Type Here to Get Search Results !
https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/live/ads?sz=640x480|970x250|980x120|980x90|970x90&iu=/23129588492&env=vp&impl=s&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&url=[referrer_url]&description_url=[description_url]&correlator=[timestamp]

ہاتھی کے دانت دکھانے کو اور کھانے کو اور یہ محاورہ اپ نے سنا ہوگا ایسے سچ کر دکھایا پلی توپ خانہ اور رخیم پور کھچیاں کے تندور مافیہ اور بڑے بڑے ناموں والے ہوٹل مالکان نے

ہاتھی کے دانت دکھانے کو اور کھانے کو اور یہ محاورہ اپ نے سنا ہوگا ایسے سچ کر دکھایا پلی توپ خانہ اور رخیم پور کھچیاں کے تندور مافیہ اور بڑے بڑے ناموں والے ہوٹل مالکان نے


 سید عارف حسین شاہ

پلی توپ خانہ رخیم پور کھچیاں اور دیگر علاقوں میں

حکومت پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے تندور مافیہ اور ہوٹل مالکان سرکاری ریٹ لسٹ لگا کر انتظامیہ کی انکھوں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ نان روٹی پرانے ریٹ پر فروخت کر رہے ہیں گاہک جب سوال کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے جاؤ یہاں سے ملتی ہے جا کے لے لو گورنمنٹ کے ریٹ پر ہم نان روٹی نہیں دے سکتے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کمشنر گوجرانوالہ ڈی سی سیالکوٹ سے فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ غریب لوگ سستی روٹی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔





تھانہ مراد پور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے  4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 چاند گاڑی نقدی1 لاکھ 10 ہزار روپے، اور اسلحہ ناجائز برآمد


 سید عارف حسین شاہ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ مراد پور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے ڈکیتی اور راہزانی 30 سے ذائد وارداتوں میں ملوث قمر عرف قمرو گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان  کی شناخت. 

1. قمر عباس ولد منور حسین قوم ماچھی سکنہ گلی نمبر 2 محلہ اسلام پورہ جڑانوالہ ضلع فیصل آباد حال مراد پور

2. فرحان ولد شوکت حیات قوم چیمہ سکنہ چک نمبر 2 بھہلوال ضلع سرگودھا 

3. حماد ارشد ولد ارشد جٹ سکنہ بو چڑخانہ رنگپورہ

    4۔شہباز ولد غلام رسول قوم پٹھان سکنہ پکا گڑھا

لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ،10موٹر سائیکلیں، 01 عدد چاند گاڑی نقدی1 لاکھ  10 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03عدد پسٹل 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گیڈ

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔ 






بانی پاکستان حضرت محمد علی جناٖح کے معتمد ساتھی قاضی محمد عیسیٰ کے صاحبزادے اور عالمی شہرت یافتہ ترقیاتی ماہر قاضی عظمت عیسیٰ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام نے  جس طرح تحریک پاکستان میں بھر پور کردار  ادا کرکے پاکستان کو معرض وجود میں لانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا وہ اب تعمیر پاکستان میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے


 سید عارف حسین شاہ

 ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں کالج کے سابق طلباء کی تنظیم دی سیالکوٹ مرے آٗئٹس، سٹی میگ، حکیم محمد اسلم ویلفیئر ٹرسٹ اور مدینہ ٹرسٹ ہیڈمرالہ کے زیر اہتمام  28اور  30 اپریل1944   ء  کو قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج  سیالکوٹ  پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا  نے کی جبکہ اس میں شہراقبال فورم اسلام آباد امجد فاروق، ممتاز محقق و کالم نگار محمد آصف بھلی، منصف  قائد اعظم کا دورہ سیالکوٹ  محمد ارشد طہرانی، صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ،   سابق  ایم پی اے  ذوالفقار  غوری،اسلام آباد کے سینئر صحافی شہزاد سید، چیئرمین سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر خالد لطیف، سابق طالب علم و صحافی جنید آفتاب، کوآرڈی نیٹر، دی سیالکوٹ مرے آٗئٹس عبدالشکور مرزا  اور جنرل سیکرٹری  سول سوسائٹی نیٹ ورک ڈاکٹر محمد ریاض بھی موجود تھے۔ نظامت  کے فرائض پروفیسر مہر محمد الیاس نے سر انجام دئیے۔ مہمان خصوصی قاضی عظمت عیسیٰ  نے ان کے والد محترم کی وجہ سے جو پیار دیا ہے اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔  انہوں نے سیالکوٹ کے تحریک پاکستان کے کارکنوں  اور گم نام سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کالج میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب  میں قاضی عظمت عیسیٰ نے ان کے والد محترم قاضی  محمد عیسیٰ کی طرف سے    30 اپریل1944  کے اجلاس  میں فلسطین کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار داد کو موجودہ وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے آج کے اجلاس میں میں بھی پیش کیا تو تمام شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے اس کی تائید کی جبکہ  محمد آصف بھلی نے قائد اعظم کے دورہ سیالکوٹ کے دوران استعمال ہونے والے تینوں اہم مقامات موری میر حسن ہال،  تالاب شیخ مولابحش اور سول ریسٹ ہاؤس کو قومی ورثہ قرار دینے کی قرارداد پیش کی جسے تمام شرکاء نے منظور کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز مرزا  پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے تحریک پاکستان  میں مرے کالج کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور قاضی عظمت عیسیٰ کی طرف سے اس تقریب میں تشریف لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔







کشمیری بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین راجہ سکندر خان ڈائیسپورا کی نمائندگی کرنے والے اور معروف تھنک ٹینک گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کو سنٹرل لندن میں سٹاپ ہیومن ٹریفکنگ ورلڈ وائیڈ سیمینار میں مہمان مقرر کی حیثیت سے اعزاز سے نوازا گیا جہاں تمام مہمانوں اور نمایاں مہمان مقررین نے پورے برطانیہ سے شرکت کی۔ 


 سید عارف حسین شاہ

انسانی اسمگلنگ کے سب سے گھناؤنے جرم کے بارے میں اپنے خیالات اور آگاہی کا اظہار کیا اور ملٹی بلین ڈالر کی انسانی اسمگلنگ کی تجارت سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اس گھناؤنے کاروبار میں بے گناہ رضاکارانہ مردوں، عورتوں اور بچوں کا اغوا اور اسمگلنگ شامل ہے جنہیں غلامی، جبری مشقت اور جنسی استحصال اور دنیا کے مختلف حصوں میں سمگل کیا جاتا ہے۔

کانفرنس کا آغاز ڈاکٹر ایس رمزی کے استقبالیہ خطاب اور تقریب کے تعارف سے ہوا، اس کے علاوہ سیف بکسی اور علی جاوید نے انسانی اسمگلنگ اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں بہت جامع انداز میں خطاب کیا اور ریحانہ علی نے انسانی اسمگلنگ اور ان کی غلامی کے مقابلے کو سمجھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 مہمان مقررین کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تاکہ وہ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

پہلے مقرر برٹش پارلیمنٹ کے سابق ممبر کیتھ بیسٹ تھے اس کے بعد چیرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان، پیس پلینٹ کے سربراہ لارڈ ڈنکن میک نیئر، لیڈی کینڈل جگر ایک صحافی، پریزینٹر اور مصنف، شوکت علی چیئر آف فرینڈز آف لیبر پارٹی, لورنا مارہ اقوام متحدہ کی خواتین کی سفیر، چیریٹی بیگنز ایٹ ہوم سے سلیم اعوان، میڈیل ٹرسٹ سے سارہ ٹینینٹ، بائیہنڈ کنفلیکٹ سے ایڈنا فرنینڈز، البانوی/کوساوان ٹریفکنگ وکٹم پروٹیکشن سے ریمی دولی اور کرسٹیانا بیکر ایک ٹیلی ویژن پریزینٹر، صحافی اور مصنف۔

تمام مہمان مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سٹاپ دی ہیومن ٹریفکنگ ورلڈ وائیڈ کی ٹیم کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم عزم کا اظہار کیا۔

چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نے اپنے خطاب میں تقریب کے منتظمین کو انسانیت کی خاطر اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے شاندار کام کرنے پر سراہا، راجہ سکندر نے مزید کہا کہ اسلام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے کسی معصوم جان کو بچا لیا یہ ہے کہ اگرچہ آپ نے پوری انسانیت کو بچایا ہے اور اس اربوں ڈالر کی تجارت کو ہم بڑے گروہوں اور مافیاز سے نمٹ رہے ہیں اور ہم سب کو منتظمین کی اخلاقی اور مالی مدد کرنی چاہیے تاکہ عوام کو انسانی اسمگلنگ کی مزید آگاہی پیدا کی جا سکے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے۔





پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام مزوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم مئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا


 سید عارف حسین شاہ

تقریب میں ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ، ایم پی اے چودھری طارق سبحانی مہمانان خاص اور صدارت چودھری محمد اشر ف صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن پنجاب نے کی۔

 رکن صوبائی اسمبلی  محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور محنتی مزدوروں کی ہنر مندی کا لوہا پوری دنیا مانتی ہیں ان کے ہاتھوں سے تیارکی جانے والی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اسی طرح یہاں کے برآمد کنندگان دنیا کے کونے کونے میں جاکر پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کرواتے ہیں اور وطن عزیز کیلئے اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں‘ آجر اور اجیر ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں دونوں کے مابین اعتماد کا مضبوط تعلق قائم کئے بغیرنا تو معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی مزدوروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یوم مزدور کے سلسلہ میں وزیر آباد روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں _پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راکین صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام، چودھری طارق سبحانی، یوسف حسن باجو ہ  چیئرمین پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن،، عبدالشکور مرزا، شیخ شفیق الرحمن،، چودھری محمد اشرف صدر PWF پنجاب،، نوید انجم بٹ،حافظ محمد اختر، آصف خان، کے علاوہ مختلف ورکرز/ ٹریڈ یونین کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب محنت کشوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے اور مزدوروں کوسوشل سیکیورٹی، صحت اور تعلیم کے تمام سہولیات کی بروقت فراہمی اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے متعلق لیبر یونینز کے خدشات اور تحفظات کا ازالہ کیا جائے گااور مزدوروں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے افسران کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے تاہم وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے سارا سال حاضر ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے خون پسینے سے صنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک مزدوروں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مزدور پاکستان کی اہم شہری ہیں اور کو مراعات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں رکھی جائے گی۔تقریب سے لیبر یونین کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک محنت کش اپنی جسمانی اور فکری استعداد کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرتی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا ہے اس لئے حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ محنت کشوں کے جائز ضروریات زندگی کے مطابق ان کو معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ معاشی مسائل کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اہلیت اور محنت کے مطابق معاوضہ اگر بروقت ادا کیاجائے تو محنت کشوں کے گھروں کے چولہے کبھی ٹھنڈے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرمؐ نے فرمایا”مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے پہلے ادا کرو“





پنجاب ایمرجنسی۔سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ 

گوجرانوالہ ڈویژن کی ریسکیو ٹیموں کے مابین فائر ریسکیو چیلنج کا انعقاد 


 سید عارف حسین شاہ

میڈیا نمائندہ سیالکوٹ کے مطابق ریسکیورز کی فائر آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی زیر قیادت مقابلہ جات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

، جس میں۔ڈویژن کے چھ اضلاع سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، منڈی بہالدین، حافظہ آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گئیں۔ اس سلسلے میں مقابلہ جات کا آغاز ریسکیو ٹیم سیالکوٹ اور نارووال کے درمیان فائر ریسکیو چیلنج سے کیا گیا جو سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ 

ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ نارووال ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  محمد نعیم کر رہے تھے۔ 

مقابلہ جات میں بلڈنگ میں آگ لگنے کی صورت میں۔بروقت کاروائ کر کے بلڈنگ کی بلند عمارت/ چھت یا دھوئے  میں پھنسے لوگوں کو بچانا, آگ پر قابو پانا اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے کی  مشق کا عملی نمونہ کر کے دکھایا گیا۔ 

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد  کے ہمراہ ٹیم میں اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا اور عمران منور سلیمی، فیصل جاوید بھی شامل تھے۔ 

ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے دونوں ٹیموں کی پرفارمنس کو پرکھا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ 

مزید براں انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے چھ اضلاع کی ٹیموں کے مابین یہ مقابلہ جات ہو گے اور جیتنے والی بہترین ٹیم ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں۔فائر فائٹر کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے مقابلہ میں حصہ لے گی۔





پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے وفد نے مرکزی صدر میاں امجد علی کی قیادت میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں سے ملاقات کی 


 سید عارف حسین شاہ

 وزیر تعلیم کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ایجوکیشن منسٹر بننے پرمبارک باد  پیش کی جس پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے پنجاب ٹیچرز یونین کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں پنجاب ٹیچرز یونین نےاساتذہ پنجاب و تعلیمی مسائل پر مبنی سترہ نکاتی ایجنڈا پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں سے پنجاب اسمبلی ہال لاہور میں  مرکزی صدر میاں امجد علی کی قیادت میں میٹنگ کی، اساتذہ مسائل پر پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر میاں امجد علی ،رائے غلام مصطفی ریاض مرکزی چئرمین،مرزا طارق محمود مرکزی جنرل سیکرٹری ، رائے محمد عبداللہ مرکزی سینئر نائب صدر، چوہدری محمد ارشد گل مرکزی وائس چیئرمین، رانا محمد خالد مرکزی نائب صدر، محمد اکبر کمبوہ صدر جنوبی پنجاب، محمد عادل وڑائچ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب، سردار ظفر اللہ خاں میڈیا ایڈوائزر جنوبی پنجاب ،میڈم زنوبیہ میری سینئر نائب صدر(شعبہ خواتین) محمد یونس مغل انفارمیشن سیکرٹری، خلیل احمد چوہدری، یوسف سہوترا، لیاقت علی گجر، ڈاکٹر محمد رفیق، چوہدری عبید الرحمن ،چوہدری ساجد دھوتھڑ ،ظفر اقبال چیمہ و دیگر نے  وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں کو پیش کئے گئے ایجنڈا پر بریفنگ دی جن میں اساتذہ و ملازمین کی آپ گریڈیشن، ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی غیر مشروط مستقلی، پنجاب بھرمیں تدریسی و غیر تدریسی ہزاروں خالی آسامیوں پر مستقل بھرتی،ان سروس پروموشن ایشوز، تعلیمی اداروں کی نجکاری، قیامت خیز مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں، پینشن اور الاؤ نسسز میں اضافہ، Bs اساتذہ کی پروموشنز ،pet اور AT اساتذہ کی پروموشنز ،تعلیمی اداروں کو بلا تاخیر کتب کی فراہمی و تدریسی کمرہ جات، ٹرانسفر پالیسی میں Str کی شرط کا خاتمہ و دیگر مسائل شامل تھے ان پر طویل بحث و مباحثہ کے بعد وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے سٹارز ہیں۔ اساتذہ  قائدین سے مشاورت کے ساتھ پالیسی بنائیں گے ۔اساتذہ و تعلیمی مسائل کے حل کے لئے میں دن رات کوشاں ہوں۔ پنجاب   بھر میں ہم ایجوکیشن  آفیسر ز کی تعیناتی میرٹ پر کر رہےہیں، تعلیمی اداروں کی کثیر تعداد کو آپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اساتذہ کے تعاون سے انشاء اللہ پنجاب بھر میں  تعلیمی انقلاب برپا کریں گے ،انہوں نے اساتذہ نمائندگان کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ بہت جلد اساتذہ و تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے نمائندگان نے وزیر تعلیم پنجاب کی یقین دھانی پر ان کا شُکریہ ادا کیا۔






صحافی معاشرے کااصل چیرہ سامنے لاتے ہیں. خواجہ عامر جاوید سید عارف حسین شاہ سہیل بٹ


 سید عارف حسین شاہ

ملک و قوم کے محب وطن صحافیوں کوانکے حقوق دئیے جائیں. ممبران سیالکوٹ پریس کلب  

صحافت کا عالمی دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم صحافی اپنے آپ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری قلم سے لکھا ہر لفظ مظلوم کی حمایت میں اور معاشرتی سدھار کیلئے لکھا جائے گا ،یوم صحافت پر ہم پروفیشنل جرنلسٹ یہ عہد کرتے ہیں کہ ہماری زبان معاشرے کی برائی کے خاتمے اور معاشرے کی اصلاح اور تشکیل کی معاونت کے لیے اٹھے گی ، عہد کرتے ہیں کہ نظام مصطفیٰ و ملک و قوم کی حرمت پر ہمارا قلم کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ملکی عزت و وقار کیلئے لکھیں گے اور اندرون و بیرون ملک ہم اپنی ریاست پاکستان، قوم اور اپنے قومی اداروں کی حرمت کے پاسبان و سفیر بنیں گے ان باتوں کا اظہار عالمی یوم صحافت کے موقع پر منعقدہ فکری نشست کے دوران سنئیر صحافی و اینکر پرسن خواجہ عامر جاوید سید عارف حسین شاہ سہیل پٹ نے کیا. اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اپنے خطاب میں ورلڈ جرنلسٹ ڈے کے حوالہ سے شرکاء صحافیوں الحاج نسیم صدیقی، یوسف مکھنی بت، عرفان عفی میاں شرف الدین، رانا محمد شفیق، شاہین مغل آف سمبڑیال، پروفیسر زوالفقار زکریا، مہر فیصل بوٹا، محمد عمر بٹ ،  ملک کاشف ، میڈم عائشہ، حفصہ، ہود شرف میاں آف سمبڑیال پریس کلب، محمد ادیب بٹ، مسز عائشہ،اویس ھاشمی، عتیق بت، لئیق اے ملک، ابوبکر، سعد بٹ، محمد اسلام بٹ، محمد رمضان، شبیر حجمی، اویس یوسف بٹ، شہباز احمد المعروف ریمبو ، خواجہ نادر جاوید بٹ آف لاہور پریس کلب نے کہا کہ گرین جرنلزم کے حامل ورکنگ جرنلسٹس ریاست سے اپنے جائز حقوق کی ڈیمانڈ کرتے ہیں. ہم صحافی حکومتی جوڑ توڑ کا حصہ بننے کی بجائے مستحکم پاکستان اور ملک و قوم اور قومی سلامتی سمیت دیگر اداروں کے عزت و وقار کے داعی ہیں عدالت عظمیٰ ہم صحافیوں کے حقوق اور ریاست ہم گرین جرنلزم کے حامل محب وطن پاکستانی صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرے

آخر پر سنئیر صحافی الحاج نسیم صدیقی آف انترنیشنل یونین آف جرنلسٹس نے دنیا بھر کے صحافیوں کو ورلڈ جرنلزم ڈے پر مبارک باد پیش کی اور ملک و قوم پر جان نچھاور کرنے والے شہداء وطن اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کرائی.



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.