں ہمیشہ اپنی پناہ اور حفاظت میں رکھے اوروہ دوسروں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں.





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ نان، روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے متحرک

سیالکوٹ۔ 24گھنٹے میں 160انسپکشنز کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ۔ 67تندور مالکان اوور چارجنگ کرتے پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ گرانفروشوں پر 2لاکھ25ہزار 300روپے جرمانہ عائد۔ ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ۔ ایک مقدمہ درج، دو ملزم گرفتار، چار تندور سیل کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر
ہینڈ آؤٹ نمبر149/2024
سیالکوٹ۔21اپریل2024()وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل سخت کر دیا گیا،24گھنٹے میں مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 2افراد گرفتار، 4تندور سیل، 67تندور مالکان پر 2لاکھ  25ہزار300روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پرائس مجسٹریٹس کو 100گرام روٹی کی مقررہ قیمت16روپے،120گرام نان کی مقررہ قیمت 20روپے میں فروخت یقینی بنانے کیلئے واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز چیکنگ ٹیموں نے مجموعی طور پر160تندوروں کی انسپکشن کی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں سے ہرگز کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔











سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سوشل میڈیا پر لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری نوٹس، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس، واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو جس میں ایک لڑکے پر تشدد کا فوری نوٹس لے لیا
ڈی پی او کے حکم پر مقامی پولس نے تشدد کے واقعےمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جو ملزمان کے خلاف تھانہ پھوکلیان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مبینہ ملزمان نے معمولی جھگڑے کی بناء پر 17 سالہ ذوالقرنین کو ملزمان نجیب اللہ، علی، عابد اور غلام دستگیر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔وقوعہ میں ملوث گرفتار ملزمان سے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے
ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے






سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع

 اور جدید نظام متعارف کروایا جائے گا اور پورے صوبے میں صفائی کا یکساں نظام رائج کیا جائے گا اس سلسلہ تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی اوز کو آپریشنل ماڈل پر جائنٹ ورکنگ کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ صفائی کے یکساں اور جدید نظام کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام اور میونسپل سروسز کے معیار اور پائیداری کیلئے درجہ منصوبہ بندی کی جائے۔ یہ بات انہوں نے آج کیمپ آفس ڈسکہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد، ایس ڈی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ عزیر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، حلقہ پی پی 51 کے سیاسی و سماجی رہنما بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ بلدیات میں اصلاحات کی وجہ سے پیدا ہونے والی آسامیوں پر میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی جس سے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر صفائی کا پائیدار نظام متعارف کروانے کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن  کے اندر مجوزہ منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے حالیہ بارشوں میں ڈسکہ سٹی کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاسی پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے مقامی حکام اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور جانفشانی سے فرائض منصبی کے انجام دہی پر ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور تساہل پر سختی سے محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈویلپمنٹ اسکیموں کی مقررہ ٹائم لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات، حلقہ کے عوام کی جانب سے مختلف محکموں کے متعلقہ شکایات کی سماعت کی اور ان کے حل کیلئے احکامات صادر کئے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا

 اور دنیا کی پہلی مسلم ریاست کے قیام کا ناصرف نظریہ پیش کیا بلکہ قیام پاکستان کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح جیسے لیڈر کو قوم کا مقدمہ لڑنے پر آمادہ کیا جس کی بدولت مملکت خدا داد کا وجود دنیا کے نقشہ پر پہلی نظریاتی آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق کے 86 ویں یوم وفات پر بزم اقبال کے زیر اہتمام بیاد اقبال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، ماہر اقبالیات سید ریاض حسین نقوی اور صدر بزم اقبال شمیم خان لودھی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اس موقع پر اقبال منزل کا دورہ کیا اور علامہ محمد اقبال کی تاریخی تصاویر اور زیر استعمال چیزوں کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری ناصرف برصغیر کے مسلمانوں کیلئے تھی پوری وہ  امت کے زبوں حالی پر سخت پریشان تھے اور جس کا اظہار انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے قوم فرمودات اقبال اور اقبال قائد کے  بھولے ہوئے سبق کو پھر یاد کرے اور درپیش چیلنجز کا جواں مردی سے مقابلہ کرے۔ اس موقع پر شاعر مشرق کے درجات کہ بلندی اور مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ سے ملاقات کے بعد  تندور ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،

 محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے رابطہ آفس میں تندور مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حکومت تندور مالکان کی دشمن نہیں بلکہ وہ چاہتی ہے کہ مقررہ نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کئے جائیں اور سلسلہ میں آٹا کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے مسائل سنے جائیں گے اور ان سے  زیادتی بھی نہیں ہونے دی جائے گی۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سیل کئے گئے تندوروں کو کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روٹی  کے مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں تندور مالکان کو حکومتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔ تندور مالکان کے تحفظات اور خدشات حکومت پنجاب تک پہنچائیں جائیں گے اور ان کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت برنس فیسلیٹیشن سنٹر کے تھرڈ پرفارمنس ریویو کے اجلاس کا انعقاد،


 سی ای او پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ جلال حسن، صدر ایوان صنعت تجارت ملک عبدالغفور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار کے علاؤہ 23 صوبائی اور 5 وفاقی محکموں کے مقامی حکام اور نمائندگان۔  نے اجلاس میں شرکت کی۔مینیجر بی ایف سی  سید حیدر منیر نے بتایا کہ بی ایف سی میں اب تک مجموعی طور پر 721 افراد نے مختلف محکمانہ سرٹیفیکیٹس ، این او سی اور لائسنس کے اجراء کیلئے درخواستیں  دین اور 99 ماہرانہ رائے طلب کی گئی اور اب تک 680 این او سیز کا اجراء ہو چکا ہے 24 درخواستیں انڈر پراسس ہیں جبکہ 6 نامکمل درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایف سی سیالکوٹ نے جو این او سیز، لائسنسز اور  سرٹیفیکیٹس کا اجراء کیا ہے اس سے بی ایف سی کو 3 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 245 روپے کی سرکاری فیسیں/ واجبات بھی وصول کئے ہیں۔ سی ای او پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ جلال حسن نے کہا کہ بی ایف سی کامیاب پراجیکٹ ہے جس سے  ناصرف بین الاقوامی بلکہ مقامی سرمایہ کار کا اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام  کاروبار کی ترقی کیلئے  ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہے اور بی ایف سی پرونشل اکنامک  ونڈو کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بی ایف سی کے دورے کریں گے اور وہ بزنس کے فروغ کیلئے اصلاحات پر یقین رکھتی ہیں۔ صدر ایوان صنعت و تجارت ملک عبدالغفور نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے بی ایف سی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے ایوان صنعت و تجارت سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کو بی ایف سی رجوع کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔





سیالکوٹ بیورو رپورٹ


سید عابس مہدی شاہ ڈائریکٹ اسپائر  کالج  نے تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک انسان کو ظلمت کدے سے نکال کر روشنی کی دنیا میں لاتی ہے

، تعلیم غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدارو اطوار کیلئے مثل نشتر ہے ، تعلیم درندگی ، جہالت ، بد اخلاقی اور بد کرداری کی بیخ کنی کا بہترین ہتھیار ہے ۔ تعلیم ایک انسان کو معراج انسانی کراتی ہے ۔ اور ایک انسان کو انسانی خصائل سے آراستہ وپیراستہ کراتی ہے ، غرض کہ تعلیم انسان کو ایک ایسا انسان بناتی ہے کہ جس کو اشرف المخلوقات کے خطاب سے نوازاگیا ہےسرکاری سطح پر بھی جملہ تعلیمی اداروں میں بہتر سے بہتر سیلیبس کی ترتیب وتدوین کی جاتی ہے طلبا جملہ علوم میں امتیازی شان حاصل کر سکیں ۔ مزید کہا کہ طلبا کو عصری علوم سے کماحقہ بہرہ ور ہونے پر تمام تر وسائل بروئے کار لانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جارہا ہے ۔ بہترین معالج ، بہترین انجینئر ، بہترین اساتذہ اور بہترین افسران کو تیار کرنے پرتمام تر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ جو انتہائی خوش آئند بھی ہے اور معاشرے کی اہم ترین ضرورت بھی ۔لیکن ایک انسان کو صحیح معنوں میں انسان بنانے کا نہ ہی کوئی ادارہ ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا بندوبست ، مقام حسرت و افسوس ہے کہ نہ صرف ہمارے تعلیمی ادارے بلکہ والدین بھی اپنے بچوں کو بڑے بڑے ڈاکٹرس ،انجینئرس ، یا افسران بنانے پر دن رات ایک کرتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ایسا والد ہوگا جس کو اپنے بچے کو بہترین انسان بنانے کی فکر دامن گیر ہوگی.





سیالکوٹ:(بیورو رپورٹ)


  مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور انہیں پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی مدد أپ کے تحت  فلٹریشن  پلانٹس لگانے کی مہم کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہیڈ مرالہ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ہیڈ مرالہ  میں فلٹر یشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

  دونوں سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم  کرنے   کے سلسلے میں   چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا  اور انگلینڈ میں ممتاز پاکستانی بزنس مین اور گرینڈ اوورسیز کلب یو کے  چودھری محمد نواز أف باقر پور مہمان خصوصی تھے جبکہ کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ, چیئرمین شہر اقبال فورم سعودی عرب ملک راشد پرویز,  کوأرڈینیٹر زاہد شریف,  صوفی محمد یونس چودھری, سینئر ہیڈ ماسٹر مرید غوث تمیمی, انچارج پرنسپل محترمہ کلثوم  بی بی, اس منصوبے کے محرک ملک غفور شہزاد,  صدر اولڈ سٹوڈینٹس ایسو سی ایشن گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ مرالہ  ڈاکٹر عبدالشکور مرزا,  جرمنی میں مقیم ممتاز پاکستانی  چودھری عمران علی, متحدہ عرب  امارات میں مقیم انجنئیر حبیب احمد مرزا, عرفان علی, اساتذہ کرام اور اسٹاف ممبران بھی تقریب میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی انجنئیر محمد یونس مرزا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی جو مہم شروع اسے مخیر خواتین و حضرات,رفاہی ااداروں اور حکومت کے تعاون سے جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے منظور احمد مرزا کے صاحب زادے احسان مرزا کی مدد سے ڈھلے والی میں پہلا فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے جو کامیابی سے چل رہا ہے۔ اب گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ مرالہ میں سیالکوٹ کے ممتاز صنعت کار شیخ جہانگیر اقبال کی وساطت سے بیلجیم میں مقیم پاکستانی نصر اللہ کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ لگوایا گیا جبکہ اسے چالو کرنے کے لئے سائپرس میں مقیم  پاکستانی محمد جمیل مغل کی وساطت سے سائپرس کے شہری ألپر احمد نے مالی تعاون کیا جبکہ گہرا بور کروانے کے لئے ڈھلے والی کے ممتاز مخیر عبدالشکور نے مالی تعاون کیا جبکہ تھانہ ہیڈ مرالہ میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ میں  چودھری محمد نواز اور ان کی اہلیہ نادیہ مسرت نواز نے مالی تعاون کیا ہے۔  مہمان خاص چودھری محمد  نواز  نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے  فلٹریشن پلانٹس لگانے کی مہم میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  کرواتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے زمین کی اوپر کی سطح پر  پانی کو ألودہ کردیا ہے جس کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں نے انسانی زندگیوں کو اجیرن بنا کررکھ دیا ہے. علاج سے پہلے پرہیز کرکے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے لیکن اگر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کردیا جائے تو ان بیماریوں سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔۔ اس سلسلے میں مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس لگانے کی مہم کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔  چئیرمین شہر اقبال فورم سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے دکھی انسانیت کے خدمات کو سراہتے ہوئے بھرہور تعاون کی یقین دہانی کروا?ی۔ سین?ر ہیڈ ماسٹر مرید غوث تمیمی اور انچارج پرنسپل محترمہ کلثوم بی بی نے فلٹریشن پلانٹس لگانے میں مالی تعاون کرنے والے تمام افراد اور مدینہ ٹرسٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ 


چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے آج میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

 قابض مسلح افواج کے حالیہ گھٹیا ہتھکنڈوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بعد بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔ لیکن اب غیر قانونی طور پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کی معیشت گزشتہ چند سالوں سے تباہ ہو رہی ہے اور بے روزگاری کا کاروباری بحران بڑھتا جا رہا ہے جس پر صحافی اٹھائے جانے اور جیلوں میں ڈالے جانے کے خوف سے اس پر بات نہیں کرتے۔ تشدد کیا جاتا ہے، اس لیے وہ انتظامیہ سے کبھی براہ راست سوال نہیں کرتے کہ کشمیر میں ایسا کیوں ہو رہا ہے، سیب کے درخت نامعلوم افراد کی طرف سے کاٹے جا رہے ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شمالی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی ایسا ہوا ہو۔ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایپل کی مرکزی صنعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جس پر بہت سے کشمیریوں کی روزی روٹی کا انحصار ہے۔
ہم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی برادری پر زور اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کرکے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس طرح کے گھٹیا ہتھکنڈوں کو روکے اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم مظلوم عوام کو امن و امان سے زندگی گزارنے دیں۔ ہم آہنگی پیدا کریں اور انہیں ان کا پیدائشی حق خود ارادیت بھی دیں جس کا وہ گزشتہ سات دہائیوں سے مطالبہ کر رہے ہیں۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 ضلع سیالکوٹ میں مالی سال 2023-24کے دوران73775ملین روپے لاگت سے 107جاری ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل پراگریس41فیصد ہے

 جبکہ 46نئے منصوبوں پر 5201ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے، یہ تفصیلات ایم این اے/کنوینیر چوہدری ارمغان سبحانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، ایم پی ایز چوہدری ارشد وڑائچ، چوہدری طارق سبحانی، رانا عارف اقبال، چوہدری نوید اشرف، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، ارکان اسمبلی کے نمائندہ رانا محمد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف محمود، وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ہائی ویز کی 35، رن روڈ اتھارٹی کی ایک، پبلک ہیلتھ کی 19، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی تین، سپورٹس کی 6، اریگیشن کی 3، ہائر ایجوکیشن کی 4، گورننس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوں کی ایک، ہیلتھ سیکٹر کی چھ، ریسکیو1122، سکول ایجوکیشن، سپشل ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ کی ایک ایک، پبلک بلڈنگز کی 9سکیموں پر کام جاری ہے، ابتک 9242ملین روپے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور فنانشل پراگریس 79فیصد ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے ترقیاتی منصوبوں میں پبلک ہیلتھ کی 38، ہائی ویز کی 4، لوکل گورنمنٹ کی تین اور ہائر ایجوکیشن کی ایک سکیم شامل ہے۔ ایم این اے /کنوئنیر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی چوہدری ارمغان سبحانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جن پراجیکٹس کے لئے مالی وسائل کے ایشوز ہیں، متعلقہ محکمہ جات فوری طور پر حکومت پنجاب سے فنڈز کیلئے رجوع کریں، پراجیکٹس کی تعمیر کے دوران مقررہ وقت اور میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، جن پراجیکٹس پر کام آخری مراحل میں ہے انہیں مکمل کرکے متعلقہ محکموں کے حوالے کرنے کیلئے حتمی تاریخ دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل نالہ جات کی صفائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے، محکمہ انہار بھی اپنے سیم نالوں کی صفائی کروائے، نالہ پلکھوں پر سدھ پل کو رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے جبکہ محکمہ شاہرات بوتھ اور بڑتھ کے مقام پر پلوں کی تعمیر کیلئے تخمینہ جات تیار کرے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور سرکاری وسائل کا درست استعمال ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



سیالکوٹ بیورو رپورٹ


یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں  "سپرنگ 2024" میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے لئے تعارفی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی طرف سے طلبا و طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا

۔ سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، ڈاکٹر اسلم ڈار(ڈین انٹر فیکلٹی، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، کلیم رضا (ڈائریکٹر ایڈمیشنز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، مس روما قدیر (ڈائریکٹر سٹوڈنٹس  فسیلیٹیشن سنٹر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ)، ڈاکٹر رخشندہ سلیم (ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کے ساتھ ساتھ ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ کلیم رضا (ڈائریکٹر ایڈمیشنز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کی طرف سے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا کہنا تھا کہ جس طرح یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے ماضی میں قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح نئے آنے والے طلبا و طالبات کے ساتھ یونیورسٹی آف سیالکوٹ ان کامیابیوں کی روایت کو برقرار رکھے گئی۔ اور انھوں نے طلبا وطالبات کےساتھ یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کو شئیر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمن (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے طلبا و طالبات کے ساتھ بات چیت کی جس میں زندگی کے چیلنجز اور ان کا لچک اور ذمہ داری کے ساتھ سامنا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بصیرت کا تبادلہ کیا گیا.مس روما قدیر (ڈائریکٹر سٹوڈنٹس  فسیلیٹیشن سنٹر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ طلبا وطالبات کی مالی مدد کے لئے مختلف سکالشپز فراہم کرتی ہے۔ اور طلبا وطالبات کسی بھی پریشانی کے سلسلے میں  ڈیپارٹمنٹ ستوڈنٹس فسیلیٹیشن سنٹر وزٹ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر رخشندہ سلیم (ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ) کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ  اپنے طلبا و طالبات کو پڑھائی کے لئے بیرون ملک بھجواتی ہے اور اسی طرح باہر کی یونیورسٹیوں سے بھی طلبا و طالبات یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔ سیشن کے آخر میں نئے آنے والے طلبا و طالبات میں تحائف تقسیم کیے گئے۔




سیالکوٹ بیورو رپورٹ


 تنولی اتحاد تحصیل حسن ابدال کے صدر احمد رشید خان تنولی کی جانب سے آل پاکستان تنولی اتحاد ضلع ہری پور کے ممبران و عہدے داران کے اعزاز میں ان کے حجرہ لب ٹھٹھو میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ہوا جس میں فیاض خان تنولی لب شیر محمد خان تنولی ایڈووکیٹ لب ٹھٹھو فرید خان تنولی لب ٹھٹھو آل پاکستان تنولی اتحاد ہری پور کے صدر خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ سنئیر نائب صدر صالح محمد خان تنولی بدھوڑہ جنرل سیکرٹری ابرار خان تنولی کانگڑہ کالونی ویلج کونسل دیوی کے چیئرمین قاری نور حسین تنولی کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ہری پور کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی ڈاکٹر بنارس خان تنولی کھلابٹ حاجی محمد نسیم تنولی کانگڑہ کالونی ممتاز خان تنولی کانگڑہ کالونی ساجد کریم تنولی کھلابٹ جمیل خان تنولی جیمل سویٹ اڈہ دربند منیر خان تنولی بیٹ گلی سعید خالد تنولی موہڑہ چوک جاوید خان تنولی حسن بائی مرحوم ماسٹر محمد ریاض تنولی کے بھائی حاجی فیاض تنولی بائیاں احمد علی خان فرمان علی تنولی سرائے نعمت خان اختر خان تنولی بائیاں احمد علی خان کسان کونسلر علی اصغر تنولی سرائے نعمت خان سراج خان تنولی گلی امازئی محمد اعظم تنولی بائیاں احمد علی خان اعجاز تنولی بائیاں احمد علی خان آل پاکستان تنولی اتحاد کے ممبران و عہدے داران کی کثیر تعداد سمیت لب ٹھٹھو اتمان آباد حسن ابدال و گردونواح کے رہائشی معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی عید ملن پارٹی میں تنولی اتحاد کے عہد دار مرحوم ماسٹر محمد ریاض تنولی آف بائیاں احمد علی خان کی وفات تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر آل پاکستان تنولی اتحاد کے عہدے داران خانزادہ حیات خان تنولی ایڈووکیٹ حاجی محمد نسیم تنولی صالح محمد خان تنولی و دیگر نے عید ملن پارٹی کے پروقار انعقاد والہانہ محبت اور خدمات کو سراہتے ہوئے قریب کے میزبان احمد رشید خان تنولی شیر محمد خان تنولی ایڈووکیٹ اور فرید خان تنولی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا آخر میں میزبان شیر محمد خان تنولی ایڈووکیٹ اور احمد رشید خان تنولی نے تنولی اتحاد کے اغراض و مقاصد بیان کیے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور قوم کی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور  تمام مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.