سیالکوٹ بیورو رپورٹ
کوٹلی لوہاراں مشرقی مغربی
گیس ری فیلنگ کا دھندا عروج پکڑ گیا گزشتہ دنوں گیس سے جھسنے والی معصوم بچی دم توڑ گئی
تفصیلات کے مطابق
کوٹلی لوہاراں مشرقی سلنڈر سے جھلسنے والی آمنہ چل بسی۔ آگ سے والدہ کی بھی آنکھ ضائع۔ آمنہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی۔ تفصیل کے مطابق
کوٹلی لوہاراں مشرقی گیس سلنڈر کی ری فلنگ دکان پر سلنڈر ری فل کرتے ہوئے نوزل کھل گئی دکان کے آس پاس تندور تھے جو آگ بھڑک اٹھی جس سے راہ گیر آمنہ اور اسکی والدہ شیدی جھلس گئی۔ گذشتہ روز آمنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ جبکہ اسکی والدہ کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او سیالکوٹ نوٹس کہ اپیل ہے۔
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث کا ڈی جی لیبر سیدہ کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولز اور ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ،
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب نعیم غوث نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ورکرز کیلئے مالکانہ حقوق پر رہائشی کالونی اور ان کے بچوں کیلئے سکولز کی تعمیر کیلئے چمبر آف کامرس اور ورکرز یونین کی مشاورت سے مجوزہ پراجیکٹ کابینہ کو بھجوائے جائیں گے اور جلد ان منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صوبہ کے اضلاع کے دوروں کا مقصد ان سکلز ورکرز کو کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے اور ورکرز کے کام کرنے کی جگہ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے،
انہوں نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں تاجر برادری کے کلیدی کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ نے ایک ایسی لیبر فورس بنانے کے وژن کے ساتھ پالیسیاں مرتب کی ہیں جو قومی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل ہو۔ نعیم غوث نے صنعتی ترقی میں لیبر کے بنیادی کردار پر زور دیتے ہوئے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے لیبر مینجمنٹ اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے تاجر برادری سے مسلسل تعاون کی خواہش کی۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب وہاب جہانگیر نے کاروباری برادری اور سرکاری محکموں کے درمیان اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے ہموار تعاون کیلئے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکول اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال کو دور حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کہا جائے اور ورکرز کی گرانٹس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی حصول کے مشترکہ وژن کے ساتھ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے دونوں اطراف سے عزم پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفئیر سیدہ کلثوم حئی نے انڈسٹریز کی انسپکشن، ورکرز کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزئشن، چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور محکمہ کے متعلق شکایات کی بابت جوابات دیئے۔ قبل ازیں سیکرٹری لیبر ویلفئیر و انسانی وسائل نعیم غوث اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ قائد اعظم ورکرز ویلفیئر گرلز/بوائز سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بچّوں کو فراہم کی جانے والی تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پلے گروپ میں بچوں کیلئے فوڈ اور دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ زیر غور ہے۔ انہوں نے لیبر یونین کی جانب سے نئے ورکرز ویلفیئر سکولوں کے قیام کیلئے تجاویز اور آراء طلب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اور تعلیمی اور صحت کی سہولیات کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سیکرٹری لیبر ویلفئیر نعیم غوث نے قائد اعظم ورکرز ویلفیئر سکولوں میں کمپیوٹر لیب کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور ڈی جی ایل ڈبلیو کلثوم حئی کے ہمراہ ورکرز ویلفیئر سکول کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔اس موقع ڈائریکٹر لیبر ویلفئیر ہیڈ کوارٹر محمد شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر طیب ورک، لیبر لیڈر نیاز احمد ناجی، سماجی کارکن عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمحد ذوالقرنین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے مون سون اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے انتظامات سمیت ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر DDMC کوان نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ضلعی سطح پر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ضلعی اداروں کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے ضلع میں ممکنہ سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں، نہروں اور دریاوں کی صورتحال اور گزشتہ آنے والے سیلابی ریلوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ مزیداں براں انہوں نے بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور مہکموں کا باہم رابطے اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دو فرضی مشقوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ضلعی ادارے حصہ لیتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ممکنہ سیلاب کے حوالے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ تمام ضلعی ادارے ہر ممکنہ تیاری کو یقینی بنائیں، مہکمہ انہار کسی بھی قسم کی فلڈ وارننگ کی بروقت اطلاع دیں۔ نالوں کی بھل صفائ بھی مکمل کر لی جائے۔ ریسکیو 1122بھی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
رہنما پاکستان مسلم لیگ لیگ ن سید توقیر محسن کی والدہ ماجدہ سید نوید المعروف نیدی شاہ سیمنٹ والے کی چچی
قضائے الہی سے وفات پا گئی ان کو ان کے ابائی گاؤں کھروٹہ سیداں چٹی خانگاہ والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سیاسی سماجی مذہبی صحافی و وکلاء کے علاوہ سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی سید فقیر محسن شاہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین.
سیالکوٹ سے سید عارف حسین شاہ
پسرور ایس ایچ او تھانہ سبزپیر قتل کے مدعی کو ہراساں کرکے قتل کے مقدمہ میں صلح کرنے پر آمادہ کرنے لگا مدعی مقدمہ سمیت گواہان کو بھی چھ گھنٹے غیر قانونی طور پر حوالات میں بند کردی
ا مدعی کی طرف سے ایس ایچ او سبزپیر کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ڈی پی او سیالکوٹ کو درخواست دے دی گئی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ائی جی پنجاب ار پی او گوجرانوالہ ڈی پی او سیالکوٹ فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
سیالکوٹ سے سید عارف حسین شاہ
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک عطاء اللہ کی زیر نگرانی آرمی پبلک سکول سیالکوٹ میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک رولز بارے لیکچر دیا
طلباء کو روڈ کراسنگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ روڈ کو کراس کرتے ہوئے کوئ ناخوشگوار واقع پییش نہ آئے۔ بچوں کو ٹریفک سگنلز اور روڈ لائنز بارے آگاہی دی۔ اس لیکچر کا مقصد بچوں میں ٹریفک رولز کے بارے آگاہی دینا تھا تاکہ وہ ابھی سے ٹریفک رولز کی پاسداری کریں اور بڑے ہو کر اچھے اور مہذب شہری بن سکیں۔ بعد ازاں طلباءمیں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
کوٹھے پردھان سنگھ 2خواتین کے اغواء اور مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار
تھانہ ایئرپورٹ سیالکوٹ کے گاوں
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ سیالکوٹ کے گاوں کوٹھے پردھان سنگھ کے قریب بسواری رکشہ دربار بھائی جان سے آنے والی 2 خواتین مسمات تبسم ارشاد اور فائزہ بی بی کے رکشہ کو 5 کس نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے زبردستی روکا اور گن پوائنٹ پر ایک ڈیرہ پر لے جاکر تشدد کانشانہ بنایا اور دونوں خواتین کے ساتھ زبردستی باری باری زنا بالجبر کیا اور بعد ازاں بیہوشی کی حالت میں ماجرہ روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر امجد علی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت
1.ظہور حسین شاہ عرف جورے شاہ ولد مقبول حسین شاہ
2.محمد علی عرف سونی شاہ ولد عنایت شاہ سکنائے میراں پنڈ 3 محمد جاوید ولد محمد حسین
4.امجد اقبال ولد بشیر شاہ
5.حسن شاہ ولد باقر شاہ سکنائے کوٹھے چشتیاں
دوران انٹیروگیشن ملزمان نے خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کا اعتراف کیا ہے
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کا بیک وقت آغاز کیا جارہا ہے،
دوسرے مرحلے میں دیہی اور شہری علاقوں میں میونسپل سروسز کی یکساں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے، تحصیل کی سطح پر رورل اور دیہی علاقوں میں 250 گھروں کیلئے ایک سینٹری ورکر ہو گا جو گلیوں کی صفائی گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے نالیوں و سیوریج وغیرہ کی صفائی کرنے کا پابند ہو گا
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
اس امر کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل کی سطح پر یہ صفائی اور سینی ٹیشن کا نظام آؤٹ سورس کیا جائے گا گھروں ، محلوں اور بازاروں سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو پہلے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر منتقل کیا جائیگا. یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ رورل اور اربن علاقوں میں صفائی کے نئے نظام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی، دیہات اور وارڈز کی سطح پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو ری سائیکل کرنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر 10 ری سائیکل پلانٹس پر پراسس کرکے کوڑے کو انرجی اور کھاد میں تبدیل کیا جائے گا۔ جبکہ بچ جانے والے کورا کرکٹ کو لینڈ فل سائٹس میں جدید تقاضوں کے مطابق عمل کرکے ہر لحاظ سے محفوظ بنایا جائیگا تاکہ ماحول پر انسان دوست بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 76 سال میں پہلی بار ستھرا پنجاب جیسا ایک انقلابی پروگرام شروع کیاہے اورکوڑا کرکٹ کی ری سائیکلنگ کرنے سے ایک نئی انڈسٹری وجود میں آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں روزانہ ساڑھے 57۔ ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہوتا ہے ۔میونسپل اداروں کے پاس صرف 18 ہزار ٹن فضلہ اٹھانے کی سکت ہے اور روزانہ تقریبا 39 ہزار ٹن فضلہ ماحول کی خرابی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچ جانے کوڑے کو اٹھانا اور ٹھکانے لگانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔اس امر کو یقینی بنانے کیلیے صوبہ بھر کی سالڈ ویسٹ کمپنیوں کے ساتھ ساما ایگریمنٹ سائن کئے جارہے ہیں۔
اورآئندہ چار ماہ میں صوبہ میں رورل اور اربن علاقوں میں صفائی کا یکساں نظام ہوگا۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نئے بلدیاتی نظام کی رہ اسٹرکچر نگ کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی نے لوکل باڈیز کے نظام کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے اور ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس سے طاقت حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہوگی اور عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کئے جاسکے گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرے گی اور امید کریں گے کہ مسائل کے حل کیلئے درکار ٹائم دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سمیت تمام افراد کو ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ انتخاب پی پی 52 ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا رہا ہوں، تجاویز اور عوام رائے کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی ۔
فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ سیالکوٹ میں ریسکیو 1122 کا فرضی مشق کا انعقاد
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ریسکیو1122کی فاروڈ اسپورٹس ساہووالہ میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی فرضی مشقیں کی گئیں
فائر فائٹرز ہمارے قومی ہیرو ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کے عوالناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سیدکمال عابد نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فارورڈ اسپورٹس میں منعقدہ فرضی مشق کے دوران کیا
بانی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے،انسیڈنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو جانچنے اور ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد فارورڈ اسپورٹس ساہووالہ سیالکوٹ میں کیا گیا، جس میں ریسکیورز، ریسکیو محافظین اور فارورڈ اسپورٹس کی ٹیم نے حصہ لیا۔
سیالکوٹ بیورو رپورٹ
تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاوں جودے والی کے قریب کھیتوں سے 21 سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد زرائع کے مطابق زیادتی کے بعد نامعلوم لڑکی کو فائر مار کر قتل کیا گیا تاہم پولیس اور ریسکیو کی جانب سے ضروری کاروائی جاری
پولیس کو نامعلوم ملزمان اور لڑکی کے وارثان کی تلاش
نامعلوم ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے بہت جلد تلاش کر لیا جائے گا پولیس ذرائع۔