رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی مزدوروں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہیں۔
ان کے ہاتھوں سے تیارکی جانے والی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
‘ آجر اور اجیر ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کے مابین اعتماد کا مضبوط تعلق قائم کئے بغیرنا تو معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ
اردو ہینڈ آؤٹ نمبر 162
وقار نقوی/ قاسم عابد
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مظفر پور پھاٹک پر 2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور 14 اگست 2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا
اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے، اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج ، واٹر سپلائی ، فلٹریشن پلانٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پارکس اور واٹر سپلائی کے گھروں کو کنکشن کے لسٹ 1 اور لاٹ 4 کے منصوبے رواں سال کے آخر تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر، خواجہ سلطان ٹیپو کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر روڈ پر چوک لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام پر مجوزہ فلائی اوور کا ڈیزائن اور ڈرائنگ 2 ماہ کے اندر بنا کر دیں اور اس منصوبے کا سیمولیشن ماڈل بنائیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت 36 ہزار 700 گھروں کو پیسپ پراجیکٹ کے گھروں کے اندر تک کنکشن کرکے دیں گے جبکہ پیسپ کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو آپریٹ کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز کا ساما ایگریمنٹ کیا جائےگا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میونسپل۔کمیٹی ڈسکہ کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ مظفر پور پھاٹک پر 2 ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور 14 اگست 2024ء تک مکمل کرلیا جائے گا
اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے، اسی طرح پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں سیوریج ، واٹر سپلائی ،
فلٹریشن پلانٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، پارکس اور واٹر سپلائی کے گھروں کو کنکشن کے لسٹ 1 اور لاٹ 4 کے منصوبے رواں سال کے آخر تک تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے آج ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سیالکوٹ شہر میں پیسپ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، چیف انجینئر پیسپ شیخ طاہر، خواجہ سلطان ٹیپو کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے پیسپ حکام کو ہدایت کی کہ کشمیر روڈ پر چوک لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام پر مجوزہ فلائی اوور کا ڈیزائن اور ڈرائنگ 2 ماہ کے اندر بنا کر دیں اور اس منصوبے کا سیمولیشن ماڈل بنائیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت 36 ہزار 700 گھروں کو پیسپ پراجیکٹ کے گھروں کے اندر تک کنکشن کرکے دیں گے جبکہ پیسپ کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کو آپریٹ کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرز کا ساما ایگریمنٹ کیا جائےگا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے میونسپل۔کمیٹی ڈسکہ کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
بانی پاکستان حضرت قاٸد اعظم محمد علی جناح کے دورہ سیالکوٹ کو 80 سال مکمل ہو گٸے ہیں۔
أج اس تاریخ ساز دورے کی 80 ویں سالگرہ مکمل ہونے پر سیالکوٹ کے ممتاز راٸٹر اور محقق مرزا محمد ارشد طہرانی نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور رکن صوباٸی اسمبلی چودھری طارق سبحانی کو اپنی کتاب قاٸدہ اعظم کا دورہ
سیالکوٹ پیش کی اور انہیں بتایا کہ قاٸد اعظم أج کے دن 80 ,سال قبل مسلم لیگ پنجاب کے تین روزہ سالانہ صوباٸی اجلاس میں شرکت کے تشریف لاٸے تو زندہ دلان سیالکوٹ نے ان کا فقیدالمثال استقبال کر کے انہیں خوش أمدید کہا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اس اجلاس کی کامیابی کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس اجلاس میں صوبہ پنجاب کو پاکستان میں شامل کرنے کی مخالف جماعت یونی نسٹ پارٹی کے دس ارکان اسمبلی نے اپنی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا
جبکہ اجلاس میں کٸے جانے والے فیصلوں اور عوام کے ٹھاٹھے مارتے ہوٸے سمندر کی وجہ تحریک پاکستان کو ایک نیا جوش و خروش اور جذبہ ملا اور 1945-46 کے انتخابات میں مسلم لیگ کو تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوٸی اور صرف تین سال کے عرصہ کے بعد پاکستان معرض وجود میں أگیا۔ مدینہ ٹرسٹ کے کوأرڈی نیٹر عبدالشکور مرزا نے قاٸد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لٸے ہمیں مل جل کر تقریبات اور اسے نٸی نسل کو أگاہ کرنے کے اقدامات کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی چاہٸیں ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے جن تین اہم مقامات پر قاٸد اعظم تشریف لے گٸے انہیں قومی ورثہ قرار دیا جاٸے۔ ان میں تالاب شیخ موالا بخش , مولوی میر حسن ہال گورنمنٹ مرے کالج اور سول ریسٹ ہاٶس خیابان اقبال سیالکوٹ کینٹ شامل ہیں۔ رکن صوباٸی اسملی چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوٸی ہے کہ سپوت شہر اقبال مرزا ارشد طہرانی نے دورہ قاٸداعظم کی یاداشتوں کو اکھٹا کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مرزا ارشد طہرانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ قاٸد اعظم کے دورہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لٸے اپنے تمام وسائل بروٸے کار لاٸیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے آج بزنس فیسلیٹیشن سنٹر (بی ایف سی) سیالکوٹ کا دورہ کیا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
حکومت پنجاب کی جانب سے بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری،
کارپوریٹ سیٹ اپ میں تبدیلی، پراجیکٹ کے نام کی رجسٹریشن اور تبدیلی، بجلی ، گیس، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کے کنکشنز کیلئے این او س کے اجراء سمیت نئے کاروبار کے آغاز کیلئے دیگر اہم اجازت نامے، این او سی، سرٹیفیکیٹس اور لائسنسز کے حوالے سے موصول ہونے والے درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان پر پیش رفت کا جائزہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بی ایف سی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سروسز کے معیار کو جتنا بہتر بنایا جائے گا اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور معاشی سرگرمیاں پروان چڑھے گی جس سے سیالکوٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ بی ایف سی کی سروسز کی معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے اس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبہ میں قائم بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے دوروں کا آغاز کررہی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق بی ایف سی کے آپریشن کو شفاف اور سہل بنانے کے ساتھ ساتھ اصلاحات بھی کی جارہی ہیں اس کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بی ایف سی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور پوائنٹ ٹو پوائنٹ ایشوز کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
پنجاب ایمرجنسی۔سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ
گوجرانوالہ ڈویژن کی ریسکیو ٹیموں کے مابین فائر ریسکیو چیلنج کا انعقاد
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریسکیورز کی فائر آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیئے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی زیر قیادت مقابلہ جات کا آغاز کر دیا گیا ہے.
جس میں۔ڈویژن کے چھ اضلاع سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، نارووال،منڈی بہالدین، حافظہ آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گئیں
اس سلسلے میں مقابلہ جات کا آغاز ریسکیو ٹیم سیالکوٹ اور نارووال کے درمیان فائر ریسکیو چیلنج کے مقابلہ کا انعقاد سیالکوٹ میں کیا گیا۔
ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ نارووال ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد نعیم کر رہے تھے۔
مقابلہ جات میں بلڈنگ میں آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کر کے بلڈنگ کی بلند عمارت/ چھت یا دھوئے میں پھنسے لوگوں کو بچانا آگ پر قابو پانا اور زخمیوں کو بروقت اسپتال منتقل کرنے کی مشق کا عملی نمونہ کر کے دکھایا گیا
ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کے ہمراہ ٹیم میں اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا اور عمران منور سلیمی، فیصل جاوید بھی شامل تھے
ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے دونوں ٹیموں کی پرفارمنس کو پرکھا اور اطمینان کا اظہار کیا
مزید براں انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چھ اضلاع کی ٹیموں کے مابین یہ مقابلہ جات ہو گے اور جیتنے والی بہترین ٹیم ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں فائر فائٹر کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے مقابلہ میں حصہ لے گی۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فیاض بٹ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جمیل، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق تعلیم، صحت اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے، کم سے بچوں سے گھروں، ورکشاپس یا فیکٹری میں مزدوری کروانا قانون کی صراحتاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور ریاست کو ملکر بچوں کو استحصال سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے بغیر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی یہ بنیادی و اخلاقی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ناصرف خود قوانین کا احترام کریں بلکہ اگر کسی جگہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی دیکھے اور اس کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہیلپ لائن نمبر 1121 پر کال کریں۔ شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فیاض بٹ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد جمیل، انچارج وویمن کرائسسز سنٹر عمران کسانہ سمیت وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق تعلیم، صحت اور خوراک ہر بچے کا بنیادی حق ہے، کم سے بچوں سے گھروں، ورکشاپس یا فیکٹری میں مزدوری کروانا قانون کی صراحتاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور ریاست کو ملکر بچوں کو استحصال سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے بغیر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کی یہ بنیادی و اخلاقی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ناصرف خود قوانین کا احترام کریں بلکہ اگر کسی جگہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی دیکھے اور اس کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہیلپ لائن نمبر 1121 پر کال کریں۔ شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
قتل کے مقدمہ کا انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم بیرون آزربائیجان (باکو) سے گرفتار
تفصیلات کے مطابق ملزم اشتہاری ذیشان نواز نے پانچ سال قبل 2019 میں تھانہ کوتوالی کے علاقہ پیرس روڈ پر ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر ملزم کے ریڈوارنٹ جاری ہوئے اور سپیشل ٹیم کی مدد سے ملزم ذیشان نواز کو بیرون ملک آزربائیجان (باکو) سے گرفتار کر لیا ہے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے
مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی. ڈی پی او سیالکوٹ
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی تزئین نو کے پراجیکٹ پر 90 فیصد سول ورک مکمل کرلیا گیاہے، 54 ہزار اسکوائر فٹ پر کام مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا ہے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اور 30 مئی 2024 تک منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
یونین کونسل کھروٹہ سیداں کا گاؤں موضع ڈھپئی اس جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہر مہینے بل ادا کر دیتے ہیں مگر اج تک ہم نے گیس جلا کر بھی نہیں دیکھی شہریوں کا متعلقہ ایم این اے اور محکمہ سوئی گیس کے اعلی افسران سے درینہ مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
یونین کونسل نمبر 44 کھروٹہ سیداں کا گاؤں موضع ڈھپئی اس جدید دور میں بھی گیس جیسی سہولت سے محروم ہے اس کے ارد گرد تمام علاقوں میں لوگ گیس استعمال کر رہے ہیں مگر بد قسمتی سے موضع ڈھپئی کے رہائشی گیس کی سہولت سے محروم ہیں
الیکشن میں کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے جاتے موجودہ ایم این اے نے وعدہ کیا تھا کہ موضع ڈھپئی میں گیس کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا ابھی تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا عرصہ دراز سے بغیر گیس جلائے ہر مہینے بل جمع کرواتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا موضع ڈھپئی کے رہا شیوں نے ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی اور محکمہ سوئی گیس کہ اعلی افسران سے
پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ درینہ مطالبہ خل کیا جائے تاکہ ہمارے علاقے کے لوگ بھی گیس جیسی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
سیالکوٹ بیورو دپورٹ
پسرور ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انور گھمن کے خلاف عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ انور گھمن نے شہری کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے حوالات میں بند کر رکھا تھا
سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس، تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار مقدمہ درج
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ ملزمان نے معمولی رنجش کی بناء پر نوجوان شہری امیر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔گرفتار ملزمان سے اصل حقائق کی بابت تفتیش جاری ہے
تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈی پی او سیالکوٹ
پاکستان میں مزدور طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے: انجینئر محمد ابرار
انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہابے
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
یکم مئی یومِ مزدور اور تلخ حقیقت کہ وطنِ عزیز میں مزدوروں کے نام پر مزدور نہیں بلکہ اشرافیہ، بیوروکریسی سرکاری اداروں کے افسران اور تمام عملہ چھٹی کرتا ھے. ائرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر مزدوروں سے اظہارِ یکجہتی کیا جاتا ھے،
اور جس مزدور کے نام پر چھٹی کی گئی وہ اپنے بچوں کی روزی روٹی کمانے کے لئے مزدوری کرنے جاتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر الیکٹرانک میڈیا ڈسکہ پریس کلب انجینئر محمد ابرار اپنے بیان میں کیا، مزید انہوں نے کہا یکم مئی کو مزدوروں کا دن محنت کی حرمت عظمت کی علامت ہے، جبکہ یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبرواستبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ اس شہرمیں مزدورجیسا دربدر کوئی نہیں "جس نے سب کے گھر بنائے اس کا گھر کوئی نہیں "یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں.
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ماہ اپریل کے دوران گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
، اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 1724 ناجائز منافع خوروں پر 65 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد ، 37 مقدمات درج ،
84 کاروباری مرکز سیل کئے گئے ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 46381 دکانوں ، بازاروں ، مارکیٹس میں پرائس انسپکشن کیں اس دوران مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی گئی، گرانفروشوں پر جرمانوں ، مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیموں نے تندوروں کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی مجموعی طور پر 2312 تندوروں کو چیک کیا گیا ہے مقررہ قیمتوں سے زائد نرخ پر روٹی اور نان فروخت کرنے والے 700 افراد پر 23 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈاکٹر رانا قربان علی خاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ کے زیرنگرانی زمیندار بھائیوں کو سموگ کی روک تھام کے لیے دھان کے مڈھوں اور پرالی كو آگ لگانے سے جو سموگ کا باعث بنتی ہے
اُسکی روک تھام کے لیے ارزاں قیمت پر سبسڈی ریٹ پر سُپر سیڈر ،ہیپی سیڈر اور رائس شریڈر دیئے جا رہیں ہیں اِن پر پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے٪ 60 سبسڈی دی جاۓ گی ۔اِس کے لئے زمینداروں کو اپنے ٹریکٹر کے کاغذات (گورنمنٹ کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق)،شناختی کارڈ ،100 روپے والے سٹام پر درخواست مورخہ ۔2024-05-07 تک محکمہ زراعت ضلع سیالکوٹ کے ضلعی ،تحصیل اور مرکز لیول کے دفاتر سے درخواست فارم مُفت حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔محکمہ زراعت (توسیع) ضلع سیالکوٹ زمینداروں کی خدمت کے لیے دن رات پیش خدمت ہے ۔زمینداروں سے درخواست ہے کہ بڑھ چڑھ کر درخواستیں دیں اور سبسڈی حاصل کریں ۔